🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ستر فرشتے دعاے مغفرت کرتے ہیں

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں :

"من صلي الفجر في جماعة وقعد في مصلاه وقرأ ثلاث آيات من أول سورة الأنعام وكّل الله به سبعين ملكاً يسبحون الله ويستغفرون له الي يوم القيامة."

ترجمہ : جس نے نماز فجر جماعت سے پڑھی پھر اسی جگہ بیٹھا رہا اور سورۂ انعام (جو 7ویں پارہ میں ہے) کی پہلی تین آیات تلاوت کیں اللہ تبارک وتعالی اس کے ساتھ ستر فرشتے مقرر فرمادے گا جو قیامت تک اللہ عزوجل کی تسبیح بیان کریں گے اور اس شخص کے لیے مغفرت کی دعا کرتے رہیں گے .

( الدر المنثور في التفسير المأثور للسيوطي ، سورة الأنعام ، ج 3 ، ص 246 ، دارالفكر ، بيروت )

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/958130418097861/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اطاعت والدین سایۂ عرش کے حصول کا ذریعہ ہے

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں :

"ان موسي لما قربه الله نجيا بطور سيناء أبصر عبداً جالساً في ظل العرش ، سأله أي رب من هذا ؟ فلم ينسبه أو يسمه ، قال : هذا عبد لايحسد الناس علي ما آتاهم الله من فضله ، بر بالوالدين لا يمشي بالنميم."

ترجمہ : اللہ تعالی نے جس وقت حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اپنے کلام کا شرف بخشنے کے لیے "کوہِ طور" پر اپنا قرب عطا فرمایا تو آپ علیہ السلام نے ایک شخص کو عرش کے سائے میں بیٹھے ہوئے دیکھا تو اپنے رب عزوجل کی بارگاہ میں عرض کی :
اے میرے پروردگار ! یہ کون ہے ؟
اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا :
یہ وہ بندہ ہے کہ اللہ عزوجل نے اپنے بندوں کو اپنے فضل سے جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں یہ ان پر حسد نہیں کرتا تھا ، اپنے والدین کا فرماں بردار تھا (ان سے اچھا سلوک کرتا تھا) اور چغلی نہیں کرتا تھا۔

( كتاب الدعاء لأبي عبدالرحمن محمد بن فضيل الضبي ، ص 280 ، رقم 102 ، مكتبة الرشد ، الرياض )

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/958530428057860/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
تین کار آمد نصیحیتیں

حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :

"أدبني أبي بثلاث : قال لي : أي بنيّ ! ان من يصحب صاحب السوء لايسلم ، ومن يدخل مداخل السوء يتهم ، ومن لايملك لسانه يندم."

ترجمہ : مجھے میرے والد گرامی (حضرت امام باقر رضی اللہ عنہ) نے تین باتیں سکھاتے ہوئے ارشاد فرمایا : اے میرے بیٹے !
(1) جو برے آدمی کی صحبت اختیار کرتا ہے وہ سلامت نہیں رہتا
(2) جو برائی کی جگہ جاتا ہے اس پر تہمت لگتی ہے
(3) جو اپنی زبان قابو میں نہیں رکھتا وہ نادم (شرمندہ) ہوتا ہے ۔

( الزواجر عن اقتراف الكبائر لابن حجر المكي الهيتمي ، خاتمة في التحذير من جملة المعاصي الخ ، ج 1 ، ص 29 ، دارالكتب العلمية ، بيروت )

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/959711654606404/
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سلام مسنون!
حیات بخیر!

باتوں سے خوشبو آئے!
"‏ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﺷﺒﻨﻢ ﺳﮯ ﮐﻨﻮﺍﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﺮﺳﮑﺘﺎ ﺍسی ﻃﺮﺡ ﺣﺮﯾﺼﻮﮞ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﺎ ﮐﺎسہ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﺮ ﺳﮑﺘﺎ‌۔"

#گلشنِ_اقوال

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/958129494764620/
ہاے غافل! پانچ جانے اور چار آنے والے منظر کو ہمیشہ نگاہ میں رکھ، چلتی سانسوں کی قدر کر اور خلقِ خدا کی بھلائی کے کچھ ایسے کام کرجا کہ پسِ مرگ لوگ کہہ اٹھیں:

عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے اٹھے

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/958770028033900/
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!
حیات بخیر دوستو!
باتیں ہیں مصری کی ڈلی!
"جب ہم کسی کے لبوں پر مسکراہٹ نہیں لا سکتے تو ہمارا کوئی حق نہیں بنتا کہ اُس کے آنسوؤں کی وجہ بنیں۔"

#گلشنِ_اقوال

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/959932791250957/
‏غلط فہمی اگر زیادہ دیر تک رہے تو بدگمانی کو جنم دیتی ہے اور بدگمانی وہ زہر ہے جو کسی بھی تعلّق کو ذرا سی بات پر ختم کر دینے کے لیے کافی ہے،اس لیے کسی کے بارے میں اگر غلط فہمی ہو جائے تو اسے جلد از جلد دور کرنے کی کوشش کریں!
#گلشن_اقوال
#مشاہدنامہ
#مشاہدرضوی

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/849816502262587/
‏اپنے بچوں کو کم عمری میں ہی تعزیت، تیمارداری، احساس، برداشت، انکساری، تواضع اور تحمل ضرور سکھائیں۔
ورنہ کھانا تو حیوان بھی اپنی اولاد کو کھلا لیتے ہیں۔

#گلشن_اقوال
#مشاہدرضوی

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/849228998988004/
"انسانی فطرت میں ضد و جہالت رچی بسی ہے کوئی نبی کے دور میں وہ بھی ایک ہی بستی میں رہ کر بھی ابوجہل ہی رہتاہے کوئی دور رہ کر بھی اویس قرنی بن جاتا ہے ھدایت کا تعلق دل سے ہے اگر دل ضد کرجائے تو ساری دنیا کی حق کی دلیلیں بھی لوگوں کے سامنے بےکار ہیں"

#گلشن_اقوال
#مشاہدنامہ
#مشاہدرضوی

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/869170606993843/
‏بات نیت کی ہے،
نیت میں خلوص ہو تو انسانیت،
اگر وحشت ہو تو حیوانیت،
اگر تکبر ہو تو شیطانیت،
بس نیت درست کر لو!!
ورنہ نیکی اور بدی میں کوئی فاصلہ باقی نہیں رہے گا۔
#گلشن_اقوال
#مشاہدنامہ
#مشاہدرضوی

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/821613368416234/
دنیا میں اس سے بڑھ کر کوئی ایوارڈ نہیں ہو سکتا کہ لوگ آپ کی اچھی تربیت کی وجہ سے آپ کے والدین کو عزت اور آپ کو دعائیں دیں۔

#گلشن_اقوال

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/849560935621477/
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!
حیات بخیر دوستو!
"خالی ضرورتیں پوری کرنے سے رشتے کبھی نہیں نبھتے، ضرورتیں تو آپ اپنے ملازمین کی بھی پوری کرتے ہیں۔ ضرورتیں تو آپ ان کی بھی پوری کرتے ہیں جن کو آپ جانتے تک نہیں اصل حقیقت تو احساس کی ہے جب تک احساس پیدا نہیں ہو گا رشتہ نبھتا نہیں سمیٹا جاتا ہے۔

#گلشن_اقوال
#مشاہدنامہ

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/786653601912211/
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!
حیات بخیر دوستو!
باتیں ہیں مصری کی ڈلی!
"اگر رویوں کی کسوٹی پر پرکھیں تو دُنیا دو ہی رویوں کے اِردگِرد گھومتی ہے ـ
•نفرت اور •مُحبت
بس آپ کا انتخاب ہمیشہ مُحبت ہی ہونا چاہیے !

#گلشن_اقوال
#مشاہدنامہ

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/772482283329343/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
عمل کی تین صورتیں ہوتی ہیں: (۱) جان بوجھ کر، (۲) غلطی سے، اور (۳) بھول کر۔ جس نے جان بوجھ کر گناہ کیا اور سچے دل سے توبہ کر لی تو اسے معاف کر دیا جائے گا۔ اور اگر توبہ نہ کی تو الله تعالی کی مرضی ہے چاہے تو معاف کر دے اور چاہے تو سزا دے۔ واضح رہے کہ شرک اور کفر بغیر توبہ کے معاف نہیں ہوتا۔ البتہ غلطی، بھول اور کسی کی طرف سے زبردستی کی صورت میں انسان مجبور ہوتا ہے۔ لہذا ان صورتوں میں گنہگار نہ ہوگا، البتہ دنیا میں شرعی احکام کا نفاذ بعض اوقات اسی کے مطابق ہوتا ہے اور بعض اوقات احکام مختلف ہوتے ہیں جن کی تفصیل کے لیے علماء و کتب فقہ کی طرف رجوع کیا جائے۔

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/961221477788755/
موت آواز دیتی ہے شاید انھیں
جانے والے ہیں دنیا سے اہل وفا
راز ایسے میں کوئی غزل چھیڑ دو
قافلے زندگی کے ٹھہر جائیں گے

راز الہ آبادی

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/961870091057227/