🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚شادی وغیرہ میں "نیوتا" کا کیا حکم ہے؟📚*


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتےہیں علمائے کرام و مفتیانِ شرعِ متین مسئلہ ذیل کے بارے میں شادی بیاہ میں عموماً لوگ صاحبِ خانہ کو سو دوسو پانچ سو یا ہزار روپئے دیتے ہیں جس کو صوبہ بہار میں مادری زبان میں ( نیوتا اور کہیں چماؤن ) بھی کہتے ہیں اور جب یہ رقوم پیش کرتے ہیں تو اکثر لوگوں کے ذہن و دماغ میں یہ بات رہتی ہے کہ میرے گھر میں بھی شادی ہوگی تو صاحبِ خانہ دو چارسو بڑھا کر یا اس سے دوگنی رقم پیش کریں گے تو میں جاننا یہ چاہتا ہوں کہ اگر لینے والے شخص نے دینے والے شخص کی شادی میں روپئے نہیں لوٹائے تو کیا بروزِ محشر اس کا مواخذہ بھی ہوگا؟ نیز کیا اسے لوٹانا شرعاً ضروری ہے ؟ جواب عنایت فرمائیں
*المستفتی : شہاب الدين قادری پریہار سیتامڑھی بہار۔*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعونہ تعالی*
نیوتا کی دو صورتیں ہیں ایک صورت میں قرض ہے ایک صورت میں تحفہ ہے !!!
جن لوگوں میں برادری نظام ہے ان میں "نیوتا " قرض ہی شمار کیاجاتاہے وہ لکھ کر رکھتے ہیں کس نے کتنا دیا ہے اس کے یہاں شادی ہونے کی صورت میں اتنا ہی واپس کرتے ہیں ان برادریوں میں نیوتا قرض ہی سمجھا جاتا ہے۔ !!!
اور جن برادریوں میں ایسا کوئی برادری کا قانون نہیں ہے یا غیر برادری کے لوگ دوستی ، تعلقات اور عقیدت کی وجہ سے شادی میں کچھ دیتے ہیں وہ ہدیہ ہے ۔
حدیث شریف میں ایک دوسرے کو تحفہ دو محبت بڑھے گی "
*(📕وقار الفتاوی جلد ۳ ص ۱۱۶ )*

سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں کہ " جو نیوتا دیا جاتا ہے وہ قرض ہے اس کا اداکر نالازم ہے اگر رہ گیا تو مطالبہ رہے گا اور بے اس کے معاف کئے معاف نہ ہوگا !!!
دینے والوں سے پہلے صاف کہہ دے کہ جو صاحب بطور امداد عنایت فرمائیں مضائقہ نہیں مجھ سے ممکن ہوا تو ان کی تقریب میں امداد کروں گا لیکن میں قرض لینا نہیں چاہتا، اس کے بعد جو شخص دے گا وہ اس کے ذمہ قرض نہ ہوگا ہدیہ ہے جس کا بدلہ ہو گیا فیہا،نہ ہوا تو مطالبہ نہیں۔
*(📚فتاوی رضویہ جلد ۲۳ ص ۵۸۷،رضا فاؤنڈیشن لاہور)*

لہٰذا مذکور بالا دلائل سے واضح ہوا کہ جہاں پر قرض شمار ہوتا ہے وہاں پر کمی نہیں کرسکتے کہ کمی کرنے پر وہ بقیہ قرض اس کے ذمہ باقی رہے گا جس پر گرفت ہے اور اگر اپنی خوشی سے زیادہ دے تو جائز بھی ہے اور سنت نبوی بھی !!!
اور یہ بھی واضح ہوا کہ جس برادری میں یا جہاں پر قرض شمار نہیں ہوتا ہے وہاں پر ادا نہ کرنے کی صورت میں بروز حشر اس کا مواخذہ بھی نہیں ہوگا !!!

*واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبــــــــــــــــــــہ:*
*محمد ایوب خان یار علوی بہرائچ شریف یوپی۔*

*الجواب صحیح والمجیب مثاب : فقیر محمد شہروز عالم اکرمی عفی عنہ کلکتہ۔*
*صح الجواب : استاذ العلماء حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد شرف الدین رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی کلکتہ بنگال۔*
* الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مولانا مفتی محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ جمشید پور ۔*
*الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی نعمت اللہ رضوی صاحب قبلہ جامع مسجد بانسبڑیا کلکتہ۔*
*الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی معین الدین صاحب قبلہ ہیم پور ترائی شراوستی یوپی۔*
*الجواب صحیح والمجیبـــــ نجیح : حضرت مولانا محمد معصوم الرضا نوریؔ عفی عنہ۔*
*الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی شفاء المصطفی مصباحی صاحب قبلہ ۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Photo
#دینی_معلومات #اسلامک_نالج
#جامعۃ_الرضا 🌹 پوسٹ نمبر ⁵³
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Photo
#دینی_معلومات #اسلامک_نالج
#جامعۃ_الرضا 🌹 پوسٹ نمبر ⁵⁴
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا
1