🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
اللہ پاک نے اپنی حکمتِ بالغہ کے مطابق عالَمِ اسباب میں مسبّبات کو اسباب سے ربط فرمادیا ہے ۔
آنکھ دیکھتی ہے ، کان سنتا ہے ، آ گ جلاتی ہے ، پانی پیاس بجھاتا ہے ؛ وہ چاہے تو آنکھ سُنے ۔۔۔۔ کان دیکھے ۔۔۔۔ پانی جلائے ۔۔۔۔ آگ پیاس بجھائے ؛ نہ چاہے تو لاکھ آنکھیں ہوں ، دن کو پہاڑ نہ سُوجھے ۔۔۔۔ کروڑآگیں ہوں ، ایک تنکے پر داغ نہ آئے !

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3256444541302379&id=100008105947430
کفر پر ایک لمحے کے لیے راضی ہونا بھی بندے کو مسلمان نہیں رہنے دیتا ، تو جو لوگ اٹھارہ سال تک کسی کے کفر پر راضی رہیں گے ، بلکہ راضی رہنے کو قانونی حیثیت دیں گے یا اِس حیثیت کو تسلیم کریں گے وہ کیسے مسلمان رہیں گے !

اللھم انی اعوذبک من الکفر وعذاب القبر 😥

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3258074724472694&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ویسے جو خوش عقیدہ مسلمان اس حدیث پاک کا انکار نہیں کرتے‌:

" انا مدینۃ العلم وابو بکر اساسھا ۔
یعنی میں شہرِ علم ہوں اور ابو بکر بِنائے شہرِ علم ہے "

انھیں " حقاکہ بنائے لا الہ است حسین " پہ بھی کلام نہیں ہونا چاہیے ۔

یہ شعر جس کے بھی ہوں ، لفظی و‌ معنوی طور پر درست ہیں ۔
فن شاعری سے آگاہ علما و مفتیان کرام ان کی تصحیح و تاویل فرماچکے ہیں ، جن میں سیدی تاج الشریعہ مفتی اختر رضا ازہری نوراللہ مرقدہ بھی ہیں ۔
بعض دفعہ شعر کا جو معنی ہم سمجھ رہے ہوتے ہیں ، وہ مراد نہیں ہوتا ؛ شعر کے بہت سارے ایسے معنے ہوتے ہیں جو بہت سارے لوگ سمجھ نہیں پاتے‌ ۔

رہی یہ بات کہ یہ رباعی کس کی ہے ؟
تو یہ تحقیق طلب بات ہے ۔
اور تحقیق وتدقیق کا دروازہ اہل‌علم پر ہمیشہ وا رہے گا ۔

ویسے یہ دور ایسے مسائل میں الجھنےکا نہیں ، دین و ملت کے لیے سوچنے کا ہے ۔
کفر و الحاد پھلتا پھولتا رہے اور ہم‌ باہمی اختلافات میں لگے رہیں تو ہمیں عقل مند کون کہے ۔

✍️لقمان شاہد
14-9-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3257410767872423&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
جن کتابوں کو ایک سے زیادہ مرتبہ پڑھا ، ان میں سے:

"میں ایک جاسوس تھا "

بھی شامل ہے ۔

یہ ایک محب وطن پاکستانی جاسوس کی کہانی ہے ، جو جان ہتھیلی پہ رکھ کر ہندستان گیا اور مختلف آزمائشوں سے گزرتے ہوئے اپنے ملک کے لیے قیمتی معلومات فراہم کرتارہا ۔

ہمت و استقامت کی یہ داستان طارق اسماعیل ساگر نے رقم کی ہے اور یہ‌ان کی زندگی کی پہلی کاوش ہے ۔
ابھی خبر ملی ہے کہ ساگر صاحب یہ جہان فانی چھوڑ گئے ہیں ۔ ؎

هَر کِه آمد عِمارتی نَو ساخت
رَفت و منزِل به دَیگری پَرداخت

یہاں جو آیا اس نے نئی عمارت بنائی ، ( لیکن رہنا نصیب نہ ہوا ) اور دوسروں کے لیے خالی کرکے چلا گیا ۔

اللہ پاک دنیاسے جانے والے ہر صحیح العقیدہ مسلمان کی مغفرت فرمائے !

✍️لقمان شاہد
14-9-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3257528164527350&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!
حیات بخیر دوستو!
باتیں ہیں مصری کی ڈلی!
""کسی کی خدمت میں پیش کیے جانے والے تحفوں میں سے سب سے بہترین تحفہ احترام ہے۔ انسان اکڑ کر ایک ٹیلے پر نہیں چڑھ سکتا لیکن جھک کر کوہ ہمالیہ پرپہنچ سکتا ہے،
پس عاجزی سےجھکنا سیکھیں، تاکہ بلندی نصیب ہو۔"
#گلشنِ_اقوال

https://www.facebook.com/100003875890529/posts/2065813376891172/
السلام علیکم!
حیات بخیر!
باتیں ہیں مصری کی ڈلی
"اعتماد، بھروسہ، اور یقین وہ پرندے ہیں جو اپنے مالک کے سر پر بیٹھ جائیں تو اس کو بادشاہ بنا دیں اور اگر ایک دفعہ اڑ جائیں تو بھٹکے اور ڈرے ہوئے کبوتر کی طرح دوبارہ اس پنجرے کا رخ نہیں کرتے، اپنے اوپر کسی کے اعتماد کا خیال رکھیں۔"
#گلشنِ_اقوال
#مشاہدنامہ

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/278918946019015/
‏یقین جانیے،
ایک کامیاب "انسان" اسی پتھروں سے اپنی "بنیاد" بناتا ہے جو "لوگوں" نے اسے مارے ہوتے ہیں؛
کوشش کریں،
لوگوں کی "باتوں" کو "اگنور" کرنے کی کیوں کہ لوگ آپ کو کبھی بھی کسی حال میں خوش نہیں دیکھ سکتے؛
یاد رکھیں،
لوگ صرف کامیابی دیکھتے ہیں، کامیابی کے پیچھے ہونے والی محنت نہیں۔۔۔۔!!!
خوش رہیں، شاد و آباد رہیں ،آمین بجاہ النبی الامین الاشرف الافضل النجیب صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وصحبہ وبارک وسلم
#گلشنِ_اقوال #مشاہدنامہ
Dr. Mushahid Razvi

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/648470792397160/
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!
حیات بخیر دوستو!
باتیں ہیں مصری کی ڈلی!
” اچھی اُمید“ اور ” اچھا گمان‎“
قدرت کی ايسى گھنی‎ ‎چهاؤں‎ ہیں جو انسان کو اپنے‎ ‎دامن‎ ميں پناہ‎ دے‎ كر مايوسى ‎كے‎ سمندر ميں‎ ‎ڈوبنے‎ سے‎ ‎بچاتے‎ ہیں۔
#گلشنِ_اقوال

https://www.facebook.com/100003875890529/posts/2095522950586881/
"بچے ہیں تو والدین کی ہر چیز پر اپنا حق سمجھتے ہیں، بھائی بہن بھی یہی سوچتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کی ساری چیز پر حق جتا سکتے ہیں اور میاں بیوی تو یہ سمجھتے ہیں کہ ہماری کوئی چیز ذاتی نہیں ہوسکتی۔ ایسے میں ’پرسنل اسپیس‘ کھو جاتی ہے اور ایک وقت ایسا آتا ہے جب ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ سامنے والا اپنی حد پار کر رہا ہے۔ ہر رشتے میں ’اسپیس‘ کی ضرورت ہوتی ہے اور جب وہ نہیں ملتی تو گھٹن محسوس ہوتی ہے اور رشتوں میں فاصلے آنے کا امکان رہتا ہے۔"
#گلشنِ_اقوال
#مشاہدنامہ

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/650375895539983/
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!
حیات بخیر دوستو!
باتیں ہیں مصری کی ڈلی!
"زﻧﺪﮔﯽ ﺷﮑﺮ ﺍﻭﺭ ﺷﮑﻮﮦ ﮐﮯ ﮔﺮد ﮔﮭﻮمتی ہے لہٰذا شکر کو اپنا معمول بنا لیجیے اور شکوے سے دور رہیے ، ﷲ تعالیٰ ہماری ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﺧﻴﺎﻧﺖ ﺍﻭﺭ ﺩﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﭼﮭﭙﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﻮ بھی ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﮯ ۔
#گلشنِ_اقوال
#برکاتی_دہلی

https://www.facebook.com/100003875890529/posts/2066771180128725/
السلام علیکم!
تلخ حقیقت!
"یہ جو پرفیوم لگا لگا کر گھوم رہے ہو نا یہ اس کی خوشبو نہیں بلکہ تمہارے باپ کے پسینے کی ہے۔ "
#گلشنِ_اقوال

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/705449263365979/
السلام علیکم!
حیات بخیر ‌___!!
باتوں سے خوشبو آئے!!
‏خلوص اور اچھائی صرف الفاظ میں نہیں اپنی نیت اور فطرت میں بھی پیدا کریں. تاکہ آپ لوگوں کے عیب نہیں ان کی خوبیاں دیکھ پائیں۔
#گلشنِ_اقوال
#مشاہدنامہ

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/209449169632660/
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاته___!!
حیات بخیر دوستو___!!
"ﻋﺮﻭﺝ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﻮﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﯿﺞ ﭘﮭﯿﻨﮑﺘﮯ ﺟﺎﺅ، ﺯﻭﺍﻝ ﮐﺎ ﺳﻔﺮ ﭘﺮﺳﮑﻮﻥ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ۔
ﺍﮔﺮ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﮐﺮ ﺟﺎﺅ ﮔﮯ ﺗﻮ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﭘﺮ ﺧﺎﺭ ﺩﺍﺭ ﺟﮭﺎﮌﯾﺎﮞ ﻣﻠﯿﮟ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﮐﺎ ﺳﻔﺮ ﺗﻮ ﮨﺮ ﺻﻮﺭﺕ میں ﻃﮯ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﻮﺗﺎ ہے۔"
#گلشنِ_اقوال
#مشاہدنامہ

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/627818284462411/
*باتیں ہیں مصری کی ڈلی*

"‏غلط فہمی اگر زیادہ دیر تک رہے تو بدگمانی کو جنم دیتی ہے اور بدگمانی وہ زہر ہے جو کسی بھی تعلق کو ذرا سی بات پر ختم کر دینے کے لیے کافی ہے، اس لیے کسی کے بارے میں اگر غلط فہمی ہو جائے تو اسے جلد از جلد دور کرنے کی کوشش کریں_"

#گلشن_اقوال
(بہ شکریہ ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی مالیگاؤں)

https://www.facebook.com/674432335919186/posts/4626197344075979/
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
🌹 Sticker
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!
سلامت رہیں شاد و آباد رہیں!
" نیک لوگوں کی صحبت آدمی کے اندر برے لوگوں سے بھی اچھا گمان پروان چڑھا دیتی ہے۔
برے لوگوں کی صحبت آدمی کے اندر اچھے لوگوں سے بھی برا گمان پروان چڑھا دیتی ہے۔ لہٰذا اچھی صحبت اختیار کریں اور بری صحبت سے بچیں ۔"
#گلشنِ_اقوال #مشاہدنامہ

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/713790849198487/
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!
باتوں سے خوشبو پھیلے!
حیات نغمہ بار رہے!
"ہمدردی کی ضرورت کسی کو نہیں ہوتی۔ صرف رہنمائی کی غرض ہوتی ہے اور رہنمائی یہ ہے کہ کوئی آپ کو آپ تک پہنچنے میں مدد کر سکے _!"
#گلشنِ_اقوال #مشاہدنامہ

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/593734087870831/
‏اگر صبر آپ کے مزاج کا حصہ نہیں تو پھر شکر بھی آپ سے دور رہے گا کیوں کہ شکر کی فصل وہاں لہلہاتی ہے جہاں صبر کی زرخیز زمین موجود ہو۔
#گلشنِ_اقوال
#مشاہدنامہ
#مشاہدرضوی

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/812210006023237/