🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
فہرستِ کتب 📚 مع لِنکس ↶
شان و عظمت | سیرت و سوانح
حضرت نعمان بن ثابت المعروف:
امام‌اعظم ابو‌حنیفہ رضی‌اللہ‌عنہ
Qist ❶ Book ⁰¹To³⁰
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/10404
Qist ❷ Book ³¹To⁵⁰
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/10405

مسند امام اعـظم 📚¹⁵
امام اعظم ابو حنیفہ
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/10274

فقہ اکبر 📚¹² فقه الاکبر
حضرت امام اعظم ابوحنیفہ
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/10213

کتاب الآثار 📚⁶ کتاب الاٰثار
حضرت امام‌اعظم ابو حنیفہ
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/10225
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
01-08-1443 ᴴ | 05-03-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
02-08-1443 ᴴ | 06-03-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
imam Aazam Abu Hanifa
فہرستِ کتب 📚 مع لِنکس ↶
شان و عظمت | سیرت و سوانح
حضرت نعمان بن ثابت المعروف:
امام‌اعظم ابو‌حنیفہ رضی‌اللہ‌عنہ
Qist ❶ Book ⁰¹To³⁰
https://t.me/Al_Ashhar_Academy_Urdu/32136
Qist ❷ Book ³¹To⁵⁰
https://t.me/Al_Ashhar_Academy_Urdu/32137

مسند امام اعـظم 📚¹⁵
امام اعظم ابو حنیفہ
https://t.me/Al_Ashhar_Academy_Urdu/31984

فقہ اکبر 📚¹² فقه الاکبر
حضرت امام اعظم ابوحنیفہ
https://t.me/Al_Ashhar_Academy_Urdu/31896

کتاب الآثار 📚⁶ کتاب الاٰثار
حضرت امام‌اعظم ابو حنیفہ
https://t.me/Al_Ashhar_Academy_Urdu/31917
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
امام الائمہ سراج الامۃ کاشف الغمہ
امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت
رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَــعَــالیٰ عَـنۡـہۡ
کے حوالےسے تقریباً 60 آن‌لائن کتب
مطالعہ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

https://www.ataunnabi.com/search?q=%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85+%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85&m=1
آپ تابعی بزرگ – مجتہد - محدث
اور عالَمِ اسلام کی مؤثر شخصیت
فقہ حنفی کے بانی – اور کـروڑوں
حنفیوں کے امام ہیں!! سـبحان اللہ

▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
ٹیلی گرام پر سرچ کرنے کا طريقہ
https://t.me/Al_Ashhar_Academy_Urdu/25485
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
Forwarded from چینل صدائے حق
*یاد رہے! مجتہد ابوحنیفہ نعمان دو ہیں ایک ہمارے امام اور ایک شیعہ*

یہ پوسٹ اس لیے لکھا تاکہ سنی شیعہ میں امتیاز رہے اور ہم نامی کے مغالطے سے آپ بچے ہیں
*اچھا لگے تو دعا دیں*

کچھ ایسی گندی عبارتیں ہیں جسے غیر مقلدین اور شیعہ امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب کرتے ہیں حالانکہ وہ عبارتیں شیعہ عالم ابوحنیفہ نعمان کی ہیں

ایک مسئلہ ہے '' لف حریر ''

*سوال''* اگر کوئی شخص اپنے ذکر کو ریشمی رومال یا اس کے مثل کسی اور چیز سے لپیٹ لے کہ جس وجہ سے مرد عورت کی شرمگاہ میں بوقت جماع مَس نہ پایا جائے اور اسی طرح عورت کی شرمگاہ کشادہ ہونے یا مرد کا ذکر بہت باریک ہونے کی صورت میں مَس نہ پایا جائے تو کیا غسل واجب ہے یا نہیں؟

*جواب''* غسل کا لازم ہونا مضبوط دکھائی دیتا ہے اور ابوحنیفہ سے منقول ہے کہ محارم کے ساتھ ریشم لپیٹ کر جماع کرنا جائز ہے
📚 حوالہ ذخیرۃ المعاد


ذخیرۃ المعاد کی مذکورہ عبارت پر محشی نے لکھا کہ یہ اہلسنت کے امام ابوحنیفہ نعمان بن ثابت نے فرمایا

*سنی امام ابوحنیفہ نعمان اور شیعہ ابوحنیفہ نعمان کا تعارف*

ہمارے امام یعنی امام اعظم رضی اللہ عنہ کا نام
نعمان بن ثابت بن زوطی ہیں جو انتہائی معروف ہیں آپ 80 ہجری میں پیدا ہوئے اور 150 ھجری میں وصال فرمایا

*شیعہ ابوحنیفہ نعمان*
کے بارے میں شیعہ کی مشہور کتاب مجالس المومنین جلد اول ص 538 اور الکنی الالقاب اول ص 57 میں ہے کہ
تاریخ ابن خلکان اور ابن کثیر شامی میں تحریر ہے کہ اس ابوحنیفہ شیعی یہ مشہور معروف آدمی تھا علم فقہ اور دین و بزرگی میں اس مقام پر فائز تھا کہ اس سے زیادہ کا تصور نہیں ہو سکتا در اصل یہ شیعی ابوحنیفہ مالکی المذہب تھا اور پھر مذہب امامیہ کی طرف منتقل ہوگیا اس کی بہت سی تصانیف ہیں مثلاً '' کتاب اختلاف' اصول المذاہب' کتاب اختیار در فقہ '' کتاب الدعوۃ العبیدین' اس کا نام نعمان بن محمد القاضی تھا اہلبیت کے مناقب میں ہزاروں صفحات لکھے اس کی کچھ تصنیفات میں امام اعظم ابوحنیفہ اور امام احمد بن حنبل اور امام شافعی و مالکی وغیرہ کا رد بلیغ ہے

اسکی تصنیف میں اختلاف الفقہاء نامی کتاب ہے جس میں اس نے اہلبیت کے مذہب کی پر زور حمایت کی ہے

شیعہ کی دوسری کتاب اعیان الشیعہ جلد اول ص 44 مطبوعہ مصر میں ہے کہ ابوحنیفہ بن محمد مصری فاطمی عقیدہ والوں کا قاضی تھا ابن خلکان نے کہا یہ پہلے مالکی المذہب تھا پھر اسے چھوڑ مزہب امامیہ میں آگیا اس کی کتاب'' الاخبار '' اور دوسری کتاب '' الاقتصاد '' فقہ کے موضوع پر ہیں '' وحائم الاسلام '' نامی کتاب اس یعنی (ابوحنیفہ نعمان شیعہ) نے فن حدیث پر لکھی ہے


*تو یاد رکھیں*
1)ابوحنیفہ نعمان بن ثابت بن زوطی کوفی ہیں جبکہ شیعہ ابوحنیفہ نعمان مصری ہے

2) یہ فاطمی مسلک کے لوگوں کا قاضی تھا جبکہ ہمارے ابوحنیفہ نعمان بن ثابت نے عہدہ قضا قبول ہی نہیں کیا

3) یہ شیعہ ابوحنیفہ پہلے مالکی المذہب تھا پھر امامی ہو گیا جبکہ میرے ابوحنیفہ نعمان رضی اللہ عنہ خود ائمہ اربعہ میں سے ایک مجتہد مطلق ہوئے

4) اس نے مذہب امامیہ کی تائید اور امام اعظم کوفی دیگر ائمہ کی تردید کی

5) یہ فاطمی خلیفہ معز الدین کے ساتھ مصر آیا اور 363ھ میں فوت ہوا جبکہ میرے امام نہ خلیفہ کے ساتھ مصر آئے اور نہ ہی ان کا وصال اس سن میں ہوا بلکہ اس سے پہلے وصال کر گیے

6) یہ شیعہ ابوحنیفہ نعمان بن محمد مصری ہے جبکہ میرے امام ابوحنیفہ نعمان بن ثابت بن زوطی مصری نہیں کوفی ہیں


تو وہ عبارت جسے شیعہ مکار نے امام اعظم ابوحنیفہ جو حنفیوں کے امام ہیں کی طرف منسوب کیا درحقیقت وہ شیعہ ابوحنیفہ نعمان کی عبارت ہے

جس کے رو سے ثابت ہوا کہ شیعہ اپنی ماں بہن بیٹی کے ساتھ اگر ریشمی کپڑا لپیٹ کر ہمبستری کریں تو وہ جائز ہے


بحوالہ '' میزان الکتب محقق اسلام علامہ محمد علی نقشبندی علیہ الرحمہ پاکستان
*جیو اور جینے دو*

نوٹ *خبر دار مضمون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا تو عوام کی عدالت میں سخت سزا خدا کی بارگاہ میں عذاب کے مستحق ہوں گے*


📝 *حسن نوری گونڈوی*
+918485880123
خطیب و امام نورانی مسجد بیگم کالونی اجین ایم پی
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
Forwarded from چینل صدائے حق
پوری دنیا میں سب سے زیادہ مشہور مذہب سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کا ہے
اسی طرح پوری دنیا سب سے زیادہ مشہور قرات
سیدنا امام عاصم کوفی رضی اللہ عنہ کا ہے
اور روایت
سیدنا امام حفص رضی اللہ عنہ کی
اور طرق
سیدنا امام شاطبی رضی اللہ عنہ کی
اور اسی طرح ساری دنیا میں سب سے زیادہ ماتریدی ہیں یعنی پَیرو
سیدنا امام ابو منصور ماتریدی رضی اللہ عنہ


اور ان حضرات کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے ملاحظہ فرمائیں

سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ نے قرات سیدنا امام عاصم کوفی رضی اللہ عنہ سے سیکھی
اور امام حفص رضی اللہ عنہ سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ کے ساتھ تجارت کیا کرتے تھے اور سیدنا امام ماتریدی حنفی المذہب ہیں

تو جان لیں کہ ہم مذہبا حنفی ہیں
مسلکا ماتریدی
اور قرات امام عاصم بروایت حفص بطریق امام شاطبی کرتے ہیں

📝 حسن نوری گونڈوی
8485880123
3
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
#فیضان_حضرت_امام_اعظم
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ حصّہ چہارم
https://www.facebook.com/108103104759071/posts/304765965092783/
محترم قارئینِ کرام : امام اعظم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : 96 ہجری کو 16 سال کی عمر میں والد گرامی (حضرت ثابت رضی اللہ عنہ) کے ساتھ حج کیا ، اس دوران میں نے ایک شیخ کو دیکھا جن کے ارد گرد لو گ جمع تھے ، میں نے والدِ محترم سے عرض کی : یہ ہستی کون ہے ؟ انہوں نے بتایا : یہ صحابی رسول حضرت عبد اللہ بن حارث بن جزء رضی اللہ عنہ ہیں ۔ میں نے عرض کی : ان کے پاس کون سی چیز ہے ؟ فرمایا : ان کے پاس نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے سنی ہوئی احادیثِ مبارکہ ہیں ۔ یہ سُن کر آپ رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور صحابی رسول سے براہِ راست ایک حدیث پاک سننے کا شرف حاصل کیا ۔ (اخبار ابی حنیفۃ و اصحابہ ، صفحہ 18)

اللہ تعالیٰ نے آپ کو ظاہری و باطنی حسن وجمال سے نوازا تھا ۔ آپ کا قَد دَرمیانہ اور چہرہ نہایت حسین تھا ۔ آپ رضی اللہ عنہ عمدہ لباس اور جوتے استعمال فرماتے ، کثرت سے خوشبو استعمال فرماتے اور یہی خوشبو آپ کی تشریف آوری کا پتہ دیتی ۔ آپ کی زبانِ مبارک سے ادا ہونے والے کلمات پھول کی پتیوں سے زیادہ نرم ہوتے اورلفظوں کی مٹھاس کانوں میں رَس گھول دیتی ، آپ کو کبھی غیبت کرتے نہیں سنا گیا ۔

ایک مرتبہ حضرت ابن مبارک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے حَضْرت سُفْیان ثوری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ علیہ سے آپ کے اِس وصف کا تذکرہ یوں کیا : امامِ اعظم ابُوحنیفہ رضی اللہ عنہ غیبت سے اتنے دُور رہتے ہیں کہ میں نے کبھی ان کو دُشْمن کی غیبت کرتے ہوئے بھی نہیں سُنا ۔ (اخبار ابی حنیفۃ واصحابہ صفحہ ننبر 42،چشتی)

آپ رضی اللہ عنہ رضائے الٰہی کو ہر شئی پر ترجیح دیتے ۔ (تہذیب الاسماء، 2/503، 506)(اخبار ابی حنیفۃ واصحابہ، ص42)

آپ رضی اللہ عنہ علما و مشائخ کی اعانت پر زرِّ کثیر خرچ فرماتے ۔ (اخبار ابی حنیفۃ واصحابہ صفحہ 42)

آپ رضی اللہ عنہ کے جلیل القدر شاگرد امام ابوىوسف رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : امام اعظم رضی اللہ عنہ 20 سال تک میری اور میرے اہل و عیال کى کفالت فرماتے رہے ۔ (الخیرات الحسان ، صفحہ 57،چشتی)

آپ کسى کو کچھ عطا فرماتے اور وہ اس پر آپ کا شکریہ ادا کرتا تو اس سے فرماتے : اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرو کیونکہ یہ رزق اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے بھیجا ہے ۔ (الخیرات الحسان صفحہ 57)

امامِ اعظم رضی اللہ عنہ زہد و تقویٰ کے جامع ، والدہ کے فرمانبردار ، امانت و دیانت میں یکتا ، پڑوسیوں سےحسنِ سلوک میں بے مثال تھے ، بے نظیر سخاوت اورمسلمانوں کے ساتھ ہمدردی و خیر خواہی جیسے کئی اوصاف نے آپ کی ذات کو نمایاں کر دیا تھا ۔ (اخبار الامام اعظم ابی حنیفہ صفحہ 41 تا 49 ، 63)(تبییض الصحیفۃ صفحہ 131)

آپ رضی اللہ عنہ کے حسنِ اخلاق سے متعلق حَضْرت بُکَیْر بن مَعْرُوْف رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں نےاُمَّتِ مصطفےٰ میں امام ابُو حنیفہ رضی اللہ عنہ سے زیادہ حُسْنِ اَخْلاق والا کسی کو نہیں دیکھا ۔ (الخیرات الحسان صفحہ 56،چشت)

حضرت شفیق بلخی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت امامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ جا رہا تھا کہ ایک شخص آپ کو دیکھ کر چُھپ گیا اور دوسرا راستہ اختیار کیا۔ جب آپ کو معلوم ہوا تو آپ نے اسے پُکارا ، وہ آیا تو پوچھا کہ تم نے راستہ کیوں بدل دیا ؟ اور کیوں چھپ گئے ؟ اس نے عرض کی : میں آپ کا مقروض ہوں ، میں نے آپ کو دس ہزار درہم دینے ہیں جس کو کافی عرصہ گزر چکا ہے اور میں تنگدست ہوں ، آپ سے شرماتا ہوں ۔ امام اعظم رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میری وجہ سے تمہاری یہ حالت ہے ، جاؤ ! میں نے سارا قرض تمہیں معاف کر دیا ۔ (الخیرات الحسان صفحہ 57)

عبادت و ریاضت امامِ اعظم رضی اللہ عنہ دن بھر علمِ دین کی اِشاعت ، ساری رات عبادت و رِیاضت میں بَسر فرماتے ۔ آپ نے مسلسل تیس سال روزے رکھے ، تیس سال تک ایک رَکعَت میں قراٰنِ پاک خَتْم کرتے رہے ، چالیس سال تک عِشا کے وُضُو سے فجر کی نَماز ادا کی ، ہر دن اور رات میں قراٰن پاک ختم فرماتے ، رمضان المبارک میں 62 قراٰن ختم فرماتے اور جس مقام پر آپ کی وفات ہوئی اُس مقام پر آپ نے سات ہزاربار قراٰنِ پاک خَتْم کیے ۔(الخیرات الحسان صفحہ 50)

آپ نے 1500 درہم خرچ کرکے ایک قیمتی لباس سلوا رکھا تھا جسے آپ روزانہ رات کے وقت زیبِ تن فرماتے اور اس کی حکمت یہ ارشاد فرماتے : اللہ تعایٰ کےلیے زِینت اختیار کرنا ، لوگوں کےلیے زِینت اختیار کرنے سے بہتر ہے ۔ (تفسیرروح البیان ،3/154)

رات میں ادا کی جانے والی اِن نمازوں میں خوب اشک باری فرماتے ، اس گریہ و زاری کا اثر آپ رضی اللہ عنہ کے چہرۂ مبارکہ پر واضح نظر آتا ۔ (اخبارا بی حنیفۃ و اصحابہ صفحہ 47)(الخیرات الحسان صفحہ 54)
1