🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ھٰذا 😂 ھٰذا

کردیا قیس نے لیلیٰ سے تقاضا، ھٰذا
نام اب کردو مرےخودہی پلازا، ھٰذا

خواب میں آکے چڑیلیں اُسےسمجھاتی ہیں
مت مَلو اتنا بھی رخسار پہ غازہ ، ھٰذا

اس نے پوچھاکہ مجھےگفٹ میں کیا دوگےتم ؟
تھام کر دل کومیں کہنے لگا: ھٰذا ، ھٰذا

صاحبِ خانہ سے کہنے لگا با ذوق ڈکیت
قبل از ڈاکہ غزل دیکھیے تازہ ، ھٰذا

اہلیہ ڈانٹ کے کہنے لگی مولانا سے
جیب میں فوٹو مسماة کے؟ ماذا ھٰذا

لفظ فیصل سے بشیر اں کو تھاجذباتی انس
رکھ لیا میں نے تخلص بھی لہذا ، ھٰذا

شاعر: عزیز فیصل

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3217712211842279&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
صوفی باصفا ، حضرت مولانا تنویر احمد جلالی حفظہ اللہ سے کل ملاقات ہوئی ، آپ نے انواع و اقسام کے کھانوں سے ضیافت کی ، اور بہ وقتِ رخصت یہ کتاب بھی دی ۔

اِس کتابِ مُستَطاب میں اُن نفوس قدسیہ کا ذکر خیر کیا گیا ہے جنھیں بہ حالتِ خواب یا بیداری میں رسول پاک ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی ، اور حضور نے انھیں مختلف نعمتوں سے نوازا ۔
یہ کتاب اپنے موضوع کی لاجواب کتاب ہے ، کوئی بعید نہیں کہ اسے پڑھنے والا زیارت سے مشرف ہوجائے !

حضرت مصنف حفظہ اللہ نے اس کتاب کے مقدمے میں آں سرور ﷺ کا جلوہ دیکھنے کی چالیس شرطیں بھی لکھی ہیں ، جو ایک سے بڑھ کر ایک ہیں ۔ ( نیچے ملاحظہ فرمالیں ! )

" حضور پر درود پڑھنا ، حضور کے خیال میں گُم رہنا ، آپ کی آل اولاد سے محبت کرنا ، آپ کے صحابہ کا احترام کرنا اور ان کے مشاجرات میں کف لسان کرنا ؛ علما و اولیا کے پاس کثرت سے حاضری دینا ۔۔۔۔۔۔۔ گمراہ فرقوں: شیعوں ، اباضیوں ، علمانیوں ، وہابیوں اور تیمیوں سے دور و نفور رہنا ، بھی اِنھی شرائط میں سے ہے ‌"

رب تعالیٰ ﷻ اس عظیم کتاب کے طفیل ہمیں بھی زیارت حبیب ﷺ سے مشرف فرمائے ۔

اسال اللہ عزوجل ان یجعل ھذالکتاب شفیعا لی‌عندہ صلی اللہ علیہ وسلم ، یوم لاینفع مال ولا بنون 🤲🤲

کچھ ایسا کردے مِرے کِردگار آنکھوں میں
ہمیشہ نقش رہے ، رُوئے یار آنکھوں میں

انھیں نہ دیکھا تو کس کام کی ہیں یہ آنکھیں
کہ دیکھنے کی ہے ساری بہار آنکھوں میں

نہ صرف آنکھیں ہی روشن ہوں ، دِل بھی بِینا ہو
اگر وہ آئیں کبھی ۔۔۔۔۔۔ ایک بار آنکھوں میں !

✍️لقمان شاہد
27-7-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3218430378437129&id=100008105947430
صوفی باصفا ، حضرت مولانا تنویر احمد جلالی حفظہ اللہ سے کل ملاقات ہوئی ، آپ نے انواع و اقسام کے کھانوں سے ضیافت کی ، اور بہ وقتِ رخصت یہ کتاب بھی دی ۔

اِس کتابِ مُستَطاب میں اُن نفوس قدسیہ کا ذکر خیر کیا گیا ہے جنھیں بہ حالتِ خواب یا بیداری میں رسول پاک ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی ، اور حضور نے انھیں مختلف نعمتوں سے نوازا ۔
یہ کتاب اپنے موضوع کی لاجواب کتاب ہے ، کوئی بعید نہیں کہ اسے پڑھنے والا زیارت سے مشرف ہوجائے !

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3218430378437129&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
پلے سٹور سے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں !

اسے جب آپ کھولیں گے ، تو سامنے آپشن آئے گا :

" صیغۃ الصلاۃ علی النبی "

اب اگر آپ اس پر کلک کرکے کوئی درود پاک منتخب کرلیتے ہیں ، تو آپ کا موبائل جیسے ہی اِن لاک ہوا کرے گا آپ کو درود پاک پڑھنا یاد دلا دیا کرے گا ۔

اس کی ایک برکت تو یہ ہوگی کہ آپ موبائل کے گناہوں سے بچتے رہا کریں گے ، اور دوسری برکت یہ ہو گی کہ آپ کادل یادِ حبیب ﷺ میں مشغول رہے گا ۔

ایک بار درود پاک پڑھ کر لنک اوپن کیجیے:

اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍوَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

https://play.google.com/store/apps/details?id=salah.rasoulallah.com

کاپی پیسٹ لقمان شاہد

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3219263935020440&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
قبلہ استادِ گرامی حضرت علامہ مولانا حافظ محمد یوسف قادری رحمہ اللہ بتاتے تھے:

ایک دفعہ میں بجوات جارہاتھا ، راستے میں لیٹ ہوگیا ۔۔‌‌‌‌‌‌۔۔۔۔۔ جب دریاے توی پر پہنچا تو شام ہو چکی تھی ، ملاح کشتیاں باندھ کر جاچکے تھے ۔

میں نے ہمت کر کے سائیکل کو کندھوں پر رکھا اور کم‌ پانی پر لگائے گئے ملاحوں کے نشانات کی پیروی کرتے ہوئے آہستہ آہستہ چلنے لگا ۔
ابھی کچھ فاصلہ ہی طے کیا تھا کہ پاؤں پھسلا اور گہرے پانی میں جاگرا ۔۔۔۔۔۔۔ سائیکل ہاتھ سے چھوٹ گئی اور میں غوطے کھانے لگا ۔
موت میری آنکھوں کے سامنے تھی ، کہ اچانک مجھے حدیث پاک یاد آگئی ۔

جب کوئی بندہ پانی میں ڈوب رہا ہو تو سر باہر نکال کر اگر تین بار " اَعِیْنُونِی یَاعِبَادَاللہ " کہے ، تو اللہ کی مقرر کردہ مخلوق اس کی مدد کے لیے پہنچ جاتی ہے ۔

بس میں نے پوری قوت کے ساتھ سر پانی سے باہر نکالا اور کہا:

اعینونی یاعباداللہ ! اسی طرح دوسری مرتبہ بھی کہا ۔۔۔۔۔۔۔ اورجب تیسری بار سر نکال کر یہی کلمات کہے تومجھے نہیں پتا میرے ساتھ کیا پیش آیا ، لیکن میں نے اپنے آپ کو دریا سے باہر پایا اور دیکھا کہ میرے پاس ایک طویل القامت شخص کھڑا ہے ۔
میں نے اس سے پوچھا: میرا سائیکل کہاں ہے ؟
اس نے انگلی سے سائیکل کی طرف اشارہ کیا ۔
جب میں نے ادھر دیکھا تو سامنے سائیکل کھڑا تھا ، میں سائیکل کی طرف بڑھا کیوں کہ اس کے پیچھے میری ضروری چیزیں بھی بندھی ہوئی تھیں ۔
جب سائیکل لے کر واپس پلٹا تو وہ میرا محسن غائب ہوچکا تھا ۔
میں نے سمجھ لیا کہ یہ حضرت خضر علیہ السلام تھے جو اللہ کی طرف سے میری رہنمائی کرنے آئے تھے ، اور یہ دریا میں ڈوبنے والوں کی اللہ کے حکم سے مدد کرتے ہیں ۔

یہ واقعہ صرف خوش عقیدہ سنیوں کے لیے ہے جو حدیث پاک " اعینونی یاعباداللہ " کی برکتوں کے قائل ہیں ۔

رہے وہابی ، تو اُن کے لیے کمینٹ میں انھی کے شیخ ابن قیم کی کتاب سے اِسی سے ملتی جلتی ندائیہ حدیث پیش کردی ہے ، وہ ملاحظہ کرلیں ۔

✍️ لقمان شاہد
29-7-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3220452831568217&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
تقریباً پونے دو سال پہلے میں نے فیس بک پر ایک مضمون لکھاتھا ، جس کے متعلق آج معلوم ہوا کہ کئی سارے" معزز لوگوں " نے اپنے نام سے شائع کیا ہوا ہے ، اور بعض نے تو اس میں قطع برید بھی کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کمال یہ ہے کہ قطع برید کرنے والوں نے درست الفاظ کو غلط سمجھ کر محو کیا ہے ، اور ان کی جگہ غلط الفاظ کو درست سمجھ کر لکھنے کی " سعادت " حاصل کی ہے ۔

اب ان ہستیوں کو یوں مخاطب تو نہیں جاسکتا کہ ؎

خود مار کے کھا ، اگر ہے غیرت کچھ بھی
گیدڑ کھاتے ہیں شیر نَر کا مارا

لیکن اتنا عرض کیا جاسکتا ہے کہ:

جناب عالی ! کسی کی تحریر کو اپنے نام سے شائع کرنے کے بجائے ، من وعن اسی کے نام سے شائع کردیا کریں انشاءاللہ آپ کی عزت ، علمیت ، دیانت ، امانت اور ثقاہت پر کوئی حرف نہیں آیا کرے گا ۔

✍️لقمان شاہد
31-7-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3221709684775865&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
تقریباً پونے دو سال پہلے میں نے فیس بک پر ایک مضمون لکھاتھا ، جس کے متعلق آج معلوم ہوا کہ کئی سارے" معزز لوگوں " نے اپنے نام سے شائع کیا ہوا ہے ، اور بعض نے تو اس میں قطع برید بھی کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کمال یہ ہے کہ قطع برید کرنے والوں نے درست الفاظ کو غلط…
سیدنا ابوالحسن علی بن عثمان ہجویری (داتا صاحب ) رحمة اللہ تعالیٰ علیہ نے " منھاج الدین " کتاب لکھی ، تو ایک چرب زبان شخص نے اُس سے آپ کانام مٹا کر اپنا نام لکھ دیا ، اور لوگوں سے کہا یہ میری کتاب ہے ۔
اللہ تعالی نے اس پر بے برکتی مسلط کردی اور اس کا نام طالبانِ درگاہ کی فہرست سے خارج کردیا ۔

دیکھیے: کشف المحجوب ، دیپاچہ ، ص 2 ، ط انتشارات مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان ، س 1995ء

نام و نمود کی خاطر کسی کی تحریرسے اس کا نام مٹا کراپنے نام سے شائع کرنا سوشل میڈیا پر عام ہے ، اور اس مرض میں کئی قد کاٹھ والے بھی مبتلا ہیں ؛ اللہ پاک ہدایت عطافرمائے !

اپنی بے جا تعریف کے خواہش مند اس آیت کوتین مرتبہ سمجھ کر پڑھیں:

لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّ یُحِبُّوْنَ اَنْ یُّحْمَدُوْا بِمَالَمْ یَفْعَلُوْا فَلَاتَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ

ہر گزگمان نہ کرو ان لوگوں کو جو اپنے اعمال پر خوش ہوتے ہیں اور پسند کرتے ہیں کہ ان کی ایسے کاموں پر تعریف کی جائے جو انھوں نے کیے ہی نہیں ؛ انھیں ہرگز عذاب سے دور نہ سمجھو اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔

سورت آل عمران ، آیت 188

لقمان شاہد
15/8/2018 ء