🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
*📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚*
-----------------------------------------------------------
*🕯حضرت شیخ سید محمد بن قطب عالم سہروردی الملقب بہ شاہ عالم احمدآبادی رحمۃ اللّٰه علیہ🕯*


*نام:* آپ کا نام "سید محمد" المعروف بہ "شاہ منجھن" ہے۔

*لقب:* آپ کا لقب "شاہ عالم" ہے۔

*والد:* آپ کے والد کا نام سید برہان الدین ہے، جو قطب عالم کے لقب سے مشہور ہیں۔


*خاندانی حالات:* آپ مخدوم جہانیاں جہانیاں گشت کے بیٹے سید جلال الدین بخاری کے پرپوتے ہیں۔

*بیعت و خلافت:* آپ اپنے والد حضرت قطب عالم کے مرید اور خلیفہ ہیں۔ آپ نے حضرت شیخ احمد کھٹو سے بھی فیض پایا تھا اور نعمت سے مالا مال ہوئے تھے۔

*سیرت:* آپ استغراق میں محو رہتے تھے، اکثر قیمتی لباس زیب تن فرماتے تھے۔ آپ اپنے کو لوگوں سے چھپانے کی کوشش کرتے تھے، مشرب آپ کا ملا متیہ تھا، آپ صاحب کرامت بزرگ تھے۔۱؎

آپ قطبِ عالم کے بیٹے تھے، آپ کا نام شاہ منجھن لقب شاہ عالم تھا۔ آپ کی قبر احمد آباد میں ہے۔
آپ کا روضہ اس علاقہ کے رہنے والے لوگوں کی زیارت گاہ ہے اور ایک ایسے پاکیزہ، بلند لطیف اور نظیف علاقہ میں واقع ہے جو بہت کشادہ اور وسیع خطہ ہے، جمعرات کو شہر کے اچھے اور بُرے سبھی لوگ آپ کے مزار پر جاتے اور رات بھر وہیں رہتے ہیں۔

مشہور ہے کہ شاہ عالم کی تصوف اور سلوک میں کچھ عجیب سی حالت تھی، اکثر اوقات آپ پر مستی کا عالم چھایا رہتا تھا کبھی کبھی ریشمی لباس بھی پہن لیا کرتے تھے اور ملامتیہ فرقے کے پیرو کار نظر آتے تھے لیکن اس کے باوجود آپ کی ولایت پر کھلے اور واضح دلائل موجود تھے اور شیخ احمد کھتو آپ کی تربیت و ارشاد کے ذمہ دار تھے، آپ کثیر الکرامات بزرگوں میں تھے، ۸۸۰ھ میں آپ نے وفات پائی جس کے عدد کو لفظ فخر ظاہر کرتا ہے۔
شیخ قطب عالم اور شاہ عالم کے کچھ خلفاء بھی احمدآباد میں مدفون ہیں۔
گجرات کے مشہور شہر پٹن میں خاص طور پر شیخ نظام الدین اولیاء کے مشہور خلیفہ شیخ حسام الدین ملتانی کا مزار بہت مشہور ہے جن کا ذکر پہلے کیا جاچکا ہے۔ یہ علاقہ ایسا ہے کہ یہاں سے عشق و محبت کی خوشبو آتی ہے اور اس کے جنگلوں اور کھنڈروں سے ولایت کی برکت کے انوار درخشاں معلوم ہوتے ہیں، یہ شہر ہمیشہ اہلِ دل کی آماج گاہ ہے اس لیے آج بھی اس میں اہل دل بستے ہیں۔

آپ اپنے وقت کے علماء اور مقبول لان درگاہ رب العزت لوگوں میں سے تھے اور آپ کی برکات کے اثرات اب تک اس شہر میں نظر آتے ہیں۔ اخبار الاخیار

*وفات:* آپ ٢٠ جمادى الأولى ۸۸۰ھ میں جوار رحمت میں داخل ہوئے۔

حواشی:
ا؎اخبارالاخیار (اردو ترجمہ) ص ۳۲۵
(تذکرہ اولیاءِ پاک و ہند)
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp

*المرتب محـمد یـوسـف رضـا رضـوی امجـدی نائب مدیر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 9604397443*
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
#سیدہ_فاطمۃالزہراءرضی_اللہ_تعالی_عنہاکی_تاریخِ_ولادت و وصال

تحریر -:- نثار مصباحی
رکن : روشن مستقبل, دہلی

سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنہا کی تاریخِ وصال بیان کرتے ہوئے حافظ ابن سعد (متوفی 230ھ) اپنی مشہور کتاب "الطبقات"(طبقاتِ ابن سعد) میں لکھتے ہیں:
"توفيت ليلة الثلاثاء لثلاث خلون من شهر رمضان سنة إحدى عشرة، و هي ابنة تسع و عشرين سنة أو نحوها"
"آپ کا وصال 3 رمضان 11ھ منگل کی شب میں ہوا. اس وقت آپ کی عمر 29 سال یا اس کے آس پاس تھی."
طبقاتِ ابن سعد سب سے قدیم ماخذ ہے جس میں پوری تحدید کے ساتھ آپ کی تاریخِ وفات بیان کی گئی ہے.

البتہ آپ کی تاریخ ولادت اہلِ سنت کے کسی ماخذ میں مجھے نظر نہیں آئی. ائمۂ تاریخ و سیرت نے عام طور سے یہ بیان کیا ہے کہ اعلانِ نبوت سے 5 سال قبل آپ کی ولادت ہوئی. مگر دن اور تاریخ کی تحدید کے ساتھ کسی سُنی ماخذ میں کوئی تاریخ ہمارے علم میں نہیں.
بعض شیعہ مآخذ میں پوری تحدید کے ساتھ "20 جمادی الآخرہ روزِ جمعہ" کو آپ کی تاریخِ ولادت کہا گیا ہے, مگر یہ رافضیوں کا قول ہے, اہلِ سنت کا نہیں۔ اہلِ سنت کے کسی مستند ماخذ میں ایسا کوئی قول میرے علم میں نہیں۔

سیدہ_زاہرہ_طیبہ___طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

صلی اللہ تعالی علی أبیہا و علیہا وسلم

#نثارمصباحی
3رمضان1441ھ

https://www.facebook.com/100005157704773/posts/1982749858573585/
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
19-06-1443 | 23-01-2022
20-06-1443 | 24-01-2022
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🌹 اِسلامی معلومات عامہ 🌹
https://t.me/islaamic_Knowledge
اب ہمارے اِس چینل میں اسلامی پوسٹ (تحریر) کے ساتھ ساتھ روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخِ ولادت وَ تاریخِ وفات اور دینی باتیں تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے فوٹو کی شکل میں اپلوڈ کی جائیں‌گی! - اِن شآء اللہ تعالیٰ ﷻ - آپ انہیں اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کریں اور اِسٹیٹس پر بھی لگائیں!
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
islamic Knowledge ᶠᵒʳ ᵀᵉˡᵉᵍʳᵃᵐ
https://t.me/islaamic_Knowledge
Ab Hamãre is Channel Men islamic Post Ke Saath Saath Rozãna islamic Taareekh Aur Buzurgane Deen Wa Ulmaa E Rabbãniyyeen Ki Tãreekhe Wilãdat Wa Tãreekhe Wafaat Aur Deeni Baaten, Taareekh Aur Maheene Ki Munaasibat Se Photo Ki Shakl Men upload Ki Jaayengi. Aap inhen Apne Social Media Par Share Karen Aur Status Par Bhi Lagayen.
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1