🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.83K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سلام ببارگاہ ِامام ِحسین رضی اللہ عنہ
از قلم: حضور سید العلماء سید آل مصطفیٰ سید میاں مارہروی علیہ الرحمہ
انتخاب و پیش کش : مشاہد رضوی بلاگر ٹیم

تمھارے سجدے کو کعبہ سلام کہتا ہے
جلالِ قبۂ خضریٰ سلام کہتا ہے
چمن کا ہر گل و غنچہ سلام کہتا ہے
حسین تم کو زمانہ سلام کہتا ہے

چراغ مسجد و منبر سلام کہتے ہیں
نبی ، رسول و پیمبر سلام کہتے ہیں
علی و فاطمہ ، شبر سلام کہتے ہیں
خدا گواہ کہ نانا سلام کہتا ہے

خدا کی راہ میں سر کو کٹا دیا تم نے
نبی کے دین پہ گھر کو لٹا دیا تم نے
نشان کفر کو یکسر مٹا دیا تم نے
تمہیں خدا بھی تمھارا سلام کہتا ہے

تمہیں فلک کے ستارے سلام کہتے ہیں
تمہیں قرآن کے پارے سلام کہتے ہیں
تمہیں حرم کے منارے سلام کہتے ہیں
امام تم کو مدینہ سلام کہتا ہے

ثنا تمہای وظیفہ ہے میرا آبائی
تمہاری مدحت شیوا ہے میرا مولائی
بس اک نظر ہوجو مجھ پر تو میری بن آئی
تمہارا سیدؔ شیدا سلام کہتا ہے
--------------
https://www.facebook.com/190656494845261/posts/332021860708723/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
توقیرِ اہل بیت

عرض نمودہ: ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی

قرآں سے دیکھتا ہوں میں تطہیرِ اہل بیت
کیسے نہ میرے دل میں ہو توقیرِ اہل بیت

اے آفتابِ طیبہ ترے فیضِ نور سے
سارے جہاں میں پھیلی ہے تنویرِ اہل بیت

ہر اک یزیدِ وقت کرے لاکھ کوششیں
دھندلا نہ پائے گا کبھی تصویرِ اہل بیت

ان کا خمیر خونِ نبوت سے ہے گُندھا
کتنی بلندیوں پہ ہے تقدیرِ اہل بیت

اسلام کا چمن جو ہے پھولا پھلا ہوا
ايمان ہے مرا، یہ ہے تاثیرِ اہل بیت

مولیٰ حسن کی صلح پسندی گواہ ہے
اس پر کہ بے مثال ہے تدبیرِ اہل بیت

محشر میں سرخروئی مشاہد کو چاہیے
اس واسطے بنا ہے یہ قطمیرِ اہل بیت

4 محرم الحرام 1440ھ
15 ستمبر 2018ء بروز سنیچر

https://www.facebook.com/100003875890529/posts/2110729415732901/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اهل بیت اور آیت مودت
قُلْ لآ اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ اَجْراً اِلَّا الْمَوَدَّۃَ فِیْ الْقُرْبَیٰ وَمَن یَقتَرِفْ حَسَنَۃً نَزِدْ لَہٗ فِیْہَا حُسْناً (1)
تم فرماؤ میں اس (تبلیغ رسالت اور ارشاد و ہدایت) پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا، مگر قرابت کی محبت اور جو نیک کام کرے ہم اس کے لیے اس میں اور خوبی بڑھائیں۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم مدینہ طیبہ میں رونق افروز ہوئے اور انصار نے دیکھا کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ذمے مصارف بہت ہیں اور مال کچھ بھی نہیں، تو انہوں نے آپس میں مشورہ کر کے اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات یاد کر کے حضور کی خدمت میں پیش کرنے کے لیے بہت سا مال جمع کیا اور اس کو لے کر خدمت اقدس میںحاضر ہوئے اور عرض کیا کہ حضور کی بدولت ہمیں ہدایت ہوئی، ہم نے گمراہی سے نجات پائی، ہم دیکھتے ہیں کہ حضور کے مصارف بہت زیادہ ہیں اس لیے ہم یہ مال خدام آستانہ کی خدمت میں نذر کے لیے لائے قبول فرما کر ہماری عزت افزائی کی جائے اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی اور حضور نے وہ مال واپس فرمادیے۔ (2)
اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اے کفار قریش میری دعوت پر ایمان نہیں لاتے تو کم از کم مجھے ایذا تو نہ دو میری قرابت کا خیال کرو یا میری قرابت ہی کی وجہ سے میری دعوت پر غور کرو اور یہ تو دیکھو کہ میں تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو بس اللہ پر ہے، اس صورت میں مخاطب کفار قریش ہیں۔
اور ایک تفسیر یہ ہے کہ میں اس تبلیغ دین پر تم سے کچھ اجر نہیں چاہتا ہاں یہ چاہتا ہوں کہ تم آپس میں اپنی قرابتوں کا لحاظ کرو، رشتوں کو جوڑو، کا ٹو نہیں، یعنی صلہ رحمی سے کام لو اور میرے قرابت داروں کو بھی نہ بھولو، اس میں مخاطب اہل ایمان ہیں۔
تیسری تفسیر وہی ہے کہ تقر ب الی اللہ حاصل کرو یعنی ’’قربیٰ‘‘ سے تقرب مراد ہے۔
ہر ایک کی تائید احادیث سے ہوتی ہے تفصیل کے لیے در منثورللا مام جلال الدین السیوطی اور دوسری تفاسیر کا مطالعہ کیا جائے اس کی ایک تفسیر وہ ہے جو اخص اہل بیت یعنی پنج تن پاک سے متعلق ہے، اس کے کچھ شواہد ملاحظہ ہوں:
= ابو نعیم اور دیلمی نے بطریق مجاہد روایت کیا وہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے راوی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم سے اس تبلیغ رسالت پر کچھ اجرت نہیں مانگتا مگر یہ کہ تم اقربا میں رشتہ محبت رکھو، یعنی میرا لحاظ و پاس میرے اہل بیت میں کرو اور ان سے میری وجہ سے محبت کرو۔(3)
= سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں (سند ضعیف ہے اور فضائل میں ضعیف مقبول ہے) کہ جب آیت قُلْ لَا اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ اَجْراً اِلَّا الْمَوَدَّۃَ فِیْ الْقُرْبیٰ نازل ہوئی تو صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ من قرابتک ہولاء الذین وجبت مودتہم قال: علی و فاطمۃ وولداہا۔
یا رسول اللہ آپ کے قرابت والے وہ کون ہیں جن کی محبت واجب ہے؟ فرمایا: علی، فاطمہ اور اس کے دونوں بیٹے۔ (4)
حضرت سعید بن جبیر کے سامنے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے پوچھا گیا کہ اللہ تعالیٰ کے قول ’’قُلْ لَا اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ اَجْراً اِلَّا الْمَوَدَّۃَ فِیْ الْقُرْبیٰ‘‘ سے کیا مراد ہے؟ تو جھٹ سعید بن جبیر نے فرمایا۔ اس سے مراد آل محمد ہیں، تو ابن عباس نے فرمایا اے سعید تم نے جلدی کی قریش کی ہر شاخ میں حضور کی قرابت تھی تو اس قول کا مطلب یہ ہے کہ میں تم سے اس پر کچھ اجر نہیں مانگتا مگر یہ کہ میرے اور تمہارے درمیان جو قرابت ہے اس کا لحاظ کرو اسے کاٹو نہیں بلکہ جوڑو۔(5)
یعنی حضرت سعید بن جبیر کے نزدیک آل رسول مراد ہیں اور حضرت ابن عباس کے قول کے مطابق اس سے خاندان قریش کے تمام ہی قرابت دار مراد ہیں۔
= ابن یزید نے ابو الدیلم سے روایت کیا کہ جب حضرت علی بن حسین یعنی امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ (کربلا سے) قیدی بنا کر لائے گئے اور دمشق کے راستے پر ایک جگہ قیام کیا، تو ایک شامی اٹھا اور کہا: خدا کی حمد کہ تم لوگوں کو مار ڈالا اور تمہارا قلع قمع کیا (معاذ اللہ) تو حضرت امام زین العابدین (علی بن حسین) رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کیا تونے قرآن پڑھا ہے؟ کہا: ہاں، پھر کہا کیا تو نے آل حٓمٓ پڑھا؟ کہا نہیں، پھر فرمایا: کیا تونے قُلْ لَا اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ اَجْراً اِلَّا الْمَوَدَّۃَ فِیْ الْقُرْبیٰ نہیں پڑھا؟ کہا کیا تمہیں لوگ ہو جن کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی، حضرت امام نے فرمایا: ہاں (ہم ہی ہیں) (6)
= ابن ابی حاتم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی روایت بیان کی وہ آیت مودت کے آخری ٹکڑے ’’ومن یقترف حسنۃ نزد لہ فیہا حسنا‘‘ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہاں حسنۃ (نیکی) سے مراد محبت آل محمد ہے (صلی اللہ تعالیٰ علی محمد و آلہ و صحبہ) (7)
👍1
اگرچہ اکثر مفسرین نے حسنہ کو عام رکھا ہے لیکن مودت آل نبی یا قرابت رسول کو بھی اس میں شامل کیاہے اور خصوصیت کے لیے بھی قرینہ موجود ہے کہ اس سے متصل ہی مودت قربی موجود ہے۔

(1)الشوریٰ: ۴۲/ ۲۳
(2) ۱-خزائن العرفان، ۲-در منثور: ۵/ ۷۰۱
(3)تفسیر در منثور: ۵/ ۱۰۷، سورہ شوریٰ
(4) در منثور- ۵/۱۰۷
(5) بخاری شریف، ج۱/ ۲۹۶، ج۲/ ۷۱۳ حدیث ۴۸۱۸
(6) تفسیر در منثور: ۵/ ۷۰۱)، سورہ شوریٰ
(7)درمنثور ، ایضاً
از: علامه محمد عبدالمبین نعمانی قادری
(ماخوذ : اہل بیت اطہار، مرتبین: حضور امین ملت ڈاکٹر سید محمد امین میاں مارہروی و ڈاکٹر احمد مجتبیٰ صدیقی ، ص 18/19)

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/332024114041831/
اهل بیت اور آیت مودت
قُلْ لآ اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ اَجْراً اِلَّا الْمَوَدَّۃَ فِیْ الْقُرْبَیٰ وَمَن یَقتَرِفْ حَسَنَۃً نَزِدْ لَہٗ فِیْہَا حُسْناً (1)
تم فرماؤ میں اس (تبلیغ رسالت اور ارشاد و ہدایت) پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا، مگر قرابت کی محبت اور جو نیک کام کرے ہم اس کے لیے اس میں اور خوبی بڑھائیں۔
https://www.facebook.com/190656494845261/posts/332024114041831/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
نذرِ مولا حسین رضی اللّٰہ عنہ
عرض نمودہ: ڈاکٹر محمد حسین مُشاہد رضوی

حُسین کا بلند فرش و عرش پر مقام ہے
عقیدتوں کی بزم کا وہ بالیقیں امام ہے

حُسین عظمتوں کا رفعتوں کا ایک نام ہے
حُسین ذی وقار ہے، حُسین ذوالکرام ہے

حُسین میری زندگی ، حُسین میری آبرو
حُسین کا ہر اہلِ دل کے دل میں احترام ہے

وہ ایک لفظ صبر ہے عقیدہ جس کو کردیا
حُسین صبر و ضبط کا حَسین ایک نام ہے

حسین گلشنِ محمدی کا ایک پھول ہے
وہ خلد کے ہر اک جواں کا سید و امام ہے

ہر ایک حق پرست کی ہے قبلہ گاہ کربلا
ہر ایک حق پسند کا حُسین ہی امام ہے

یزید اور یزیدیت کے ہم نواؤ جان لو
تمھارے واسطے بہشت بالیقیں حرام ہے

رسولِ پاک سے نجات کی سند وہ پائے گا
حسینیت کا جس کسی کے دل میں احترام ہے

ہر ایک ذرہ ریگ زارِ کربلا کا ہے گواہ
یزیدیت فنا ہوئی حسینیت مدام ہے

ہے کربلا کے جاں نثاروں کے لہو کی سرخیاں
یہ دیں جو سرخ رو ہوا ، شفق جو لالہ فام ہے

نہ ظالموں کا خوف ہے نہ جبر سے مجھے حذر
مرا وظیفہ ہر گھڑی حسین ہی کا نام ہے

حسین لا زوال ہے حسین زندہ جاوداں
ولا تقولوا حق تعالیٰ کا سنو کلام ہے
ادا ہوئی نماز جو بہ زیرِ تیغِ آب دار
کوئی نہ ویسا سجدہ ہے، نہ ویسا اب قیام ہے

یہ خستہ جاں مُشاہدؔ آپ کی ثنا کرے سدا
مرے لبوں پہ یاحُسین عرض یہ مدام ہے

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/332020664042176/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سلام مسنون
اہل بیت پر ظلم

علامہ محب الدین احمد بن عبداللہ طبری نے اپنی کتاب ذخائرالعقبی فی مناقب ذوی القربی میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے : عن علی رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إن اللہ حرم الجنۃ علی من ظلم أہل بیتی أو قاتلہم أو أغار علیہم أو سبہم۔ ترجمہ :بیشک اللہ تعالی اس شخص پر جنت حرام قرار دیا ہے جس نے میرے اہل بیت پر ظلم وزیادتی کی یا ان سے جنگ وجدال کیا یا ان پرحملہ کیا یا انہیں برابھلا کہا۔(ذخائرالعقبی فی مناقب ذوی القربی ،باب فضائل اہل البیت ،ذکرتحریم الجنۃ علی من ظلھم)نیزعلامہ ابن حجر مکی ہیتمی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی الصواعق المحرقۃ میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک نقل کیاہے: ومن آذانی فی عترتی فعلیہ لعنۃ اللہ ومن آذانی فی عترتی فقد آذی اللہ إن اللہ حرم الجنۃ علی من ظلم أہل بیتی أو قاتلہم أو أعان علیہم أو سبہم۔ ترجمہ: جس نے میرے اہل بیت کے بارے میں مجھے تکلیف دی اس پر اللہ کی لعنت ہے‘ جس نے میرے اہل بیت کے متعلق مجھے ایذاء پہنچائی اس نے اللہ تعالی کو ایذاء پہنچائی‘
https://www.facebook.com/190656494845261/posts/332021700708739/
یقیناً اللہ تعالی اس شخص پر جنت حرام قرار دیا ہے جس نے میرے اہل بیت پر ظلم کیا یا ان سے جنگ کی یا ان کے خلاف مدد کی یا انہیں برابھلا کہا۔ (الصواعق المحرقۃ باب التحذیر من بغضہم وسبہم ) واللہ اعلم بالصواب
https://www.facebook.com/190656494845261/posts/332021700708739/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
یاشہیدِ کربلا یا دافعِ کرب و بلا
گُل رُخَا شہزادۂ گُلگُوں قَبا امداد کُن

اے حُسین اے مصطفیٰ را راحتِ جاں نورِ عین
راحتِ جاں نورِ عینم دِہ بِیا امداد کُن

جانِ حُسن ایمانِ حُسن اے کانِ حُسن اے شانِ حُسن
اے جَمالَت لمْعِ شمعِ مَنْ رَاٰی امداد کُن

جانِ زَہرا و شہیدِ زَہر را زور و ظہیر
زہرتِ اَزہارِ تسلیم و رضا امداد کُن

اے گَلُویتِ گہِ لبانِ مصطفیٰ را بوسہ گاہ
گہِ لبِ تیغِ لَعیں را حسرتا امداد کُن
۔ ۔
از امامِ اہل سنت امام احمد رضا خان بریلوی رحمتہ اللہ علیہ

https://www.facebook.com/100003875890529/posts/2110728835732959/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
حُسین سچا، حُسین اعلیٰ، حُسین اشرف، حُسین برتر
یزید جھوٹا، یزید اَسفَل، یزید اَرزل، یزید کمتر

حُسین مسلم، حُسین مومن، حُسین عالِم، حُسین عادِل
یزید مُرتد، یزید مُلحد، یزید جاہِل، یزید قاتِل

حُسین صادِق، حُسین اَبیَض، حُسین مُصلِح، حُسین صابر
یزید کاذِب، یزید اَسوَد، یزید مُفسد، یزید جابر

حُسین مثبت، حُسین کامِل، حُسین داخِل، حُسین عاقِل
یزید منفی، یزید ناقص، یزید خارج، یزید باطل

حُسین جَسُور، حُسین عالی، حُسین بہتر، حُسین برحق
یزید خائف، یزید ردی، یزید بدتر، یزید ناحق

یہی کرشمہ ہے سچ کا واصفؔ، یہی کرامت ہے کربلا کی
شہید کر کے یزید فانی، شہید ہو کر حُسین باقی

https://www.facebook.com/100003875890529/posts/2110728909066285/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
شبِ عاشورا کی سعادت
نوجوانانِ اسلام کے نام پیغام :

اے نوجواں جو تیرا کردار حسینی ہو
پھر ہر سو تری پیارے مہکار حسینی ہو

سچ جھوٹ کے پیش آئیں جب معرکے عالم میں
انکار حسینی ہو ، اقرار حسینی ہو

باطل کی چلے آندھی کیسی ہی مگر تیری
عادات حسینی ہوں ، گفتار حسینی ہو

جب سامنا ظالم کا پیش آئے جواں میرے
معیار حسینی ہو ، اظہار حسینی ہو

شاہانِ زمانہ کا سر خم ہو ترے آگے
جو سر پہ سجی تیرے دستار حسینی ہو

پاؤ گے سرفرازی تم لوگ زمانے میں
تم اور تمہارا جو گھربار حسینی ہو

ڈوبے نہ کبھی کشتی طوفانِ حوادث میں
اے لوگو اگر اس کی پتوار حسینی ہو

اس طرح مشاہد تم سیرت پہ چلو ان کی
انداز حسینی ہو ، رفتار حسینی ہو

عرض نمودہ : محمد حسین مشاہدرضوی
شبِ عاشورا 1443ھ
19 اگست 2021ء

https://www.facebook.com/100003875890529/posts/2110849102387599/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM