🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
قبلہ استادِ محترم حفظہ اللہ فرماتے ہیں:

ایک شخص کی سیدنا خضر علیہ السلام سے ملاقات ہوا کرتی تھی ، ایک دن آپ نے اس سے فرمایا:
جو چاہتے ہو بتاؤ تاکہ میں تمھارے لیے اللہ سے دعا کردوں ۔
وہ کہنے لگا: میرے لیے دعا کریں کہ زندگی بھر مجھے کوئی پریشانی لاحق نہ ہو ۔

آپ نے فرمایا یہ تو ناممکن ہے ( دکھ اور پریشانیاں زندگی کا حصہ ہوتی ہیں ، اور یہ بندۂ مومن کے درجات بلند کرتی ہیں ) ۔

چلو تم ایسا کرو کہ جس سُکھی بندے کی طرح ہونا چاہتے ہو بتادو ، میں دعا کردوں گا ، تمھارا حال بھی اسی جیسا ہوجائے گا ۔
وہ بندہ اس پر راضی ہوگیا اور اس نے دنیا کے سکھی انسان کی تلاش شروع کردی ۔

وہ جس خوش و خرم شخص سے بھی ملتا اور اس جیسا ہونے کی تمنا کرتا ، تو اسے معلوم ہوتا کہ یہ تو فلاں فلاں پریشانی میں بھی مںبتلا ہے ۔
آخر بڑی جستجو کے بعد اسے ایک ایسا شخص مل ہی گیا جو بڑا خوش وخرم نظر آتا تھا ، اس کے باغات اور محلات تھے ، نوکر چاکر ، مال اولاد سب کچھ تھا ۔
اس نے ارادہ کیا کہ میں اس جیساہونے کی دعا کرواتا ہوں ، لیکن سوچا کہ کیوں نہ پہلے اسے تنہائی میں مل کے پوچھ لوں کہ تجھے کوئی ٹینشین تو نہیں ۔

جب اس سے ملا اوراپنی خواہش کااظہار کیا کہ میں تیرے جیسا خوش قسمت ہونے کی تمنا رکھتاہوں ، تو اس نے کہا:

شالا میرے جیسا بدقسمت کوئی نہ ہو !

اس نے کہا کیوں ؟ تیرے پاس تو دنیا جہان کی نعمتیں ہیں ۔
وہ کہنے لگا:
مجھے اپنی بیوی سے بے انتہا محبت تھی ، وہ اچانک بیمار ہوگئی حتیٰ کہ میں اس کی زندگی سے مایوس ہوگیا ۔
ایک دن میں اس کے سرہانے بیٹھا رورہا تھا کہ اس نے کہا:
تجھے میرے ساتھ کوئی محبت نہیں تُو جھوٹے رونے روتا ہے ، میرے مرتے ہی تُو نے کسی اور کو بیاہ کے گھر لے آناہے ۔
جب بیوی کا یہ شکوہ سنا تو میں نے اپنی مردانہ صلاحیت ہی ختم کردی اور اسے کہا کہ اب تو میری محبت پر یقین کرلو !
تم نے زندہ نہیں رہنا ، تو میں بھی کسی اور کا نہیں ہوں گا ۔

خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ بیوی کچھ دنوں بعد صحت یاب ہوگئی ۔

اب میں تو اُس کے قابل نہ رہا تھا ، اس نے کچھ دن صبر کیا پھر اپنا رخ کسی اور طرف پھیر لیا اور منھ کالا کرنا شروع کردیا ۔ ( معاذاللہ ثم معاذاللہ ! )

میں سب کچھ دیکھ کر بھی خاموش رہا ، اور روزانہ زہر کے گھونٹ پیتا رہا ۔
یہ جو تُو جوان بچے دیکھ رہاہے یہ لوگوں کی نظروں میں میرے ہیں ، لیکن حقیقت میں میرے نہیں ؛ تَو اب بتا کہ مجھ سے بڑھ کر بھی کوئی بدنصیب ہے ؟؟ !!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🌸 آپ کو اللہ کریم نے جس حال میں رکھاہے اس پر دل و جان سے راضی رہیں ۔

🌸 کسی کا مال ومنال اور راحت و آرام دیکھ کر اس جیسا بننے کی کبھی تمنا نہ کریں ۔
آپ جس کا ظاہری حال دیکھ کر رشک کررہے ہوتے ہیں کیا معلوم وہ اندرونی طور پر کس اذیت سے گزر رہا ہوتا ہے ، بس اپنے رب سے ہمیشہ خیر کا سوال کرتے رہا کریں ۔

🌸 عورت کی عقل موسم کی طرح ہوتی ہے جس میں تبدیلی آتی رہتی ہے ۔
اس لیے عورت کی محبت میں کبھی بھی حد سےنہ بڑھیں ، اپنے آپ کو ہمیشہ قابو میں رکھیں ۔
بعض لوگ میں نے دیکھے ہیں جنھوں نے جلد بازی میں اپنا سارا کچھ ( مال ، جائیداد ، کاروبار ) عورتوں پر قربان کردیا اور عورتوں نے انھیں تگنی کا وہ ناچ نچایا کہ زمانہ دیکھتا رہ گیا ۔

✍️لقمان شاہد
8-10-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3276955405917959&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سفرنامہ لقمان سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 🏎️

گذشتہ رات صحرائے تھل میں گزاری ، بعض اوراد و وظائف کے لیے صحرائی راتیں بڑی موزوں اور پرسکون ہوتی ہیں ۔

یہاں ایک خودرو بوٹی ہے جسے لُدْڑی ( یا لُدھڑی ) کہتے ہیں ، اس کا ایک نام " محبت بوٹی " بھی ہے ، اور یہ واقعی محبت کی طرح ظالم ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاس سے گزرو تو بدن سے چمٹ جاتی ہے ، اتارنے کی کوشش کرو تو کانٹے چُبھتے ہیں ؛ اور جب کانٹے چبھتے ہیں تو زبان پہ بے ساختہ جاری ہوجاتاہے ؎

اے محبت تِرے انجام پہ رونا آیا
جانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا

جہاں صحرا کی گرمی ، سردی لاجواب ہوتی ہے ، وہیں صحرائی گیدڑ بھی تنگ کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔
ان آفتوں سے نپٹنےکے لیے صحرا نشینوں نے کچھ کتے پال رکھے ہوتے ہیں ۔
ایک کتا جسے پَٹْھنِکا اور پَیوَندکا بولتے ہیں ، اس میں خوبی یہ ہے کہ سخت سردی‌میں بھی صحن‌ میں بیٹھ کر پہرا دیتا رہتا ہے ۔
نیز کچھ نر مادہ کتے بھی ہیں ، جب اُنھیں گیدڑوں کے غول کی بھنک پڑتی ہے تو مادہ " بادِ نسیم " کی طرح آواز نکالنا شروع کردیتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گیڈر اِس " پرسکون " آواز کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں تو نر صاحب خاموشی سے انھیں جا دبوچتے ہیں ، اور منظر کچھ یوں بن جاتا ہے ؎

رات یوں دل میں تِری کھوئی ہوئی یاد آئی
جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے

جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے بادِ نسیم
جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے

✍️لقمان شاہد
12-10-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3280204605593039&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
فلمی اشتہاروں کی دیکھا دیکھی دینی اشتہاروں پر تصویریں لگانا چند ہی سال پہلے شروع ہوا تھا اور اب یہ بدعت مساجد میں بھی در آئی ہے ۔
نعت خوانوں اور خطیبوں کی تصویروں والے اشتہار لوگ مساجد میں آویزاں کرجاتے ہیں اور نمازیوں کی نماز خراب ہوتی ہے ۔
فقہاے کرام رحمھم اللہ نے لکھاہے:
جس کپڑے پر جاندار کی تصویر ہو ، اسے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے ، اور نماز کے علاوہ بھی ایسا کپڑا پہننا ناجائز ہے ۔
اسی طرح نمازی کے پاس جاندار کی تصویر لگی ہونا بھی نماز کو مکروہ تحریمی کردیتا ہے ؛ اب تصویر چاہے نمازی کے آگے ہو ، دائیں ہو ، یا بائیں ۔۔۔۔۔۔ ہر صورت میں مکروہ تحریمی ہے ۔

اللہ پاک اس ماہِ میلاد کے طفیل تصویریں بنوانے والوں کو ہدایت دے اور اس بدعت سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے !

✍️لقمان شاہد
14-10-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3281820742098092&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک صاحب تقریر کررہے تھے ، بعض بزرگوں کے ناموں سے پہلے لکھا ہوا لفظِ " الشاہ " ان کی زبان پر آیا تو کہنے لگے:

الشاہ دراصل شاۃ سے نکلا ہے اور عربی میں شاۃ بکری کو کہتے ہیں اب اس لفظ کا معنی ہوا نبی پاک کی بکری ۔

( یعنی جس بزرگ کے نام سے پہلے لفظ الشاہ آئے ، اسے سرکار کی بکری سمجھ لیں ۔ معاذاللہ ثم معاذاللہ ! )

ربیع الاول شریف میں ایسے کئی نکتہ دان پیدا ہوجاتے ہیں جو خواہ مخواہ نکتہ آفرینی کرتےہیں ۔
ان کا مقصد واہ واہ سمیٹنا ہوتا ہے ، لیکن درحقیقت وہ اپنی آخرت خراب کررہے ہوتے ہیں ۔

ربیع الاول شریف میں صرف اور صرف مستند اور محتاط علماے اہل سنت کی تقریریں سنیں ، چلتے پھرتے خطیبوں سے بچ کر رہیں ایسا نہ ہو کہ ثواب کے بجائے الٹا گناہ سمیٹ لیں ۔

✍️لقمان شاہد
14-10-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3282016125411887&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کسی عالمِ دین ، پیر صاحب ، ثنا خواں یا کسی بھی جاندار کی تصویر یا تصویر والا اشتہار اگر کسی کمرے میں سامنے ، یا دائیں بائیں لگا ہو تو وہاں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے ۔

جیساکہ: امام سرخسی ، علامہ شامی ، سیدی اعلی حضرت ، حضور صدرالشریعہ ، مفتی خلیل احمد برکاتی رحمھم اللہ کی عبارات سے واضح ہوتاہے ۔
اب چاہے پوری تصویر ہو ، یا صرف چہرے کی تصویر ؛ کیوں کہ " چہرہ ہی تصویرِ جاندار میں اصل ہے ۔ " ( فتاوی رضویہ شریف )

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3282885095324990&id=100008105947430