🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.83K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
شبِ عاشورا کی سعادت
نوجوانانِ اسلام کے نام پیغام :

اے نوجواں جو تیرا کردار حسینی ہو
پھر ہر سو تری پیارے مہکار حسینی ہو

سچ جھوٹ کے پیش آئیں جب معرکے عالم میں
انکار حسینی ہو ، اقرار حسینی ہو

باطل کی چلے آندھی کیسی ہی مگر تیری
عادات حسینی ہوں ، گفتار حسینی ہو

جب سامنا ظالم کا پیش آئے جواں میرے
معیار حسینی ہو ، اظہار حسینی ہو

شاہانِ زمانہ کا سر خم ہو ترے آگے
جو سر پہ سجی تیرے دستار حسینی ہو

پاؤ گے سرفرازی تم لوگ زمانے میں
تم اور تمہارا جو گھربار حسینی ہو

ڈوبے نہ کبھی کشتی طوفانِ حوادث میں
اے لوگو اگر اس کی پتوار حسینی ہو

اس طرح مشاہد تم سیرت پہ چلو ان کی
انداز حسینی ہو ، رفتار حسینی ہو

عرض نمودہ : محمد حسین مشاہدرضوی
شبِ عاشورا 1443ھ
19 اگست 2021ء

https://www.facebook.com/100003875890529/posts/2110849102387599/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
حُسین سچا، حُسین اعلیٰ، حُسین اشرف، حُسین برتر
یزید جھوٹا، یزید اَسفَل، یزید اَرزل، یزید کمتر

حُسین مسلم، حُسین مومن، حُسین عالِم، حُسین عادِل
یزید مُرتد، یزید مُلحد، یزید جاہِل، یزید قاتِل

حُسین صادِق، حُسین اَبیَض، حُسین مُصلِح، حُسین صابر
یزید کاذِب، یزید اَسوَد، یزید مُفسد، یزید جابر

حُسین مثبت، حُسین کامِل، حُسین داخِل، حُسین عاقِل
یزید منفی، یزید ناقص، یزید خارج، یزید باطل

حُسین جَسُور، حُسین عالی، حُسین بہتر، حُسین برحق
یزید خائف، یزید ردی، یزید بدتر، یزید ناحق

یہی کرشمہ ہے سچ کا واصفؔ، یہی کرامت ہے کربلا کی
شہید کر کے یزید فانی، شہید ہو کر حُسین باقی
https://www.facebook.com/100003875890529/posts/2110728909066285/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
رُکا ہوا ہے یہ صحرا میں قافلہ کیسا
عرفان صدیقی بدایونی کی کربلا کےاستعارہ میں رچی بسی ایک پُر درد غزل ؂

رُکا ہوا ہے یہ صحرا میں قافلہ کیسا
اور ایک شور سا خیموں میں ہے بپا کیسا

اسیر کس نے کیا موج موج پانی کو
کنارِ آب ہے پہرا لگا ہوا کیسا

ابھی سیاہ، ابھی سیم گوں، ابھی خوں بار
اُفق اُفق ہے یہ منظر گریز پا کیسا

اذان ہے کہ علم کیا بلند ہوتا ہے
یہ جل رہا ہے ہوا میں چراغ سا کیسا

یہ لوگ دشت جفا میں کسے پُکارتے ہیں
یہ بازگشت سناتی ہے مرثیہ کیسا

گلوے خشک میں سوکھی پڑی ہے پیاس کی نہر
خبر نہیں کہ ہے پانی کا ذائقہ کیسا

وہ مہربان اجازت تو دے رہا ہے مگر
یہ جاں نثار ہیں مقتل سے لوٹنا کیسا

یہ ایک صف بھی نہیں ہے، وہ ایک لشکر ہے
یہاں تو معرکہ ہوگا، مقابلہ کیسا

سلگتی ریت میں جو شاخ شاخ دفن ہوا
رفاقتوں کا شجر تھا ہرا بھرا کیسا

یہ سرُخ بوُند سی کیا گھل رہی ہے پانی میں
یہ سبز عکس ہے آنکھوں میں پھیلتا کیسا

کھڑا ہے کون اکیلا حصارِ غربت میں
گھرا ہوا ہے اندھیروں میں آئنہ کیسا

یہ ریگِ زرد ردا ہے برہنہ سر کے لیے
اُجاڑ دشت میں چادر کا آسرا کیسا

سیاہ نیزوں پہ سورج اُبھرتے جاتے ہیں
سوادِ شام ہے منظر طلوع کا کیسا
تجھے بھی یاد ہے اے آسماں کہ پچھلے برس
مری زمین پہ گزرا ہے سانحہ کیسا

انتخاب و پیش کش : مشاہد رضوی بلاگر ٹیم

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/332303190680590/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
حسین کا نام اور ماتم نہیں یہ اہلِ سنن کا شیوہ
شہید مرتے نہیں ہیں نظمی قرآن اعلان کررہا ہے
سید نظمی میاں مارہروی
https://www.facebook.com/100003875890529/posts/2110431225762720/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
تاقیامت پرچمِ ظلمت خمیدہ کردیا
"صبر" جو اک لفظ تھا تُو نے "عقیدہ" کردیا
علی زریون
https://www.facebook.com/100003875890529/posts/2110469269092249/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
اوڑھے ہوۓ ہیں آج بھی زندہ ضمیر لوگ
آب و ہوا حسین کی موسم حسین کا
صادق جمیل
https://www.facebook.com/100003875890529/posts/2110430512429458/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
مَعْدوم نہ تھا سایۂ شاہِ ثقلین
اس نور کی جلوہ گَہ تھی ذاتِ حسنین
تَمْثِیْل نے اس سایہ کے دو حصّے کیے
آدھے سے حَسن بنے ہیں آدھے سے حُسین
اعلیٰ حضرت
https://www.facebook.com/100003875890529/posts/2110470692425440/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
🔎 #Sacred_Traditions یہ حدیث مبارکہ عاشوراء کے دن اہل و عیال کے نفقہ میں وسعت و کشادگی کرنے اور ان پر فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت میں ہے۔ یعنی اگر کوئی محرم کی دسویں تاریخ کو اپنے بال بچوں، خادموں، فقراء، مساکین کے لیے مختلف قسم کے کھانے تیار کرے یا ان…
🔎 #Sacred_Traditions

کیا آپ جانتے ہیں؟
جنت میں کوئی بھی بوڑھا نہیں ہوگا بلکہ سب بوڑھے اور بچے جنت میں ٣٠ سال کے جوان ہوں گے اور حضرات حسنین طیبین کریمین (رضي الله عنهما) جوانی میں فوت ہونے والے اہلِ جنت کے سردار ہیں۔ لہٰذا اس سے یہ لازم نہیں کہ حضرات سبطين کریمین (رضي الله عنهما) حضور ﷺ یا دوسرے انبیاے کرام (عليهم السلام) یا خلفاے اربعہ (رضي الله عنهم) کے بھی سردار ہوں۔
https://www.facebook.com/100003875890529/posts/2110379815767861/
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
موضوع #اہل_بیت #محرم #کربلا
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
موضوع 📜 #محرم_الحرام 📜
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM