🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 10 گیارہویں مبارک ہو جمعہ مبارک ہو مفکر اسلام مجدد اعظم امام احمد رضا حنفی ماتریدی رحمہ سورہ فاطر کی آیت نمبر 32کی مبارک تفسیر بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں 🖋️حضرت عمر فرماتے ہیں میں نے کسی بھلائی کا ارادہ نہ کیا مگر یہ کہ ابو بکر اس…
#سلسلہ_مطلع_القمرین 11

امام اہلسنت اپنی مبارک کتاب مطلع القمرین میں سورہ نور کی آیت 22 کی تفسیر میں فرماتے ہیں
🖋️احادیث صحیحہ سے ثابت کہ آیت میں اولوا الفضل کا خلعتِ گراں قیمت صدیق اکبر کو عطا ہوا
🌿حاصل یہ کہ حضرت مسطح بن اثاثہ کہ فقراء مہاجرین میں سے تھے اور حضرت صدیق کے رشتے دار اور صدیق بوجہ ان کی فقر و قرابت کے ان کی خبر گیری فرماتے اور بسلوک و انفاق پیش آتے
جب بلائےافک میں مبتلا ہوئے اور حق تعالیٰ نے دامنِ عفت مآب محبوبہ سید المرسلین ﷺ کی طہارت اور ہر لوث سے ان کی برات دس آیتیں نازل کر کے ظاہر فرمائی
🌼جناب صدیق نے قسم اٹھائی کہ اب مسطح کو کچھ نہ دوں گا۔
🌹اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی کہ فضل و وسعت والے اہلِ قرابت و مساکین و مہاجرین پر انفاق کی قسم نہ کھائیں اور ان کی اس خطا سے جو نادانستگی میں اتفاقاً صادر ہو گئی در گزریں معاف کریں! آخر وہ بھی تو ہماری بخشش کے طلبگار ہیں
🌹جب حضرت صدیق نے یہ ارشاد سنا تو کہا خدا کی قسم میں دوست رکھتا ہوں کہ اللہ مجھے بخشے اور جو خرچہ حضرت مسطح کا مقرر تھا جاری فرمایا اور قسم کھائی کے کبھی بند نہ کروں گا

https://www.facebook.com/104955781414791/posts/417894126787620/
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 12

چشم و چراغ آل برکات نائب غوث اعظم امام احمد رضا خان قادری برکاتی رحمۃ اللہ تعالی علیہ اپنی مبارک کتاب مطلع القمرین شریف میں سورہ نور کی آیت نمبر 22 کی تفسیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں
🖋️اب عقل سلیم غور کرے کہ صحابہ کرام سب اولواالفضل اور بزرگی والے تھے
قرآن میں بالتخصیص جناب امام المتقین رضی اللہ تعالی عنہ کو اس صفت سے یاد فرمانا دلیل واضح ہے کہ یہ وصف ان کی ذات سے ایک خصوصیت خاصہ رکھتا ہے
🌹اور جو فضیلت انہیں حاصل دوسرے کو نہیں
🌼جیسا کہ تمام صحابہ شرفِ صحبت سے مشرف تھے مگر صاحبی کہ بیسیوں حدیثوں میں آیا خاص اسی جناب گردوں قباب کے لئے ہے
کہ جیسی صحبت انہیں ملی دوسرے کو میسر نہ ہوئی
🌸سولہ سال کی عمر سے رفاقت حضور اختیار کی عمر بھر حاضر دربار و شریک کار و مونس لیل و نہار رہے
بعد وفات کنارِ جاناں میں جا پائی روز قیامت حضور کے ہاتھ میں ہاتھ محشور ہوں گے
حوضِ کوثر پر ہمراہ رکاب ہوں ہوں گے
پھر فروس اعلیٰ میں رفاقت دائمی ہے

ﷺ و رضی اللہ عنہم و رحمہم اللہ

https://www.facebook.com/104955781414791/posts/418502140060152/
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 13

شیخ الاسلام امام احمد رضا خان قادری برکاتی رحمۃ اللہ علیہ اپنی مبارک کتاب مطلع القمرین میں سورہ نور کی آیت نمبر 22 کی تفسیر میں لکھتے ہیں
🖋️اگر صرف لفظ الواالفضل پر اکتفاء ہوتا تو شاید وہ عقول دانیہ جو دستِ مال اوہام رہتی ہیں احتمال پیدا کرتیں کہ قاعدہ بلاغت ہے جب کسی سے کوئی کام لینا مقصود ہوتا ہے تو مخاطب کے وہ وصف جو اس کام پر حامل ہو بیان کیا جاتا ہے تاکہ اس کے قلب کو اشتعال اور داعیہ اطاعت کو انبعاث ہو
🌹مثلاً جنگ میں کہیں ہاں بہادرو یہی وقت جانبازی وترکتازی کا ہے
یا انفاق مال کی ضرورت میں
اے جوادو یہی زمانہ سخا پروری و نام آوری کا ہے
🌼اس سے مخاطبین کا ان اوصاف سے اختصاص نہیں سمجھا جاتا
مگر قرآن مجید وہ کلامِ بلاغت نظام ہے کہ کسی معاند خواہ مشکک کے لیے حجت نہیں چھوڑتا
لفظ منکم نے اس احتمال کی قطع عرق فرمادی
🌺صدیق کو صرف بڑائی والا نہیں کہتے بلکہ فرماتے ہیں تم میں بڑائی والا یعنی تم سب اربابِ فضل و کرامت اور وہ تم سب میں فضل و بزرگی والا غلاموں کے سردار سب ہوتے ہیں پوری سرداری اس کی جو سرداروں کا سردار ہو

https://www.facebook.com/104955781414791/posts/419144643329235/
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#سلسلہ_مطلع_القمرین 14

سورہ زمر آیت 33 کی تفسیر میں فرماتے ہیں
🖋️جو سچ لایا اور جس نے اس کی تصدیق کی وہ لوگ پرہیزگار ہیں (کنزالایمان)
🌹مولیٰ علی اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں
جو حق لائے وہ محمد ﷺ ہیں
اور جس نے اس کی تصدیق کی وہ ابو بکر صدیق ہیں
🌼اب نظر باریک بیں کو اجازت غور تعمق دیا جائے کہ اس آیہ کریمہ سے صدیق کا فضل تقویٰ میں تمام امت سے اکمل ہونا کیسے روشن طور پر ثابت جس میں سوا منکر مکابر کے کسی کو مجال نہیں
🌿اول تو وہی تخصیص کہ صحابہ کرام سب خیارواصفیا و اربابِ دیانت و اتقا تھے مگر صدیق سا تقویٰ کس کا تھا ۔تو اس کا ذکر کیوں نہ ہوا اور رب العالمین کی اس خاص گواہی سے اسے کیوں نہ بہرہ ملا
🌹دوسرے
رسول اللہ کے نام پاک کے ساتھ ان کا ذکر کرنا، اور یوں فرمانا کہ محمد ﷺ اور ابو بکر متقی ہیں ، اس کلمہ کی قدر وہی جانے جو رسول اللہ ﷺ کی عظمت شان و رفعت مکان سے آگاہ ہے
خیال تو کر کس کے ساتھ ذکر ہوتا ہے اور ایک وصف میں جمع کیا جاتا ہے -
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
#سلسلہ_مطلع_القمرین 14 سورہ زمر آیت 33 کی تفسیر میں فرماتے ہیں 🖋️جو سچ لایا اور جس نے اس کی تصدیق کی وہ لوگ پرہیزگار ہیں (کنزالایمان) 🌹مولیٰ علی اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں جو حق لائے وہ محمد ﷺ ہیں اور جس نے اس کی تصدیق کی وہ ابو بکر صدیق ہیں 🌼اب نظر…
🌹انصاف شاہد ہے کہ جب تک تقوائے صدیق اتقائےرسول ﷺ سے دوسرے درجہ میں نہ کہا ایسا ہرگز ارشاد نہ کیا
اور آیت اولیٰ میں گزار کہ مزیت تقویٰ موجبِ افضلیت ہے ، اسی طرح انہیں صفتِ تصدیق سے یادکرنا بھی یہی بتا رہا ہے کہ یہ وصف ان کی ذات سے خصوصیت خاصہ رکھتا ہے-

🌺گویا ارشاد ہوتا ہے کہ صدیق کو عملاً و اعتقادا دونوں طرح سب پر تفضیل ہے
ناھیک بالقرآن حکماً

https://www.facebook.com/104955781414791/posts/419721486604884/
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 15

مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان قادری برکاتی رحمۃ اللہ تعالی علیہ
اپنی مبارک کتاب مطلع القمرین شریف میں
سورہ حدید کی آیت نمبر 10کی تفسیر میں لکھتے ہیں
🖋️برابر نہیں تم میں جس نے راہ خدا میں خرچ کیا فتح مکہ سے پہلے اور لڑا وہ درجہ میں بڑے ان سے جنہوں نے صرف کیا بعد فتح کے اور لڑے
ترجمہ کنزالایمان
🌹آیتِ کریمہ منادی کہ جنہوں نے ابتدائے اسلام میں جو زمانہ ضعف و غربت تھا اپنی جان و مال سے اس کی امداد و اعانت کی 🌹وہ عنداللہ ان سے افضل جنہوں نے بعد اس کے
غنا و شوکت و ظہور و قوت ثبات و قرار و امن و انتشار کے قتال و انفاق مال کیا ۔ اب جسے تاریخ وقائع اسلام اور اس کے حالات ابتدائیہ پر وقوف ہے وہ بالیقیں جانتا ہے کہ
جیسے نازک اوقات میں اور جس حسن و خوبی کے ساتھ جناب صدیق نے اسلام پر جانثاری و سپرداری و پروانہ واری کی داد دی کسی سے نہ بن پڑی
پھر بشہادت قرآن کریم کون ان سے ہمسری کرسکتا ہے

صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم
رضی اللہ تعالی عنہ
15 جمادی الآخر 1443

https://www.facebook.com/104955781414791/posts/420323136544719/
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 16

مفکرِ اسلام امام احمد رضا حنفی ماتریدی رحمۃ اللہ تعالی علیہ سورہ فاتحہ کی آیت نمبر 6کی تفسیر میں لکھتے ہیں
🖋️اھدنا الصراط المستقیم
چلا ہمیں راہ سیدھی
ترجمہ کنزالایمان
🌹حضرت خواجہ حسن بصری و امام ابو العالیہ کہ دونوں اجلہ علماء تابعین سے ہیں
اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں
رسول اللہ و صاحباہ صراط مستقیم
یعنی رسول اللہ ﷺ اور ان کے دونوں یار صدیق و فاروق
رضی اللہ تعالی عنہما
🌺اس تفسیر پر آیت کریمہ میں صدیق و فاروق کو راہ راست اور انہیں اس وصف میں سرکارِ کائنات ﷺ کے ساتھ شریک کرنا ، پھر مسلمانوں کو عموماً اور صحابہ کرام کو جن میں مولیٰ علی بھی داخل حکم فرمایا جاتا ہے ، ہماری بارگاہ میں التجا کرو کہ الہیٰ ہمیں ان کی چال سکھا اور انہیں کی راہ چلا
🌿اور یہ بات متصور نہیں جب تک نفوس عالیہ شیخین اعلیٰ درجہ تقی و نقی میں خلق نہ کیے گئے ہوں، اطاعت و مرضیات و اجتناب مکروہات میں جناب رسول ﷺ کے بعد انہیں کا مرتبہ
🌹حتیٰ کہ کافہ امت کو ان کی تقليد کا حکم دیں اور نہایت مہربانی سے خود تعلیم کریں ۔ ہماری بارگاہ میں یوں التجا کرو کہ ہمیں محمد مصطفی اور ابو بکر و عمر کی روش پر چلنا نصیب کر
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 16 مفکرِ اسلام امام احمد رضا حنفی ماتریدی رحمۃ اللہ تعالی علیہ سورہ فاتحہ کی آیت نمبر 6کی تفسیر میں لکھتے ہیں 🖋️اھدنا الصراط المستقیم چلا ہمیں راہ سیدھی ترجمہ کنزالایمان 🌹حضرت خواجہ حسن بصری و امام ابو العالیہ کہ دونوں اجلہ علماء…
آیا اب بھی آیتِ کریمہ اپنی تفسیر پر صاف صاف نہیں کہہ رہی کہ شیخین بعد سیدالکونین کے امام متبوع و پیشواء و مقتداء و اطوع و اتقی و افضل و اکرم امت ہیں-

🌻اے عزیز اسی ارشاد کا اثر ہے کہ امیرالمومنین مولیٰ علی نے صدیق اکبر کی نعش اقدس پر فرمایا میں ان سے زیادہ کسی کی نسبت یہ نہیں چاہتا کہ ان جیسے عمل کر کے خدا سے ملوں
جل جلالہ و صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم و رضی اللہ تعالی عنہما
16جمادی الآخر 1443
صبح 9 بجے
محمد شرافت علی قادری رضوی
جامعہ حنیفہ رضا اسلامک ریسرچ سنٹر 437گ ب کرول سمندری

https://www.facebook.com/104955781414791/posts/420925226484510/
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 17

شیخ الاسلام مجدد اعظم امام احمد رضا خان حنفی ماتریدی رحمہ
اپنی مشہور کتاب مطلع القمرین شریف میں سورہ زمر آیت نمبر 9اور سورہ مجادلہ آیت نمبر 11کی تفسیر میں لکھتے ہیں
🖋️تو کہہ کیا برابر ہیں وہ جو جانتے ہیں اور نہیں جانتے
ترجمہ کنزالایمان زمر 9
اور سورہ مجادلہ میں
بلند کرے گا اللہ تم میں سے ایمان والوں کو اور انہیں جو علم دیےگئے درجوں میں
ترجمہ کنزالایمان مجادلہ 11
🌹اب امام اہلِ سنت کا انداز دیکھیں
🌿اقول واللہ یغفرلی
ان آیات طیبات سے ثابت کہ علم باعثِ فضل اور مثل ایمان موجبِ رفع درجات ہے ، اور پھر ظاہر ہے کہ زیادت سبب زیادت مسبب ، پس جس قدر علم بیش فضیلت افزوں ، اور احادیث و آثار سے ثابت کہ جناب شیخین رضی اللہ تعالی عنہما کے برابر صحابہ کرام میں کسی کو علم نہ تھا
🌹بلکہ اعلمیت صدیق تو قرآن عزیز سے ثابت
صحیح بخاری کی حضرت ابو بکر صدیق کی امامت والی حدیث مبارک کےلیے جو امام بخاری نے باب باندھا وہ بھی بڑا کمال ہے
باب اھلِ العلم والفضل احق الامامة

17جمادی الآخر 1443صبح 8بجکر 40منٹ
محمد شرافت علی قادری رضوی

https://www.facebook.com/104955781414791/posts/421524579757908/
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 18

سرکارِ اعلیٰ امام احمد رضا خان قادری برکاتی رحمۃ اللہ تعالی علیہ
حضور پر نور سرکارِ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی جان نثاری و پروانہ واری کے باب میں لکھتے ہیں
🖋️اللہ جل جلالہ و عم نوالہ نے حکمت کاملہ کے مطابق صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کو دین متین کی تائید و اعانت اور سیدالمرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی نصرت و حمایت کے لیے پیدا کیا
اور جنہیں زیادت فضل عطا کرنا منظور ہوا ان سے وہ کارہائے خطیر لیے کہ غیر سے نہ بن پڑے ، 🌸کسی کو سیاست بلاد، و تدبیرِ جہاد ، ورعایت رعایا ، ونکایت اعداء میں وہ سلیقہ کامل بخشا کہ جس کے زورِ بازو نے قاف سے قاف ، کفر سے صاف اور دین سے معمور کردیا ۔رعیت نے جو اس کے سایہ حمایت میں آرام پایا کبھی نہ پائے گی یہاں تک کہ (حتیٰ ضرب الناس بعطن )اس کے چہرۂ کمال کا غازہ جمال ہوا
🌻کسی کو تجہیز جیشِ العسرہ ، وقفِ بیر رومہ ، زیادت مسجدِ نبوی ، فقرا کی خبر گیری میں ممتاز کیا ،اور عطیہ ماعلی عثمان ماففعل بعد ھذہ صلہ میں دیا