🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 2
📖📖📖📖📖
مجدد اعظم سرکارِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں

🖋️حضرت سیدنا حسان بن ثابت کے مندرجہ ذیل اشعار بھی ہمارے دعویٰ کو تقویت پہنچاتے ہیں آپ فرماتے ہیں
🌹اذاتذکرت شجومن اخی ثقہ
🌹فاذکراخاک ابابکربمافعلا
🌹خیرالبریة اتقاھاواعدلھا
🌹الاالنبی واوفاھا بماحملا
🌹والثانی التالی المحمود
مشہدہ
🌹واول الناس منہم صدق
الرسلا
یعنی جب تم اپنے کسی پرہیزگار بھائی کی مصیبت یاد کرو تو چاہیے کہ حضرت ابو بکر کے حالات پیش نظر رکھو وہ بعد
نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے تمام مخلوق سے بہتر اور سب سے زیادہ پرہیزگار اور عادل تھے اور سب سے زیادہ اپنے فرائض پورے کرنے والے تھی انہی کے ہمراہ وہ دوسرے شخص تھے جن کا مشہد پسندیدہ تھا اور سب سے پہلے انہوں نے پیغمبر کی تصدیق کی (یعنی اسلام لائے )
صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم و رضی اللہ تعالی عنہ
2جمادی الثانی 1443
محمد شرافت علی قادری
ادارہ تحقیقات امام احمد رضا انٹرنیشنل سمندری

https://www.facebook.com/104955781414791/posts/412023994041300/
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 3
📖📖📖📖📖
مجدد اعظم امام اہلسنت سرکارِ اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں
🖋️اہلسنت ترتیب خلافت میں انبیاء علیہم السلام کے بعد شیخین کو گنتے
ہر جمعہ کو افضل البشر بعد الانبیاء بالتحقیق سیدنا ابو بکر صدیق خطبوں میں پڑھا جاتا
احادیث میں شیخین کو انبیاء و مرسلین کے بعد سردار اولین و آخرین و بہترین اہلِ آسمان و زمین فرمایا جاتا
سرکارِ مولیٰ علی کو اپنی تفضیل سے بایں شدومد انکار ہوتا
جسے ایسا کہتے سنوں گا وہ مفتری ہے
اسے مفتری کی حد ماروں گا
🌹سرکارِ مولیٰ کائنات
رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں
من رضیہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم
لدیننا افلانرضاہ لدنیانا
🌸رسول اللہ ﷺ نے انہیں ہمارے دین یعنی نماز کے لئے پسند فرمایا
کیا ہم انہیں اپنی دنیا یعنی خلافت کے لئے پسند نہ کریں
📖مطلع القمرین صفحہ نمبر 106مطبوعہ بریلی شریف
صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم و رضی اللہ تعالی عنہما و رحمۃ اللہ تعالی علیہ
3جمادی
الثانی 1443 صبح 8بجے
محمد شرافت علی قادری رضوی
ادارہ تحقیقات امام احمد رضا انٹرنیشنل سمندری

https://www.facebook.com/104955781414791/posts/412639150646451/
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 4

چشم و چراغ آل برکات امام احمد رضا محدث بریلی رحمۃ اللہ تعالی علیہ
اپنی بے مثال کتاب مطلع القمرین شریف کے صفحہ نمبر 109پر لکھتے ہیں
🖋️حضرات شیخین کا رفعت شان علو مکان و بلند پائیگی و والا رتبگی میں تمام امت مرحومہ سے اکرم و اقدم ہونا ظاہر ہوتا ہے
🌹سرکارِ کائنات ﷺ فرماتے ہیں حضرت ابوہریرہ راوی ہیں
🌹ابو بکر و عمر خیر الاولین والآخرین و خیر اھل السموات وخیراھل الارضین الاالنبین و المرسلین
🌸ابو بکر و عمر بہتر ہیں سب اگلوں پچھلوں سے اور بہتر ہیں سب آسمان والوں سے اور سب زمین والوں سے سوا انبیاء و مرسلین کے
🌿سب اہلِ سنت کہتے ہیں
افضل الصحابہ صدیق ہیں پھر عمر فاروق پھر ذی النورین پھر ابو الحسنین پھر بقیہ عشرہ پھر سائر صحابہ
علیہم السلام ورضی اللہ تعالی عنہما
مالک کریم ﷻ اپنے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے صدقے فکر رضا پر عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
4جمادی الثانی 1443صبح 8بجے
محمد شرافت علی قادری رضوی
جامعہ حنیفہ رضا اسلامک ریسرچ سنٹر 437گ ب کرول سمندری

https://www.facebook.com/104955781414791/posts/413439013899798/
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 5

شیخ الاسلام والسلمین امام احمد رضا خان حنفی ماتریدی رحمۃ اللہ تعالی علیہ
اصحابِ حضور کی انفرادی حثیت بیان فرماتے ہوئے لکھتے ہیں
🖋️پس حکمت الہیٰہ نے صحبت و نیابت سید المرسلین خاتم النبیین محمد مصطفیٰ ﷺ کے لیے وہ لوگ پسند فرمائے جو بہترین عالم تھے
اور نفوس قدسیہ ان کے فضائل محمودہ میں سب سے اعلیٰ و اکرم
تربیت ربانی نے انہیں اس خوبی سے سنوار کہ شریعت غرائے بیضائے سیدالانبیاء ﷺ کا بارگراں جسے قول ثقیل سے تعبیر فرماتے ہیں
🌼انا سنلقی علیک قولا ثقیلا
اپنے دوشِ ہمت پر اٹھا لیا
اور باحسن وجوہ اس کی ترویج و تبلیغ کو انجام دیا
🌹اپنے آقا و مولیٰ ﷺ کی عادتیں اختیار کرنا اور ان کی چال چلنا ایسا سیکھایا کہ سراپا ان آفتاب رسالت کے رنگ میں رنگ گیا اور رگ و ریشہ گل اصطفا کی بو سے مہک اٹھا
اثر ان کے تخلیق و تعلم عادات کا ہمیشہ باقی رہے گا اور نور اخلاق مصطفائی کا عالم سے کبھی محو نہ ہو گا
5جمادی الثانی 1443صبح 8بجے
محمد شرافت علی قادری رضوی
چئیرمین رشدالایمان فاؤنڈیشن سمندری

https://www.facebook.com/104955781414791/posts/414094083834291/
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 6

نائب غوث اعظم امام احمد رضا قادری برکاتی رحمۃ اللہ تعالی علیہ اپنی شہرۂ آفاق کتاب مطلع القمرین فی ابانة سبقةالعمرین میں سرور عالمﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی عظمت بیان فرماتے ہوئے لکھتے ہیں
🖋️حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں
🌹حق سبحانہ و تعالیٰ نے بندوں کے دلوں میں نظر فرمائی تو حضور سیدنا سرکار دوعالم محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا دل تمام جہان کے دلوں سے بہتر پایا پس انہیں چن لیا اور اپنا پیغمبر کر کے بھیجا
پھر قلوب بندگان ملاحظہ فرمائے تو اصحابِ محمد کے دل سب دلوں سے بہتر نظر آئے پس انہیں اپنے نبی کریم کا وزیر کیا کہ اس کے دین کے لیے قتال کرتے ہیں (یعنی دین خدا کے لیے جان دیتے بھی ہیں اور بوقت ضرورت جان لیتے بھی ہیں )
صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم
رضی اللہ تعالی عنہم
6جمادی الثانی 1443صبح 9بجکر 34منٹ
محمد شرافت علی قادری رضوی
ادارہ تحقیقات امام احمد رضا انٹرنیشنل سمندری

https://www.facebook.com/104955781414791/posts/414734747103558/
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 7

مارہروی سادات کی آنکھوں کے تارے علمائے امت کا بوجھ ہلکا کرنے والے امام احمد رضا خان قادری برکاتی حنفی ماتریدی
سورہ لیل شریف کی تفسیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں
🖋️وما لاحد عندہ من نعمة تجزی
🌿اس پر کسی کا ایسا احسان نہیں جس کا عوض دیا جائے
🌹یہ صفت جناب مولیٰ کرم اللہ تعالی وجہہ پر کب صادق کہ ان پر رسول اللہ ﷺ کے احسانات دنیویہ بھی جن میں معاوضہ و مکافات جاری بکثرت ہیں
🌼انہوں نے اس پاک گود میں تربیت پائی 🌸حضور والا نے اولاد کی طرح پالا 💐پرورش کیا 🌷طعام و شراب سے خبر گیری فرمائی
🌹اور انتہائے نعمتِ تزویج بتول زہرا پر ہوئی
🖋️رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کسی کا بھی ہمارے اوپر کوئی ایسا احسان نہیں جس کا ہم نے بدلہ چکا نہ دیا ہو
سوائے ابو بکر صدیق کے بے شک ان کے ہمارے اوپر احسان ہیں جن کا بدلہ اللہ رب العزت قیامت کے دن چکائے گا
🌿شاید اسی لحاظ سے قرآن کریم میں قید تجزی ذکر فرمائی گئی پس بالیقیں آیہ کریمہ جناب صدیق رضی اللہ عنہ کی شان میں نازل ہوئی اور شان نزول بھی کہ ولی اللہ صدیق اور عدواللہ امیہ بن خلف کا قصہ مشہور اسی پر شاہد

7جمادی الثانی 1443صبح 8بجے
محمد شرافت علی قادری رضوی
ادارہ
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#سلسلہ_مطلع_القمرین 8
150علوم کے ماہر 1000 کتابوں کے مصنف امام احمد رضا خان قادری برکاتی رحمۃ اللہ تعالی علیہ
سورہ فاطر کی آیت نمبر 32کی تفسیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں
🖋️ترجمہ کنزالایمان
پھر ہم نے وارث کیا کتاب کا ان کو جنہیں چن لیا اپنے بندوں میں سے پس کوئی ان میں اپنی جان پر ستم کرنے والا ہے اور کوئی بیچ کی چال چلنے والا اور کوئی آگے بڑھ جانے والا ہے بھلائیوں میں خدا کی پروانگی سے یہی ہے بڑی فضیلت
🌹امت محمدیہ کی تین قسمیں بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں
🌻اب تلاش کرنا چاہیے اسے جو گروہ صحابہ کرام میں سرفراز اور اس صفتِ شریفہ کے ساتھ ممتاز ہو کہ بحکم آیہ کریمہ افضلیت مطلقہ اسی کا خاصہ
لیکن ہم جو غور کرتے اور کان لگا کر سنتے ہیں تو دربار رسالت سے پیہم اراکین دولت وعمائدین سلطنت بلکہ خود اس بادشاہ عرش بارگاہ (علیہ الصلوۃ والسلام من اللہ) کی نور افشاں صدائیں گوش دل کو اپنی شعاع ریزیوں سے معدن انوار ومنزل اقمار کر رہی ہیں کہ ہاں وصف مذکور میں اس بارگاہِ اکرم کے وزیراعظم یعنی جناب صدیق اکبر کو سب پر تفوق ظاہر و باہر ہے💐حتیٰ کہ سباق بالخیرات
اس ذات کا نام قرار پایا
اور صیغہ مبالغہ نے لطف تازہ دکھایا

8جمادی الثانی
👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 9
مجدد اعظم اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری برکاتی اپنی مبارک کتاب مطلع القمرین شریف کے صفحہ نمبر 183پر سورہ فاطر کی آیت نمبر 32کے مبارک جملے سباق بالخیرات کی تفسیر میں مسندِ ابو یعلی کی روایت کردہ حدیث
🖋️لکھتے ہیں
حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا کہ
🌹رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور حضور کے ہمراہ صدیق و فاروق تھے حضور نے مجھے دعا کرتے ہوئے پایا
فرمایا مانگ تجھے دیا جائے گا
پھر فرمایا جو شخص قرآن کو تروتازہ پڑھنا چاہے وہ ابن ام عبد یعنی عبداللہ بن مسعود کی قرات پر پڑھے بعدہ میں اپنے گھر لوٹ آیا
حضرت صدیق آئے اور اس دولتِ عظمیٰ کے حصول اور حضور کے ان کلمات ارشاد فرمانے پر خوشخبری دی
پھر حضرت فاروق آئے تو ابو بکر کو میرے گھر سے نکلتے پایا کہ پہلے ہی خوشخبری دے چکے ہیں
عمر نے صدیق سے کہا
بے شک آپ سباق بالخیر اور نیکیوں میں نہایت پیشی لے جانے والے ہیں

9جمادی الآخر 1443صبح 8 بجے
محمد شرافت علی قادری رضوی
جامعہ حنفیہ رضا اسلامک ریسرچ سنٹر 437گ ب سمندری

https://www.facebook.com/104955781414791/posts/416587733584926/
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#سلسلہ_مطلع_القمرین قسط 10

گیارہویں مبارک ہو جمعہ مبارک ہو
مفکر اسلام مجدد اعظم امام احمد رضا حنفی ماتریدی رحمہ سورہ فاطر کی آیت نمبر 32کی مبارک تفسیر بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں
🖋️حضرت عمر فرماتے ہیں میں نے کسی بھلائی کا ارادہ نہ کیا مگر یہ کہ ابو بکر اس کی طرف مجھ سے سبقت لے گئے
🌹طبرانی نے سرکارِ امیر المؤمنین علی سے روایت کی فرماتے ہیں
قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ہم نے کبھی کسی خیر و نیکی کی طرف ایک دوسرے سے بڑھ جانا نہ چاہا
مگر ابو بکر ہم سے اس کی طرف سبقت و پیشی کر گئے
🌹🌸مولیٰ علی کا وہ خطبہ جو آپ نے حضرت ابو بکر کے وصال پر دیا
واللہ سبقا بعیدا واتبعت من بعدک اتعابا شدیدا وفزت بالخیر
🌼اللہ کی قسم آپ دین پر عمل کے اعتبار سے اتنا آگے بڑھ گئے کہ اپنے بعد والوں کو تھکا دیا
ﷻ ﷺ
جل جلالہ و صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم
رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین
رحمۃ اللہ تعالی علیہ
10جمادی الآخر 1443
محمد شرافت علی قادری رضوی
جامعہ حنیفہ رضا اسلامک ریسرچ سنٹر سمندری

https://www.facebook.com/104955781414791/posts/417329623510737/
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1