🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
شیخ محمد بن داود ظاہری نے ساری زندگی فقہاے کرام رحمھم اللہ کے فقہی قیاس کی مخالفت کی ، لیکن جب عشق نے آگھیرا تو خود شعروں سے قیاس شروع کردیا ۔
موصوف کو اپنی ایک‌ شاگردہ سے عشق ہوگیا تھا ۔۔۔۔۔۔ اس کی یاد میں " کتاب الزھرۃ " بھی لکھ ڈالی ۔
لیکن عشق جیسی بَلا کتابیں لکھنے اور آہیں بھرنے سےکب ٹلتی ہے ؎

بچتا نہیں ہے کوئی بھی بیمار عشق کا
یارب ! نہ ہو کسی کو یہ آزار عشق کا

آخر عشق نے موت کے دہانے پر پہنچا دیا ۔
جب حضرت کی آخری سانسیں چل رہی تھیں تو چہیتے شاگرد نِفْطوَیہ نے آکر حال پوچھا ، تو جواب ملا:

جس نے مجھ سے علم حاصل کیا ، اس کی محبت نے میری یہ حالت کر دی ہے ۔

نفطویہ نےکہا:

کون‌ سی چیز ہے جو آپ کو قدرت ہونے کے باوجود اس سے فائدہ نہیں اٹھانے دیتی ؟
جواب دیا: اس سے فائدہ اٹھانے کی دو ہی صورتیں ہیں ۔
ایک نظرِ مباح ہے ، اور دوسری حرام لذت ۔
مباح نظر ( یعنی بلاقصد اٹھنے والی پہلی نظر ) نے تو میرا یہ حال کر دیا ہے ، اور رہ‌ گئی‌ حرام لذت ۔۔۔۔۔۔۔۔ تو اس سے مجھے سیدنا ابن عباس رضی‌اللہ‌عنہ سے مروی یہ مرفوع حدیث روکتی ہے کہ:

جو کسی پرعاشق ہوا ، پھر عشق کو چھپایا ۔۔۔۔۔۔۔ پاک دامن رہا اور صبر کیا ، تو اللہ اس کی مغفرت فرماکر اسے داخل‌ جنت کرے گا۔

پھر اشعار پڑھنے شروع کر دیے تو نفطویہ نے کہا:

آپ فقہ میں قیاس کی نفی کرتے ہیں اور شعر میں خود قیاس کر رہے ہیں ۔

جواب دیا: ایسا کرنے پر غلبۂ شوق نے مجبور کردیا ہے ۔

( ملخصاً و ملتقطاً: الداء والدوا ، فصل منافع العشق ، ص 316 ، ط المکتبۃ العصریۃ بیروت ، س 1442 ھ )

محبت ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں ، نہ یہ برائی ہے ؎

اذا انت لم تعشق ولم تدر ما الهوى
فقم فاعتلف تبناً فانت حمار

جب تو نے نہ عشق کیا ، نہ‌اس کی حقیقت کو جانا
تو اٹھ کر گھاس چر ، کیوں کہ تُو گدھا ہے !

( یعنی محبت کے مبتلاؤں پر طعن نہ کرو ، محبت میں مبتلا انسان ہی ہوتے ہیں گدھے تھوڑا کسی سے محبت کریں گے ۔ )

لیکن ۔۔۔۔۔۔ محبت کو اتنا سریس لے لینا کہ‌ بندہ جان دے دے ، یہ آج کے دور میں باعثِ تشویش ہے ۔

اولاً تو کوشش کریں کسی غیر محرم سے محبت ہی نہ ہو ، لیکن اگر ہوجائے تو پاک دامن رہیں ، صبر کریں ، اللہ سے ڈریں ، اسی سے مدد اور خیر طلب کریں ۔۔۔۔۔۔۔ اور ساتھ ساتھ نکاح کے لیے بھی بھرپور کوشش کریں ۔
رشتہ مانگنے میں جھجھک ، پست ہمتی ، خدشات اور رسومات کو بالکل آڑے نہ آنے دیں ۔

اب اگر مل رشتہ جائے تو صبر و شکر کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزاریں ، نہ ملے تو رونے دھونے اور ٹینشین لینے کے بجائے صبر سے یہ ذہن بنائیں کہ آپ کے حق میں بہتر ہی نہیں تھا ، اس لیے نہیں ملا ۔

✍️لقمان شاہد
29-12-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3345436119069887&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کیا گزر جانے والاسال ہمیں یہ پیغام دے کر نہیں گیا کہ:

میں چلا گیا ہوں ۔۔۔۔۔۔ لیکن اکیلا نہیں گیا ، بہت سارے نیک و بد ساتھ لے کرگیا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ قبرستان جاکر دیکھ لو کتنے ہی کتبوں پر تمھیں 2021 ء لکھا نظر آئے گا ۔

اے میرے بعد آنے والے نئے سال کی خوشیاں منانے والو ، تمھارے دل اللہ کی طرف جھک کیوں نہیں جاتے !!

یہ صبح و شام ، یہ دن رات ، اور ماہ و سال کا پیدا کرنے والا رب تمھیں کہتا ہے:

اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ وَ مَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ ۔

کیا ایمان والوں کے لیے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ اُن کے دل اللہ کی یاد ، اور اُس حق کے لیے جھک جائیں جو نازل ہوا ۔

اے ایمان والو ! اپنے رب کی بات سنو ، اس پر دھیان دو اور کہو:

اے ہمارے رب ! کیوں نہیں ، وہ وقت آگیا ہے ۔ 😥
ہمیں معاف فرما دے اور ہمارے دل اپنی طرف پھیر دے !

ألم يأن لي يا قلب أن أترك الجهلا
وأن يحدث الشيب المبين لنا عقلا 😥

✍️لقمان شاہد
1-1-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3347713662175466&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
۲۸ جمادی الاول ۳۴۴۱؁ء اتوار
مطابق ۲ جنوری ۲۲۰۲؁ء اتوار
28-05-1443 itwaar
02-01-2022 Sunday
1