🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں ایک دفعہ اہل مدینہ (شدید) قحط سے دوچار ہو گئے۔ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ جمعہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک شخص نے کھڑے ہو کر عرض کیا : یا رسول اللہ! گھوڑے ہلاک ہو گئے، بکریاں مر گئیں، اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ ہمیں پانی مرحمت فرمائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھا دیئے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس وقت آسمان شیشے کی طرح صاف تھا لیکن ہوا چلنے لگی، بادل گھر کر جمع ہو گئے اور آسمان نے ایسا اپنا منہ کھولا کہ ہم برستی ہوئی بارش میں اپنے گھروں کو گئے اور متواتر اگلے جمعہ تک بارش ہوتی رہی۔ پھر (آئندہ جمعہ) وہی شخص یا کوئی دوسرا آدمی کھڑا ہو کر عرض گزار ہوا : یا رسول اللہ! گھر تباہ ہو رہے ہیں، لہٰذا اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ اب اس (بارش) کو روک لے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (اس شخص کی بات سن کر) مسکرا پڑے اور (اپنے سرِ اقدس کے اوپر بارش کی طرف انگلی مبارک سے اشارہ کرتے ہوئے) فرمایا : ’’ہمیں چھوڑ کر ہمارے گردا گرد برسو۔‘‘ تو ہم نے دیکھا کہ اسی وقت بادل مدینہ منورہ کے اوپر سے ہٹ کر یوں چاروں طرف چھٹ گئے گویا وہ تاج ہیں (یعنی تاج کی طرح دائرہ کی شکل میں پھیل گئے)۔‘‘
أخرجه البخاری فی الصحيح، کتاب : المناقب، باب : علامات النبوة فی الإسلام، 3 / 1313، الرقم : 3389، ومسلم فی الصحيح، کتاب : الاستسقائ، باب : الدعاء فی الاستسقاء، 2 / 614،
اللهم صل على سيدنا محمد النبي الأمي
وعلى آلہ وازواجہ واھل بیتہ واصحٰبہ وبارك وسلم
اللھم ربّنا آمین..

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2161366357335873&id=100003875890529
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
’’حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ہر نبی کے لئے دو وزیر آسمان والوں میں سے اور دو وزیر زمین والوں میں سے ہوتے ہیں۔ سو آسمان والوں میں سے میرے دو وزیر، جبرائیل و میکائیل علیھما السلام ہیں اور زمین والوں میں سے میرے دو وزیر ابوبکر اور عمر (رضی اﷲ عنہما) ہیں۔‘‘
أخرجه الترمذی فی السنن، کتاب : المناقب عن رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم ، باب : فی مناقب أبی بکر وعمر رضي اﷲ عنهما کليهما، 5 / 616،
اللهم صل على سيدنا محمد النبي الأمي
وعلى آلہ وازواجہ واھل بیتہ واصحٰبہ وبارك وسلم
اللھم ربّنا آمین

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2161366434002532&id=100003875890529
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Photo
#جشن_عید_میلاد_النبی_ﷺ 72
#ماہ_ربیع_النور #ماہ_ربیع_الاول
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
فتاویٰ رضویہ میں تاریخ ولادت
آٹھ ربیع الاول | 8 ربیع الاول دَاِ
محفل میلاد | گنگوہی کا رد
لعاب دہن آب شفاء ہے | تھوک
خواتین اپنے گھر پر ہی رہیں ...
آخری نبی پیارے نبی کی ولادت
کیا آپ جلوس میلاد میں جاتے
آخری نبی کی ولادت مبارک ہو
آئی نئی حکومت سکہ نیا چلےگا
اصحاب صفہ اور دودھ کا پیالہ
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#جشن_عید_میلاد_النبی_ﷺ 73
#ماہ_ربیع_النور #ماہ_ربیع_الاول
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
جس سہانی | خاک ہو جائیں عدو
نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عید
نور آ گیا | جشن عید میلاد النبی
غموں سے بچانے حضور آ گئے
آ گئے سرکار | جب تلک یہ چاند
جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا
نور سے اپنے سرور عالم دنیا ...
صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے ...
وجہ تخلیق کائنات کی آمد 💐
بلغ العلیٰ | جشن ولادت نبی