#اہل_بیت #محرم #کربلا 💐 ⓫
#امام_حسین #شہادت #منقبت
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
منقبت شہدائے کربلا | اشعار
محفل ذکر شہدائے کربلا | شعر
نعت اکیڈمی 📇 #نعت_اکیڈمی
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
#امام_حسین #شہادت #منقبت
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
منقبت شہدائے کربلا | اشعار
محفل ذکر شہدائے کربلا | شعر
نعت اکیڈمی 📇 #نعت_اکیڈمی
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
🔎 #Sacred_Traditions کیا آپ جانتے ہیں؟ جنت میں کوئی بھی بوڑھا نہیں ہوگا بلکہ سب بوڑھے اور بچے جنت میں ٣٠ سال کے جوان ہوں گے اور حضرات حسنین طیبین کریمین (رضي الله عنهما) جوانی میں فوت ہونے والے اہلِ جنت کے سردار ہیں۔ لہٰذا اس سے یہ لازم نہیں کہ حضرات سبطين…
🔎 #Sacred_Traditions
ہمارے آقا و مولا پیارے مصطفیٰ کریم ﷺ حضرات حسنین کریمین (رضي الله عنهما) سے بے پناہ محبت فرمایا کرتے تھے. کبھی اپنے مبارک کندھوں پر بٹھا لیا کرتے تو کبھی پیٹھ پر، کبھی ان کی خاطر سجدہ طویل فرماتے تو کبھی انہیں سینے سے لگاتے، پیشانی کو چومتے اور انہیں پھولوں کی طرح سونگھا کرتے۔ اس میں ہمارے لیے یہ درس بھی موجود ہے کہ ہم بھی ان دونوں شہزادوں سے خوب خوب محبت کریں، ان کے دشمنوں سے نفرت و دوری اختیار کریں؛ اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں۔
https://www.facebook.com/190656494845261/posts/974021699842066/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
موضوع #اہل_بیت #محرم #کربلا
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
موضوع 📜 #محرم_الحرام 📜
ہمارے آقا و مولا پیارے مصطفیٰ کریم ﷺ حضرات حسنین کریمین (رضي الله عنهما) سے بے پناہ محبت فرمایا کرتے تھے. کبھی اپنے مبارک کندھوں پر بٹھا لیا کرتے تو کبھی پیٹھ پر، کبھی ان کی خاطر سجدہ طویل فرماتے تو کبھی انہیں سینے سے لگاتے، پیشانی کو چومتے اور انہیں پھولوں کی طرح سونگھا کرتے۔ اس میں ہمارے لیے یہ درس بھی موجود ہے کہ ہم بھی ان دونوں شہزادوں سے خوب خوب محبت کریں، ان کے دشمنوں سے نفرت و دوری اختیار کریں؛ اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں۔
https://www.facebook.com/190656494845261/posts/974021699842066/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
موضوع #اہل_بیت #محرم #کربلا
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
موضوع 📜 #محرم_الحرام 📜
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*اُٹھا عَلَم حُسین کا*
ستم کی جلتی آگ پر وہ شان سے کھڑا رہا
جفا کے تیر کھا کے بھی وہ صبر سے اَڑا رہا
وہ اپنی جاں ہتھیلی پر لیے ہوئے ڈَٹا رہا
ہےجراتوں کی راہ پر قدم قدم حسین کا
اٹھاعَلَم حُسین کا...
ہزار آندھیاں چلیں ہزار امتحاں ہوئے
چراغِ حق وہ تھام کر سبھی کو پار کر گیے
نہ توڑ پائ موت بھی ارادے اور حوصلے
کسی ستم کے آگے سَر، ہوا نہ خم حسین کا
اٹھا عَلَم حسین کا...
حسین ہر زمانے میں ضیائے انقلاب ہیں
وہ چرخِ حُرِّیت کے ایک تازہ آفتاب ہیں
نہ ڈوبے گا جو تا ابد وہ ایسے ماہتاب ہیں
کسی سے ہو نہ پائےگا، اجالا کم حسین کا
اٹھا علم حسین کا...
وہ یاد گارِ مرتضیٰ وہ عظمتِ بُتول ہیں
وہ گلشنِ حضور کے عظیم ایک پھول ہیں
خدا کو ان سے پیار ہے وہ مرضیِ رسول ہیں
ہر ایک رنگِ زندگی ہے محترم حسین کا
اٹھا علم حسین کا...
رواں دواں جو مومنوں کے خون میں یہ جوش ہے
جفا ہزار ہے مگر وفا کفن بَدوش ہے
دلوں میں دین کے لیے جو عشقِ سَرفروش ہے
کِیَا ہوا ہے جوشِ حق، یہ سب رقم حسین کا
اٹھا علم حسین کا...
ہیں سجدے میں حضور اور پُشت پر حسین ہیں
اٹھایا سر نہ آقا نے یہ سوچ کر حسین ہیں
دلِ رسولِ پاک کو عزیز تر حسین ہیں
خیال کتنا رکھتے تھے شہِ امم حسین کا
اٹھا علم حسین کا ...
صداقتوں کی راہ پر جو عزم لے کے چل پڑے
اندھیروں میں سحر کا نور بن کے جو نکل پڑے
حیات کے صدف میں جس سے گوہرِ عمل پڑے
وہی زباں حسین کی وہی قلم حسین کا
اٹھا علم حسین کا ...
بروزِ حشر خلد میں وہ ہم کو لے کے جائیں گے
وہاں بھی یا حسین کے ترانے گنگنائیں گے
انہی کے سامنے ہم ان کی منقبت سنائیں گے
بہشت جسکو کہتے ہیں وہ ہے حرم حسین کا
اٹھا علم حسین کا ...
غموں کی رُت ہے اور یادِ کربلا ہے چارسو
حسینی ذکر کا چمن مہک رہا ہے چار سو
کرم کا ابر جھوم کر برس رہا ہے چارسو
ترانہ پڑھ رہی ہے میری چشمِ نَم حسین کا
اٹھا علم حسین کا ...
شجاعتوں کے تاجور مرے حسین کو سلام
نبی ، علی و فاطمہ کے نور عین کو سلام
جہانِ حق کے رہنما دلوں کے چین کو سلام
الٰہی ذکر اوج پر ، ہو دم بدم حسین کا
اٹھا علم حسین کا ...
حسینیو چلو اٹھو ہوا کے رخ کو موڑ دیں
ستم کے سارے سلسلے کو آؤ مل کے توڑ دیں
بچھڑ گیے جو ہم سے آؤ اُن دلوں کو جوڑ دیں
نبھائیں طرزِ زندگی، فریدی ہم حسین کا
اٹھا علم حسین کا ...
°°°°°°°°°
از فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی مسقط عمان 0096899633908
ستم کی جلتی آگ پر وہ شان سے کھڑا رہا
جفا کے تیر کھا کے بھی وہ صبر سے اَڑا رہا
وہ اپنی جاں ہتھیلی پر لیے ہوئے ڈَٹا رہا
ہےجراتوں کی راہ پر قدم قدم حسین کا
اٹھاعَلَم حُسین کا...
ہزار آندھیاں چلیں ہزار امتحاں ہوئے
چراغِ حق وہ تھام کر سبھی کو پار کر گیے
نہ توڑ پائ موت بھی ارادے اور حوصلے
کسی ستم کے آگے سَر، ہوا نہ خم حسین کا
اٹھا عَلَم حسین کا...
حسین ہر زمانے میں ضیائے انقلاب ہیں
وہ چرخِ حُرِّیت کے ایک تازہ آفتاب ہیں
نہ ڈوبے گا جو تا ابد وہ ایسے ماہتاب ہیں
کسی سے ہو نہ پائےگا، اجالا کم حسین کا
اٹھا علم حسین کا...
وہ یاد گارِ مرتضیٰ وہ عظمتِ بُتول ہیں
وہ گلشنِ حضور کے عظیم ایک پھول ہیں
خدا کو ان سے پیار ہے وہ مرضیِ رسول ہیں
ہر ایک رنگِ زندگی ہے محترم حسین کا
اٹھا علم حسین کا...
رواں دواں جو مومنوں کے خون میں یہ جوش ہے
جفا ہزار ہے مگر وفا کفن بَدوش ہے
دلوں میں دین کے لیے جو عشقِ سَرفروش ہے
کِیَا ہوا ہے جوشِ حق، یہ سب رقم حسین کا
اٹھا علم حسین کا...
ہیں سجدے میں حضور اور پُشت پر حسین ہیں
اٹھایا سر نہ آقا نے یہ سوچ کر حسین ہیں
دلِ رسولِ پاک کو عزیز تر حسین ہیں
خیال کتنا رکھتے تھے شہِ امم حسین کا
اٹھا علم حسین کا ...
صداقتوں کی راہ پر جو عزم لے کے چل پڑے
اندھیروں میں سحر کا نور بن کے جو نکل پڑے
حیات کے صدف میں جس سے گوہرِ عمل پڑے
وہی زباں حسین کی وہی قلم حسین کا
اٹھا علم حسین کا ...
بروزِ حشر خلد میں وہ ہم کو لے کے جائیں گے
وہاں بھی یا حسین کے ترانے گنگنائیں گے
انہی کے سامنے ہم ان کی منقبت سنائیں گے
بہشت جسکو کہتے ہیں وہ ہے حرم حسین کا
اٹھا علم حسین کا ...
غموں کی رُت ہے اور یادِ کربلا ہے چارسو
حسینی ذکر کا چمن مہک رہا ہے چار سو
کرم کا ابر جھوم کر برس رہا ہے چارسو
ترانہ پڑھ رہی ہے میری چشمِ نَم حسین کا
اٹھا علم حسین کا ...
شجاعتوں کے تاجور مرے حسین کو سلام
نبی ، علی و فاطمہ کے نور عین کو سلام
جہانِ حق کے رہنما دلوں کے چین کو سلام
الٰہی ذکر اوج پر ، ہو دم بدم حسین کا
اٹھا علم حسین کا ...
حسینیو چلو اٹھو ہوا کے رخ کو موڑ دیں
ستم کے سارے سلسلے کو آؤ مل کے توڑ دیں
بچھڑ گیے جو ہم سے آؤ اُن دلوں کو جوڑ دیں
نبھائیں طرزِ زندگی، فریدی ہم حسین کا
اٹھا علم حسین کا ...
°°°°°°°°°
از فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی مسقط عمان 0096899633908