🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
وادی رضا کی کوہِ ہمالہ رضا کا ہے
جس سمت دیکھیے وہ علاقہ رضا کا ہے
اگلوں نے تو بہت کچھ لکھا ہے دین پر مگر
جو کچھ اس صدی میں ہے تنہا رضا کا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درج بالا رباعی کے بارے میں مولانا سیف خالد اشرفی بھاگلپوری کی تنقیدی تحریر:

اعتراض:
چار مصرعوں میں اخیر کے دو مصرعے جہالت اور پاگل پن کا نمونہ ہیں وزن شعر سے منحرف تو ہے ہی اس میں دوسرے بزرگوں کی شا ن کو گھٹانے کی مجرمانہ کوشش ہے جو تعلیمات اعلی حضرت سے کھلی بغاوت کے مترادف ہے
پہلے کے ہر دو مصرعے بھی سفید جھوٹ پر مشتمل ہیں اسے شاعرانہ مبالغہ آرائی کے سوا کوئی حیثیت نہیں دی جاسکتی کسی بزرگ کی ایسی تعریف جس میں دوسرے بزرگوں کی تنقیص ہورہی ہو در حقیقت ان کی تعریف نہیں بلکہ ان کی روح کو صدمہ پہنچانا ہے
مفرط ہی مبغض اپنی کوکھ سے نکالتا ہے پہلے تو لوگ اس طرح کے مصرعوں کے وضع کرنے والوں کو جاہل کہیں گے پھر جس کی تعریف میں کہا گیا اس شخصیت تک اس کے سب و شتم کا تیر پہونچیگا
اعلی حضرت کے ساتھ ان کے رفقا نے مختلف علمی و روحانی مراکز کے ذمہ داروں نے دین و سنیت کے دفاع و فروغ کیلئے قابل قدر کام کیے اپنی خدمات پیش کیں کسی ایک کا انکار سب کے انکار کے مترادف ہے
ایسے لوگ روافض کے راستے پر چلنے والے ہیں جو کہتے ہیں کہ اسلام کی بقا و فروغ میں صرف اور صرف نسل فاطمی کا ہی حصہ ہے کسی کا کچھ نہیں اہل بیت کو اولاد سیدۃ نساء العالمین فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں منحصر کردیتے ہیں حتی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی وہ اولاد جو دیگر ازواج سے ہیں ان کے بھی منکر ہیں ہو بہو اعلی حضرت کے نادان دوست ان روافض کے نقش قدم پر ہیں
محترم میرا یہ چار مصرع بھی سماعت کرلیجیے

نبی کے عشق نے بخشا ہے کیا مقام تجھے
بڑے بڑوں نے کہا عشق کا امام تجھے
اے آسمانِ بریلی کے نیرِ تاباں
فرشتے پیش کریں ہدیہء سلام تجھے
اعلی حضرۃ امامنا و قدوتنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہرین شعرو سخن اور تنقید نگار حضرات سے گزارش ہے کہ مذکورہ رباعی کے بارے میں اپنی تحقیقات پیش کریں مہربانی ہوگی

مولاناسیف خالداشرفی کی تنقیدی تحریرکاجواب:
از مولاناابویوسف محمد مدظلہ العالی

کسی بزرگ کی تعریف سے دوسرے بزرگ کی تنقیص کا مفہوم مخالف نکالنا جہل مرکب پر دلالت کرتا ہے اگر ایسا ہی مفہوم نکالا جائے گا تو کسی کی تعریف روا نہ ہوگی کیونکہ ہر جگہ یہ مفہوم پنہاں ہے۔
تاریخ اسی شخصیت کو یاد کرتی ہے جس کی قربانیاں سب سے زیادہ اور قابل تحسین ہوتی ہیں اگر اشرفی صاحب کو نہیں معلوم تو تاریخ کے اوراق کی روگردانی کریں تو معلوم ہوگا کہ منکرین زکات کا فتنہ ختم کرنے میں تاریخ صدیق اکبر کو یاد کرتی ہے اسی طرح مسیلمہ کذاب کا بھی فتنہ ختم کرنے میں اور خلق قرآن کا فتنہ ختم کرنے میں تاریخ امام احمد بن حنبل کو یاد کرتی ہے دین الہی اکبری فتنہ ختم کرنے میں تاریخ مجدد الف ثانی کو یاد کرتی ہے حالانکہ سب کو معلوم ہے کہ ان فتنوں کا مقابلہ نہ صدیق اکبر نے تنہا کیا تھا نہ امام احمد بن حنبل نے کیا تھا اور نہ ہی مجدد الف ثانی نے کیا تھا تاریخ نے ان بزرگوں کو یاد رکھا کیونکہ یہی سرخیل تھے اسی طرح امام احمد رضا نے دنیا قادیانیوں، نیچریوں، وہابیوں، دیوبندیوں، غیر مقلدوں اور بہت سے فتنوں کا مقابلہ کیا آپ کے ساتھ بہت لوگ تھے مگر آپ سب کے امام تھے تو تاریخ امام احمد رضا کو یاد کرتی ہے۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1763652587152625&id=100005237021003
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM