🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اللہ پاک ہمیں اپنے گھر بلائے تو وہاں سے خالی ہاتھ نہیں آناچاہیے ، کچھ نہ کچھ نیکیوں کی عادت بناکے آنا چاہیے ، اور پھر وہ عادت قبر تک ساتھ جانی چاہیے ۔

الحمدللہ اس دفعہ کے سفر‌ مکہ مدینہ کی برکت سے میں نے نیت کی کہ:

" زندگی بھر نہ کسی مسلمان کی غیبت کرنی ہے ، نہ غیبت سننی ہے ۔"

دعا کریں اللہ پاک مجھے اس نیت پر استقامت دے !

امام بخاری رحمہ اللہ کے بارے میں سناہے کہ آپ کہتے تھے:
امید ہے میری ایک نیکی کی وجہ سے میرا رب مجھے بخش دے گا ، میری پُرسش نہیں فرمائے گا ۔۔۔۔۔ اور‌وہ نیکی یہ ہے کہ میں نے کبھی کسی مسلمان کی غیبت نہیں کی ۔

✍️ لقمان شاہد
3-3-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3394681490812016&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
رافضیوں نے فضائل‌ حضرت علی اور اہل بیت میں تین لاکھ جھوٹی حدیثیں بنائی ہیں ، اور بعض جاہل سُنیوں نے حضرت معاویہ کے فضائل میں جھوٹی حدیثیں گھڑی ہے ، اور بعض جھوٹوں نے امام ابوحنیفہ اور امام شافعی کے نام کی حدیثیں وضع کی ہیں ۔

( انظر: اسرارالمرفوعۃ فی الاخبار الموضوعۃ ، للقاری رحمہ اللہ ص 343 ، ت ر 1307 ، دارالکتب العلمیۃ بیروت )

عوام اہل سنت جب کوئی نئی روایت یا واقعہ سنیں تو اسے آگے بیان کرنے سے پہلے محقق علما سے ضرور پوچھ لیا کریں کہ یہ بات سچی ہے ، یا جھوٹی ۔۔۔۔۔۔ ایسا نہ ہو کہ محبت محبت میں کبیرہ گناہ کے مرتکب ہوتے رہیں ۔

آج کل ہمارے بعض خطبا ، مبلغین اور واعظین بغیر تحقیق کیے ہی روایات بیان کردیتے ہیں ، انھیں ایسے الفاظ سے غرض ہوتی ہے جو مجمعے میں جان ڈال دیں اور لوگ واہ واہ ، سبحان اللہ ، ماشاءاللہ کہیں ۔
انھیں اس چیز کا ادراک نہیں ہوتا کہ موضوع روایتیں دنیا آخرت میں کیسی تباہی کا سبب بنتی ہیں ۔

یہ من گھڑت روایتیں مسلمانوں میں انتشار کو ہوا دیتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ نئے عقیدے اور نظریے جنم لیتے ہیں ، نئے نئے فرقے وجود میں آتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ باہمی محبت و مودت ختم ہو جاتی ہے ، لوگ خود ہی مُنصف ، مفتی ، قاضی بن کر ایک دوسرے کو گمراہ قرار دینا شروع کردیتے ہیں ۔

ہماری ترجیحات متواتر ، صحیح اور حسن روایات ہونی چاہییں ۔۔۔۔۔۔۔ ضعیف روایات بیان کریں لیکن شرائط محدثین کے ساتھ ۔
اور موضوع روایتیں کیسے ہی خوب صورت الفاظ میں کیوں نہ ہوں ، انھیں بالکل ترک کردیں ۔
" دھوکا خوب صورت ہوتا ہے " اس لیے لوگ جلدی کھاجاتے ہیں ، مگر ۔‌۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کھانے والوں کو بدصورت بنادیتا ہے ۔
اس لیے آپ اپنے دین کا حُسن برقرار رکھیں ، اور کبھی دھوکا نہ‌کھائیں ۔۔۔۔۔ اللہ آپ کوہمیشہ خوب صورت رکھے !

✍️لقمان شاہد
4-3-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3395427847404047&id=100008105947430
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
استاذ العلما ، شیخ الحدیث علامہ محمد عبدالحکیم شرف قادری رحمہ اللہ فرماتے تھے:

بہت سے حضرات دعا مانگتے ہوۓ کہتے ہیں:

یا اللہ ، ہمیں اپنے حبیب کی محبت عطا فرما !

سوچنے کی بات یہ ہے کہ محبت دل کے میلان اور تعلقِ خاطر کا نام ہے ، جو کسی ہستی سے متعلق ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔‌ جب کہ اللہ تعالیٰ اور اُس کے حبیب پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم دو ہستیاں ہیں ۔

ایک ہستی واجب الوجود ، اور دوسری ہستی ممکن الوجود ۔

تو دونوں کی محبت ایک کیسے ہوگئی ؟

اس لیے دعایوں مانگنی چاہیے جس طرح پہلے بزرگ دعا مانگتے تھے کہ:

اے اللہ ! ہمیں اپنی محبت عطا فرما ، اپنے حبیب اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی محبت عطافرما ، اپنے پیاروں کی محبت عطا فرما ، اوراُن اعمال کی محبت عطا فرما جو ہمیں تیری بارگاہ کا قرب عطا کردیں ۔

اللهم ارزقـنـاحبك وحب حبيبك الكريم صلى الله تعالى عليه وسلم وحب من يحبك وحب عمل يقربنا إليك

( مقالات شرف قادری ، خدا کو یاد کر پیارے ، ص 232 ، مکتبہ قادریہ لاہور )

حضرت کے مقالات کا حصہ " خدا کو یاد کر پیارے " ہمیں پہلی فرصت میں پڑھنا چاہیے ، بلکہ آج ہی پڑھ لینا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس میں عوام و خواص میں مروج کچھ چیزوں کی اصلاح کی طرف توجہ دلائی گئی ہے ۔
یہ مقالات میں بھی شائع ہوا ہے ، اور الگ سے بھی ۔

✍️ لقمان شاہد
5-3-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3396334223980076&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کسی کے موقف سے اہلِ علم کا‌ اختلاف کرنا باعث برکت اور رحمت ثابت ہوتا ہے ۔
کیوں کہ جب اختلاف ہوتا ہے تو بندہ اپنے موقف کا از سرِ نو جائزہ لیتا ہے ، اس کے موید دلائل دیکھتا ہے ؛ اب اگر وہی درست ہو تو اللہ ﷻ کا شکر ادا کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اور اگر نادرست ہو تو اُسے توبہ اور رجوع کا موقع مل جاتا ہے ۔

اللہ کریم اُن پیاروں پر رحمت کرے جو رضائے الہی کے لیے ہم سے اختلاف کرتے ہیں ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3396583913955107&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
حبیب پاک ﷺ کی عادت کریمہ تھی کہ جب سیدنا داود علیہ السلام کا ذکر کرتے‌ ، تو فرماتے:

وہ سب سے زیادہ عبادت گزار انسان تھے ۔

اور فرماتے ، داود علیہ السلام کی ایک دعا یہ بھی تھی کہ :‌‌‌‏

اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ ، وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ ، وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ ؛ ‌‌‌‌‌‏اللّٰهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي ، وَأَهْلِي وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ ۔

اے اللہ! میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں ، اور اُس بندے کی محبت مانگتا ہوں جو تجھ سے محبت کرتا ہے ، اور ایسے عمل کا سوال کرتا ہوں جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے ؛ اے اللہ! تو اپنی محبت کو میرے لیے میری ذات ، میرے اہلِ خانہ اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ محبوب کردے ۔

( جامع ترمذی ، ر 3490 ۔ حسن )

اللہ کریم اپنے حبیب ﷺ کے طفیل ہمیں بھی یہ دعا مانگتے رہنے کی توفیق بخشے اور اسے شرف قبولیت عطا فرمائے !

محبت میں اپنی گُما یاالٰہی
نہ پاؤں میں اپنا پتا یاالٰہی

رہوں مست وبے خود میں تیری وِلا میں
پِلا ، جام ایسا پِلا یاالٰہی !

مِرا ہر عمل بس ترے واسطے ہو
کر اِخلاص ایسا عطا یاالٰہی

مسلماں ہے عطارؔ تیری عطا سے
ہو ایمان پر خاتِمہ یاالٰہی

✍️ لقمان شاہد
6-3-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3396944137252418&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مرزا جہلمی نے جس گستاخانہ انداز سے فرمانِ صدیق اکبر کا ترجمہ کیا ہے ، اگر یہ صدیق اکبر کے دور میں ہوتا تو شاید آپ اسے سنگسار کروا دیتے ۔

ذات اقدس ﷺ کے متعلق آنے والے عربی الفاظ کا صرف اور صرف وہ ترجمہ کرسکتے ہیں جو عُرفاً اور محاورۃً ہر سُقم سے پاک ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر اردو میں ایسا لفظ نہ ملے تو عربی لفظ کو من و عن رہنے دیتے ہیں ، یا مرادی معنی لکھ دیتے ہیں ۔ ؎

ارے یہ جلوہ گہِ جاناں ہے
کچھ اَدَب بھی ہے ، پھڑکنے والے !!

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3397831160497049&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from 🌹 شرعی عدالت چینل 🌸 (✰ فیضان سرور مصباحی ✰)
وعظ و تقریر کی شرطیں

مجدد ملت سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان حنفی متوفی ١٣٤٠ھ علیہ الرحمہ لکھتے ہیں :

واعظ کے لئے پہلی شرط یہ ہے کہ مسلمان ہو۔ دیوبندی عقیدے والے مسلمان ہی نہیں ان کا وعظ سننا حرام اور دانستہ انہیں واعظ بنانا کفر علمائے حرمین شریفین نے فرمایا ہے کہ:

من شک فی کفرہ وعذابه فقد کفر (1)
جس نے ان کے کفر اور عذاب میں شک کیا اس نے کفر کیا۔(ت)

(1) الدرالمختار کتاب الجہاد باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۶)
حسام الحرمین علی منحر۔الکفر والمین مطبع اہلسنت وجماعت بریلی ص ۹۴)

اسی طرح تمام وہابیہ و غیر مقلدین فانّھم جمیعا اخوان الشیاطین ۔
(کہ وہ سب شیطانوں کے بھائی ہیں۔ت)

دوسری شرط سنی ہونا غیر سنی کو واعظ بنانا حرام ہے اگرچہ بالفرض وہ بات ٹھیک ہی کہے۔
حدیث میں ہے نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں: من وقر صاحب بدعة فقد اعان علٰی ھدم الاسلام (2)

جس نے کسی بدمذہب کی توقیر کی اس نے دین اسلام کے ڈھانے پر مدد دی۔

(2) کنزالعمال حدیث ۱۱۰۲ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱/ ۲۱۹)

(3) تیسری شرط عالم ہونا جاہل کو واعظ کہنا ناجائز ہے جیسا کہ ارشاد ہے:اتخذالناس رؤسا جھالا فسئلوا فافتوا بغیر علم فضلوا واضلوا ۔(3)

لوگوں نے جاہلوں کو سردار بنالیا پس جب ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بے علم احکام شرعی بیان کرنے شروع کئے تو آپ بھی گمراہ ہوئے اور اوروں کو بھی گمراہ کیا ۔

(3) صحیح البخاری کتاب العلم باب کیف یقبض العلم الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۰)

چوتھی شرط فاسق نہ ہونا ۔ تبیین الحقائق وغیرہ میں ہے:لان فی تقدیمه للامامة تعظیمه وقد وجب علیهم اھانته شرعاً.(4)

کیونکہ اسے امامت کے لیے مقدم کرنے میں اس کی تعظیم ہے حالانکہ شرعاً مسلمانوں پر اس کی توہین واجب ہے۔(ت)

(4) تبیین الحقائق باب الامامۃ والحدث فی الصلوۃ المطبعۃ الکبرٰی بولاق مصر ۱/ ۱۳۴)

اور جب یہ سب شرائط مجتمع ہوں سنی صحیح القعیدہ عالم دین متقی وعظ فرمائے تو عوام کو اس کے وعظ میں دخل دینے کی اجازت نہیں وہ ضرور مصالح شرعیہ کا لحاظ رکھے گا ہاں اگر کسی جگہ کوئی خاص مصلحت ہو جس پر اُسے اطلاع نہیں تو پیش از وعظ مطلع کردیا جائے کہ یہاں یہ حالت ہے۔

وﷲ تعالٰی اعلم۔


(فتاوی رضویہ، ج٢٩، ص٧٠، ٧١، مسئلہ ١٤)
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
04-08-1443 ᴴ | 08-03-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
05-08-1443 ᴴ | 09-03-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1