🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
::: الله تعالی کی نظر رحمت سے محروم 7 لوگ !!! :::

حدیث # 1:
حضرت سیدنا عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"سات شخص ایسے ہیں جن کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے روز نظرِ رحمت نہیں فرمائے گا اور نہ ہی انھیں ستھرا اور پاک فرمائے گا، اور ان سے فرمائے گا کہ جہنم میں داخل ہونے والوں کے ساتھ داخل ہوجاؤ!!!

(1) فاعل اور مفعول [لواطت/زنا میں]۔
(2) مشت زنی کرنے والا۔
(3) عورت اور اس کی بیٹی کو نکاح میں جمع کرنے والا۔
(4) اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرنے والا۔
(5) اپنے پڑوسی کو ایذا دینے والا، حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ اس پر لعنت بھیجے گا۔
(6) چوپائے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا۔
(7) عورتوں کے پیچھے کے مقام میں مجامعت کرنے والا

(شعب الایمان للبیہقی، ص:۳۲۹، ج:۷، تحریم الفروج وما یحب من التعفف عنھا، الرشد ریاض)

حدیث # 2:
حضرت سیِّدُنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبیِ اکرم ﷺ نے فرمایا:

"سات لوگوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے روز نظرِ رحمت نہیں فرمائے گا اور نہ ہی انھیں ستھرا فرمائے گا، اور نہ ہی انھیں دنیا والوں کے ساتھ جمع فرمائے گا اور انھیں جہنم میں سب سے پہلے داخل فرمائے گا!!!

مگر یہ کہ وہ توبہ کرلیں، مگر یہ کہ وہ توبہ کرلیں، مگر یہ کہ وہ توبہ کرلیں، تو جس نے توبہ کرلی، اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا-

(1) مشت زنی کرنے والا۔
(2) فاعل [لواطت/زنا میں]۔
(3) مفعول [لواطت/زنا میں]۔
(4) شراب پینے والا۔
(5) اپنے والدین کو مارنے والا یہاں تک کہ وہ فریاد کریں۔
(6) اپنے پڑوسی کو تکلیف دینے والا یہاں تک کہ وہ لعنت بھیجیں۔
(7) اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرنے والا-

(شعب الایمان للبیہقی، تحریم الفروج وما یحب من التعفق عنھا، ج:۷، ص:۳۲۹، الرشد ریاض)

https://www.facebook.com/100003875890529/posts/2258143287658179/
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
سوال:
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللّٰه علیہ کے عربی فارسی اور اُردو دیوان (مجموعہ نعتیہ شاعری) کا نام کیا ہے؟

جواب:
عربی دیوان کا نام " بساتین الغفران " ہے۔ اور فارسی دیوان کا نام " ارمغان رضا " ہے۔ اور اردو دیوان کا نام " حدائق بخشش " (اس کے اندر بعض عربی و فارسی کے اشعار بھی شامل ہیں) ہے۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp/1534
حوالہ: امام احمدرضاخان بحیثیت شاعر، مقالہ نگار: ڈاکر جاویدکراچی.
حوالہ: اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ سیرت کوئز سوالاً جواباً۔ از: مفتی حکیم محمد عارف محمود خان قادری ادارہ تحقیقات امام احمد رضا انٹرنیشنل کراچی سب آفس سمندری فیصل آباد
حوالہ: مولانا احمد رضا کی عربی زبان و ادب میں خدمات ص 202
حوالہ: تاریخ نعت گوئی میں امام احمد رضا کا مقام ص 20
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1