This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*علم جفر کیا ہے؟؟*
جفربیشک نہایت نفیس جائزفن ہے حضرات اہلبیت کرام رضوان ﷲ تعالٰی علیہم کاعلم ہے
امیرالمومنین *مولٰی علی کرم ﷲ وجہہ الکریم* نے اپنے خواص پر اس کااظہارفرمایا اور *سیدنا امام جعفرصادق رضی ﷲ تعالٰی عنہ* اسے معرض کتابت میں لائے۔
کتاب مستطاب *جفرجامع* تصنیف فرمائی۔ علامہ سیدشریف رحمۃ ﷲ تعالٰی علیہ شرح مواقف میں فرماتے ہیں: *امام جعفرصادق نے جامع میں ماکان ومایکون تحریرفرمادیا*
ابن قتیبہ پھر ابن خلکان پھر امام دمیری پھر علامہ زرقانی شرح مواہب لدنیہ میں فرماتے ہیں
*جفر ایک جلد ہے کہ امام جعفر صادق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے لکھی اور اس میں اہل بیت کرام کے لیے جس چیز کے علم کی انہیں حاجت پڑے اور جو کچھ قیامت تک ہونے والا ہے سب تحریر فرما دیا*
*علامہ سید شریف رحمۃ اللہ علیہ شرح مواقف میں فرماتے ہیں*
۔یعنی جفر و جامعہ امیر المومنین علی کرم ﷲ تعالٰی وجہہ الکریم کی دو کتابیں ہیں بے شک امیر المومنین نے ان دونوں میں علم الحروف کی روش پر ختم دنیا تک جتنے وقائع ہونے والے ہیں سب ذکر فرمادیئے ہیں اور ان کی اولاد امجاد سےائمہ مشہورین رضی اللہ تعالٰی عنہم اُن کتابوں کے رموز پہچانتے اور ان سے احکام لگاتے تھے۔
✅ اور مامون رشید نے جب حضرت امام علی رضا ابن امام موسٰی کاظم رضی اللہ تعالٰی عنہما کو اپنے بعد ولی عہد کیا اور خلافت نامہ لکھ دیا امام رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اس کے قبول میں فرمان بنام مامون رشید تحریر فرمایا اس میں ارشاد فرماتے ہیں کہ *تم نے ہمارے حق پہنچانے جو تمہارے باپ دادا نے نہ پہچانے اس لیے میں تمہاری ولی عہدی قبول کرتا ہوں۔ مگر جفر وجامعہ بتارہی ہیں کہ یہ کام پورا نہ ہوگا*
۔( چنانچہ ایسا ہی ہوا اور امام رضی اللہ تعالٰی عنہ نے مامون رشید کی زندگی ہی میں شہادت پائی)
اور مشائخِ مغرب اس علم سے حضہ اور اس میں اہل بیت کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم سے اپنے انتساب کا سلسلہ رکھتے ہیں، اور میں نے ملک شام میں ایک نظر دیکھی جس میں شاہانِ مصر کے احوال کی طرف رمزوں میں اشارہ کیا ہے میں نے سنا کہ وہ احکام انہی دونوں کتابوں سے نکالے ہیں۔
📚 فتاوی رضویہ شریف
📝 حسن نوری گونڈوی
https://www.facebook.com/100005157704773/posts/1896173603897878/

❤1