This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک جاریہ کے پاس سے گزرے ، جو یہ شعر پڑھ رہی تھی ؎
وهـويتـه مـن قبـل قـطـع تـمـائمی
مـتـمـايلاً مثـل الـقـضـيـب النـاعم
ابھی میرے بچپن کے تعویذ بھی نہ کاٹے گئے تھے کہ میں اُس پر عاشق ہوگئی ، اور اُس پر ایسے جُھکی جیسے نرم شاخ جُھکتی ہے ۔
آپ نے اُس سےپوچھا: تُو حُرَّہ ( آزاد ) ہے یا کسی کی ملکیت ؟
کہنے لگی: ملکیت ہوں ۔
آپ نے کہا: تیرا محبوب کون ہے ( جس کی یاد میں یہ شعر پڑھ رہی ہے ) ؟
وہ شرما گئی ۔۔۔۔۔۔۔ تو آپ نے اُسے قسم دی ( کہ مجھے بتاؤ ! ) ۔
وہ کہنے لگی ؎
وأنـا التـي لـعـب الهـوى بفؤادهـا
قتـلـت بـحـب محمد بن القاسم
میں وہ ہوں ، محبت نے جس کے دل سے کھیل کھیلا ہے ۔
مجھے محمد بن قاسم کی محبت نے قتل کرکے رکھ دیا
آپ رضی اللہ عنہ نے اُسے ، اُس کے آقا سے خرید کر محمد بن قاسم بن جعفر بن ابو طالب کے پاس بھیج دیا ، اور فرمایا:
یہ عورتیں مردوں کے لیے فتنہ ہیں ۔
اللہ کی قسم ! ان کی وجہسے کتنے ہی معزز لوگ موت کے گھاٹ اتر گئے ، اور صحیح سلامت بندے ہلاکت کا شکار ہوگئے ۔
( الداء والدوا ، فصل منافع العشق ، ص 314 ، ط المکتبۃ العصریۃ بیروت ، س 1442 ھ )
اللھم انی اعوذبک من فتنۃ النساء وعذاب القبر !
✍️ لقمان شاہد
25-12-2021 ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3342851469328352&id=100008105947430