🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
27-06-1443 | 31-01-2022
👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
ابوتمام حبیب بن اَوس نے کہاتھا ؎ لَيسَ الغَبِيُّ بِسَيِّدٍ فِي قَومِه لكِنَّ سَيِّد قَومِهِ المُتَغابِي بے وقوف بندہ اپنی قوم میں سردار نہیں ہوتا ، لیکن قوم کے سردار کو ( بعض اوقات جان بوجھ کر ) بے وقوف بننا پڑتا ہے ۔ مطلب: سردار چشم پوشی کرنے والا ہوتا…
زمین ، آسمان سے افضل ہے ؛ کیوں کہ حضور ﷺ اس میں جلوہ فرما ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور زمین کا وہ حصہ جو آپ ﷺ کے جسمِ مبارک سے مَس کیے ہوئے ہے ، وہ کعبہ شریف اور عرش و کرسی سے بھی افضل ہے ۔

( انظر: ردالمحتار علی الدررالمختار ، کتاب الحج ، مطلب فی تفضیل قبرہ المکرم ﷺ ، ج 4 ، ص 47 , 48 ، ط دارااحیاءالتراث العربی بیروت )

اللہ‌ اللہ ہمارے نصیب کہ ہم اُس زمین کے باسی ہیں جو آسمان سے بھی افضل ہے ۔۔۔۔۔۔۔
کاشکے ! اُس مٹی میں بھی مل جائیں جو روضۂ اطہر کے قریب ہے ۔ 😥

✍️لقمان شاہد
12-1-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3356134784666687&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
جو حج یا عمرہ کرنے کے لیے نکلے اور راستے میں فوت ہو جاۓ ، تو اُس سے ( اللہ کے حضور ) کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی ، نہ اس کا حساب لیا جائے گا ، بلکہ اسے کہا جائے گا:

" تم جنت میں چلے جاؤ ! "

( مجمع الزوائد ومنبع الفوائد ، کتاب الحج ، باب فضل‌الحج والعمرۃ ، ج 3 ، ص 478 ، ر 5273 ، ط دارالفکر بیروت ۔
قال الھیثمی رحمہ اللہ : رواه أبو يعلى والطبراني في الأوسط ، وفي إسناد الطبراني : محمد بن صالح العدوي ، ولم أجد من ذكره ؛ وبقية رجاله رجال الصحيح ۔ )

وہ لوگ کتنے خوش نصیب ہوتے ہیں جو حج و عمرہ کے لیے جاتے ہیں تو واپس نہیں آتے ۔۔۔۔۔۔۔۔ رب تعالیٰ ایسے خوش نصیبوں میں ہمارا نام بھی شامل فرما دے !

ایمان پہ دے موت مدینے کی گلی میں
مدفن مِرا محبوب کے قدموں میں بنادے !

✍️ لقمان شاہد
13-1-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3356870617926437&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
صحیح مسلم میں حدیث قدسی ہے:

" میرا بندہ جب مجھ سے دعا مانگتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں ۔ "

امام‌ احمد رضا رحمہ اللہ کہتے ہیں:

اللہ تعالی کاعلم وقدرت سے ساتھ ہونا تو ہر شے کے لیے ہے ، یہ خاص معیتِ کرم ورحمت ہے جودعا کرنے والے کوملتی ہے ۔
اِس سے زیادہ کیا دولت ونعمت ہوگی کہ بندہ اپنے مولی کی معیت سے مشرف ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہزار حاجت روائیاں اِس پر نثار ، اور لاکھ مقصد ومراد اِس کے تصدق !!

اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3364237817189717&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سید عالم ﷺ نے مکہ معظمہ کو دیکھ کر فرمایا تھا:

اللہ کی قسم ! بلاشبہ تو اللہ کی زمین میں سب سے بہتر ہے ، اور اللہ پاک کے نزدیک سب سے محبوب سر زمین ہے ۔

( ترمذی ، ر 3925 ۔ صحیح )

سیدنا حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے تھے:

روئے زمین پر مکہ مکرمہ کے علاوہ کوئی ایسا شہر نہیں جس کی طرف جمیع انبیا ، ملا ئکہ ، مرسلین اور آسمان و زمین سے اللہ کے نیک بندے اور جن جمع ہوتے ہوں ۔ ( یعنی یہ سب اسی بابرکت شہر میں جمع ہوتے ہیں )

( فضائل‌مکۃ والسکن فیھا مترجم ، ص 19 )

اللہ پاک‌اس بابرکت شہر کی محبت سے ہمارے دلوں کو کبھی محروم نہ کرے ، یہ شہر سید الانبیا ﷺ کا مسکن بھی رہا ہے ، نیز جو نبی علیہ السلام اپنی قوم کی طرف سے ستائے جاتے وہ یہیں تشریف لاتے تھے ۔
یہاں سیکڑوں انبیا کی قبریں ہیں ، بلکہ امام ابن جماعہ شافعی رحمہ اللہ نے ایک ہزار کے قریب انبیا علیھم السلام‌ کی قبور کا قول کیا ہے ۔

( انظر: ھدیۃ السالک الی المذاھب الاربعۃ فی المناسک ، فصل مابین الحجر الاسود والرکن الیمانی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ج1 ، ص 195 )

✍️ لقمان شاہد
24-1-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3365571880389644&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مشہور تابعی بزرگ امام حسن بصری رحمہ اللہ نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نےفرمایا:

جو مجھے ( ظاہری حیات میں ) نہ پا سکا اور میری بیعت نہ کر سکا ، تو وہ میری وفات کے بعد مدینہ آئے ۔۔۔۔ مجھ پر سلام بھیجے ، اور میری قبر کی زیارت کرے ۔۔۔۔۔ تو تحقیق اس نے میری بیعت کر لی ۔

( فضائل‌مکۃ والسکن فیھا ، عربی ص 37 ، اردو ترجمہ مولانا راشد مدنی ، ص 43 )

اللہ کی رحمت سے ہم‌ مدینہ منورہ میں سرکار ﷺ کی زیارت کے لیے حاضر ہوں گے ۔ 😥😥

امام مدینہ امام مالک رحمہ‌اللہ اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے کہ کوئی یوں کہے:

میں نے رسول اللہ کی قبر کی زیارت کی ، بلکہ وہ کہتے تھے یوں کہنا چاہیے:

میں نے نبی پاکﷺ کی زیارت کی ۔

( مدارج النبوة ، ج دوم ، ص 447 ، نوریہ رضویہ پبلشنگ کمپنی لاہور )

✍️ لقمان شاہد
24-1-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3365805733699592&id=100008105947430