🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🔎 #Sacred_Traditions
یہ وعید ہر اس شخص کے لیے ہے جو الله کے مال پر مقرر کیا گیا ہو جیسے حاکم، متولی، عامل زکوٰۃ، چندہ لینے والے یا مالِ غنیمت پر مقرر کیے جانے والے افراد۔ الله کے مال سے مراد بیت المال کا مال، زکوٰۃ، خراج، جزیہ، فئ، مالِ غنیمت وغیرہ ہیں اور ان میں ناحق تصرف کرنا گناہ کبیرہ، حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ حق سے مراد استحقاق ہے یا اجازت، یعنی ان کا حق نہیں اور وہ لے لیتے ہیں یا حق کم ہے وہ زیادہ لے لیتے ہیں۔ اگر یہ حلال سمجھ کر کرتے ہیں تو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے، اگر حرام سمجھ کر کرتے ہیں تو فاسق ہیں، دوزخ میں سزا کے لیے جائیں گے۔ والعیاذ بالله تعالی!

https://www.facebook.com/114021443682673/posts/455091012909046/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
Sacred Traditions Official
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اگر تمہیں کوئی مصیبت پہنچے تو یہ مت کہو : اگر میں ایسا کرتا تو مجھے فلاں مصیبت نہ پہنچتی - بلکہ یہ کہو : اللہ نے ایسا ہی لکھا تھا اور اس نے جو چاہا وہی کیا کیونکہ اگر کا لفظ شیطانی عمل کی ابتداء کرتا ہے -
🔎 #Sacred_Traditions
بعض لوگ اگر مگر کے چکر میں پڑ جاتے ہیں، اس طرح دراصل مشکل کا احساس مزید بڑھ جاتا ہے اور صدمے میں بھی اضافہ ہوتا ہے. یاد رہے کہ جس مشکل یا مصیبت کا پہنچنا تقدیر میں لکھا ہے وہ پہنچ کر رہے گی، یہ سوچ بنانے سے ایک تو ہمارا تقدیر پر ایمان مضبوط ہوگا اور دوسرا ہمارے دل و دماغ میں یہ بات پختہ ہو جائے گی کہ یہ مشکل میرے ربّ جلیل کی طرف سے ہے اور وہی اس کو دور بھی فرمائے گا. ایک اور حدیث پاک میں ارشاد ہوا: بندہ اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک کہ اچھی بری تقدیر پر ایمان نہ لے آئے اور اس بات پر یقین نہ کرے کہ اسے جو مصیبت پہنچنے والی ہے وہ اس سے خطا نہ ہو گی (یعنی پہنچ کر رہے گی) اور جو اس سے خطا ہونے (یعنی نہیں پہنچنے) والی ہے وہ اسے نہیں پہنچ سکتی. (جامع الترمذی، جلد 4، صفحہ 57، حدیث 2151)

https://www.facebook.com/114021443682673/posts/457564449328369/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
Sacred Traditions Official