🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
صوفی باصفا ، حضرت مولانا تنویر احمد جلالی حفظہ اللہ سے کل ملاقات ہوئی ، آپ نے انواع و اقسام کے کھانوں سے ضیافت کی ، اور بہ وقتِ رخصت یہ کتاب بھی دی ۔

اِس کتابِ مُستَطاب میں اُن نفوس قدسیہ کا ذکر خیر کیا گیا ہے جنھیں بہ حالتِ خواب یا بیداری میں رسول پاک ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی ، اور حضور نے انھیں مختلف نعمتوں سے نوازا ۔
یہ کتاب اپنے موضوع کی لاجواب کتاب ہے ، کوئی بعید نہیں کہ اسے پڑھنے والا زیارت سے مشرف ہوجائے !

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3218430378437129&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
پلے سٹور سے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں !

اسے جب آپ کھولیں گے ، تو سامنے آپشن آئے گا :

" صیغۃ الصلاۃ علی النبی "

اب اگر آپ اس پر کلک کرکے کوئی درود پاک منتخب کرلیتے ہیں ، تو آپ کا موبائل جیسے ہی اِن لاک ہوا کرے گا آپ کو درود پاک پڑھنا یاد دلا دیا کرے گا ۔

اس کی ایک برکت تو یہ ہوگی کہ آپ موبائل کے گناہوں سے بچتے رہا کریں گے ، اور دوسری برکت یہ ہو گی کہ آپ کادل یادِ حبیب ﷺ میں مشغول رہے گا ۔

ایک بار درود پاک پڑھ کر لنک اوپن کیجیے:

اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍوَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

https://play.google.com/store/apps/details?id=salah.rasoulallah.com

کاپی پیسٹ لقمان شاہد

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3219263935020440&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
قبلہ استادِ گرامی حضرت علامہ مولانا حافظ محمد یوسف قادری رحمہ اللہ بتاتے تھے:

ایک دفعہ میں بجوات جارہاتھا ، راستے میں لیٹ ہوگیا ۔۔‌‌‌‌‌‌۔۔۔۔۔ جب دریاے توی پر پہنچا تو شام ہو چکی تھی ، ملاح کشتیاں باندھ کر جاچکے تھے ۔

میں نے ہمت کر کے سائیکل کو کندھوں پر رکھا اور کم‌ پانی پر لگائے گئے ملاحوں کے نشانات کی پیروی کرتے ہوئے آہستہ آہستہ چلنے لگا ۔
ابھی کچھ فاصلہ ہی طے کیا تھا کہ پاؤں پھسلا اور گہرے پانی میں جاگرا ۔۔۔۔۔۔۔ سائیکل ہاتھ سے چھوٹ گئی اور میں غوطے کھانے لگا ۔
موت میری آنکھوں کے سامنے تھی ، کہ اچانک مجھے حدیث پاک یاد آگئی ۔

جب کوئی بندہ پانی میں ڈوب رہا ہو تو سر باہر نکال کر اگر تین بار " اَعِیْنُونِی یَاعِبَادَاللہ " کہے ، تو اللہ کی مقرر کردہ مخلوق اس کی مدد کے لیے پہنچ جاتی ہے ۔

بس میں نے پوری قوت کے ساتھ سر پانی سے باہر نکالا اور کہا:

اعینونی یاعباداللہ ! اسی طرح دوسری مرتبہ بھی کہا ۔۔۔۔۔۔۔ اورجب تیسری بار سر نکال کر یہی کلمات کہے تومجھے نہیں پتا میرے ساتھ کیا پیش آیا ، لیکن میں نے اپنے آپ کو دریا سے باہر پایا اور دیکھا کہ میرے پاس ایک طویل القامت شخص کھڑا ہے ۔
میں نے اس سے پوچھا: میرا سائیکل کہاں ہے ؟
اس نے انگلی سے سائیکل کی طرف اشارہ کیا ۔
جب میں نے ادھر دیکھا تو سامنے سائیکل کھڑا تھا ، میں سائیکل کی طرف بڑھا کیوں کہ اس کے پیچھے میری ضروری چیزیں بھی بندھی ہوئی تھیں ۔
جب سائیکل لے کر واپس پلٹا تو وہ میرا محسن غائب ہوچکا تھا ۔
میں نے سمجھ لیا کہ یہ حضرت خضر علیہ السلام تھے جو اللہ کی طرف سے میری رہنمائی کرنے آئے تھے ، اور یہ دریا میں ڈوبنے والوں کی اللہ کے حکم سے مدد کرتے ہیں ۔

یہ واقعہ صرف خوش عقیدہ سنیوں کے لیے ہے جو حدیث پاک " اعینونی یاعباداللہ " کی برکتوں کے قائل ہیں ۔

رہے وہابی ، تو اُن کے لیے کمینٹ میں انھی کے شیخ ابن قیم کی کتاب سے اِسی سے ملتی جلتی ندائیہ حدیث پیش کردی ہے ، وہ ملاحظہ کرلیں ۔

✍️ لقمان شاہد
29-7-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3220452831568217&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
تقریباً پونے دو سال پہلے میں نے فیس بک پر ایک مضمون لکھاتھا ، جس کے متعلق آج معلوم ہوا کہ کئی سارے" معزز لوگوں " نے اپنے نام سے شائع کیا ہوا ہے ، اور بعض نے تو اس میں قطع برید بھی کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کمال یہ ہے کہ قطع برید کرنے والوں نے درست الفاظ کو غلط سمجھ کر محو کیا ہے ، اور ان کی جگہ غلط الفاظ کو درست سمجھ کر لکھنے کی " سعادت " حاصل کی ہے ۔

اب ان ہستیوں کو یوں مخاطب تو نہیں جاسکتا کہ ؎

خود مار کے کھا ، اگر ہے غیرت کچھ بھی
گیدڑ کھاتے ہیں شیر نَر کا مارا

لیکن اتنا عرض کیا جاسکتا ہے کہ:

جناب عالی ! کسی کی تحریر کو اپنے نام سے شائع کرنے کے بجائے ، من وعن اسی کے نام سے شائع کردیا کریں انشاءاللہ آپ کی عزت ، علمیت ، دیانت ، امانت اور ثقاہت پر کوئی حرف نہیں آیا کرے گا ۔

✍️لقمان شاہد
31-7-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3221709684775865&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
تقریباً پونے دو سال پہلے میں نے فیس بک پر ایک مضمون لکھاتھا ، جس کے متعلق آج معلوم ہوا کہ کئی سارے" معزز لوگوں " نے اپنے نام سے شائع کیا ہوا ہے ، اور بعض نے تو اس میں قطع برید بھی کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کمال یہ ہے کہ قطع برید کرنے والوں نے درست الفاظ کو غلط…
سیدنا ابوالحسن علی بن عثمان ہجویری (داتا صاحب ) رحمة اللہ تعالیٰ علیہ نے " منھاج الدین " کتاب لکھی ، تو ایک چرب زبان شخص نے اُس سے آپ کانام مٹا کر اپنا نام لکھ دیا ، اور لوگوں سے کہا یہ میری کتاب ہے ۔
اللہ تعالی نے اس پر بے برکتی مسلط کردی اور اس کا نام طالبانِ درگاہ کی فہرست سے خارج کردیا ۔

دیکھیے: کشف المحجوب ، دیپاچہ ، ص 2 ، ط انتشارات مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان ، س 1995ء

نام و نمود کی خاطر کسی کی تحریرسے اس کا نام مٹا کراپنے نام سے شائع کرنا سوشل میڈیا پر عام ہے ، اور اس مرض میں کئی قد کاٹھ والے بھی مبتلا ہیں ؛ اللہ پاک ہدایت عطافرمائے !

اپنی بے جا تعریف کے خواہش مند اس آیت کوتین مرتبہ سمجھ کر پڑھیں:

لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّ یُحِبُّوْنَ اَنْ یُّحْمَدُوْا بِمَالَمْ یَفْعَلُوْا فَلَاتَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ

ہر گزگمان نہ کرو ان لوگوں کو جو اپنے اعمال پر خوش ہوتے ہیں اور پسند کرتے ہیں کہ ان کی ایسے کاموں پر تعریف کی جائے جو انھوں نے کیے ہی نہیں ؛ انھیں ہرگز عذاب سے دور نہ سمجھو اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔

سورت آل عمران ، آیت 188

لقمان شاہد
15/8/2018 ء
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 صرف علی علی 🥀

حضرت پیر سید مظہر قیوم شاہ ( ثانی صاحب ) مشہدی رحمہ اللہ سے ایک عالم نے سوال کیا:

کیا وجہ ہے ، بعض صوفی صرف علی علی ہی کرتے رہتےہیں ، عثمان و فاروق پاک کا نام نہیں لیتے ؟

تو انھوں نے فرمایا:

اُن صوفیوں کی بساط ہی اتنی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ جب مولا علی پاک کا مقام و مرتبہ دیکھتے ہیں تو ادھر ہی انوار و تجلیات میں گم ہوکے رہ جاتے ہیں ، آگے نہیں بڑھ سکتے ۔

جب کہ اُس مرتبے سے آگے مرتبہ عثمانی ہوتا ہے ، پھر اُس سے آگے مرتبہ فاروقی ، پھر اس سے بھی آگے مرتبہ صدیقی ہوتا ہے ( جوکہ " فیض نبوت " سے مستفیض اولیں درجہ ہے ) ۔

جو کامل و اکمل اولیا ہوتے ہیں ، وہی جملہ انوار و تجلیات کی تاب لاسکتے ہیں ، اور وہی ورد علی کے ساتھ ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ورد صدیق و فاروق کرتے ہیں ؛ دوسروں کو یہ نعمت نصیب نہیں ہوتی ۔

✍️ لقمان شاہد
31-7-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3221754978104669&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
موضوع #حضرت_عثمان_غنی ❽ یومِ شہادت = 18 ذو الحجہ ۵۳؁ ھ Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge عرس مبارک خلیفۂ‌سوم امیرالمؤمنین حضرت عثمان غنی = عثمان بن عفان رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَـ وَ تَــعَــالیٰ عَــنۡـہۡ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ The Prophet of Rahmah, the Owner of Jannah…
بے شک اللہ نے میرے لئے میری امت سے خطا ، بھول اور اس چیز کو معاف فرما دیا ہے جس پر انہیں مجبور کیا گیا ہو -
बे शक अल्लाह ने मेरे लिये मेरी उम्मत से ख़त़ा , भूल और उस चीज़ को मुआ़फ़ फ़रमा दिया है जिस पर उन्हें मजबूर किृा गया हो !

عمل کی تین صورتیں ہوتی ہیں: (۱) جان بوجھ کر، (۲) غلطی سے، اور (۳) بھول کر۔ جس نے جان بوجھ کر گناہ کیا اور سچے دل سے توبہ کر لی تو اسے معاف کر دیا جائے گا۔ اور اگر توبہ نہ کی تو الله تعالی کی مرضی ہے چاہے تو معاف کر دے اور چاہے تو سزا دے۔ واضح رہے کہ شرک اور کفر بغیر توبہ کے معاف نہیں ہوتا۔ البتہ غلطی، بھول اور کسی کی طرف سے زبردستی کی صورت میں انسان مجبور ہوتا ہے۔ لہذا ان صورتوں میں گنہگار نہ ہوگا، البتہ دنیا میں شرعی احکام کا نفاذ بعض اوقات اسی کے مطابق ہوتا ہے اور بعض اوقات احکام مختلف ہوتے ہیں جن کی تفصیل کے لیے علماء و کتب فقہ کی طرف رجوع کیا جائے۔
https://www.facebook.com/190656494845261/posts/961221477788755/

Yeh Post 34 Zabaan Men↴
https://www.facebook.com/114021443682673/posts/373862364365245/
یہ پوسٹ 34 زبان میں ↑