🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
قبلہ استاد گرامی رحمہ‌اللہ نے تجوید پڑھانی شروع کی تو ہمیں فرمایا:

" سارے قرآن میں صرف 29 حروف استعمال ہوئے ہیں ، جو الف سے لے کر ی تک ہیں ۔
تم روزانہ ایک حرف کا‌ بھی تلفظ درست کر لو تو 29 دنوں میں تمھارا سارے قرآن کا تلفظ ٹھیک ہوجائے گا ۔ "

ہم دنیا جہان کی کسی بھی چیز کا نام لے لیں ، اس میں وہی حروف آئیں گے جو الف سے لے کر ی تک ہیں ۔
گویا سارے جہان کی چیزیں انھی حروف میں مَحصُور ( گِھری ہُوئی ) ہیں ۔

کسی شاعر نے اِسی نسبت کے پیشِ نظر ایک تخیل پیش کیا ہے کہ:

سیدنا ابو بکر صدیق کا نامِ پاک " الف " سے شروع ہوتا ہے ، اور سیدنا علی کریم کا نامِ پاک " ی " پر ختم ہوتا ہے ۔
جس طرح الف حروف تہجی میں پہلا حرف ہے ، اسی طرح ابوبکر صدیق چاروں خلفا میں پہلے ہیں ؛ اور جس طرح ی آخری حرف ہے ، اسی طرح علی پاک آخری خلیفہ ہیں ۔

اب ابوبکر کے الف ، اور علی کی ی میں " جہانِ ایمان " گِھرا ہوا ہے ، مسلمان اس سے نکل سکتا ہی نہیں ؛
جیسے کوئی بھی لفظ الف تا ی سے نہیں نکل سکتا ۔

اب قطعہ ملاحظہ کریں ؏

اَبوبکر یَک سُو ، علی ایک جانِب
کہ مَحصور ہے جن میں ساری خُدائی

یہ تَشبِیہ ہے واقعی تو جگہ بھی ۔۔۔۔۔۔۔
" الف " اور " یے " نے یہ ترتیب پائی

وہ اَول خلیفہ کے " اول " میں آیا
یہ آخِر خلیفہ کے " آخِر" میں آئی

✍️لقمان شاہد
13-9-2020 ء
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*🌹خطبہ میں حضرت ابو بکر کے والد کا ذکر کیوں نہی ہے*🌹

*السلام علیکم ورحمت اللہ وبر کاتہ سوا ل یہ ہے کی جب جمعہ کا خطبہ پڑ ھا جا تا ہے تو خطبہ میں چا رو خلیفہ کا ذ کر ہے جس میں حضر ت عمر اور حضر ت عثمان اور حضر ت علی کے والد کا ذ کر ہے اور حضر ت ابو بکر کے والد ذ کر کیوں نہی ہے جواب عنا یت فر ما ئیں مہر با نی ہو گی*

*★ــــــــــــــــــ🔶🎨🔶ــــــــــــــــــــ★*

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوہاب*
*کسی کے باپ کا نام اس لئے ذکر کیا جاتا ہے کہ مخاطب کو اس شخص کے تعین میں پریشانی نہ ہو اس لئے کہ ایک نام کے بہت سے لوگ ہوتے ہیں اور جب کسی شخص کا لقب اور تخلص مشہور بین الناس ہوتا ہے تو اس لقب اور تخلص کے بعد باپ کے نام کے ذکر کی حاجت باقی نہیں رہ جاتی جب یہ قاعدہ معلوم ہوگیا تو واضح ہو کہ عمر عثمان علی نام کے بہت سے صحابہ تابعین تبع تابعین بزرگان دین ہوۓ ہیں اگر خطبہ میں خلفاء ثلاثہ کے نام کے ساتھ ان کے باپ کا ذکر نہ کیا جائے تو سامعین کو شبہ ہوسکتا ہے*
*لیکن حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ میں آپ کا لقب صدیق ایسا مشہور بین السماء والارض ہے کہ اس لقب کا ذکر کردینے کے بعد باپ کے نام کے ذکر کرنے کی حاجت باقی نہیں رہ جاتی اس لئے کہ ابوبکر بہت گذرے ہیں مگر ان میں کوئی صدیق نہیں*
*لیکن پھر کوئی خطیب اگر خطبہ میں ان کے باپ ابو قحافہ رضی اللہ عنہ کا نام لیں تو بلا شبہ جائز ہے کوئی حرج نہیں*

*📚فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ ٤٢٠*

*🌹واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*🌹
*★ـــــــــــــــــــ🔶🎨🔶ــــــــــــــــــ★*
*از قلم حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار* *فیضــــان غــــوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے*
*+918051028089*
*+917800878771*
*★ـــــــــــــــــــ🔶🎨🔶ـــــــــــــــــــ★*
*🖥المـرتـــب گدائے اولیائے کرام*
*محمــــــد ایــوب رضـا خان علوی*
*★ـــــــــــــــــــ🔶🔴🔶ـــــــــــــــــــ★*
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*فضائل صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ*
*سلسلہ نمبر: 1*


بارگاہِ رسالت میں مقام ومرتبہ

حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہماسے روایت ہے کہ میں نے دیکھا کہ خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے ساتھ کھڑے تھے اتنے میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تشریف لے آئے تو رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آگے بڑھ کر ان سے مصافحہ فرمایا پھرگلے لگاکر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے منہ کو چوم لیا اور حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے ارشاد فرمایا: *’’اے ابوالحسن! میرے نزدیک ابوبکر کا وہی مقام ہے جو اللہ کے ہاں میرا مقام ہے۔‘‘* (الریاض النضرۃ، ج۱، ص۱۸۵)

*ستاروں کے مثل نیکیاں*

حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے فرماتی ہیں کہ ایک باراللہ 1 کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا سر مبارک میری گود میں تھا اور رات روشن تھی، میں نے عرض کیا:یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا کسی کی نیکیاں آسمان کے ستاروں جتنی ہوں گی؟ تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ جی ہاں ! وہ عمر ہیں ، جن کی نیکیاں ان ستاروں جتنی ہیں ۔‘‘حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں :’’میں نے عرض کیا: *’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! پھر میرے والد ماجد سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی نیکیاں کس درجہ میں ہیں ؟‘‘* آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’عمر کی تمام نیکیاں ابوبکر کی نیکیوں میں سے صرف ایک نیکی کے برابر ہیں ۔‘‘

*(مشکوٰۃالمصابیح، کتاب المناقب، الفصل الثالث، الحدیث:۶۰۶۸، ج۳، ص۳۴۹)*

*ترسیل سلوک ⬇️*
محمد رمضان رضا
🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸
📝 *منجانب :- شعبہ نشرو اشاعت* 📝
🏮 *اعلیحضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں* 🏮

*بریلی شریف سے حضور تاج الشریعہ کے اعلان پر*
شام کے مظلوم مسلمانوں کے لیے درگاہ شہنشاہ مالیگاﺅں مولانا اسحاق نقشبندی رحمة الله تعالى عليه کے آستانہ مبارک پر 8 مارچ بروز جمعرات بعد نماز مغرب اجتماعی دعا کی مجلس کا انعقاد رکھا گیا ہے.

*لہذا عوام الناس کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں.*
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*فضائل صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ*

*سلسلہ نمبر: 2*

بارگاہ رسالت میں صدیق اکبر کی اہمیت

حضرت سیدنا عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ جنگ اُحد میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنے بیٹےعبدالرحمن کو(جو اس وقت مسلمان نہیں ہوئے تھے اور کفار کی طرف سے لڑرہے تھے )مقابلے کے لئے للکارا تو رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ کو بیٹھنے کا حکم ارشاد فرمایا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی
عَنْہ نےسرکار صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مجھے اجازت عطا فرمائیں ، میں ان کے اوّل دستے میں گھس جاؤں گا۔‘‘تو نبیٔ کریم رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےارشاد فرمایا:’’اے ابوبکر!ابھی تو ہمیں تمہاری ذات سے بہت سے فائدے اٹھانے ہیں اور تمہیں معلوم نہیں کہ میرے نزدیک تمہاری حیثیت بمنزلہ کان اور آنکھ کے ہے۔‘‘
*( روح البیان، المجادلۃ:۲۲، ج۹،ص۴۱۳، روح المعانی، الجزء: ۲۸، المجادلۃ: ۲۲، ص۳۲۳، الریاض النضرۃ، ج۱، ص۱۸۵، ۱۸۶)*

*صدیق اکبر اور جنت*

جنت کے تما م دروازوں سے بلاوا

حضرت سیدناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا :’’ جس نے اللہ کی راہ میں کوئی چیز دو دو کر کے خرچ کی اسے جنت کے دروازوں سے اس طرح آواز آئے گی:’’اے اللہکے بندے!یہ دروازہ تیرے لیے بہتر ہے۔‘‘پس نمازی کوباب الصلوۃسے، اہل جہاد کو باب الجھادسے، صدقات و خیرات کرنے والے کو باب الصدقۃسے اور روزہ دار کو باب الریانسے بلایا جائے گا۔‘‘ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کیا: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میرے ماں باپ آپ پر قربان! کسی کو ان تمام دروازوں سے پکارا جائے اس کی ضرورت تونہیں (کیونکہ مقصود تو جنت میں داخلہ ہے اوروہ کسی ایک دروازے سے بھی پورا ہوجائے گا)لیکن کیا ایسے لوگ بھی ہوں گے جنہیں ان دروازوں سے بلایاجائے گا؟‘‘آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: ’’اے ابوبکر!ہاں ! اوریقیناً تم ان ہی لوگوں میں سے ہو۔‘‘

*(صحیح البخاری ،کتاب الصوم،الریان للصائمین، الحدیث :۱۸۹۷،ج۱،ص۶۲۵)*
🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸
*ترسیل سلوک*
محمد رمضان رضا

📝 *منجانب :- شعبہ نشرو اشاعت* 📝
🏮 *اعلیحضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں* 🏮

*بریلی شریف سے حضور تاج الشریعہ کے اعلان پر*

*شام کے مظلوم مسلمانوں کے لیے درگاہ شہنشاہ مالیگاﺅں مولانا اسحاق نقشبندی رحمة الله تعالى عليه کے آستانے پر 8 مارچ بروز جمعرات بعد نماز مغرب اجتماعی دعا کی مجلس کا انعقاد رکھا گیا ہے.*

*اسی طرح 8 مارچ کو ہی بعد نماز عشاء 9:30 بجے پاٹنہ شریف کی درگاہ میں آرام فرمودہ بزرگ سید شاہ داد چشتی نظامی نور اللہ مرقدہ کے آستانہ پر مظلوم مسلمانوں کے حق میں علمائے اہلسنت کی سرپرستی میں خصوصی دعائیہ مجلس کا انعقاد آل انڈیا سنی جمعتہ العلماء مالیگاؤں اور رضا اکیڈمی مالیگاؤں و دیگر سنی تنظیموں کے توسط سے کیا جائے گا لہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنا دینی و مذہبی فریضہ سمجھتے ہوئے مقررہ وقت پر شرکت فرمائیں....*
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*فضائل صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ*
*سلسلہ نمبر: 3*



*صدیق اکبر رَضِىَ اللهُ تَعَالٰی عَـنْهُ کی جنت میں انبیاءکرام کی معیت*

حضرت سیدناجابربن عبد اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ نبیٔ کریم رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’ فرشتے ابوبکر صدیق کو روز قیامت لائیں گے ، اور انبیاء و صدیقین کے ساتھ جنت میں جگہ دیں گے۔“

*(کنز العمال،فضل ابی بکر الصدیق،الحدیث: ۳۲۶۲۴، ج۶،الجزء:۱۱، ص۲۵۵)*

*صدیق اکبر رَضِىَ اللهُ تَعَالٰی عَـنْهُ اورجنتی موٹے تازے پرندے*

حضرت سیدناانس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ دو عالم کے مالِک و مختار، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: ’’بے شک جنت میں کچھ پرندے بختی اونٹوں کی طرح بڑےاورموٹے تازے ہوں گے اور (جس طرح اونٹ درختوں سےچرتے ہیں ویسے ہی وہ پرندے) جنتی درختوں سے چرتے ہوں گے۔‘‘ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کیا: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! وہ تو موٹے تازے پرندے ہوں گے۔‘‘ سرکارصَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: ’’ہاں ! ان کو کھانے والا بھی ان کی طرح آسودہ(یعنی موٹاتازہ) ہوگااورمجھے یقین ہے کہ تم ان موٹے تازے جنتی پرندے کھانے والوں میں سے ہو۔‘‘

*(مسند امام احمد ،مسند انس بن مالک،الحدیث:۱۳۳۱۰، ج۴، ص۴۴۱)*
🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹

*ترسیل سلوک ⬇️*
محمد رمضان رضا

📝 *منجانب :- شعبہ نشرو اشاعت* 📝
🏮 *اعلیحضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں* 🏮
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*فضائل صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ*
*قســط نمبر:4*


*بیاں ہوں کس زباں سے مرتبہ صدیق اکبر کا*
*ہے یار غار محبوب خدا صدیق اکبر کا*

*الہی رحم فرما خادم صدیق اکبر ہوں*
*تری رحمت کے صدقے واسطہ صدیق اکبر کا*

*🌹صدیق اکبرکا جنت میں بلند و بالامحل*

حضرت سیدنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: ’’معراج کی رات جب میں جنت میں داخل ہوا تو میں نےوہاں ایک بلند وبالا محل دیکھا جس پر ریشم کے پردے لگے ہوئے تھے، میں نے کہا:’’ جبریل ! یہ کس کے لئےہے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا :’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!یہ آپ کے غلام وعاشق صادق سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا ہے۔‘‘

*(الریاض النضرۃ،ج۱، ص۱۸۳)*

*🌹صدیق اکبر کے لیے گلاب جیسی چار سوحُوریں*

حضرت سیدناعمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ اللہ کے ایک محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا :’’اللہ تعالٰی نے کچھ جنتی حوروں کو پھولوں سے پیدا فرمایا ہے اور انہیں گلابی حوریں کہا جاتا ہے، ان سے صرف نبی یا صدیق یا شہید ہی نکاح کرسکتے ہیں ، اور ابوبکر کوایسی چار سو( ۴۰۰)حوریں دی جائیں گی۔“

*(الریاض النضرۃ، ج۱، ص۱۸۴)*
🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹
*ترسیل سلوک ⬇️*
محمد رمضان رضا

📝 *منجانب :- شعبہ نشرو اشاعت* 📝
🏮 *اعلیحضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں* 🏮
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*فضائل صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ*
*قسط نمبر:5*



صدیق اکبر کا جنت میں پُرتپاک استقبال

حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہما سے روایت ہے کہ حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : *’’جنت میں ایک ایسا شخص داخل ہوگا کہ تمام جنت والے اسے پکار پکار کر کہیں گے: مرحبا! مرحبا! یہاں تشریف لائیے، یہاں تشریف لائیے۔‘*‘ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ،نے بڑے تعجب سے پوچھا: ’’یارسول اللہ،صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا ہم بھی اس شخص کو دیکھ سکیں گے؟‘‘آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’اے ابوبکر ! وہ جنتی شخص تم ہی تو ہو۔‘‘

*(صحیح ابن حبان، اخبارہ عن مناقب الصحابۃ، ذکر ترحیب اھل الجنۃ بابی بکر، الحدیث: ۶۸۲۸، ج۶، الجزء: ۹، ص۷)*

*تمام آسمانوں میں آپ کا نام*

حضرت سیدناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ دو عالم کے مالِک و مختار، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’مجھے آسمانوں کی سیر کرائی گئی پس میرا جس آسمان سے گزر ہوا میں نے وہاں اپنانام لکھا ہوا پایا اور اپنے بعد ابو بکر کا نام بھی لکھا ہواپایا۔“

*(مجمع الزوائد،کتاب المناقب،باب ماجاء فی ابی بکر الصدیق، الحدیث:۱۴۲۹۶، ج۹، ص۱۹، تاریخ الخلفاء، ص۴۳)*

*نورانی قلم سے لکھا ہوا نام*

حضرت سیدناابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’میں نے شب معراج عرش اعظم کے گرد سبز جواہر پر نورانی قلم سے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ اَبُوْ بَکْر الصِدِّیْقْ لکھا دیکھا۔‘‘

*(الریاض النضرۃ، ج۱، ص۱۶۷)*

*۲۲؍ جمادی الاخـریٰ یـوم وصـال ســیدنا صـدیـق اکـبر رَضِىَ اللهُ تَعَالٰی عَـنْهُ*

🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸
*ترسیل سلوک ⬇️*
محمد رمضان رضا

📝 *منجانب :- شعبہ نشرو اشاعت* 📝
🏮 *اعلیحضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں* 🏮
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Muhammad IBRAHEEM
🌼 *شانِ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ*🌼

🖇️ *قسط :1*

🕋 *آیات مبارکہ*

🌹 *| وَ الَّذِیْ جَآءَ بِالصِّدْقِ وَ صَدَّقَ بِهٖۤ اُولٰٓئكَ هُمُ الْمُتَّقُوْنَ |*

*( پ 24، الزمر:33)*

*ترجمہ کنز العرفان:* اور وہ جو یہ سچ لے کر تشریف لائے اور وہ جس نے ان کی تصدیق کی یہی پرہیز گار ہیں۔

حضرت علی المرتضی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم اور مفسرین کی ایک جماعت سے مروی ہے کہ سچ لے کر تشریف لانے والے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں  اور اس کی تصدیق کرنے والے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔

📙 *(تفسیر کبیر، الزمر،تحت الآیۃ ٣٣)*

🌹 *| وَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَى |*

*(پ 30، اللیل: 17)*

*ترجمہ کنز العرفان:* اور عنقریب سب سے بڑے پرہیزگار کو اس آگ سے دور رکھا جائے گا۔

امام علی بن محمد خازن رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’تمام مفسرین کے نزدیک اس آیت میں سب سے بڑے پرہیزگار سے مراد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ ہیں۔"

📘 *(خازن، واللّیل، تحت الآیۃ: ۱۹)*

🌹 *| ثَانِیَ اثْنَیْنِ اِذْ هُمَا فِی الْغَارِ اِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِهٖ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَاۚ-فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلَیْهِ |....الآیة*

*(پ 10، التوبة: 40)*

*ترجمہ کنز العرفان:* دو میں سے دوسرے تھے، جب دونوں غار میں تھے، جب یہ اپنے ساتھی سے فرما رہے تھے غم نہ کرو، بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے تو اللہ نے اُس پر اپنی تسکین نازل فرمائی۔

یہ آیت مبارکہ کئی اعتبار سے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی عظمت و شان پر دلالت کرتی ہے۔

☘️  اللہ پاک کا خصوصیت کے ساتھ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ پر سکینہ نازل فرمانا بھی ان کی فضیلت کی دلیل ہے۔

☘️ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا صحابی ہونا خود اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ،یہ شرف آپ کے علاوہ اور کسی صحابی کو عطا نہ ہوا۔

☘️ اللہ پاک نے ہجرت کے وقت رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہنے کا شرف حضرت ابو بکر صدیق  رضی اللہ عنہ کے علاوہ اور کسی کو بھی عطا نہیں فرمایا۔

📙 *(تفسیر صراط الجنان، ج 4،ص 127)*

🌹 *| وَ شَاوِرْهُمْ  فِی  الْاَمْرِۚ |*

*(پ 4، آل عمران : 159)*

*ترجمہ کنز العرفان:* اور کاموں میں ان سے مشورہ لیتے رہو۔

حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں کہ یہ آیت سیدنا صدیق اکبر و فاروق اعظم رضی اللہ عنھما کے متعلق نازل ہوئی چنانچہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے صدیق اکبر و فاروق اعظم رضی اللہ عنھما سے ارشاد فرمایا: " اگر تم دونوں کسی مشورے پر متفق ہوجاؤ تو میں اس کے خلاف نہیں کروں گا۔"

📗 *(تفسیر در منثور، آل عمران)*

*نوٹ:* اگلی اقساط بھی پڑھیں ثواب کی نیت سے فاروڈ کریں۔

✍🏻 *ابو بنتین محمد فراز عطاری مدنی عفی عنہ*
📲 *+92-321-2094919*


https://t.me/joinchat/A6Bw8z0ho5vtQfAwN0PpRg
Forwarded from Muhammad IBRAHEEM
🌸 *شان ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ*🌸

🔗 *قسط: 2 (حصہ اول)*

📖 *احادیث طیبہ*

☘️ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا:" یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! لوگوں میں آپ کو سب سے بڑھ کر کون محبوب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: *"عائشہ"* انہوں نے دوبارہ عرض کیا: "مردوں میں سے کون ہے؟" فرمایا : *" عائشہ کے والد"(یعنی ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ)*

📗 *(صحیح البخاری)*

☘️ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: *"فرشتے ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ) کو قیامت کے دن لائیں گے، اور انبیاء و صدیقین کے ساتھ جنت میں جگہ دیں گے۔"*

📔 *(کنز العمال)*

☘️ حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ میں نے دیکھا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی المرتضی کرم اللہ تعالی وجھہ الکریم کے ساتھ کھڑے تھے اتنے میں حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے بڑھ کر ان سے مصافحہ فرمایا پھر گلے لگا کر آپ رضی اللہ عنہ کو چوم لیا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: *"اے ابو الحسن! میرے نزدیک ابو بکر کا وہی مقام ہے جو اللہ کے ہاں میرا مقام ہے۔"*

📘 *(الریاض النضرہ)*

☘️ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جنت میں ایک ایسا شخص داخل ہوگا کہ تمام جنت والے اسے پکار پکار کر کہیں گے: مرحبا! مرحبا! یہاں تشریف لائیے، یہاں تشریف لائیے". سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے بڑے تعجب سے پوچھا: " یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا ہم بھی اس شخص کو دیکھ سکیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: *" اے ابو بکر! وہ جنتی شخص تم ہی تو ہو۔"*

📙 *(صحیح ابن حبان)*

☘️سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں میں نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا کسی کی نیکیاں آسمان کے ستاروں جتنی ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "جی ہاں! وہ عمر (رضی اللہ عنہ) ہیں، جن کی نیکیاں ان ستاروں جتنی ہیں۔" عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں: میں نے عرض کیا: "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! پھر میرے والد ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نیکیاں کس درجے میں ہیں؟ " آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: *"عمر (رضی اللہ عنہ) کی تمام نیکیاں ابو بکر (رضی اللہ عنہ) کی نیکیوں میں سے صرف ایک نیکی کے برابر ہے۔"*

📕 *(مشکاۃ المصابیح)*

☘️ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:" اللہ پاک نے کچھ جنتی حوروں کو پھولوں سے پیدا فرمایا ہے اور انہیں گلابی حوریں کہا جاتا ہے، ان سے صرف نبی یا صدیق یا شہید ہی نکاح کرسکتے ہیں اور *ابو بکر کو ایسی چار سو (400) حوریں دی جائیں گی۔"*

📒 *(الریاض النضرہ)*

*نوٹ:* یہ ساری تحریر مکتبۃ المدینہ (دعوت اسلامی) کی کتاب *فیضان صدیق اکبر* سے تیار کی گئی ہے۔

*تنبیہ:* یہ تحریر فاروڈ کرنے والوں یا اپنے پیج پر شئیر کرنے والوں سے عرض ہے کہ نام ہٹا کر شئیر نہ کریں، نام اور نمبر لکھنے کی کچھ وجوہات ہوتی ہیں۔

✍🏻 *ابو بنتین محمد فراز عطاری مدنی عفی عنہ*
📲 *+92-321-2094919*

https://t.me/joinchat/A6Bw8z0ho5vtQfAwN0PpRg
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Muzammil Raza
🌴 فیضانِ حدائقِ بخشش🌴


نعت شریف *۲۱*
شعر *۱۵*

*شیخین اِدھر نثار غنی و علی اُدھر*
*غنچہ ہے بلبلوں کا یمین و شمال گُل*


*حل لغات*
شیخین۔۔ حضرت ابو بکر صدیق و حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہما
غنچہ۔۔ گنجان، جُھرمٹ، کلی
یمین۔۔ دائیں جانب
شمال۔۔ بائیں جانب


*شرح*
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس کا رنگ اور منظر بیان کیا جارہا ہے کہ دیکھو! اِدھر اگر صدیق و فاروق رضی اللہ عنہما قربان ہونے کے لئے کھڑے ہیں تو اُدھر عثمان و علی رضی اللہ عنہما بھی نثار ہونے کے منتظر ہیں گویا پھول کے گرد بلبلوں کا ہجوم ہیں
Forwarded from Muzammil Raza
🌹فیضان حدائق بخشش 🌹
یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ

*خاص اس سابق سیر قرب خدا*
*اوحد کاملّیت پہ لاکھوں سلام*

_الفاظ اور معنی_
سابق.. آگے گزرنے والا
سیر... چلنا حاصل کرنا
اوحد.. اکیلا
کاملیت... کمال حاصل کرنا

_مزکورہ شعر کا مفہوم_

مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کر کے خدا کا قرب جس عظیم سخصیت کو حاصل ہو وہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ذات ہے
چونکہ آپ نے حضور علیہ السلام کے ساتھ جوانی گزاری تھی لہذا آپ کے سچا ہونے پر ان کو کامل اعتماد تھا
یہی وجہ ہے جب رسالت مآب صلی اللہ علیہ و سلم نے اعلان نبوت فرمایا تو سب سے پہلے اس آواز پر لبیک کہنے والے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہی تھے اس کا تزکرہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و سلم بھی فرمایا کرتے تھے حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کے درمیان کسی معاملے میں ناراضگی ہو گئی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے معازرت چاہی مگر عمر نہ مانے بعد میں حضرت عمر نے ندامت محسوس کی چل کر ابو بکر کے گھر گئے ملاقات نہ ہوئی لہذا وہ بھی حضور کی بارگاہ میں حاضر ہوئے
عمر کو دیکھتے ہی حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے چہرہ اقدس پر ناراضگی کے آثار ظاہر ہونے لگے حضرت ابوبکر گھٹنوں کے بل کھڑے ہو کر عرض کرتے ہیں یارسول اللہ قصور وار میں ہوں یہ نہیں
تو حضور نے حضرت عمر سے مخاطب ہو کر فرمایا
*ان اللہ بعثنی الیکم فقلتم کذبت وقال ابوبکر صدقت... الخ*

جب اللہ تعالی نے مجھے آپ لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا تو تم سب نے میری تکذیب کی ابو بکر ہی تھا جس نے میری تصدیق کی جان ومال مجھ پر نثار کر دیا کیا تم میرے خاطر میرے دوست سے درگزر نہیں کر سکتے.
Forwarded from Muzammil Raza
🌹فیضان حدائق بخشش 🌹

یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ

*سایہء مصطفی مایہ اصطفا*
*عزّ و ناز خلافت پہ لاکھوں سلام*

_الفاظ اور معنی_

مایہ... فخر
اصطفا... پاک باطن ہونا
عز..... عزت
خلافت.... خلیفہ بننا

_مزکورہ شعر کا مفہوم_

ان الفاظ میں حضرت ابو بکر کی دوشانوں کی طرف اشارہ ہے
1..جس طرح حضور علیہ السلام مخلوق خدا پر اللہ تعالٰی کے سایہء رحمت ہیں.. اسی طرح حضرت ابوبکر امت مسلمہ پر حضور کا سایہ ہیں.. جب حضور کے وصال کے موقع پر امت پر سب سے مشکل وقت آیا تو اس وقت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہی تھے جنہوں نے تمام معاملات کو بہتر طریقے سے سنبھال لیا صحابہ کو تسلی دی. مرتدین کا مقابلہ کیا. مانعین زکوٰۃ اور مدعیان نبوت کے خلاف بھرپور جہاد کر کے ان کا قلع قمع کیا

2..حضرت ابوبکر حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ اس طرح رہے جس طرح کسی کا سایہ رہتا ہے وقعۃًحضور کی جو معیت حضرت ابوبکر کو حاصل ہے وہ کسی اور کے حصہ میں نہیں آئی. یہ معیت دینا میں نہیں بلکہ قبرو حشر میں بھی ہے
حضرت عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا اے ابو بکر
*انت صاحبی فی الغار وصاحبی علی الحوض*

تو میرا غار اور حوض (کوثر) کا ساتھی ہے...