🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 #فیضان_شعبان_المعظم
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
📚 « امجــــدی مضــــامین » 📚
-----------------------------------------------------------
🕯️شبِ برأت کے تعلق سے اعلیٰ حضرت رحمہ اللّٰه کا پیغام تمام مسلمانوں کے نام🕯️


📬 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ نے اپنے ایک اراتدمند کو شبِ براءت سے قبل توبہ اور مُعافی تلافی کے تعلق سے ایک مکتوب شریف ارسال فرمایا اس میں لکھتے ہیں:

شبِ براءت قریب ہے، اِس رات تمام بندوں کے اَعمال حضرتِ عزت میں پیش ہوتے ہیں۔ مولا عزوجل بطفیل حضور پرنور، شافع یوم النشور علیہ افضل الصلوۃ والتسلیم مسلمانوں کے ذنوب (یعنی گناہ) معاف فرماتا ہے مگر چند، ان میں وہ دو مسلمان جو باہم دُنیوی وجہ سے رَنجش رکھتے ہیں،
فرماتا ہے : ’’اِن کو رہنے دو، جب تک آپس میں صلح نہ کرلیں۔ ‘‘لہٰذا اہل سنت کو چاہئے کہ حتَّی الْوَسع قبل غروب آفتاب 14شعبان باہم ایک دوسرے سے صفائی کر لیں، ایک دوسرے کے حقوق ادا کر دیں یا معاف کرا لیں کہ بِاذنہ تعالٰی حُقُوقُ الْعِباد سے صحائف اَعمال (یعنی اعمالنامے) خالی ہو کر بارگاہِ عزت میں پیش ہوں۔ حقوقِ مولیٰ تعالیٰ کے لئے توبۂ صادِقہ (یعنی سچی توبہ) کافی ہے۔(حدیثِ پاک میں ہے:) اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّا ذَنبَ لَہٗ (یعنی گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسے اُس نے گناہ کیا ہی نہیں (ابن ماجہ حدیث۴۲۵۰)
ایسی حالت میں بِاِذْنِہٖ تَعَالٰی ضرور اِس شب میں اُمید مغفرت تامہ ہے بشرطِ صحت عقیدہ۔(یعنی عقیدہ درست ہونا شرط ہے ) وَہُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْم۔ (اور وہ گناہ مٹانے والا رحمت فرمانے والا ہے) یہ سب مُصالحت اخوان (یعنی بھائیوں میں صلح کروانا) و معافیٔ حقوق بِحَمْدِہٖ تعالیٰ یہاں سالہائے دراز (یعنی کافی برسوں) سے جاری ہے، امید ہے کہ آپ بھی وہاں کے مسلمانوں میں اس کا اِجْرا کر کے مَنْ سَنَّ فِی الْاِسْلامِ سُنَّۃً حَسَنَۃً فَلَہٗ اَجْرُھَا وَاَجْرُ مَنْ عَمِلَ بِھَا اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ لَا یَنْقُصُ مِنْ اُجُوْرِ ہِمْ شَیٌٔ (یعنی جو اسلام میں اچھی راہ نکالے اُس کیلئے اِس کا ثواب ہے اور قیامت تک جو اس پر عمل کریں ان سب کا ثواب ہمیشہ اسکے نامۂ اعمال میں لکھا جائے بغیر اس کے کہ اُن کے ثوابوں میں کچھ کمی آئے) کے مصداق ہوں اور اِس فقیر کے لئے عفْو و عافیت دارَین کی دُعا فرمائیں۔ فقیر آپ کے لئے دُعا کرتا ہے اور کرے گا۔ سب مسلمانوں کو سمجھا دیا جائے کہ وَہاں (یعنی بارگاہِ الٰہی میں) نہ خالی زَبان دیکھی جاتی ہے نہ نفاق پسند ہے، صلح و مُعافی سب سچے دل سے ہو۔
وَالسلام: فقیر احمد رضا قادِری عُفِیَ عَنْہٗ
(کُلِّیاتِ مکاتیب رضا ‘‘ جلد اوّل صَفْحَہ356 تا 357)

https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp

منجانب⬅️ جامع مسجد تحسینی رضا نگر گانگی، گانگی ہاٹ
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
📚 « امجــــدی مضــــامین » 📚
-----------------------------------------------------------
🕯️شب برأت اور اللّٰه والوں کے معمولات🕯️


📬 نبیِّ پاک صلَّی اللّٰه تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، صحابۂ کرام علیہم الرضوان اور اولیائے عِظام رحمۃ اللّٰه تعالٰی علیہم شعبانُ الْمُعَظَّم بالخصوص اس کی پندرھویں (15ویں) رات میں عبادات کا اہتمام فرمایا کرتے تھے۔

سرکارِ مدینہ صلَّی اللّٰه تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے معمولات اُمّ المؤمنین حضرت سیّدتُنا عائشہ صدیقہ رضی اللّٰه تعالٰی عنہا فرماتی ہیں:
میں نے حُضورِ اقدس صلَّی اللّٰه تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو شعبانُ الْمعظّم سے زیادہ کسی مہینے میں روزہ رکھتے نہ دیکھا۔
(ترمذی، ج2، ص182، حدیث: 736)

آپ رضی اللّٰه تعالٰی عنہا مزید فرماتی ہیں:
ایک رات میں نے حضور نبیِّ پاک صلَّی اللّٰه تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو نہ پایا۔ میں آپ صلَّی اللّٰه تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تلاش میں نکلی تو آپ مجھے جنّتُ البقیع میں مل گئے۔ نبیِّ اکرم صلَّی اللّٰه تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: بیشک اللّٰه تعالیٰ شعبان کی پندرھویں (15ویں) رات آسمانِ دنیا پر تجلّی فرماتا ہے، پس قبیلۂ بنی کَلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کو بخش دیتا ہے۔
(ترمذی، ج2، ص183، حدیث: 739 ملتقطاً)

معلوم ہوا کہ شبِ براءت میں عبادات کرنا، قبرستان جانا سنّت ہے۔ (مراٰۃ المناجیح،ج2،ص290)

بزرگانِ دین کے معمولات: بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین بھی یہ رات عبادتِ الٰہی میں بسر کیا کرتے تھے حضرت سیّدُنا خالد بن مَعدان، حضرت سیّدُنا لقمان بن عامر اور دیگر بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین شعبانُ المُعَظَّم کی پندرھویں (15ویں) رات اچّھا لباس پہنتے، خوشبو، سُرمہ لگاتے اور رات مسجد میں (جمع ہو کر) عبادت کیا کرتے تھے۔ (ماذا فی شعبان، ص75)

امیرُ الْمُؤمِنِین حضرتِ سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز علیہ رحمۃ اللّٰه العزیز بھی شبِ براءت میں عبادت میں مصروف رہا کرتے تھے۔
(تفسیرروح البیان، پ25، الدخان، تحت الآیۃ:3،ج8،402)

اہلِ مکّہ کے معمولات: تیسری صدی ہجری کے بزرگ ابو عبدالله محمد بن اسحاق فاکِہی علیہ رحمۃ اللہ القَوی فرماتے ہیں: جب شبِ براءت آتی تو اہلِ مکّہ کا آج تک یہ طریقۂ کار چلا آرہا ہےکہ مسجدِ حرام شریف میں آجاتے اور نَماز ادا کرتے ہیں، طواف کرتے اور ساری رات عبادت اور تلاوتِ قراٰن میں مشغول رہتے ہیں، ان میں بعض لوگ 100 رکعت (نفل نماز) اس طرح ادا کرتے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھتے۔ زم زم شریف پیتے، اس سے غسل کرتے اور اسے اپنے مریضوں کے لئے محفوظ کر لیتے اور اس رات میں ان اعمال کے ذریعے خوب برکتیں سمیٹتے ہیں۔
(اخبار مکہ، جز: 3،ج2،84 ملخصاً)

درودِ پاک پڑھنے کا مہینہ:
درودِ پاک پڑھنا افضل ترین اعمال میں سے ہے اور ماہِ شعبان المعظم کو درودِ پاک پڑھنے کا مہینہ کہا گیا ہے، چنانچہ امام قَسْطَلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نقل فرماتے ہیں:
بیشک شعبان کا مہینہ نبیِّ پاک صلَّی اللّٰه تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر درود شریف پڑھنے کا مہینہ ہے کہ آیت: (اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ) (پ22، الاحزاب: 56) اسی مہینے میں نازل ہوئی۔
(مواھبِ لدنیہ،ج2،ص506)


از قلم✍️ عبدالماجد نقشبندی عطاری مدنی
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
14-08-1443 ᴴ | 18-03-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
15-08-1443 ᴴ | 19-03-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1