🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*استبراء کیاہے اور کہاں کہاں اس کا اطلاق ہے؟*

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ استبراء کے بارے میں مکمل وضاحت فرما ئیں استبراء کیا چیز ہے شریعت میں اس کا کیا حکم ہے
المستفتی۔۔۔ محمد اجمل رضا؛
ا_______(♟️)____________
*وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ*
*الجواب بتوفیق اللہ التواب* استبرا علم فقہ کا ایک اصطلاحی لفظ ہے یہ باب الاستنجا اور کتاب النکاح دونوں جگہوں میں آیاہے-

باب الاستنجا میں اس کا مطلب یہ ہےکہ پیشاب کے بعد ایسا کام کرنا کہ جس سے رکا ہوا پیشاب کا قطرہ باہر آ جاٸے - یہ اسی آدمی پر واجب ہے کہ جسے بعدِ فراغت یہ احتمال ہو کہ کچھ قطرے باقی رہ گٸے ہیں پھر آنا ممکن ہے - استبرا ٹہلنے سے ہوتا ہے یا زمین پر زور سے پاٶں مارنے سے یا کھنکھار کرنے سے یاکروٹ لیٹنے سے یاداہنے پیر کو باٸیں پر اور باٸیں کو داہنے پر زور لگانے سے، وغیرہ -

نیز یہ حکم مردوں کے لیے ہے عورت بعدِ فراغت کچھ وقفہ کے بعد پاکی حاصل کر لے،

نور الایضاح میں ہے”یلزم الرجل الاستبرإ حتی یزول اثر البول و یطمٸن قلبہ علی حسب عادتہ اما بالمشی اوالتنحنح والاضطجاع او غیرہ“ فصل فی الاستنجإ

*(📙اور رد المحتار میں ہے”)*
*یجب الاستبرإ بمشی او تنحنح او نوم علی شقہ الایسر و یختلف بطباع الناس “ج١ص٥٥٨باب الانجاس*

مگر حدیث میں بہترین طریقہ یہ بتایا گیا ہے کہ عضو مخصوص کی جڑ کو پکڑ کر آگے کی طرف تین مرتبہ نچوڑے مگر باٸیں ہاتھ سے، داٸیں سے مکروہ ہے جبکہ بلا عذر ہو -

حدیث شریف ہے”ان النبی ﷺ کان اذابال نترذکرہ ثلاث نترات“نبی ﷺ پیشاب شریف کے بعد تین مرتبہ عضو مبارک کو نچوڑتے، سنن بہیقی باب الاستبرإ عن البول ج١ص١٨٣ *(📕ایسا ہی بہار شریعت ح٢، ص٤١٢ پر ہے،)*

واللہ تعالی اعلم

نیز کتاب النکاح میں استبرا سے مراد نکاح سے پہلے یا بعد ایک حیض کا انتظار کرنا ہے تاکہ رحم کی فراغت معلوم ہو جاٸے ورنہ احتمال رہےگا کہ حاملہ ہے یا نہیں - پھر غیر کی کھیتی سیراب کرنا لازم آٸےگا - مثلاً آقا اپنی باندی سے وطی کرتا تھا اب باندی کا نکاح کرنا چاہتا ہے تو وہ اب ایک حیض آنے تک وطی بند کر دے اور یہ استبرا آقا پر واجب ہے مگر بعدِ نکاح شوہر پر واجب نہیں ہاں مستحب ضرور ہے -

*(📙شرح وقایہ میں ہے”)* *یجوزنکاح امة* *وطٸھا سیدھا ولا یجب علی الزوج الاستبرإ“ اھ - ج٢، کتاب النکاح*
*(📗ایسا ہی بہار شریعت ح٧، ص٣٤، محرمات کے بیان میں ہے،)*

*واللہ تعالی اعلم*
٧رمضان المبارک ١٤٤١ھ
ا_______(🖊)________
*کتبـــہ؛* مفتی محمد عثمان غنی مصباحی صاحب صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم فدائیہ خانقاہ سمر قندیہ دربھنگہ بہار؛*
https://t.me/AlHalqatulilmia/832
ا________(🖊)________
*🖊المشتـــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)__________
680
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
جس جگہ سیدِ عالم ﷺ کے صحابی تشریف فرما ہوں وہ جگہ یقیناً بُقعۂ نور ہوا کرتی ہے ۔

آج اللہ کریم نے اس پاک جگہ کی زیارت کروا دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الحمدللہ ، الحمدللہ ، ثم الحمدللہ !!

¹ سیدنا و مولانا سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنھوں نے محبوب پاک ﷺ کی تلاش میں طویل سفر کیا اور آخر مراد کو پالیا ۔

² سیدنا و مولانا حذیفہ بن یمان رضی اللہ تعالی عنہ جن سے رحمت عالم نے اتنی محبت فرمائی کہ اپنا راز دار بنالیا‌ ۔

آپ سب احباب کے لیے پرخلوص دعائیں !

✍️لقمان شاہد
نزیل: بغداد شریف ( عراق )
14-11-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3309131552700344&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سیدنا امام شافعی رحمہ اللہ کہتے تھے:

امام موسی کاظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر مبارک ( غموں اور دکھوں کے لیے ) تریاق مجرب ہے ۔

( حیاۃ الحیوان الکبری ، ت علامہ دمیری رحمہ اللہ ، ج 1 ، ص 160 ، دار احیاءالتراث العربی بیروت )

آج اس بارگاہِ ناز میں حاضری کاشرف ملا ، اللہ نے چاہا تو امیدیں بر آئیں گی ۔

آپ کے لیے بھی بہت ساری دعائیں !

✍️لقمان شاہد
15-11-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3309587415988091&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
امام الاولیا سیدنا بِشر حافی نوراللہ مرقدہ کے مزار پاک کی زیارت نصیب ہوئی ، اللہ اللہ کیا روحانیت ہے یہاں !

آپ فرمایا کرتے تھے :

" سارے لوگوں کو توبہ کی توفیق مل جاتی ہے مگر اصحابِ رسول پر تنقید کرنے والوں کو نہیں ملتی ، کیوں کہ اللہ ﷻ نے اُن سے توبہ کی توفیق سلب کرلی ہے ۔ "

( المجالسۃ و جواہر العلم ، ج 7 ، ص397 ، ر2816 )

یہاں دعا کی کہ اللہ پاک عمر بھر صحابہ کرام کی ہرقسم کی تنقیص سے محفوظ رکھے ، اور میرا خاتمہ ایمان پر فرمائے ۔
یہ دعا آپ سب کے حق میں بھی قبول ہو !

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3309752772638222&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
الحمد للہ آج کَرخ میں اجلہ اولیاے کرام کے مزارات کی زیارت نصیب ہوئی ، جن میں سیدنا سری سقطی اور جنید بغدادی رحمھمااللہ بھی شامل ہیں ۔

کَرخ ہزاروں اولیاء اللہ کا مسکن ہے ، بلکہ بعض عارفین تو کہتے ہیں یہاں تقریباً ایک لاکھ اولیاءاللہ آرام فرماہیں ۔
لیکن یہاں ایک مزار ایسا بھی ہے جس کی اپنی ہی آن بان ہے ۔
حضرت سعدی مرحوم کہتے ہیں ؎

نَبِینی که دَر کَرخ تُربت بَسی است
به جُز گَورِ مَعروف ، مَعروف نیست

( تو نہیں دیکھتا کہ کرخ میں بڑی قبریں ہیں ، لیکن معروف قبر ایک ہی ہے اور وہ حضرت معروف کرخی کی ہے )

سیدنا معروف کرخی اجلہ اولیاءاللہ کے مشائخ میں سے ہیں ۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے کہ:
حضرت معروف کرخی کی قبر مبارک وہ جگہ ہے جہاں مضطر کی دعا قبول ہوتی ہے ۔

✍️لقمان شاہد
16-11-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3310244979255668&id=100008105947430