🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
عہدۂ قاضی ُ القضاۃ: بتاریخ 622ھ کو الظاہر بامراللہ کی طرف سے آپ قاضی القضاۃ مقرر ہوئے، اور خلیفہ مذکورہ کے انتقال تک آپ منصب قضاپر فائز رہے، اس عظیم منصب پر فائز ہونے کے باوجود آپ کے اخلاق وعادات اور آپ کی تواضع وانکساری میں مطلقاً کچھ بھی فرق نہیں آیا بلکہ سابقہ دستور کے مطابق آپ ویسے ہی خلیق، تواضع  پسند اور کریم النفس رہے۔ آپ کے اجلاس میں شہادتیں قلم بند کرلی جایاکرتی تھیں۔خلیفہ نے آپ کے پاس دس ہزار دینار صرف اس غرض سے روانہ کیےتھےکہ اس روپیہ سے جتنے بھی مفلس، قرض دار، محبوس ہیں ان کاقرض اداکرکے انہیں رہا کردیاجائے اور خلیفہ موصوف نے آپ ہی کواوقاف عامہ مثلاً مدارس حنفیہ، شافعیہ، جامع السلطان اور جامع ابن المطلب وغیرہ کاناظرونگراں مقررفرمایا، آپ کوان اوقاف میں ہر طرح کی ترمیم وتنسیخ اور ہرطرح کی بحالی وبرطرفی کاپورا پورا اختیار دےدیاتھا اور مدارسہ نظامیہ میں بحالی وبرطرفی بھی آپ ہی کے ذمے ہوگئی تھی۔ آپ آثار سلف صالحین کے قدم  بقدم چلتے اور نہایت سرگرمی واہتمام سےا پنے منصب ِ قضا کو انجام دیتے رہے۔

شان ِ قضاء : آپ کے عہد ولایت کی یہ خصوصیت تھی کہ آپ کے اجلاس ہی میں اذان دی جاتی تھی اور آپ سب کوشریک نماز کرکے جماعت سے نماز پڑھا کرتے تھے، جمعہ کی نماز کے لئے جامع مسجد میں پیادہ پاتشریف لے جایاکرتے تھے۔ یہاں تک کہ خلیفہ کے انتقال کے بعد اس کابیٹا المستنصر باللہ نے اپنے ابتدائی عہد ِ خلافت سے چارماہ بعد 623ھ میں آپ کو منصب ِ قضاسے معزول کردیا۔اس معزولی کی خوشی پر آپ نےایک قصیدہ تحریرفرمایا۔ جس کا ایک شعر یہ ہے :

حمدت اللہ عزوجل لما
قضیٰ لی بالخلاص من القضاء

ترجمہ: میں خدائےعزوجل کا شکر ادا کرتا ہوں ، جس نے مجھے قضاکے عہدے سےرہائی عطاء کردی۔

درس وتدریس: معزولی کے بعد آپ نے اپنے مدرسہ میں درس وافتاء کاسلسلہ شروع کیا اور بڑی بڑی مجلسیں آپ کے یہاں ہونے لگیں۔ بےشمار لوگوں نے آپ سے علم فقہ وحدیث سیکھا اور فیض حاصل کیا۔ آپ کے تفقہ کااعتراف کرتے ہوئےصرصریؔ شاعر نے آپ کی مدح میں قصیدۂ لامیہ لکھا ۔ پھر دوبارہ مستنصر باللہ نے آپ  کوکلیسائے روم کا (جس کو اس نے خانقاہ میں تبدیل کرکے حکومتی تحویل میں لےلیا تھا) صدر بنادیا۔ وہاں آپ کو بے حد تکریم وتعظیم حاصل ہوئی، عوام الناس بہت بڑی بڑی رقمیں آپ کی خدمت میں اس اختیار کے ساتھ روانہ کرتے کہ آپ جہاں چاہیں اس رقم کو خرچ کرسکتے ہیں۔

تصانیف: افسوس کہ آپ کے علمی، فقہی وتحقیقی خدمات کی کوئی تفصیل مورخین نے نہیں لکھی  میں صرف ایک کتاب کا پتہ لگ سکا ہے جو ’’ارشاد المبتدئین ‘‘ کے نام سے موسوم ہے۔ اور علم فقہ میں اپنی نظیر آپ ہے۔

خلفاء: آپ کے خلفاء کرام کی نیز اولاد امجاد کی کوئی بھی تفصیل کتب تاریخ پیش کرنے سے قاصر ہے صرف حضرت محی الدین ابو نصر محمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کاتذکرہ اکثر مورخین نے تحریر فرمایا ہے۔  اور انہیں کو آپ نے اپنی خلافت ونیابت سے نوازا ہے۔

وصال: آپ مطابق شجرۃ قادریہ رضویہ 27رجب المرجب 632ھ کو محبوب حقیقی سے جاملے۔ ’’اِنَّا لِلہ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن‘‘ مگر بعض لوگوں نے 6 شوال،13/شوال، 16شوّال 633ھ لکھا ہے۔ آپ نے ستر سال کی عمر میں صبح صادق کے وقت وصال فرمایا۔

مزار مبارک: آپ کا مزار مقدس بغداد شریف میں روضۂ امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں مرجع خلائق ہے۔

ماخوذ از: تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ

شجرہ شریف میں اس طرح ذکر ہے:
نصر ابی صالح کا صدقہ صالح و منصور رکھ
دے حیات دیں محی جاں فزا کے واسطے
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp

*المرتب محـمد یـوسـف رضـا رضـوی امجـدی نائب مدیر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 9604397443*
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
یعنی جو مسلمان ننانوے اسمائے الہیہ یاد کرے اور ان کا ورد کیا کرے وہ ان شاء اللہ اول ہی سے جنت میں جائے گا۔ ایک روایت کے مطابق جس نے ان کے ذریعے دعا مانگی تو اللہ تعالی اس کی دعا کو قبول فرمائے گا۔ یاد رہے، علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ اسمائے الہیہ ننانوے یا…
Urdu: مجھ سے میرے رب عزوجل نے وعدہ فرما لیا ہے کہ میری امت میں سے ستر ہزار کو جنت میں بغیر حساب کے داخل فرمائے گا۔

Arabic: وَعَدَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ ‌أُمَّتِي ‌سَبْعِينَ ‌أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابِ

Hindi: मुझ से मेरे रब عزوجل ने वा’दा फ़रमा लिया है कि मेरी उम्मत में से सत्तर हज़ार (70,000) को जन्नत में बिग़ैर ह़िसाब के दाख़िल फ़रमायेगा ।

Roman: Mujh se Mere Rabb Azza wa Jal ne wa'dah farma lia hay ke Meri Ummat mein se 70 Hazaar ko Jannat mein bigair hisaab ke dakhil farmaega.

Hawala: سنن ابن ماجه، ‌‌أبواب الزهد، باب صفة أمة محمد ﷺ، الحدیث 4285

https://www.facebook.com/114021443682673/posts/478555610562586/

▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🔎 #Sacred_Traditions 🔍
Sacred Traditions Official
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Urdu: مجھ سے میرے رب عزوجل نے وعدہ فرما لیا ہے کہ میری امت میں سے ستر ہزار کو جنت میں بغیر حساب کے داخل فرمائے گا۔ Arabic: وَعَدَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ ‌أُمَّتِي ‌سَبْعِينَ ‌أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابِ Hindi: मुझ से मेरे रब عزوجل…
Taawoon / Taoon
جب تم سنو کہ کسی زمین میں طاعون پھیل گیا ہے تو اس میں داخل نہ ہو ، اور جہاں تم ہو اس زمین میں آ جائے ، تو وہاں سے نہ نکلو -
( ریاض الصالحین 1792
صحیح البخاری 3473
صحیح مسلم 2218 )
https://www.facebook.com/114021443682673/posts/480140140404133/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🔎 #Sacred_Traditions 🔍
Sacred Traditions Official
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
Ba Jama'at Namaz:
نماز با جماعت کا ثواب تنہا پڑھنے کے مقابلے میں ستائیس 27 درجے افضل ہے -
https://www.facebook.com/114021443682673/posts/480779420340205/
(صحیح مسلم، الحدیث: 650)

Sacred Traditions Official
1