🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
یہ حدیث پاک ان احادیث میں سے ہے جو شریعت اسلامیہ کے لیے بنیادی ارکان اور بنیادی اصول و ضوابط کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ہر وہ نیا کام کہ جس کو عبادت سمجھا جائے حالانکہ وہ شریعت مطہرہ کے اصولوں سے ٹکرا رہا ہو یعنی قرآن و سنت کے مخالف ہو تو وہ کام مردود اور محض باطل…
یہاں دیکھنے سے مراد آنکھوں سے دیکھنا ہے محض خیالی وہمی صورتیں مراد نہیں۔ حضرات انبیاء کرام (علی نبینا وعلیہم الصلاۃ والسلام) کی آنکھیں ہمارے خواب و خیال سے بھی زیادہ تیز اور طاقتور ہوتی ہیں، وہ اللہ کی عطا سے آئندہ پیش آنے والے واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتے ہیں۔ بارش سے تشبیہ میں دو باتوں کی طرف اشارہ ہے: ایک یہ کہ وہ فتنے بارش کی طرح ہر گھر میں پہنچیں گے، دوسرے یہ کہ اُس زمانہ میں کوئی شخص خانہ نشین ہو کر بھی ان سے محفوظ نہ رہ سکے گا، خلوت و جلوت ہر جگہ فتنے پہنچ جائیں گے۔ والعیاذ باللہ تعالی!

https://www.facebook.com/114021443682673/posts/473030294448451/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🔎 #Sacred_Traditions 🔍
Sacred Traditions Official
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
یہاں دیکھنے سے مراد آنکھوں سے دیکھنا ہے محض خیالی وہمی صورتیں مراد نہیں۔ حضرات انبیاء کرام (علی نبینا وعلیہم الصلاۃ والسلام) کی آنکھیں ہمارے خواب و خیال سے بھی زیادہ تیز اور طاقتور ہوتی ہیں، وہ اللہ کی عطا سے آئندہ پیش آنے والے واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ…
علامہ بدر الدین عینی علیہ الرحمہ صحیح بخاری شریف کی شرح عمدۃ القاری میں ایمان کی 77 شاخوں کو بالتفصیل ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ایمان کی شاخوں کو اجمالاً ذکر کرنے کے بعد حضور نبی رحمت شفیع امت ﷺ نے خصوصی طور پر حیا کو ذکر کیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ حیا ایمان کے تمام شعبوں کی طرف بلاتی ہے اور حیا دار بندہ دنیا کی رسوائی اور آخرت کے خوف سے اپنے آپ کو گناہوں سے بچاتا اور احکام الٰہی بجا لاتا ہے۔ اللہ کریم ہمیں ہمیشہ شرم و حیا جیسی دولت سے مالا مال رکھے۔ آمین!

https://www.facebook.com/114021443682673/posts/474479887636825/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🔎 #Sacred_Traditions 🔍
Sacred Traditions Official
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬