🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Photo
"چھپ گیا آفتاب علم و فن "
جامعہ اشرفیہ کے ممتاز فاضل، جامعہ امجدیہ گھوسی کے مایہ ناز استاذ و مفتی ، مجلس شرعی جامعہ اشرفیہ کے رکن اور باکمال محقق و تجزیہ نگار حضرت علامہ مفتی آل مصطفیٰ رضوی مصباحی کی رحلت پر اشک تعزیت
وصال 6 جمادی الآخرہ 1443ھ مطابق 10جنوری 2022ء شب دوشنبہ بارہ بج کرتیس منٹ پر

فقیہِ عصر، آلِ مصطفی، اے بحرِ علم و فن
چمکتا ہے تفقہ سے ترے کردار کا دَرپن

تری رحلت سے چشمِ سنیت میں خوں کے آنسو ہیں
غموں سے پارہ پارہ ہوگیا احساس کا دامن

ہزاروں کو ترے افکار نے ذوقِ سخن بخشا
ہزاروں تیرے دستِ تربیت سے بن گئے کُندن

دکھائ جوہرِ فقہ و بصیرت کی جھلک ایسی
کہ ہم اہلسنن کی فخر سے اونچی ہوئ گردن

کُشادِ بابِ حکمت کیوں نہ ہوتی تجھ پہ اے پیارے
ملا تجھ کو عزیزی امجدی فیضان کا بندھن

ترے علم و ہنر کے پھول یوں ہی مسکرائیں گے
جہاں کے باغ میں جب تک طیورِ جاں ہیں نغمہ زن

دفاعِ عظمتِ اسلام میں تیرا سفر ایسا
قدم تھے مثلِ دریا، اور ارادہ صورتِ آہن

قلم تھا ہاتھ میں، یا غیرتِ ایماں کا خنجر تھا
کہ جس کے زخم سے تڑپے ہمیشہ دین کے دشمن

ترے جلوؤں کا سورج، موت سے بھی چُھپ نہیں سکتا
تجلی خیز ہے دائم ، تری حکمت کا پیراہن

ہنرمندی کبھی محتاجِ آرائش نہیں ہوتی
شہنشاہی سے بھی بڑھکر ہے تیری سادگی روشن

نظر تھی نکتہ رس، باریک بیں، عُقدہ کُشا تیری
گرہ کو کھول کر تونے مٹائ قوم کی الجھن

نہ بھو لے گی کبھی دنیا ترے کردار کی خوشبو
رہے گا تازہ و شاداب تیری یاد کا گلشن

گلِ عفو وکرم تیری رفاقت میں رہیں دائم
حریمِ گلشنِ فردوس بن جائے ترا مدفن

قیامت تک رہے فضلِ الہی کی گہرباری
فریدی روتے روتے کہہ رہی ہے دل کی ہر دھڑکن

#از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Photo
چھپ گیا آفتاب علم و فن "
جامعہ اشرفیہ کے ممتاز فاضل، جامعہ امجدیہ گھوسی کے مایہ ناز استاذ و مفتی ، مجلس شرعی جامعہ اشرفیہ کے رکن اور باکمال محقق و تجزیہ نگار حضرت علامہ مفتی آل مصطفیٰ رضوی مصباحی کی رحلت پر اشک تعزیت
وصال 6 جمادی الآخرہ 1443ھ مطابق 10جنوری 2022ء شب دوشنبہ بارہ بج کرتیس منٹ پر

فقیہِ عصر، آلِ مصطفی، اے بحرِ علم و فن
چمکتا ہے تفقہ سے ترے کردار کا دَرپن

تری رحلت سے چشمِ سنیت میں خوں کے آنسو ہیں
غموں سے پارہ پارہ ہوگیا احساس کا دامن
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM