Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM

ڈاکٹر مشاہد حسین رضوی📚↶
http://www.mushahidrazvi.com/p/my-books.html
اللہ کریم کی عطاؤں سے، دین و مذہب، علم و ادب، شعر و سخن، سیرت و سوانح، تنقید و تحقیق، تعلیم و تعلم، ادبِ اطفال اور ترجمہ نگاری کے میدان میں تصنیف و تالیف اور تدوین و ترتیب کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، آپ لوگوں کی دعاؤں کے زیرِ سایہ یہ سفر ان شآء اللہ ﷻ یوں ہی چلتا رہے گا ایسا حوصلہ بزرگوں کے فیوض سے اب بھی باقی ہے ؏ شادم از زندگیِ خویش کہ کارے کردم
https://www.facebook.com/190656494845261/posts/983539092223660/
اللہ کریم آپ سب کو سلامت رکھے!
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
مولانا افروز قادری چریا کوٹی ↶
https://www.ataunnabi.com/search?q=%DA%86%D8%B1%DB%8C%D8%A7%DA%A9%D9%88%D9%B9%DB%8C&max-results=20&m=1
ہماری بہت سی کتابیں اس پیج پر ہیں۔ قارئین اپنی بے پناہ محبتوں سے نوازتے ہیں اور عزت افزائی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے۔ یہ اسی شیوہ تحسین کا نتیجہ ہے کہ بعض بعض کتابیں پچاسوں ہزار سے زائد مرتبہ ڈاونلوڈ ہوچکی ہیں۔ وذالک من فضل اللہ فقط🌹🙌
https://www.facebook.com/100001584556962/posts/216266980514956/?substory_index=18

Forwarded from فیضـان دارالعــلوم امجـدیہ ناگپور
*📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚*
-----------------------------------------------------------
*🕯تاج الملت و الدین شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین اولیاء علیہ الرحمہ🕯*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*ولادت:* 27 جنوری 1861ء (1297ھ) کو بھارت کے صوبہ مہاراشٹر کے شہر ناگپور سے 15 کلو میٹر دور كامٹی گاؤں ، محلہ گورا بازار میں ہوئی۔
بابا تاج الدین پیدائش کے وقت سے ہی غیر معمولی تھے، وہ عام بچوں کی طرح روتے نہیں تھے ۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ کے آبا ؤ اجداد مدینہ سے ہجرت کرکے یہاں آباد ہوئے تھے۔ خاندانی پیشہ سپہ گری تھا چنانچہ آپ ؒکے خاندان کے بیشتر بزرگ فوج میں شامل ہوئے۔ آپ کے والد محترم سیدبدرالدین رحمۃ اللّٰه علیہ آپ کی ولادت کے ایک سال بعد رحلت فرماگئے۔
جبکہ والدہ محترمہ حضرت سیدہ بی اماں مریم رحمۃ اللّٰه علیہا صاحبہ بھی آٹھ سال بعد خالق حقیقی سے جا ملیں۔
*پرورش:* آپ کے نانا حضرت شیخ میراں جو ایسٹ اندیا کمپنی کی فوج میں صوبیدار میجر تھے ، ماموں عبدالرحمٰن اور آپ کی نانی نے کی۔
*تعلیم:* حضرت تاجِ الاولیا رحمہ اللّٰه نے ابتدا ئی تعلیم کا مٹی کے ایک مدرسے میں حاصل کی۔ آپ ایک روز مکتب میں موجود تھے کہ کا مٹی میں سلسلہ قادریہ کے مشہور مجذوب بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ قادری کا مٹی رحمۃ اللّٰه علیہ مکتب میں تشریف لائے اور بابا صاحب رحمہ اللّٰه کی جانب اشارہ کرتے ہوئے معلم سے فرمایا کہ *‘‘ا س کو کیا پڑھا رہے ہو ۔ یہ تو پڑھا پڑھایا آیا ہے ’’*
اتنا کہہ کر عبداللہ شاہ نے اپنی جھولی سے خرما نکال کر نصف خود کھایا اور بچا ہوا تاج الدین رحمہ اللّٰه کے منہ میں رکھ کر کہا :
*‘‘کم کھاؤ، کم سو اور کم بولو اور قرآن شریف پڑھو’’۔*
کہتے ہیں کہ خرما کھاتے ہی تاج الدین رحمہ اللّٰه میں تبدیلی آگئی، اور ان کی اندر کی دنیا ہی بدل گئی، دنیاوی چیزوں میں ان کی دلچسپی بہت کم ہو گئی۔
*بیعت:* اس بات کا کوئی سراغ نہیں ملتا کہ بابا تاج الدین نے کسی کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔ پھر بھی دو ہستیاں ایسی ہیں جن سے صرف قربت اور نسبت کا ذکر ملتا ہے۔
ایک سلسلہ قادریہ کے حضرت عبداللہ شاہ قادری، دوسرے سلسلۂ چشتیہ کے بابا داؤد مکی ۔
حضرت عبداللہ شاہ قادری کا مزار کا مٹی اسٹیشن کے پاس ہے۔ نو جوانی کے زمانے میں بابا تاج الدین حضرت عبداللہ شاہ صاحب کی خد مت میں حاضر ہو تے تھے۔ حضرت عبداللہ شاہ کے سجادہ نشین کی روایت کے مطابق جب حضرت عبداللہ شاہ کے وصال کا وقت قریب آیا تو تاج الدین ان کے پاس آئے۔ اس وقت شربت بنا کر شاہ صاحب کو پیش کیا گیا۔ انہوں نے چند گھونٹ پی کر باقی تاج الدین کو پلا دیا۔ روایت ہے کہ سید تاج الدین نے پندرہ سال کی عمر میں قرآن پڑھ لیا تھا اور اس کے بعد دیگر علوم کی تحصیل کی۔
جب تاج الدین 18 سال کے تھے (سن 1879تا 1880) تب كامٹی میں بہنے والے كنہان دریا میں سیلاب آ گیا۔ سیلاب سے ان کے مکان کو بھی کو کافی نقصان پہنچا۔ سن 1881 میں ان کے ماموں عبدالرحمٰن نے انہیں ناگپور کی ریجمنٹ نمبر 13 میں بھرتی کروادیا۔ فوج میں تین سال ملازمت کے بعد انہیں ساگر (مدھیہ پردیش)جانا پڑا۔
ساگر مدراسی پلٹن کے خیمہ (ملٹری کیمپ ) میں پہنچنے کے بعد دورانِ ملازمت وہیں ایک علاقے پیلی کوٹھی میں سلسلہ چشتیہ کے بزرگ حضرت داؤد مکی رحمۃ اللّٰه علیہ کے مزار پر تشریف لے جاتے۔
حضرت دا ؤد مکی رحمۃ اللّٰہ علیہ ، خواجہ شمس الدین ترک پانی پتی رحمۃ اللّٰه علیہ کے خلیفہ تھے اور خواجہ شمس الدین ترک رحمۃ اللّٰه علیہ کو مخدوم علاؤ الدین علی احمد صابر کلیری رحمتہ اللہ علیہ سے خلافت ملی تھی۔ حضرت داؤد مکی رحمۃ اللّٰہ علیہ اپنے مر شد کے حکم پر سا گر آئے اور یہیں وصال فر ما یا۔
جب تاج الدین رحمہ اللّٰه فوجی ملازمت کے سلسلے میں سا گر گئے تو آپ نے بابا داؤد مکی کے مزار پر تقریباً دو سال ریاضت و مر اقبے میں گزارے ۔ روایت کے مطابق یہیں تاج الدین کو چشتیہ نسبت اویسیہ طریقے پرمنتقل ہوئی۔
اب بابا تاج الدین کا روز کا معمول تھا کہ دن میں کام کے بعد پوری رات داؤد مکی ساگری ؒرحمہ اللّٰه کے مزارا قدس پر گزارتے اور یاد الہٰی میں محو رہتے۔
کامٹی میں جب نانی کو اس بات کی خبر ہوئی کہ نواسہ راتوں کو غائب رہتا ہے تو خیال آیا کہ کہیں کسی بری صحبت میں نہ پڑ گیا ہو۔ یہ سوچ کر نانی صاحبہ ساگر جاپہنچیں تاکہ یہ معلوم کریں کہ نواسہ راتوں کو کہاں رہتا ہے۔ جب انہوں نے دیکھا کہ تاج الدین خدا کی بندگی میں راتیں گزارتا ہے تو نانی کے دل کا بوجھ اتر گیا اور وہ نواسے کو دعائیں دیتی ہوئی واپس چلی گئیں ۔
لیکن رفتہ رفتہ تاج الدین کا وقت داؤد مکی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی درگاہ پر زیادہ اور ڈیوٹی پر کم رہنے لگے ۔ ایک روز فوج کے کیپٹن کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ تاج الدین ڈیوٹی کے اوقات میں پیلی کوٹھی کی درگاہ پر دیکھے گئے ہیں۔ اس کیپٹن نے تاج الدین کو تنبیہہ کی اور کہا کہ پورے وقت ڈیوٹی پر حاضر رہا کریں ، میں نوٹ کروں گا….!

تاج الدین کو ملٹری کیمپ میں اسلحہ خانے پر پہرہ دینے کا کام سونپا گیا ، ایک رات دو بجے کے قریب فوج کا کیپٹن اچانک معائنے کے لیے آگیا۔ اس نے دیکھا کہ تاج الدین مستعدی سے ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ کیپٹن انہیں دیکھ کر مطمئن روانہ ہوگیا۔
آدھے فرلانگ کے فاصلے پر ایک چھوٹی سی مسجد کے پاس سے گزرا ۔ مسجد کا صحن چاندنی رات میں صاف نظر آرہا تھا۔کیپٹن نے دیکھا کہ وہ جس سپاہی کو پہرہ دیتے دیکھ کر آیا ہے۔ وہ خشوع و خضوع کے ساتھ مسجد کے صحن میں نماز ادا کررہا ہے۔ سپاہی کو ڈیوٹی سے غفلت برتتے دیکھ کر اسے سخت غصہ آیا اور وہ واپس اسلحہ خانے آیا۔ اس کے قدموں کی چاپ سن کر سپاہی پکارا ‘‘ہالٹ’’۔ انگریز کیپٹن سپاہی کو اپنی جگہ دیکھ کر سخت حیران ہوا اور کچھ کہے بغیر مسجد کا رخ کیا اور وہاں جاکر وہ حیران و ششدر رہ گیا کہ تاج الدین رحمہ اللّٰه اسی طرح محویت کے عالم میں مصروف عبادت تھے۔ وہ ایک بار پھر اسلحہ خانے تصدیق کے لئے گیا اور وہاں ڈیوٹی دیتے دیکھ کر اس نے قریب آکر غور سے دیکھا کہ یہ وہی شخص ہے یا کوئی اور؟
اس نے تاج الدین رحمہ اللّٰه سے بات چیت کرکے اپنی پوری تسلی کرلی کہ ہاں یہ وہی شخص ہے۔
دوسرے دن ایک افسر کے سامنے تاج الدین کی پیشی ہوئی۔ کیپٹن نے رات کے واقعے کی چشم دیدگواہی دی۔ تاج الدین رحمہ اللّٰه سے پوچھا گیا کہ تم ڈیوٹی چھوڑ کر عبادت کررہے تھے یا بیک وقت ڈیوٹی بھی ادا کررہے تھے اور عبادت بھی۔ اگر آخری بات سچ ہے تو صاف صاف بتاؤ تم ایک وقت میں دو کام کس طرح انجام دیتے ہو؟ تم جادوگر تو نہیں ہو؟
یہ سننا تھا کہ تاج الدین کو جلال آگیا۔ انہوں نے پیٹی، بندوق ، وردی سمیت تمام سرکاری سامان لاکر انہوں نے افسر کی میز پر رکھ دیا ’’لوجی حضّت! اب ہم دو دو نوکریاں نہیں کرتے جی حضّت‘‘۔
یہ کہہ کر تاج الدین فوراً کمرے سے نکل گئے۔
ناگ پور اور جبل پور شہروں کو ملانے والی شاہراہ کامٹی اور رام ٹیک سے ہوکر گزرتی ہے۔ یہاں سے بہت بڑا پہاڑی سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے گھنے جنگلوں میں قدم قدم پر خونخوار درندے گھومتے ہیں اور دنیا کے زہریلے ترین سانپ پائے جاتے ہیں۔
ملازمت سے سبکدوشی کے بعد بابا تاج الدین رحمہ اللّٰه نے زیادہ تر وقت ناگپور سے متصل واکی کے گھنے جنگلوں میں گزارا ، جہاں قدم قدم پر خونخوار شیر اور جنگلی درندے رہتے تھے اس جنگل کے اژدہے بھی شہرت رکھتے ہیں۔وہاں تاج الدین باباؒ نے کئی برس تک بلا خوف و خطر ریاضت کی۔ کبھی کبھار ریاضت کے بعد آپ ستپڑا پہاڑ کی بلندیوں اور گھنے جنگلوں سے اُتر کر بستیوں میں آجاتے۔ جذب وکیف کا یہ عالم تھا کہ انہیں کھانے پینے اور پہننے اوڑھنے کا احساس بھی نہ رہتا۔ ادھر تاج الدین کے استعفیٰ کی خبر فوج کے ذریعے ان کے گھر بھیجی گئی۔ نانی نے پھر ایک مرتبہ ساگر آکر دیکھا تو تاج الدین گلی کوچوں کی خاک چھانتے نظر آئے۔ نانی کو لگا کہ وہ پاگل ہو گئے ہیں اور وہ انہیں اپنے ساتھ كامٹی لے آئیں۔ كامٹی میں ڈاکٹروں، حکیموں کو دکھایا گیا لیکن کوئی بھی آپ کی حالت سمجھ نہ سکا۔
بابا تاج الدین شہر میں واپس آکر خوش نہیں تھے۔ انہیں جب بھی موقع ملتا پھر اپنے جنگل میں جانکلتے ۔ عام لوگوں نے انہیں پاگل سمجھ لیا ، بستی کے آوارہ لڑکے انہیں چھیڑتے اور تنگ کرتے۔ کوئی آوازیں کستا تو کوئی پتھر مارتا۔ دوسری طرف بہت سے لوگ عقیدت سے ان کے ہاتھ چومتے لیکن تاج الدین باباؒ فنا کی ان منزلوں پر تھے جہاں پتھروں کی مار اور پھولوں کی بارش میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا ہے۔ بستی میں آپ کادل نہیں لگتا تو آپ جنگلات میں نکل جاتے اور کبھی واپس کامٹی پہنچ جاتے۔
کچھ عرصے بعد آپ کی کرامات کا چرچا ہوا تو لوگ دور دور سے آپ کے پاس اپنا درد لے کر آنے لگے۔ بابا صاحب کی دعاؤں سے لوگوں کے کام ہونے لگے تو سائلین اور عقیدتمندوں کا ہجوم رہنے لگا ایسے میں کچھ لوگوں نے ناجائز فائدہ اُٹھانے کی سوچی تو بابا صاحب نے اعلان کر دیا کہ
‘‘ اب ہم پاگل جھونپڑی جائیں’’۔
حالات کچھ ایسے بنے کہ 26 اگست، 1892 کو كامٹھی کے كینٹونمنٹ اور ضلع مجسٹریٹ نے انہیں پاگل خانے بھیج دیا۔
پاگل خانہ کا سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ما روتی راؤ تھا۔ اس کی پانچ لڑکیاں تھیں، لڑکا کوئی نہیں تھا،اولاد نرینہ کی اسے بہت تمنا تھی۔ ڈاکٹر نے بابا صاحب کی پاگل خانے میں موجودگی کا اپنی بیوی سے ذکر کیا ،اُس کی بیوی کے دل میں خیال آیا کہ میں چل کر حضور بابا صاحبؒ سے عرض کروں۔ اُس نے ایک دن اپنے خاوند سے کہا کہ مجھے باباصاحبؒ کے پاس لے چلو۔ اس کا خاوند چونکہ مذہباً مرہٹہ برہمن تھا،اس لیے اپنی بیوی سے یہ الفاظ سُن کر پہلے تو کچھ ہچکچایا ۔ بعد میں اس نے یہ چاہا کہ کسی طرح بابا صاحب کو اپنے گھر پر بلالے ۔لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکا ۔ آخر ایک دن اُس کی بیوی اپنی پانچوں لڑکیوں کے ساتھ باباصاحب کی خدمت میںپہنچ گئی اورعرض کیا کہ :

باباصاحب رحمۃ اللّٰه علیہ میرے کوئی لڑکا نہیں ہے ۔ میرے لیے دعا کریں۔
بابا صاحب رحمہ اللّٰه نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا کہ ‘‘ڈاکٹروں کی دوائیاں تو بہت کھاتے جی ، پن لڑکا نہیں ہوتا۔ ’’
یہ سُن کر وہ بیچاری رونے لگی اور پھر عرض کیا کہ باباصاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ، لوگوں کی مرادیں پوری ہورہی ہیں، میرے لیے بھی مہربانی فرمائی جائے ۔ آپ نے یہ سُن کر پوچھا :
‘‘لڑکیاں کتنی جی ؟’’ تو اس نے جواب دیا کہ لڑکیاں تو پانچ ہیں…. بابا صاحب نے فرمایا ۔‘‘ اگر لڑکیاں پانچ ہیں تو لڑکے بھی پانچ ہوجاتے جی….!’’،
یہ خوشخبری سن کر ڈاکٹر کی بیوی واپس گھر آگئی۔ خدا کی شان کہ ایک سال بعد اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوا۔
ڈاکٹر ماروتی راؤ کی بیوی نے غسل کے بعد لڑکے کو حضور بابا صاحب رحمہ اللّٰه کے قدموں میں رکھ دیا۔ باباصاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ نے ایک نظر دیکھا اور تبسم کے ساتھ فرمایاکہ
‘‘ابھی تو چار اور آتے جی ! لے جانا ، یہ خوش رہے گا ۔’’
پاگل خانے میں بند کئے جانے کے بعد بھی اکثر بابا تاج الدین شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں گھومتے نظر آئے اور ان سے کئی کرامات کا ظہور ہوا۔
اسی دوران ناگپور کے مرہٹہ راجہ مہاراجہ گھوراؤ جی بھونسلے پٹیل کے بیٹے ونائیک راؤ کی بیوی زچگی کے مرحلے میں نازک صورتحال سے دوچار تھیں ۔ بڑے بڑے ڈاکٹر، وید، حکیم موجود تھے ۔ مگر کسی قسم کا کوئی افاقہ نہیں ہو رہا تھا ۔ ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ حاملہ کے رحم میں بچہ مرچکا تھا اب زچہ کی جان بچانے کے لیے آپریشن کی ضرورت ہوگی۔ جسم میں زہر پھیل گیا تو پھر اس کے زندہ رہنے کی کوئی امید نہیں ۔
مہاراجہ ڈاکٹروں کو آپریشن کی اجازت نہیں دے رہا تھا اور ادھر بہو کی طبیعت بگڑتی جارہی تھی ۔ اسی دوران مہاراجہ کے ایک ڈرائیور نے جو بابا صاحب ؒ کا بے حد معتقد تھا۔ مہاراجہ سے کہا کہ
‘‘میں ایک مسلمان ولی کو جانتا ہوں۔ آپ ان کے پاس چلیے اور دعاکی درخواست کیجئے ۔ شاید کوئی سبب بن جائے ۔’’
مہاراجہ نے ڈرائیور کی بات سنتے ہی کہا کہ
‘‘ہاں چلو جلدسے جلد ہمیں ان کے پاس لے چلو’’۔ اور اسی طرح ننگے پیر گاڑی میں بیٹھ گیا، راجہ صاحب کی موٹر پاگل خانے کے صدر دروازے پر جاکر رُکی تو لوگ راجا صاحب کے استقبال کو دوڑے لیکن وہ سب کو نظر انداز کرتے ہوئے تیزی سے اندر داخل ہوگئے۔ اندر پہنچتے ہی انہوں نے بابا صاحب کے قدموں میں خود کو گرالیا۔ ان کا چہرہ آنسوؤں سے بھیگا ہوا تھا اور صدمے کی وجہ سے ان کی زبان گنگ تھی۔ بابا نے سر اُٹھا کر انہیں دیکھا اور بولے
‘‘ادھر کیا کرتے جی حضت! ادھر جانا، لڑکا پیدا ہوا ہے تو خوشیاں منانا….!’’
ڈرائیور نے یہ سنتے ہی کہا کہ مہاراجہ جلد واپس چلیے کام ہوگیا۔
مہاراجہ جب محل میں پہنچا تو خادموں نے دروازے پر ہی مہاراجہ کو مبارک باد دی اور خوشخبری سنائی کہ آپ کی بہو کو بیٹا ہواہے اور زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔
مہاراجہ کا اعتقاد بابا صاحب ؒ پر اس قدر پختہ ہو اکہ اس نے اسی وقت چیف کمشنر ناگپور بینجمن رابرٹس کے پاس نقد زرضمانت جمع کرا ئی اور بابا صاحب ؒ سے عرض کہ آپ میرے ساتھ چلیے۔ آپ ؒ نے اس کی درخواست قبول کر لی۔
21 ستمبر، 1908ء کو ناگپور کے مہاراجہ راگھوجی راؤ بھوسلے باباصاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کو بڑی دھوم دھام سے ہاتھی پر سوار کرا کے شكردرہ میں اپنے شاہی محل لے آیا ۔ جہاں تمام اہل خانہ نے باباصاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کااستقبال کیا ۔
مہاراجہ نے محل کا ایک حصے میں بنی ‘‘لال كوٹھی’’ آپ کے لیے مخصوص کردی ۔ راجہ خود صبح شام ان کو حاضری دیتے تھے ۔لال کوٹھی میں بھی ہروقت عام لوگوں کا ہجوم لگا رہتا اور مہاراجہ کی جانب سے ان عقیدتمندوں کے لیے دونوں وقت چائے اور کھانے کا اہتمام ہوتا ۔ آج بھی یہ محل عوام کے لیے وقف ہے اور زائرین زیارت کے لیے دور دور سےآتے ہیں۔
ایک مرتبہ بیگم راجہ آف بھوپال آپؒ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور وہ اپنے ساتھ انواع اقسام کے کھانے لائیں اور بابا صاحب سے عرض کیا ‘‘اس میں سے کچھ تناول فرمائیں ’’۔
بابا صاحب نے چند لقمے لیے اس دوران بیگم صاحبہ نے دل میں سوچا کہ اتنے اچھے کھانے یہاں کون پکا کر باباصاحب ؒ کو کھلاتا ہوگا۔ آپ نے فوراً ہی فرمایا
‘‘یہ کھانا ہمارے کام کا نہیں۔ ہمیں ایسا کھانا کون کھلا سکتا ہے’’ اور یہ کہہ کر زمین سے پتھر اٹھا کر ویسے ہی کھانے لگے
جیسے کھانا تناول فرما رہے ہوں…. بیگم صاحبہ بہت ہی شرمندہ ہوئیں۔
چیف کمشنر بینجمن رابرٹس کی بھتیجی بہت شدید بیمار تھی۔ لندن میں ہر طرح کا علاج کروایا لیکن اس کے سر میں شدید قسم کا درد ہوتا تھا ۔ اسے کسی طرح بھی آرام نہ آرہا تھا ۔ بابا تاج الدین رحمہ اللہ کا شہر ہ سن کر وہ آپ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا۔ رگھو راؤ نے ڈرتے ڈرتے بابا صاحب سے سوال کیا ۔ ‘‘چیف کمشنر رابرٹس آئے ہیں ۔ اگر اجازت ہو تو بلا لاؤں ؟’’

‘‘بلالے بلالے ، بے چارہ پریشان ہے، تاج الدین کسی کو نکو روکتاجی ۔ ’’
راجہ کے ہمراہ سر بینجمن ننگے پاؤں حجرے میں داخل ہوا…. بابا جی نے بڑے اطمینان سے کہا….‘‘تو کائے کو اتنا خرچہ کیا ؟ بچی کو ناحق تکلیف دیا۔ بٹیا کو مٹی سنگھاتے ،اچھے ہو جاتے ۔ ’’
کوئی نہ سمجھ سکا بابا صاحب کیا کہہ رہے ہیں ۔ باباصاحب خواتین کا بے حد احترام کرتے تھے ۔ دورازے کی جانب سر بینجمن کی میم اور جواں سال بھتیجی رگھوجی راؤ کی بیوی کے ہمراہ کھڑی تھیں۔ بابا نے ان کو دیکھا فوراً کھڑے ہوگئے ….‘‘آجاؤ رے’’….رانی لڑکی کا ہاتھ پکڑے آگے بڑھی جس کے سر پرپٹی بندھی تھی۔
‘‘بابا ! اس کے سر میں درد رہتا ہے۔ لندن میں کسی بھی علاج سے فائدہ نہیں ہوا ہے۔ سر بینجمن نے اسے آپ سے دم کرانے کے لیے وہاں سے بلوایا ہے’’….وہ ایک ہی سانس میں پوری بات کہہ گئی ۔
‘‘یہ تو پگلا ہے جی بچی کو تکلیف دیا۔ تاج الدین رحمہ اللّٰه کو بولنا تھا….’’ پھر بڑی شفقت سے لڑکی کو اپنے قریب بٹھایا اور بولے
‘‘پریشان نکو ہوتے ….بیٹی۔ مٹی سونگھ لیتے۔ اچھے ہوجاتے۔ پٹی کھول دیتے….’’ شفقت اور مٹھاس ان کے لہجے سے پھوٹی پڑتی تھی ۔ لڑکی کچھ بھی نہ سمجھی۔ وہ اردو سے ناآشنا تھی۔ وہ حیرت بھری نگاہوں سے بابا کو دیکھ رہی تھی۔
‘‘ کونسی مٹی۔ رگھوجی نے پوچھا ….’’
بینجمن رابرٹس کی طرف اشارہ کرکے فرمایا‘‘یہ لائے گاجی ۔ بچی کو سونگھا دے۔ جی اچھے ہوجاتے’’۔
سر بینجمن رابرٹس بابا کی خدمت میں پہلے بھی حاضری دے چکاتھا۔ بات سمجھ گیا فوراً تھوڑی سی مٹی ا ٹھا لایا اور بچی کو اُسے سونگھ لینے کی ہدایت کی۔ مٹی کو سونگھتے ہی بچی کو تین چار چھینکیں آئیں
‘‘بس بیٹی….! بس اب اچھے ہوگئے ’’ باباصاحب نے فرمایا ۔
رانی نے بچی کے سر کی پٹی کھولی۔ درد سر بالکل غائب ہوگیاتھا…. فرط مسرت سے لڑکی کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے ۔
یہ سب لوگ سراپا تشکر اور سپاس بنے ہوئے تھے، سر بینجمن نے احساس تشکر کے ساتھ ساتھ بابا صاحب کی خدمت میں کثیر رقم پیش کی تو آپ کی پیشانی پر بل پڑگئے ۔ مگر آپ کے الفاظ میں بڑینرمیتھی ۔
‘‘بیٹی باپ کو نذزانہ نہیں، باپ بیٹی کو دیتا ہے ….’’ یہ کہا اور گاؤ تکیے کے نیچے ہاتھ ڈالا اور چند سکے لڑکی کے ہاتھ پر رکھ دیئے۔
اس نے خوشی خوشی تحفہ قبول کر لیا اور وہ لوگ شاداں وِِفرحاں رخصت ہوگئے ۔
سر بینجمن کی بابا صاحب سے یہ ملاقات مہاراشٹر کے مسلمانوں کے حق میں رحمت ثابت ہوئی۔ سربینجمن نے بڑی تعداد میں وہاں اسکول اور مدرسے قائم کیے، مسلمانوں کی درسگاہوں کے لیے زمینیں فراہم کیں، عمارتوں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تعلیم یافتہ مسلمان نوجوانوں کے لیے روزگار فراہم کرتے رہے۔
جبل پور میں مسلمانوں کا اسکول آج بھی رابرٹس انجمن اسلامیہ ہائی اسکول کے نام سے موجود ہے۔ انہوں نے وہاں ہزاروں مخالفتوں کے باوجود رابرٹس کالج بھی قائم کیا….ناگپور کا انجمن اسلامیہ ہائی اسکول بھی سر بنجمن اور تاج الدین بابا کی اسی ملاقات کی یاد گار ہے۔
عبد الصمدنام کے بزرگ بھیکی پورجائس سے بابا کے پاس آئے۔ ان کے دل میں یہ خواہش تھی کہ کسی طرح انہیں کشف عطا ہوجائے۔ لیکن جب بابا سے آمنا سامنا ہوا تو وہ مدعا نہ کہہ سکے۔ بابا اس وقت بیڑی پی رہے تھے۔بابا نے بیڑی ان کو دیتے ہوئے کہا‘‘یہ لو کشف’’۔
عبد الصمد نے بیڑی کا ایک ہی کش لیا تھا کہ چودہ طبق روشن ہوگئے۔
بابا نے کہا‘‘اب جاؤ تمہارے پانی سے شفا ہوتیحضت….!’’
عبد الصمدوہاں سے کشف وکرامات لے کر واپس ہوئے۔ دنیا خود بخود ان کی طرف متوجہ ہوئی اور اتنی کثرت سے ضرورت مند پہنچنے لگے۔ ہندوستان کے طول وعرض میں ان کی دھوم مچ گئی۔ جہاں بھی ان کا دیا ہوا پانی پہنچا کیسا ہی مرض ہوتا ختم ہوجاتا۔ یہ سلسلہ عرصے تک جاری رہا۔ ایک بار کسی عورت کا بچہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا تھا۔ لیکن اتفاق سے وہ ایسے وقت میں عبد الصمد کے ہاں پہنچی جب عورتیں بے نماز ہوتی ہیں۔ عبد الصمد اس عورت کو دیکھ کر جلال میں آگئے اور چیخے کہ اس عورت کو باہر نکال دو ناپاک ہے۔ عورت نکالدیگئی۔
وہ پریشان حال شکستہ دل عورت بابا تاج الدین سے ناگپور ملنے گئی لیکن ناپاکی کے خیال سے دور ایک موسری کے درخت کے نیچے جاکر بیٹھ گئی۔ دل میں سوچنے لگی کہ جانے گھر جاکر بچہ زندہ بھی ملے گا یا نہیں۔ ادھر بابا نے ایک خادم کو حکم دیا کہ جاؤ موسری کے درخت کے نیچے ایک عورت بیٹھی ہے اسے بلالاؤ۔ خادم اس عورت کو بلالایا۔ وہ آتے ہی ایک فاصلے پر کھڑی ہوگئی۔ بابا انتہائی شفقت سے بولے :
‘‘ اماں!….’’
سہمی ہوئی عورت قریب آگئی۔ بابا بولے :
‘‘عبد الصمد ایک لٹیا پانی تھا گندہ ہوگیا تاج الدین سمندر ہے’’۔
عورت روتی ہوئی ان کے قدموں پر گر پڑی۔
بابانے کہا :‘‘نکو اماں! روتے نہیں، گھر جاتے بچہ کھیلتا ملتا، اچھا رہتا’’۔

عورت خوشی خوشی واپس چلی گئی۔ اس کے جاتے ہی بابا نے جائس کی طرف منہ کرکے انگریزی میں کہا ‘‘عبد الصمد سسپنڈڈ’’۔
اسی لمحے جائس میں عبد الصمد کی تمام صلاحیت سلب ہوگئی۔
بیرہٹ اب تاج آباد کے نام سے مشہور ہے۔ ایک دن بابا گھومتے ہوئے اس جگہ جاکر رُک گئے جہاں اب ان کا مزار ہے وہاں انہوں نے زمین سے تھوڑی مٹی اُٹھائی اور کہا :
سبحان اﷲ کیا اچھی مٹی ہے۔
ذیقعد 1343ھ میں بابا ڈگوری کے پل پر مقیم تھے یکایک وہ اپنے ایک معتقد سے پوچھنے لگے ۔
‘‘عید کا چاند دکھ گیا….؟’’۔ جواب ملا’’رمضان کی عید ہوچکی ہے اب بقرعید کا چاند دکھے گا’’….
بابا تاج الدین بولے ‘‘ہوبابو اب اس کے بعد چاند دکھے گا’’۔
اس کے بعد سے بابا تاج الدین کی طبیعت ناساز رہنے لگی ۔ راجہ رگھو راؤ نے بابا صاحب کے علاج کے لیے ناگپور سے ماہر ڈاکٹر بلوائے، لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔
*وفات:* 26 محرم الحرام بمطابق17اگست 1925ء بروز پیر (چھیاسٹھ برس کی عمر میں )مغرب کے وقت بابا نے ہاتھ اُٹھا کر ایک لمحے کے لیے دعا کی۔ پلنگ سے اُٹھ کر چاروں طرف دیکھا پھر سکون سے آنکھیں بند کرکے لیٹ گئے…. اسی حالت میں دارفانی سے کوچ فرمایا۔
آپ کا مزار تاج آباد (تاج باغ) امریڈ روڈ، ناگپور میں مرجع خلائق ہے۔
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب📝 شمـــس تبـــریز نـــوری امجـــدی بانی گروپ فیضـــانِ دارالعـــلوم امجـــدیہ ناگپور 966551830750+📲*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
اسی لمحے جائس میں عبد الصمد کی تمام صلاحیت سلب ہوگئی۔
بیرہٹ اب تاج آباد کے نام سے مشہور ہے۔ ایک دن بابا گھومتے ہوئے اس جگہ جاکر رُک گئے جہاں اب ان کا مزار ہے وہاں انہوں نے زمین سے تھوڑی مٹی اُٹھائی اور کہا :
سبحان اﷲ کیا اچھی مٹی ہے۔
ذیقعد 1343ھ میں بابا ڈگوری کے پل پر مقیم تھے یکایک وہ اپنے ایک معتقد سے پوچھنے لگے ۔
‘‘عید کا چاند دکھ گیا….؟’’۔ جواب ملا’’رمضان کی عید ہوچکی ہے اب بقرعید کا چاند دکھے گا’’….
بابا تاج الدین بولے ‘‘ہوبابو اب اس کے بعد چاند دکھے گا’’۔
اس کے بعد سے بابا تاج الدین کی طبیعت ناساز رہنے لگی ۔ راجہ رگھو راؤ نے بابا صاحب کے علاج کے لیے ناگپور سے ماہر ڈاکٹر بلوائے، لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔
*وفات:* 26 محرم الحرام بمطابق17اگست 1925ء بروز پیر (چھیاسٹھ برس کی عمر میں )مغرب کے وقت بابا نے ہاتھ اُٹھا کر ایک لمحے کے لیے دعا کی۔ پلنگ سے اُٹھ کر چاروں طرف دیکھا پھر سکون سے آنکھیں بند کرکے لیٹ گئے…. اسی حالت میں دارفانی سے کوچ فرمایا۔
آپ کا مزار تاج آباد (تاج باغ) امریڈ روڈ، ناگپور میں مرجع خلائق ہے۔
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب📝 شمـــس تبـــریز نـــوری امجـــدی بانی گروپ فیضـــانِ دارالعـــلوم امجـــدیہ ناگپور 966551830750+📲*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from فیضـان دارالعــلوم امجـدیہ ناگپور
*📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚*
-----------------------------------------------------------
*🕯شیخ الاسلام حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ علیہ🕯*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*نام و نسب:*
*اسم گرامی:* سید جلال الدین بخاری۔
*کنیت:* ابو عبداللہ۔
*لقب:* جہانیاں جہاں گشت، مخدوم جہانیاں، سیاح عالم۔
آپ کا نام اپنے جد بزرگوار مخدوم العالم حضرت سید جلال الدین سرخ بخاری رحمہ اللّٰه کے نام پر رکھا گیا۔
*سلسلہ نسب اس طرح ہے:* حضرت سید جلال الدین مخدوم جہانیاں جہاں گشت بن سید احمد کبیر بن حضرت سید جلال الدین سرخ بخاری بن حضرت سید علی بن حضرت سید جعفر بن حضرت سید محمد بن حضرت سید محمود ۔الیٰ آخرہ۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔
آپ کا سلسلہ نسب سترہ واسطوں سےحضرت سید الشہداء امام عالی مقام امام حسین رضی اللّٰه عنہ تک منتہی ہوتا ہے۔ آپ کا تعلق ساداتِ بخارا سے ہے۔
*(تذکرہ اولیائے پاکستان دوم:243)*
*تاریخِ ولادت:* آپ کی ولادت باسعادت 14/شعبان المعظم 707ھ مطابق 9/فروری1308ء بروز جمعرات مدینۃ السادات اوچ شریف ضلع بہاول پور پنجاب میں سید احمد کبیر رحمہ اللّٰه کے گھر پر ہوئی۔ آپ کی جبین مبارک سے سعادت مندی اور رشد و ہدایت کے آثار واضح تھے۔ حضرت شاہ سمنان جہانگیر اشرف سمنانی رحمۃ اللّٰه علیہ سے منقول ہے کہ آپ کی پیدائش کے بعد آپ کے والد گرامی آپ کو شیخ جمال خنداں رو رحمہ اللّٰه کی خدمت میں لےگئے اور ان کےقدموں میں ڈال دیا۔ حضرت جمال خندہ رو رحمہ اللّٰه نے فرمایا:
’’اس فرزند کی عظمت و بزرگی دنیا میں ایسی ہوگی جیسے آج کی شب (شب برات ) کی ہے‘‘۔
*(یاد گار سہروردیہ:206)*
*تحصیل علم:* آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت اوچ شریف میں ہوئی۔ علامہ قاضی بہاءالدین آپ کے استاذ تھے۔ قاضی صاحب کے انتقال کے بعد ہدایہ و بزودی ختم کرنے اور مزید تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے آپ اوچ سے ملتان آئے۔ شیخ موسیٰ اور مولانا مجدالدین جیسے شفیق استاذ ملے۔ آپ نے ہدایہ اور بزودی جلد ہی ختم کی۔ بعد ازاں مدینہ منورہ جاکر مزید تعلیم حاصل کی۔ ملتان میں آپ شیخ رُکن الدین ابوالفتح رحمہ اللّٰه کی اجازت سے مدرسے میں رہتے تھے۔ اس کے بعد آپ مکہ مکرمہ تشریف لے گئے وہاں سے کلام اللہ کی ساتوں قرأتیں سیکھیں اور وہاں سے مدینہ منورہ تشریف لے آئے۔ اور وہاں کے بہت بڑے عالم دین حضرت شیخ مکہ امام عبد اللہ یافعی اور شیخ عبد اللہ مطری علیہم الرحمۃ سے مختلف کتابیں اور صحاح ستہ پڑھیں۔ حضرت شیخ عبد اللہ مطری کی خدمت میں دو سال رہ کر صحاح ستہ کے علاوہ تہجد کے وقت عوارف المعارف اور حدیث شریف کا درس لیتے۔ آپ کے استاذ شیخ عبد اللہ المطری آپ سے بڑی شفقت و محبت فرماتے تھے۔ دیگر یہ کہ آپ نے عوارف المعارف کے جس نسخے سے درس لیا تھا وہ نسخہ حضرت شہاب الدین سہروردی کے مطالعہ میں رہ چکا تھا۔ جب شیخ عبد اللہ مطری کے وصال کا وقت آیا تو انہوں نے وہ نسخہ حضرت امام عبد اللہ یافعی کے ہاتھ آپ کے پاس بھجوادیا تھا۔ آپ اس نسخے کو بہت زیادہ عزیز رکھتے تھے۔
*(انسائیکلوپیڈیاج5،ص125)*
*بیعت و خلافت:* آپ اپنے والد گرامی سید احمد کبیر رحمہ اللّٰه کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے، اور خلافت و اجازت اور خاندانی کمالات سے مشرف ہوئے۔ اپنے چچا حضرت محمد غوث رحمہ اللّٰه سےخرقہ خلافت پہنا۔ والد کے وصال کے بعد حضرت شیخ الاسلام ابوالفتح رکن عالم ملتانی رحمہ اللّٰه کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے اور سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں خلافت و اجازت سے مشرف ہوئے۔ زیادہ تر آپ سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں بیعت فرماتے تھے۔
آپ فرماتے ہیں: میں نےچودہ عظیم شخصیات سےخرقہ پہنا اور اجازتیں حاصل کیں۔ حضرت نظام الدین اولیاء سےعالم خواب میں پہنا جو بیدار ہونے کے بعد سر پر پایا۔ حضرت شیخ رُکن الدین ابوالفتح کے خلیفہ حضرت شیخ قوام الدین سے، حضرت قطب الدین منور سے، حضرت نصیرالدین چراغ دہلی سے، شیخ مکہ امام عبداللہ یافعی سے، شیخ مدینہ حضرت عبداللہ المطری سے، قطب عدن حضرت فقیمہ بصال سے، شیخ اسحاق گازرونی سے، شیخ امین الدین، شیخ امام الدین سے، شیخ حمیدالدین سے، حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی کے خلیفہ شیخ شرف الدین محمود شاہ سے، سید احمد رفاعی سے، شیخ نجم الدین صنعانی سے، حضرت شیخ نجم الدین کبریٰ سے، حضرت خضر سے، حضرت احد الدین حسنی سے، حضرت شیخ نور الدین سے۔ رحمۃ اللہ علیہم اجمعین۔
*(تذکرہ اولیائے پاک و ہند:117)*
*سیرت و خصائص:* والئی اقلیمِ ولایت، حامی سنت، ماحیِ بدعت، غریق بحر ِمحبت، مقتدائے اہل مودت، شمع قصر ہدایت، سیاحِ عالم حضرت جلال الدین بخاری مخدوم جہانیاں جہاں گشت سہروردی رحمۃ اللہ علیہ۔
آپ اپنے وقت کےعالم ِ متبحر، صوفیِ اعظم، اور دینِ مصطفیٰ ﷺ کے عظیم داعی تھے۔ رسول اللہ ﷺ کے دین کو ہر سو پھیلایا۔ جہاں بھی تشریف لے گئے دین کی بہاریں ساتھ لے گئے۔ جب واپس ہوتے تو گلشنِ اسلام سرسبز و شاداب ہوتا۔خدمتِ دین انہیں وراثت میں ملی تھی۔ شہادت سید الشہداء کا یہی فلسفہ تھا کہ