🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
حال اور مستقبل کے بعض مذہبی خطرات پر جامع اشرف کچھوچھہ مقدسہ کے سابق استاذ مولانا مفتی رضاء الحق اشرفی مصباحی Razaulhaq Ashrafi (اہلِ سنت ریسرچ سینٹر, کچھوچھہ مقدسہ) کی ایک بیش قیمت تحریر :

🌹 *وقت کی پکار* 🌹

ہر دور میں حالات اور تقاضوں کے مطابق علماے اہل سنت وجماعت نے اپنی زبان و قلم کے ذریعہ ابھرتے ہوے باطل فرقوں کی سرکوبی کے لیے جدوجہد کی ہے.
ہندوستان میں شیعہ امراء ونوابین کے خاتمہ کے ساتھ شیعیت کا جنازہ بھی تقریبا نکل چکاتھا. لیکن پچھلی دو تین دہائیوں سے سرحد پار سے بہت تیزی کے ساتھ رافضیت و شیعیت، حُبِّ اہلِ بیت کے نعروں کے ساتھ ہندوستان میں داخل ہورہی ہے. اسے دشمنانِ اسلام کی خفیہ پشت پناہی بھی حاصل ہے.
دشمنانِ اسلام کے ساتھ شیعوں کے خوش گوار تعلقات کوئ ڈھکی چھپی بات نہیں.
ہند وپاک کی بعض معروف و با اثر مذہبی شخصیات کو دامِ تزویر میں پھانس کر ان کے ذریعہ شیعیت کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے.
حُبِ اہلِ بیت کے نام پر صحابہ پر طنز کیا جا رہا ہے.
صحابیِ رسول حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو گالیاں دی جارہی ہیں. حتی کہ ان کی صحابیت کا انکار ہو رہا ہے اور ان کے ایمان کی بھی نفی کی جارہی ہے. !!
حُبِ مولا علی رضی اللہ عنہ کا حوالہ دے کر کفرِ ابو طالب کے جمہوری موقف سے ہٹ کر ایمانِ ابو طالب پر شدت اختیار کی جارہی ہے. قائلینِ کفر کو "ناصبی" "خارجی" گردانا جا رہا ہے. !!
مروجہ تعزیہ داری کو نہ صرف جائز بلکہ حُبِ اہلِ بیت، محبتِ امامِ عالی مقام کی دلیل باور کرایا جا رہا ہے. !!
حد یہ ہے کہ رافضی شعار ماتم وسینہ کوبی کو دلیلِ جواز فراہم کیاجا رہاہے. اوراس کے خلاف آواز اٹھانے والے علماے حق کو اہلِ بیت کا باغی، ناصبی و خارجی کہا جا رہا ہے. !!
تشویش کی بات یہ ہے کہ ایسے لوگوں کی فہرست میں بعض ایسے نوجوان سادات و علماء بھی ہیں ماضی میں جن کے خاندان کا دینی ومسلکی خدمات کے حوالے سے قابل قدر ریکارڈ رہاہے. !!
عام مسلمانوں کو یہ کہہ کر گمراہ کیا جا رہا ہے کہ اسلام کی پوری تاریخ میں کسی صوفی نے کسی کو کافر نہیں کہا. !!!
اس سے یہ تاثر دینا مقصود ہے کہ علماء کا کام لوگوں کو کافر بنانا ہے. لہذا ان کے فتووں کا اعتبار نہ کیا جاے. !!
رافضیت کا راستہ صاف کرنے کا یہ بھی ایک حربہ ہے. کہ مستقبل میں جب ایسے لوگوں کی رافضیت کو طشت ازبام کر کے علماے حق ان پر حکمِ شرع نافذ کریں تو عام مسلمان اسے یہ کہہ کر رد کر دیں کہ : "یہ سب مولویوں کی باتیں ہیں, ان کا کام ہی ہے لوگوں کو کافر بنانا". !!
مختصر یہ کہ پچھلے چند سالوں میں رافضیت کے تھیلے سے اتنی بلیاں باہر آچکی ہیں کہ انھیں دیکھ کر یہ اندیشہ ہو چلا ہے کہ کہیں وہی حالات پیدا نہ ہوجائیں جو تیسری و چوتھی صدی ہجری میں بغداد کے اندر عبیدیین وفاطمیین کے غلبہ کے بعد پیدا ہوگیے تھے. !!
'مار کُشتن اول روز' (یعنی سانپ کو پہلے ہی دن مار دینا چاہیے) کے فارمولے پر عمل کرتے ہوے اگر بر وقت علمی مراکز کے ذمہ دار علماء اور مرکزی خانقاہوں کے مشائخ نے رافضیت کے بڑھتے ہوے سیلاب پر بند لگانے کی کوشش نہیں کی تو یہ مستقبل میں سوادِ اعظم کے لیے بہت بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے.
( رضاء الحق اشرفی راج محلی )

https://www.facebook.com/388280455075812/posts/992177108019474/
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
🔎 #Sacred_Traditions راہ خدا میں سفر کرنا Sacred Traditions https://www.facebook.com/114021443682673/posts/410480850703396/
🔎 #Sacred_Traditions
اس حدیث سے چند مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ معمولی سالن بھی پڑوسیوں کو بھیجتے رہنا چاہئیے کیونکہ سرکار ﷺ نے یہاں شوربہ فرمایا گوشت کا ہو یا کسی اور چیز کا۔ دوسرے یہ کہ ہر پڑوسی کو ہدیہ دینا چاہئیے، قریب ہو یا دور اگرچہ قریب کا حق زیادہ ہے۔ تیسرے یہ کہ ہمیشہ لذت پر الفت اور محبت کو ترجیح دینا چاہئیے کیونکہ شوربے میں فقط پانی بڑھانے سے مزہ تو کم ہو جائے گا لیکن اس کے ذریعے پڑوسیوں سے تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔ اسی لیے فرمایا کہ صرف پانی ہی بڑھا دو اگرچہ گھی، مصالحہ یا کچھ اور نہ بڑھا سکو۔ (مرآۃ المناجیح، زکوٰۃ کا بیان، باب: بہترین صدقہ، حدیث ۱۹۳۷)

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/1000181200559449/

Urdu: جب شوربہ پکاؤ تو اس کا پانی زیادہ کرو اور اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھو۔

Roman: Jab shorbah pakao tou uska paani ziyadah karo aur apne padosiyon ka khayal rakho.

Hindi: जब शोरबा पकाओ तो उस का पानी ज़्यादा करो और अपने पड़ोसियों का ख़याल रखो ।

صحيح مسلم، كتاب البر والصلة والآداب، باب الوصية بالجار والإحسان إليه، الحدیث 2625
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*خاندانِ عالیشان اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان (علیھم الرحمه والرضوان)*

*دادا حضور:* امام العلماء مفتی رضا علی خان بن حافظ کاظم علی خان

*نانا حضور:* نواب اسفندیار بیگ لکھنوی ثم بریلوی

*والدِ گرامی:* رئیس المتکلمین مفتی نقی علی خان بن مفتی رضا علی خان

*مادرِ مہربان:* حُسینی خانم بنت نواب اسفندیار بیگ

*زوجہ محترمہ:* ارشاد بیگم بنت شیخ فضل حسین عثمانی

*سُسر صاحب:* شیخ فضل حسین بن شیخ احمد حسین عثمانی رامپوری

*ساس صاحبہ:* یاقوتی جان بنت غلام فرید خان

*چچا:* کوئی نہیں

*پھوپھیاں:* تین

۱۔ زوجہ مہدی علی خان
۲۔ مستجاب بیگم زوجہ وھاب علی خان آنولوی
۳۔ بی بی جان

*بھائی:* دو

۱۔ استاذ زمن مولانا حسن رضا خان
۲۔ ننھے میاں مولانا محمد رضا خان

*بہنیں:* تین

۱۔ حجاب بیگم زوجہ وارث علی خان
۲۔ احمدی بیگم زوجہ غلام دستگیر شاہ ایران خان
۳۔ محمدی بیگم زوجہ کفایت الله خان

*صاحبزادے:* تین

۱۔ حجة الاسلام مولانا محمد حامد رضا خان
۲۔ محمد محمود رضا خان۔ ان کا صرف پانچ ماہ چند دن کی عمر ہی میں انتقال ہو گیا تھا۔
۳۔ مفتی اعظم مولانا محمد مصطفی رضا خان

*بہوئیں:* دو

۱۔ کنیز عائشہ بنت حاجی وارث علی خان زوجہ حجة الاسلام مولانا محمد حامد رضا خان۔ یہ اعلی حضرت کی بڑی بہن حجاب بیگم کی صاحبزادی تھیں۔
۲۔ فاطمہ بیگم بنت مولانا محمد رضا خان زوجہ مفتی اعظم مولانا محمد مصطفی رضا خان۔ یہ اعلی حضرت کے سب سے چھوٹے بھائی کی اکلوتی صاحبزادی تھیں۔

*صاحبزادیاں و داماد:* پانچ

۱۔ مصطفائی بیگم زوجہ حاجی شاہد علی خان ولد حاجی وارث علی خان
۲۔ کنیزِ حسن (منجھلی بیگم) زوجہ حمید الله خان ولد حاجی احمد الله خان
۳۔ کنیزِ حسین (سنجھلی بیگم) زوجہ حکیم حسین رضا خان بن مولانا حسن رضا خان
٤۔ کنیزِ حسنین (چھوٹی بیگم) زوجہ مولانا حسنین رضا خان بن مولانا حسن رضا خان
۵۔ مرتضائی بیگم (چھوٹی بَنّو) زوجہ مجید الله خان بن حاجی احمد الله خان

*بھتیجے:* تین

۱۔ حکیم حسین رضا خان بن مولانا حسن رضا خان
۲۔ مولانا حسنین رضا خان بن مولانا حسن رضا خان
۳۔ فاروق رضا خان بن مولانا حسن رضا خان

*بھتیجی:* صرف ایک، فاطمہ بیگم بنت مولانا محمد رضا خان زوجہ مفتی اعظم محمد مصطفی رضا خان

*نواسے:* سات

۱۔ عتیق الله خان بن حمید الله خان
۲۔ مرتضیٰ رضا خان بن حکیم حسین رضا خان
۳۔ مولانا ادریس رضا خان بن حکیم حسین رضا خان
٤۔ جرجیس رضا خان بن

https://www.facebook.com/1493359047596563/posts/3014541205478332/
خاندانِ عالیشان اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہم الرحمۃ والرضوان
https://www.facebook.com/1493359047596563/posts/3014541205478332/
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Photo
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
#جامعۃ_الرضا 🌹 پوسٹ نمبر 18