🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
سلام مسنون!
حیات بخیر!

باتوں سے خوشبو آئے!
"‏ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﺷﺒﻨﻢ ﺳﮯ ﮐﻨﻮﺍﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﺮﺳﮑﺘﺎ ﺍسی ﻃﺮﺡ ﺣﺮﯾﺼﻮﮞ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﺎ ﮐﺎسہ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﺮ ﺳﮑﺘﺎ‌۔"

#گلشنِ_اقوال

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/958129494764620/
ہاے غافل! پانچ جانے اور چار آنے والے منظر کو ہمیشہ نگاہ میں رکھ، چلتی سانسوں کی قدر کر اور خلقِ خدا کی بھلائی کے کچھ ایسے کام کرجا کہ پسِ مرگ لوگ کہہ اٹھیں:

عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے اٹھے

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/958770028033900/
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!
حیات بخیر دوستو!
باتیں ہیں مصری کی ڈلی!
"جب ہم کسی کے لبوں پر مسکراہٹ نہیں لا سکتے تو ہمارا کوئی حق نہیں بنتا کہ اُس کے آنسوؤں کی وجہ بنیں۔"

#گلشنِ_اقوال

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/959932791250957/
‏غلط فہمی اگر زیادہ دیر تک رہے تو بدگمانی کو جنم دیتی ہے اور بدگمانی وہ زہر ہے جو کسی بھی تعلّق کو ذرا سی بات پر ختم کر دینے کے لیے کافی ہے،اس لیے کسی کے بارے میں اگر غلط فہمی ہو جائے تو اسے جلد از جلد دور کرنے کی کوشش کریں!
#گلشن_اقوال
#مشاہدنامہ
#مشاہدرضوی

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/849816502262587/
‏اپنے بچوں کو کم عمری میں ہی تعزیت، تیمارداری، احساس، برداشت، انکساری، تواضع اور تحمل ضرور سکھائیں۔
ورنہ کھانا تو حیوان بھی اپنی اولاد کو کھلا لیتے ہیں۔

#گلشن_اقوال
#مشاہدرضوی

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/849228998988004/
"انسانی فطرت میں ضد و جہالت رچی بسی ہے کوئی نبی کے دور میں وہ بھی ایک ہی بستی میں رہ کر بھی ابوجہل ہی رہتاہے کوئی دور رہ کر بھی اویس قرنی بن جاتا ہے ھدایت کا تعلق دل سے ہے اگر دل ضد کرجائے تو ساری دنیا کی حق کی دلیلیں بھی لوگوں کے سامنے بےکار ہیں"

#گلشن_اقوال
#مشاہدنامہ
#مشاہدرضوی

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/869170606993843/
‏بات نیت کی ہے،
نیت میں خلوص ہو تو انسانیت،
اگر وحشت ہو تو حیوانیت،
اگر تکبر ہو تو شیطانیت،
بس نیت درست کر لو!!
ورنہ نیکی اور بدی میں کوئی فاصلہ باقی نہیں رہے گا۔
#گلشن_اقوال
#مشاہدنامہ
#مشاہدرضوی

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/821613368416234/
دنیا میں اس سے بڑھ کر کوئی ایوارڈ نہیں ہو سکتا کہ لوگ آپ کی اچھی تربیت کی وجہ سے آپ کے والدین کو عزت اور آپ کو دعائیں دیں۔

#گلشن_اقوال

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/849560935621477/
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!
حیات بخیر دوستو!
"خالی ضرورتیں پوری کرنے سے رشتے کبھی نہیں نبھتے، ضرورتیں تو آپ اپنے ملازمین کی بھی پوری کرتے ہیں۔ ضرورتیں تو آپ ان کی بھی پوری کرتے ہیں جن کو آپ جانتے تک نہیں اصل حقیقت تو احساس کی ہے جب تک احساس پیدا نہیں ہو گا رشتہ نبھتا نہیں سمیٹا جاتا ہے۔

#گلشن_اقوال
#مشاہدنامہ

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/786653601912211/
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!
حیات بخیر دوستو!
باتیں ہیں مصری کی ڈلی!
"اگر رویوں کی کسوٹی پر پرکھیں تو دُنیا دو ہی رویوں کے اِردگِرد گھومتی ہے ـ
•نفرت اور •مُحبت
بس آپ کا انتخاب ہمیشہ مُحبت ہی ہونا چاہیے !

#گلشن_اقوال
#مشاہدنامہ

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/772482283329343/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
عمل کی تین صورتیں ہوتی ہیں: (۱) جان بوجھ کر، (۲) غلطی سے، اور (۳) بھول کر۔ جس نے جان بوجھ کر گناہ کیا اور سچے دل سے توبہ کر لی تو اسے معاف کر دیا جائے گا۔ اور اگر توبہ نہ کی تو الله تعالی کی مرضی ہے چاہے تو معاف کر دے اور چاہے تو سزا دے۔ واضح رہے کہ شرک اور کفر بغیر توبہ کے معاف نہیں ہوتا۔ البتہ غلطی، بھول اور کسی کی طرف سے زبردستی کی صورت میں انسان مجبور ہوتا ہے۔ لہذا ان صورتوں میں گنہگار نہ ہوگا، البتہ دنیا میں شرعی احکام کا نفاذ بعض اوقات اسی کے مطابق ہوتا ہے اور بعض اوقات احکام مختلف ہوتے ہیں جن کی تفصیل کے لیے علماء و کتب فقہ کی طرف رجوع کیا جائے۔

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/961221477788755/
موت آواز دیتی ہے شاید انھیں
جانے والے ہیں دنیا سے اہل وفا
راز ایسے میں کوئی غزل چھیڑ دو
قافلے زندگی کے ٹھہر جائیں گے

راز الہ آبادی

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/961870091057227/
اے نارِ نمرود کو گل زار کرنے والے ربِ عظیم جل شانہٗ و عم نوالہٗ!
ترکی کے جنگلات میں بھڑکتی آگ کو سرد فرما دے، اہلِ ترکی پر اپنا خاص فضل فرما، ان کی جان و مال کی حفاظت فرما، آمین بجاہ النبی الامین الاشرف الافضل النجیب صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وصحبہ وبارک وسلم

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/961811547729748/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کچھ دن پہلے فیس بک پر کسی نے ، ایک چھوٹاسا کمینٹ کیا تھا ، جو میرے لیے بہت قیمتی ثابت ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو بات تقریباً چھے سال سے پلے نہیں پڑ رہی تھی ، اُن چند سطروں سے ذہن نشین ہوگئی ۔

کسی نے سچ کہا تھا:

" کوئی انسان بیکار نہیں ہوتا ، نہ کوئی بات فضول ہوتی ہے ۔
یہ ہمارا ظرف اور فہم ہے کہ کس سے ، کتنا فائدہ حاصل کرتے ہیں ۔ "

✍️ لقمان شاہد
20-7-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3212823032331197&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک شاگرد نے کہا:

" جب ہم حضرت امیر معاویہ کا ذکر کرتے ہیں ، یا جمل و صفین میں شامل تمام صحابہ کرام کوخیر سے یاد کرتے ہیں تو فلاں مولوی صاحب ہمیں ناصبیت زدہ اور ناصبی فکر والا کہتے ہیں ، ان کا کیا کیا جائے ؟ "

میں نے عرض کی :

اگر صحابہ کرام کا ذکرِ خیر کرنے ، اور جملہ شرکاے جمل و صفین کے لیے جنابِ الہی سے خیر کی امید رکھنے کی وجہ سے کوئی مولوی صاحب آپ کو ناصبی کہتے ہیں تو رنجیدہ خاطر نہ ہوا کریں ، بلکہ یہ سمجھ لیا کریں کہ:

مولوی صاحب کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنھیں " اپنے پیر و مرشد " کی طرف سے ایسی باتوں کی تلقین کی جاتی ہے ۔

( اِنَّ الشَّیٰطِیْنَ لَیُوْحُوْنَ اِلٰۤى اَوْلِیٰٓـِٕهِمْ )

اور ایسی باتوں کی مرزا قادیانی کو بھی تلقین کی جاتی تھی تو وہ مسلمانوں کے خلاف یاوہ گوئی کرتا رہتا تھا ۔

آپ سید عالم ﷺ کے صحابہ کا جب ذکر کریں ، جہاں ذکر کریں ، خیر سے ہی کریں ‌؛ چاہے کوئی بدبخت آپ کو ناصبی کہے یا خارجی ‌۔

جس طرح بعض صحابہ کرام مشاجرات میں شریک ہوئے اسی طرح بعض کنارہ‌ کش بھی رہے ، جن میں:

سیدنا سعد بن ابی وقاص ، سیدنا عبداللہ بن عمر ، سیدنا عمران بن حُصین ، سیدنا کعب بن عجرہ ، سیدنا ابو بکرہ اور سیدنامعاویہ بن خدیج رضی اللہ عنھم بھی ہیں ۔
سیدناسعد رضی اللہ عنہ کی غیر جانب داری پر تو خود مولی علی پاک بھی رشک کیا کرتے تھے ۔

( اعتزل الفتنۃ ولم یقاتل مع علی و معاویۃ ثم کان علی یغبطہ علی ذلک )

اِس لیے جو صحابہ رضی اللہ عنھم شامل نہ ہوئے ، یا ہوئے اور جس طرف سے بھی ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم ان سب کا صحابی رسول ہونے کی وجہ سے ہمیشہ احترام ہی کریں گے ، اور یہ احترام انشاءاللہ ہماری اخروی فوز و فلاح کا سبب بنے گا ۔

✍️لقمان شاہد
22-7-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3214389638841203&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
جسے اللہ کا نبی ایک بار جنتی کَہ دے وہ ہمیشہ کے لیے جنت کا حق دار بن جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ تو اُس عثمان غنی کے کیا کہنے جنھیں " سید الانبیا " نے گیارہ مرتبہ جنتی کہا ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3219933161620184&id=100008105947430
حسد کرنے والے سے بدلہ نہ لیا کریں ، اُس پر ترس کھایا کریں ، وہ ایسا انسان ہوتا ہے جو آپ کے جلائے بغیر ہی جل بُھن کے راکھ ہو رہا ہوتا ہے ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3215971208683046&id=100008105947430