Forwarded from فیضـان دارالعــلوم امجـدیہ ناگپور
*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚فلاحی اداروں کا زکوٰۃ وصول کرنا، جمع شدہ مال زکوٰۃ سال گزرنے کے بعد بھی جمع رکھنا شرعاً کیسا ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*السلامُ عليكم ورحمة الله وبركاته*
کیا فرماتےہیں مفتیان اسلام اس مسئلہ میـں
گاؤں میں بیت المال قائم ہے
بیت المال قائم کرنے کا مقصد غریب اور بیوہ کی مدد کرنا ہے کسی کا ماہانہ خرچ تو کسی کا علاج کرایا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ
اس کے لئے ہر سال کمیٹی زکوٰۃ وصول کرتی ہے
تو کمیٹی کے ممبران کون کون ہو سکتے ہیں؟
اور جو ہر سال زکوٰۃ کا پیسہ وصولہ جاتا ہے کیا اس کو ایک سال کے دوران ختم کرنا ضروری ہے
مثلاً پچھلے رمضان میں 5 لاکھ چندہ ہوا تو کیا رمضان سے پہلے پہلے 5 لاکھ جو چندہ ہوا تھا اس کو پورا خرچ کرنا ضروری ہے یا اس کو آئندہ سال کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں؟ مدلل جواب عطا فرمائیں نوازش ہوگی
*المستفتی : محمد عثمان رضا ممبئی*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب:*
*ادائیگی زکوٰۃ میں بنیادی شرط " تملیک فقیر " یعنی فقیر کو مال زکوٰۃ کا مالک بنا دینا ہے ،*
چنانچہ امام شمس الدین محمد تمرتاشی حنفی متوفی۱۰۰۴ھ فرماتے ہیں
*🖋️" ھی تملیک جزء مال عینہ الشارع من مسلم فقیر "*
*(📕تنویرالابصار ، کتاب الزکوۃ، ص۳۶ ، مطبوعۃ:مطبعۃالترقی مصر ، الطبعۃالاولی:۱۳۳۲ھ)*
یعنی، شارع کی طرف متعین کردہ مال کے حصے کا مسلمان فقیر کو مالک بنادینے کا نام زکوٰۃ ہے ،
*اسی لئے جن امور میں تملیک فقیر نہیں پائی جاتی ان میں زکوٰۃ صرف بھی نہیں ہوسکتی ،*
امام تمرتاشی فرماتےہیں
*🖋️" لا الی بناء مسجد و کفن میت وقضاء دینہ "*
*(📘ایضا ص۴۲)*
یعنی، تعمیرمسجد ، کفن میت اور ادائیگی قرض میت میں زکوٰۃ صرف نہیں کی جاسکتی،
*البتہ جہاں ضرورت ہو کہ بے اس کے کام چل نہ سکے تو بعد حیلہ شرعی صرف کرنے کی اجازت ہے*
چنانچہ علامہ علاؤالدین محمد بن علی حصکفی حنفی متوفی ۱۰۸۸ھ فرماتے ہیں
*🖋️" و حیلۃالتکفین بھا التصدق علی الفقیر ثم ھو یکفن فیکون الثواب لھما و کذا فی تعمیر المسجد "*
*(📗درالمختار ، کتاب الزکوۃ ، باب المصرف ، ص۱۲۸ ، دارالکتب العلمیۃ بیروت ، الطبعۃالاولی:۱۴۲۳ھ)*
یعنی، کفن دینے کا حیلہ یہ ہےکہ مال زکوٰۃ فقیر کو صدقہ کردے پھر وہ کفن دے ، ثواب دونوں کو ملےگا ، یہی حکم تعمیرمسجد میں بھی ہے ،
دوسری جگہ فرماتےہیں
*🖋️" وقدمنا أن الحيلة أن يتصدق على الفقير ثم يأمره بفعل هذه الأشياء "*
*(📙ایضا ص۱۳۷)*
یعنی،ہم نے پہلے بیان کیاکہ حیلہ یہ ہےکہ مال زکوٰۃ فقیرکوصدقہ کردے پھر اسے ان چیزوں میں خرچ کرنےکوکہے ،
*فی زمانہ جو فلاحی ادارے ، تنظیمیں اور تحریکیں مال زکوٰۃ وصول کرتی ہیں ان میں سے اکثر شرعی تقاضوں پر پوری نہیں اترتیں ، ان کے ممبران نہ پابند شرع ہوتے ہیں نہ متدین ، نہ امانتدار ، نہ صاحب علم ۔*
*اگر کہیں ہوں بھی تو وہ حیلہ شرعی کے بعد مال زکوٰۃ اسکولوں ، کالجوں ، اسپتالوں اور دنیوی تعلیم گاہوں میں زیرتعلیم طلبہ و طالبات ، لڑکیوں کی شادی وغیرہ پر خرچ کرتے ہیں ، جس کی شرعاً اجازت نہیں ہے*
فیصلہ جات شرعی کونسل میں ہے
*🖋️" دینی اور دنیوی تعلیم گاہوں اور لڑکیوں کی شادی بیاہ کیلئے فلاحی تنظیموں کا زکوۃ وصول کرنا اور اس کو مذکورہ فنڈ میں صرف کرنے کے لئے حیلہ شرعیہ کر نامنع ہے کہ اس میں ایجاب زکوۃ کی حکمتوں کا یکسر ابطال ہے ۔ اگر کوئی انفرادی طور پر مال زکوۃ محتاج بچیوں کی شادی و بیاہ پر بعد حیلہ شرعیہ خرچ کرے تو اس کی اجازت ہے۔ یا وہ مال زکوۃ مز کی خود مستحق بچیوں کو دیدے۔"*
*(📔فیصلہ جات شرعی کونسل ، ص۳۱۰ ، مطبوعہ: جامعۃالرضا بریلی شریف ، طبع:۱۴۳۶ھ)*
*یہ تو بعد حیلہ شرعی کا حکم تھا ، اگر حیلہ شرعی کے بنا ہی اس طرح خرچ کرتےہوں تو اگر خالص مستحقین پر مالک بنا کر خرچ کریں تو فبھا ورنہ دیکھا یہ جاتا ہے کہ کمیٹی والے بیمار غریب کی فیس وغیرہ غریب کو بنا مالک بنائے اسپتال والوں کے پاس جمع کردیتےہیں ، ایسی صورت میں تملیک فقیر مفقود ہونے کی وجہ سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی ، یونہی بلا حیلہ شرعی شادی بیاہ یا دیگر سماجی و رفاہی کاموں خرچ سے بھی ادائیگی زکوٰۃ نہیں ہوگی ،*
*یہ ادارے ، تنظیمیں اور تحریکیں کئی مفاسد کا پلندہ ہوتی ہیں ، فلہذا مسلمان پر لازم ہےکہ از خود مال زکوٰۃ مستحقین تک پہونچائیں اور ان تنظیموں پر اعتماد نہ کریں ،*

*صورت مسئولہ میں گاؤں والوں کا بیت المال قائم کرکے مال زکوٰۃ وصول کرنے کا مقصد اگر واقعی مستحقین تک زکوٰۃ کی رقم انہیں پہونچا کر مالک بنانا ہے تو بڑی اچھی بات ہے ، ورنہ اگر خرچ بلا تملیک فقیر ہوتو زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی اور بعد حیلہ شرعی شادی بیاہ ، اسکول و کالج وغیرہ کی تعلیم پر صرف ہوتو ابطال حکمت زکوٰۃ کی بنا پر ممنوع ہے ، اور اگر مقصود فقراء تک پہونچا کر مالک بنانا ہی ہے مگر بلاوجہ عذر و مصلحت شرعی کے بغیر بیت المال میں جمع کر رکھاہے تو بھی درست نہیں کہ محض بیت المال کے آفس میں رقم جمع کردینے سے آدمی برئ الذمہ نہیں ہوتا ،*
چنانچہ علامہ علاؤالدین حصکفی فرماتےہیں
*🖋️" ولایخرج عن العھدۃ بالعزل ، بل بالاداء للفقیر "*
*(📕الدرالمختار ، کتاب الزکوۃ، ص۱۲۷)*
یعنی ، مال زکوٰۃ صرف الگ دینے سے عہدہ برآ نہیں ہوگا بلکہ فقیر کو ادا کرنے سے ہوگا ،
*اور اگر مستحقین تک پہونچانے میں سال دو سال تک کی تاخیر ہوجائے تو پھر گناہگار بھی ہونگے ۔*
علامہ ابن عابدین شامی فرماتےہیں
*🖋️" المراد أن لا يؤخر إلى العام القابل لما في البدائع عن المنتقى بـ «النون، إذا لم يؤد حتى مضى حولان فقد أساء وأثم "*
*(📗ردالمحتار ، کتاب الزکوۃ ، ۳/۱۹۲)*
یعنی تاخیر سے مراد یہ ہےکہ آنے والے سال تک مؤخر نہ کرے جیساکہ بدائع میں منتقے سے منقول ہے ، کہ جب ادا نہیں کیا یہانتک کہ دو س گزر گئے تو برا کیا اور گناہگار ہوا ،
*البتہ اگر حیلہ شرعی کے بعد جمع کر رکھاہے تو گناہگار ہونے کی کوئی وجہ نہیں ، کماھو ظاھر*
*یہاں کوئی مدارس اسلامیہ پر عدم اعتماد کا خیال نہ کرے اسلئے کہ مدارس کے مھتمم غریب طلبہ کے وکیل ہوتے ہیں کیونکہ جب مدارس کے طلبہ نے ان کے اہتمام کو تسلیم کرلیا تو گویا یہ کہہ دیا کہ آپ ہمارے لئے مالداروں سے زکوٰۃ وصول کرکے ہماری ضروریات میں صرف کریں ، لہذا زکوٰۃ کی رقم مہتمم کے پاس یا مدرسے کے دفتر میں جمع ہوتے ہی زکوٰۃ دینے والوں کی زکوٰۃ ادا ہوجائےگی ،*
علامہ سید محمد امین ابن عابدین شامی حنفی متوفی ۱۲۵۲ھ فرماتے ہیں
*🖋️" قوله (إذا وكله الفقراء) لأنه كلما قبض شيئاً ملكوه وصار خالطا مالهم بعضهم ببعض، ووقع زكاة عن الدافع "*
*(📙ردالمحتار ، کتاب الزکوۃ ، تحت شرط صحۃ اداء ، ۳/۱۸۸ ، دارعالم الکتب ریاض ، طبعۃخاصۃ:۱۴۲۳ھ)*
یعنی،شارح کاقول کہ مگر جبکہ فقراء نے اسے وکیل بنایا ہو: اسلئےکہ جب وہ وکیل کسی چیز پر قبضہ کرےگا فقراء مالک ہوجائیں گے اور خلط انہی کے بعض مال کا بعض مال کےساتھ ہوگا اور زکوۃ دینے والے کی طرف سے ادا ہوجائےگی ،
*جبکہ فلاحی اداروں ، تنظیموں کے اراکین فقراء کے وکیل نہیں ہوتے بلکہ زکوٰۃ ادا کرنے والوں کے وکیل ہوتے ہیں ، وکیل کے ہاتھ میں آتے ہی مؤکل برئ الذمہ نہیں ہوتا جب تک کہ وکیل مستحق تک نہ پہونچا دے جیساکہ ابھی درمختار کے حوالے سے گزرا ۔*
*ھذا ماظھرلی والعلم الحقیقی عندربی*
*واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*✍🏻کتبــــــــــه:*
*محمد شکیل اختر قادری برکاتی، شیخ الحدیث مدرسۃالبنات مسلک اعلی حضرت، ہبلی کرناٹک الہند۔*
*✅الجواب صحیح: محمد شبیر احمد صدیقی، قاضی شرع احمدآباد،گجرات۔*
*✅الجواب صحیح: عطا محمد مشاہدی، دارالافتاء دارالعلوم حشمت الرضا پیلی بھیت شریف یوپی۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: محمدشرف الدین رضوی، شیخ الحدیث دارالعلوم حبیبیہ قادریہ فیلخانہ ہوڑہ کلکتہ۔*
*✅الجواب صحیح: محمدصادق رضا، شاہی جامع مسجد پٹنہ بہار۔*
*✅الجواب صواب والمجیب مثاب واللہ تعالٰی اعلم: شمیم القادری نعیمی خادم مسجد کنزالایمان ومدرس دارالعلوم صمدیہ محمدیہ داونگیرے کرناٹک۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp

Telegram
فیضـان دارالعــلوم امجـدیہ ناگپور
اہلسنت و جماعت مسلک اعلیٰ حضرت کا ترجمان، وسط ہند کی عظیم درسگاہ " دارالعلوم امجدیہ ناگپور مہاراشٹرا" کے نام سے منسوب گروپ
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM