🔎 #Sacred_Traditions
بے شوہر عورت کو ارملہ کہتے ہیں خواہ کنواری ہوں یا بیوہ یا خاوند نے طلاق دے دی ہو۔ اگر یہ فقیر ہے تو اس پر خرچ بھی کرے اور حد شرع میں رہتے ہوئے اس کا کام کاج بھی، اگر غنی ہے تو کام کاج کرے اور اس کا سودا سلف وغیرہ لا دیا کرے، لفظ ساعی ان دونوں کو شامل ہے۔ ایسے شخص کا ثواب تو مجاہد و غازی فی سبیل اللہ کی طرح یا اس کے برابر ہے اور یہ خدمت بھی ایک قسم کا جہاد ہے۔ (مرآۃ المناجیح، مرقاۃ المفاتیح، اشعۃ اللمعات)
https://www.facebook.com/114021443682673/posts/424986245919523/

This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔎 #Sacred_Traditions
اس طرح کہ دل سے شہادت کی آرزو کرے، زبان سے دعا کرے، بقدر طاقت جہاد کی تیاری کرے، اور ہمیشہ موقع کی تاک میں رہے۔ شہادت کا مرتبہ اس طرح عطا ہوگا کہ یہ حکمی شہید ہوگا، جو جنت میں شہداء کے ساتھ رہے گا۔ رب تعالی کی عطا ہمارے وہم و گمان سے وراء ہے۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں بھی ایمان و عافیت کے ساتھ گنبد خضرا کے سائے میں شہادت کی موت، جنت البقیع میں مدفن اور جنت الفردوس میں نبی کریم ﷺ کا پڑوس نصیب فرمائے۔
https://www.facebook.com/114021443682673/posts/428156048935876/

یہ بھی فقط سمجھانے کے لیے ہے ورنہ فانی اور متناہی کو باقی غیر فانی غیر متناہی سے وجہ نسبت بھی نہیں جو بھیگی انگلی کی تری کو سمندر سے ہے۔ خیال رہے کہ دنیا وہ ہے جو اللہ سے غافل کر دے۔ عاقل عارف کی دنیا تو آخرت کی کھیتی ہے اس کی دنیا بہت ہی عظیم ہے۔ غافل کی نماز بھی دنیا ہے جو وہ نام نمود کے لیے کرتا ہے۔ عاقل کا کھانا پینا سونا جاگنا بلکہ جینا مرنا بھی دین ہے کہ حضور ﷺ کی سنت ہے۔ مسلمان اس لیے کھائے پیے سوئے جاگے کہ یہ حضور ﷺ کی سنتیں ہیں۔ حیاۃ الدنیا اور چیز ہے، حیوۃ فی الدنیا اور، حیاۃ للدنیا کچھ اور یعنی دنیا کی زندگی، دنیا میں زندگی، دنیا کے لیے زندگی، جو زندگی دنیا میں ہو مگر آخرت کے لیے ہو دنیا کے لیے نہ ہو وہ مبارک ہے۔ کشتی دریا میں رہے تو نجات ہے اور اگر دریا کشتی میں آجائے تو ہلاکت ہے۔ (مرآۃ المناجیح، جلد ۷، صفحہ ۳)
https://www.facebook.com/114021443682673/posts/430133468738134/