🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🔎 #Sacred_Traditions
اچھے اخلاق میں مخلوق کے ساتھ اچھا برتاؤ اور خالق کی اطاعت سب شامل ہے۔ اور، جیسے ہمیں گندی خوراک ہضم نہیں ہوتی، فورًا قے ہو جاتی ہے، یوں ہی صالحین کو گناہ ہضم نہیں ہوتا، فورًا انہیں روحانی تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ عام لوگوں کا یہ حال نہیں، بعض تو گناہ پر خوش ہو کر اعلان کرتے ہیں والعیاذ باللہ! ایک اور جگہ ارشاد فرمایا کہ اپنے دل سے فتویٰ لیا کرو جسے تمہارا دل نیکی کہے وہ نیکی ہے جسے تمہارا دل گناہ کہے وہ گناہ ہے۔ یعنی وہ دل جس پر رسول اللہ ﷺ کی نظر عنایت ہے، ہر دل کا یہ حال نہیں۔ (اربعین للنووی، مرقات المفاتیح، مرآۃ المناجیح)

https://www.facebook.com/114021443682673/posts/451970379887776/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
Sacred Traditions Official
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔎 #Sacred_Traditions
زمین و آسمان جتنا فاصلہ یعنی پانچ سو سال کی راہ، یہ سو درجے مجاہدین فی سبیل اللہ کے لیے خاص ہیں. ترمذی کی روایت میں ہے کہ ہر درجہ اتنا وسیع ہے کہ ان میں سے ایک درجے میں عالمین جمع ہو جائیں تو سب کو کافی ہو جائے. مجاہدین سے مراد جہاد کرنے والوں کے ساتھ ساتھ نمازی، حاجی، اور نفس سے مجاہدہ کرنے والے سب ہی شامل ہیں؛ بشرطیکہ یہ کام خالصتاً رضائے الٰہی کے لیے ہوں. اللہ کریم بہادری، استقامت و اخلاص عطا فرمائے!

https://www.facebook.com/114021443682673/posts/453753916376089/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
Sacred Traditions Official
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔎 #Sacred_Traditions
یہ وعید ہر اس شخص کے لیے ہے جو الله کے مال پر مقرر کیا گیا ہو جیسے حاکم، متولی، عامل زکوٰۃ، چندہ لینے والے یا مالِ غنیمت پر مقرر کیے جانے والے افراد۔ الله کے مال سے مراد بیت المال کا مال، زکوٰۃ، خراج، جزیہ، فئ، مالِ غنیمت وغیرہ ہیں اور ان میں ناحق تصرف کرنا گناہ کبیرہ، حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ حق سے مراد استحقاق ہے یا اجازت، یعنی ان کا حق نہیں اور وہ لے لیتے ہیں یا حق کم ہے وہ زیادہ لے لیتے ہیں۔ اگر یہ حلال سمجھ کر کرتے ہیں تو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے، اگر حرام سمجھ کر کرتے ہیں تو فاسق ہیں، دوزخ میں سزا کے لیے جائیں گے۔ والعیاذ بالله تعالی!

https://www.facebook.com/114021443682673/posts/455091012909046/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
Sacred Traditions Official