🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
واقعی ہمارا رب بڑا غفور و رحیم ہے اور یہ اس کا فضل و کرم اور اپنے بندوں پر عظیم رحمت ہے کہ گناہ کے بعد توبہ کرنے پر معاف فرما دیتا ہے اور موت کے وقت تک توبہ کرنے کی مہلت عطا فرماتا ہے۔ اس لیے ہمیں توبہ میں سستی نہیں کرنی چاہئے بلکہ فوراً ہی اپنے تمام گناہوں…
اس حدیث میں اور عام طور پر کتاب الفتن کی حدیثوں میں فتنہ سے مراد اختلافِ اُمَّت اور وہ فسادات ہیں جو دین میں خرابی پڑ جانے کا باعث ہیں. معلوم ہوا کہ اس طرح کے فتنوں کے زمانے میں خلقت سے علیحدگی اپنے ایمان کی حفاظت کا ذریعہ ہے اور اس علیحدگی کی وجہ اپنے دین کی حفاظت ہے نہ کہ (خدا نخواستہ) مسلمانوں سے نفرت. یاد رہے کہ گوشہ نشینی اختیار کرنے کا دارومدار احوال، ماحول اور فتنوں کی نوعیت پر ہے جس کی تفصیل کے لیے علمائے حق سے رہنمائی اور مستند شروح حدیث کا مطالعہ ضروری ہے.

https://www.facebook.com/114021443682673/posts/466105148474299/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🔎 #Sacred_Traditions 🔍
Sacred Traditions Official
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
اس حدیث میں اور عام طور پر کتاب الفتن کی حدیثوں میں فتنہ سے مراد اختلافِ اُمَّت اور وہ فسادات ہیں جو دین میں خرابی پڑ جانے کا باعث ہیں. معلوم ہوا کہ اس طرح کے فتنوں کے زمانے میں خلقت سے علیحدگی اپنے ایمان کی حفاظت کا ذریعہ ہے اور اس علیحدگی کی وجہ اپنے دین…
یہ حدیث پاک ان احادیث میں سے ہے جو شریعت اسلامیہ کے لیے بنیادی ارکان اور بنیادی اصول و ضوابط کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ہر وہ نیا کام کہ جس کو عبادت سمجھا جائے حالانکہ وہ شریعت مطہرہ کے اصولوں سے ٹکرا رہا ہو یعنی قرآن و سنت کے مخالف ہو تو وہ کام مردود اور محض باطل ہے۔ البتہ اس میں یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ جو چیز شریعت کے دلائل سے ثابت ہو یا دینِ اسلام کے اصولوں کے خلاف نہ ہو یا مسلمان اسے اچھا جانتے ہوں اور دین کے لیے مددگار بھی ہو، تو وہ مردود نہیں، بلکہ مقبول و محمود ہے جیسا کہ تراویح کی جماعت، سرحدوں کی حفاظت کے لیے قلعے بنانا، مدارس قائم کرنا اور علم دین کی تصنیف کا کام کرنا وغیرہ وغیرہ۔ (شرح النووی، فیض القدیر، مرآۃ المناجیح)

https://www.facebook.com/114021443682673/posts/469439164807564/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🔎 #Sacred_Traditions 🔍
Sacred Traditions Official
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
یہ حدیث پاک ان احادیث میں سے ہے جو شریعت اسلامیہ کے لیے بنیادی ارکان اور بنیادی اصول و ضوابط کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ہر وہ نیا کام کہ جس کو عبادت سمجھا جائے حالانکہ وہ شریعت مطہرہ کے اصولوں سے ٹکرا رہا ہو یعنی قرآن و سنت کے مخالف ہو تو وہ کام مردود اور محض باطل…
یہاں دیکھنے سے مراد آنکھوں سے دیکھنا ہے محض خیالی وہمی صورتیں مراد نہیں۔ حضرات انبیاء کرام (علی نبینا وعلیہم الصلاۃ والسلام) کی آنکھیں ہمارے خواب و خیال سے بھی زیادہ تیز اور طاقتور ہوتی ہیں، وہ اللہ کی عطا سے آئندہ پیش آنے والے واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتے ہیں۔ بارش سے تشبیہ میں دو باتوں کی طرف اشارہ ہے: ایک یہ کہ وہ فتنے بارش کی طرح ہر گھر میں پہنچیں گے، دوسرے یہ کہ اُس زمانہ میں کوئی شخص خانہ نشین ہو کر بھی ان سے محفوظ نہ رہ سکے گا، خلوت و جلوت ہر جگہ فتنے پہنچ جائیں گے۔ والعیاذ باللہ تعالی!

https://www.facebook.com/114021443682673/posts/473030294448451/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🔎 #Sacred_Traditions 🔍
Sacred Traditions Official
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬