🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
ہمارے کچھ نوجوان طبقہ نے بلاتفریق مذہب وملت کہیں راشن تقسیم کی، تو کہیں روپیوں پیسوں سے غریب مزدوروں کی امداد کی۔کہیں کھانا بناکر کھلائے تو کہیں پانی کے بوتل بانٹے۔ یقینا ان کی یہ کاوش قابل ستائش ہے ۔ میں ان نوجوان طبقہ کو صمیم قلب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ہر مسلمان مردو عورت کو چاہیے کہ خدمت خلق کو اپنی اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔ کیوں کہ اپنے لیے تو سبھی جیتے ہیں ،اصل زندگی تو وہ ہے جو دوسروں کے لیے جیا جائے۔

ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

ہم سب اہل ثروت کو چاہیے کہ فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب بڑھ چڑھ کر غریب اور ضرورت مند پڑوسیوں کی بھر پور امداد کریں۔ کیوں کہ ایسے نازک گھڑی ہی میں لوگوں کی خدمت اصل جذبہ انسانیت کا پتہ دیتی ہے۔

اخوت نام ہے اس کا اگر کوئی سمجھ پائے
چبھے کانٹا کسی کو بھی یہ دل بے تاب ہوجائے

اللہ رب العزت ہم سب کو خدمت خلق کی خوب خوب توفیق عطا فرمائے۔آمین یارب العالمین،بجاہ سید المرسلین ﷺ
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp

*از قلم✍🏻 محمد حبیب القادری صمدی، مہوتری، نیپال/ ریسرچ اسکالر جامعہ عبد اللہ بن مسعود کولکاتا۔*
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚معذور کا کھڑے ہوکر استنجا کرنا کیسا؟ کیا لیٹ کر تلاوت قرآن کر سکتا ہے؟📚*


السلامُ علیکم
کیافرماتےہیں مفتیان کرام وعلمائے دین مسئلہ ذیل میں کہ ایک شخص جو فالج کی بیماری میں مبتلا ہے اسکا بایاں ہاتھ اور پیر کام نہیں کرتا اسکی وجہ سے بیٹھ کر پیشاب نہیں کرتا ہے تو کھڑے ہو کر کرسکتاہے؟
۲ اس شخص کو قرآن کی تلاوت کرنے کا بہت شوق ہے اس حالات میں تلاوت کیسے کرے؟ نیز کچھ آیات اُسکو حفظ ہے کیا وہ پڑھ سکتا ہے؟
۳ اور قرآن مجید موبائل میں ہے کیا پڑھ سکتا ہے ؟
*سائل: محمد حبیب رضا گجرات*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعونہ تعالی:*
کھڑے ہوکر استنجا کرنا مکروہ (تنزیہی) ہے البتہ اگر کوئی عذر ہو تو کھڑے ہوکر استنجا کرسکتاہے اس سے آدمی ناپاک نہیں ہوگا

اللہ تبارک وتعالی ارشاد فرماتا ہے
*" لَايُكَلِّفُ اللَّٰهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ "* ( پارہ ٣ سورہ بقرہ کی آخر آیت )
ترجمہ کنزالایمان شریف : " اللہ کسی جان پر بوجھ نہیں ڈالتا مگر اس کی طاقت بھر -"
یہ آیت ہر قسم کے معذوروں کے لئے ہے -
حدیث شریف میں ہے:
*" عن جذیفۃ قال اتی النبی صلی اللہ علیہ وسلم سبا طۃ قوم فبال قائما متفق علیہ قیل کان ذالک لعذر-"*
یعنی " حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بروایت صحیح مروی ہے فرماتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک قوم کی کوڑی ( گھور) پر تشریف لائے تو کھڑے ہو کر پیشاب کیا
*( بخاری، مسلم)*
کہا گیا کہ یہ عذرا تھا-" یاتو وہاں بیٹھنے کی جگہ نہ تھی کیونکہ کوڑی پر ہر جگہ نجاست ہی ہوتی ہے یا پاؤں شریف میں زخم یا پیٹھ میں درد تھا جس کے لئے کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مفید تھا-
*(📔مراۃ شرح مشکوٰۃ جلد اول صفحہ ٢٦٩/ ٢٧٠)*

اس سے معلوم ہوا کہ عذر کی حالت میں بلا کراہت کھڑے ہو کر پیشاب کرنا جائز ہے -
البتہ ! فیشن کے لئے ہو تو مکروہ تحریمی ہے ورنہ مکروہ تنزیہی ، مجبوری ( عذر ) کی حالت میں بلا کراہت جائز -
*(📓 حوالہ مذکور صفحہ ٢٦٩)*
بہار شریعت میں ہے
" کھڑے ہوکر یا لیٹ کر یا ننگے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے " اھ
*(📙 حصہ دوم ص ۴۰۹ مطبع دعوت اسلامی )*

۲:- مذکورہ شخص کو قرآنی آیات لیٹ کر پڑھنے میں حرج نہیں جبکہ پیر سمیٹ لیتاہو اگر پیر سمیٹ نے میں دشواری ہو تو کوئی حرج نہیں
بہارشریعت میں ہے
" لیٹ کر قرآن پڑھنے میں حرج نہیں ، جب کہ پاؤں سمٹے ہوں اور مونھ کھلا ہو، یوہیں چلنے اور کام کرنے کی حالت میں بھی تلاوت جائز ہے، جبکہ دل نہ بٹے، ورنہ مکروہ ہے " اھ
*(📘حصہ سوم ص ۵۵۱ مطبع دعوت اسلامی)*

۳ موبائل میں قرآن مجید پڑھنے میں کوئی حرج نہیں پڑھ سکتاہے -
*واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبــــــــــــــــــــہ:*
*محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ شریف یوپی۔*

*الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ مولانا مفتی جعفر علی صدیقی فیضی صاحب قبلہ۔*
*الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ مولانا مفتی شان محمد قادری مصباحی صاحب قبلہ۔*
*الجواب صحیح والمجیب مثاب : فقیر محمد شہروز عالم اکرمی عفی عنہ کلکتہ۔*
* الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ جمشید پور ۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM