🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
کوڑے لگنے کے سبب امام السنہ احمد بن حنبل(رحمہ اللہ) کا گوشت بعض جگہ سے مردہ ہو گیا تھا ۔
وہ کافی تکلیف میں رہتے تھے ، جس کے سبب ان کے جسم سے وہ گوشت کاٹ کر علیحدہ کرنا پڑا ۔
میں جب آلہ جراحت سے ان کی پشت چیر کر گوشت علیحدہ کر رہا تھا تو آپ فرماتے جا رہے تھے:

اے اللہ معتصم کی مغفرت فرما !

میں نے کہا:
لوگوں پر ظلم ہو تو وہ بدعائیں دیتے ہیں ، اور آپ معتصم کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں ؛ جب کہ اس نے آپ پر ظلم کے پہاڑ توڑے !!
فرمانے لگے:
"یہ سب باتیں اپنی جگہ ۔۔۔۔۔۔۔ مگر وہ رسول اللہ ﷺ کے چچا کی اولاد میں سے ہے ۔
مجھے حیا آتی ہے کہ میں روز محشر حضور علیہ السلام کے پاس اس حال میں جاؤں کہ اُن کے قرابت دار اور میرے درمیان جھگڑا ہو ، پس میں نے اُسے معاف کر دیا "

(طبیب القراء ، روضۃ العقلاء لابن حبان :224)

( علی سنان کی وال سے )

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3324275671185932&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
پاکستانی بھائیوں کے بھی صدقے واری ۔۔۔۔۔۔ پتا نہیں کہاں کہاں سے نکتے‌اخذ کرتے ہیں ۔

ابھی ایک بھائی کہتاہے:
آج بڑی گیارھویں شریف ہے ، کیا مجھے چوری کرنے کی ضرورت تو پیش نہیں آئے گی ؟

میں نے کہا وہ کیوں ؟

کہتا ہے:
حضور غوث پاک چوروں کو قطب بناتے رہے ہیں ۔

میری بے ساختہ ہنسی نکل گئی ۔😃

میں نے کہا او اللہ کے بندے اس کا یہ مطلب نہیں کہ تو آج چوری کر ۔۔۔۔۔۔۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پہلےکبھی یہ حرکت کربیٹھا ہے تو آج سچی توبہ کرلے ، بطفیل غوث پاک قبول ہوجائے گی ۔

✍️لقمان شاہد
15-11-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3309628839317282&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
استاد اور والدین اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہوتے ہیں ، رب تعالیٰ سے اس نعمت کی حفاظت کے لیے ہمیشہ دعا کرتے رہنا چاہیے ۔

میرے ایک استاد صاحب دو دن سے سخت علیل ہیں ، اُن کے لیے دعا کردیں کہ اللہ کریم انھیں جلد صحت یاب کردے ۔ 😥😥

جوتاثیر دعا میں ہوتی ہے وہ کسی دوائی میں نہیں ہوتی ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3328765230736976&id=100008105947430
آج کے دن جو سب سے بڑی خوش خبری ملی وہ یہ تھی کہ:

پاکستانیوں کے لیے عمرہ شریف کھل گیا ہے ، اب وہ مدینہ پاک کی حاضری کے لیے جاسکیں گے ۔

رب تعالی جلدی وہاں جانے کا سامان کردے !

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3330393057240860&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
امام جلال الدین سیوطی رحمه الله نے اپنی کتاب ثمار منتهی العقول میں ذکر فرمایا:

امام ابن جریر طبری رحمه الله کا حافظہ انتہا درجے کا تھا آپ علم تفسیر میں یکتا تھے ، آپ نے اسی(80) اونٹوں کے بوجھ جتنی کتب یاد کر رکھی تھیں۔

ابن الانباری ہر جمعہ کو ہزار کاپیاں یاد کیا کرتے اور انہوں نے نحو میں استدلال کے لیے تین لاکھ اشعار یاد کر رکھے تھے۔

امام شافعی رحمه الله محض نظر پھیر کر لکھا ہوا یاد کر لیتے

ابن سینا حکیم نے ایک رات میں قرآن حفظ کیا

حافظ ابو زرعہ رحمه الله نے دس لاکھ احادیث یاد کر رکھی تھیں اور امام بخاری نے اس کا عشر یعنی ایک لاکھ احادیث یاد کر رکھی تھیں۔

اور ان تمام مذکورہ بالا لوگوں کا یاد کیا ہوا امام احمد بن حنبل رحمه الله کے یاد کیے ہوئے کا بعض حصہ بنتا ہے۔

( غذاء الألباب في شرح منظومة الآداب : 300/1 )
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM