🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Photo
موضوع #حضرت_عثمان_غنی
یومِ شہادت = 18 ذو الحجہ ۵۳؁ ھ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
عرس مبارک خلیفۂ‌سوم امیرالمؤمنین
حضرت عثمان غنی = عثمان بن عفان
رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَـ وَ تَــعَــالیٰ عَــنۡـہۡ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
The Prophet of Rahmah, the Owner of Jannah ﷺ said,

لِكُلِّ نَبِيٍّ رَفِيقٌ فِي الْجَنَّةِ، وَرَفِيقِي فِيهَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ

Urdu: ہر نبی کے لیے جنت میں ایک رفیق ہے اور جنت میں میرے رفیق عثمان بن عفان ہیں۔

English: Every Prophet will have a (special) companion in paradise and my (special) companion in paradise is Usman son of Affan.

Roman: Har Nabi ke liye Jannat mein aik Rafeeq hay aur Jannat mein Mere Rafeeq Usman bin Affan hain.

Hindi: हर नबी के लिए जन्नत में एक रफीक़ है और जन्नत में मेरे रफीक़ उस्मान बिन अफ्फान हैं।

Chinese: 在天堂里每位先知皆有伴侣,我的伴侣是奥斯曼·本·阿凡。

سنن ابن ماجه، كتاب السنة، باب في فضائل أصحاب رسول الله ﷺ، الحديث 109

Yeh Post 33 Zabaan Men↴
https://www.facebook.com/114021443682673/posts/371452837939531/
یہ پوسٹ 33 زبان میں ↑
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا جبۂ مبارک*

ارضِ خلدآباد باغ و بہار ہے...کئی اسباب ہیں... کئی انفرادی پہلو ہیں... اس سرزمین پر مشائخِ چشتیہ کے بڑے بڑے قافلے اُترے... اولیائے کرام کے مبارک وجود سے یہاں کی تابشیں سلامت ہیں...

*وجہِ امتیاز:* رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا پیرہن مبارک (جبہ شریف) یہاں موجود ہے... جو ٢٢ ویں خواجہ حضرت خواجہ زین الدین چشتی شیرازی کے مزارِ پاک سے متصل حجرۂ خاص میں محفوظ ہے... ١٢ ربیع الاول شریف کی صبحِ درخشاں سے شبِ تاباں تک زیارت کروائی جاتی ہے... برکتوں کے توشے بٹتے ہیں... نسبتوں کی بہاریں ہیں... جن سے مشامِ روح مشک بار ہوئے جاتے ہیں...

*شجرہ:* اسی جبۂ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا شجرۂ مبارکہ جو حجرۂ مبارکہ کی داہنی دیوار پر نصب ہے؛ کا عکسِ جمیل یہاں ملاحظہ فرمائیں... جس کی ترتیب راقم نے کی... مولانا محمد یونس مالیگ کے نواسے اقبال احمد وارثی (لندن) نے اسے خطاط احمد شفیق سے تیار کروایا... شجرۂ مبارکہ کے مزید دو فریم اندرونِ مزارِ اقدس ٢٢ ویں خواجہ نصب ہیں.... یہ تصویر عزیز گرامی فرید رضوی سے موصول ہوئی...
(غلام مصطفیٰ رضوی، نوری مشن مالیگاؤں)
***
شذرہ: رومَن انگلش میں برادرم شیخ عادل رضوی (ازہری گرافکس) نے منتقل کیا... اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے- آمین

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=4275180859230260&id=100002151654486
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ستر فرشتے دعاے مغفرت کرتے ہیں

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں :

"من صلي الفجر في جماعة وقعد في مصلاه وقرأ ثلاث آيات من أول سورة الأنعام وكّل الله به سبعين ملكاً يسبحون الله ويستغفرون له الي يوم القيامة."

ترجمہ : جس نے نماز فجر جماعت سے پڑھی پھر اسی جگہ بیٹھا رہا اور سورۂ انعام (جو 7ویں پارہ میں ہے) کی پہلی تین آیات تلاوت کیں اللہ تبارک وتعالی اس کے ساتھ ستر فرشتے مقرر فرمادے گا جو قیامت تک اللہ عزوجل کی تسبیح بیان کریں گے اور اس شخص کے لیے مغفرت کی دعا کرتے رہیں گے .

( الدر المنثور في التفسير المأثور للسيوطي ، سورة الأنعام ، ج 3 ، ص 246 ، دارالفكر ، بيروت )

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/958130418097861/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اطاعت والدین سایۂ عرش کے حصول کا ذریعہ ہے

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں :

"ان موسي لما قربه الله نجيا بطور سيناء أبصر عبداً جالساً في ظل العرش ، سأله أي رب من هذا ؟ فلم ينسبه أو يسمه ، قال : هذا عبد لايحسد الناس علي ما آتاهم الله من فضله ، بر بالوالدين لا يمشي بالنميم."

ترجمہ : اللہ تعالی نے جس وقت حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اپنے کلام کا شرف بخشنے کے لیے "کوہِ طور" پر اپنا قرب عطا فرمایا تو آپ علیہ السلام نے ایک شخص کو عرش کے سائے میں بیٹھے ہوئے دیکھا تو اپنے رب عزوجل کی بارگاہ میں عرض کی :
اے میرے پروردگار ! یہ کون ہے ؟
اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا :
یہ وہ بندہ ہے کہ اللہ عزوجل نے اپنے بندوں کو اپنے فضل سے جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں یہ ان پر حسد نہیں کرتا تھا ، اپنے والدین کا فرماں بردار تھا (ان سے اچھا سلوک کرتا تھا) اور چغلی نہیں کرتا تھا۔

( كتاب الدعاء لأبي عبدالرحمن محمد بن فضيل الضبي ، ص 280 ، رقم 102 ، مكتبة الرشد ، الرياض )

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/958530428057860/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
تین کار آمد نصیحیتیں

حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :

"أدبني أبي بثلاث : قال لي : أي بنيّ ! ان من يصحب صاحب السوء لايسلم ، ومن يدخل مداخل السوء يتهم ، ومن لايملك لسانه يندم."

ترجمہ : مجھے میرے والد گرامی (حضرت امام باقر رضی اللہ عنہ) نے تین باتیں سکھاتے ہوئے ارشاد فرمایا : اے میرے بیٹے !
(1) جو برے آدمی کی صحبت اختیار کرتا ہے وہ سلامت نہیں رہتا
(2) جو برائی کی جگہ جاتا ہے اس پر تہمت لگتی ہے
(3) جو اپنی زبان قابو میں نہیں رکھتا وہ نادم (شرمندہ) ہوتا ہے ۔

( الزواجر عن اقتراف الكبائر لابن حجر المكي الهيتمي ، خاتمة في التحذير من جملة المعاصي الخ ، ج 1 ، ص 29 ، دارالكتب العلمية ، بيروت )

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/959711654606404/
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سلام مسنون!
حیات بخیر!

باتوں سے خوشبو آئے!
"‏ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﺷﺒﻨﻢ ﺳﮯ ﮐﻨﻮﺍﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﺮﺳﮑﺘﺎ ﺍسی ﻃﺮﺡ ﺣﺮﯾﺼﻮﮞ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﺎ ﮐﺎسہ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﺮ ﺳﮑﺘﺎ‌۔"

#گلشنِ_اقوال

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/958129494764620/
ہاے غافل! پانچ جانے اور چار آنے والے منظر کو ہمیشہ نگاہ میں رکھ، چلتی سانسوں کی قدر کر اور خلقِ خدا کی بھلائی کے کچھ ایسے کام کرجا کہ پسِ مرگ لوگ کہہ اٹھیں:

عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے اٹھے

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/958770028033900/
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!
حیات بخیر دوستو!
باتیں ہیں مصری کی ڈلی!
"جب ہم کسی کے لبوں پر مسکراہٹ نہیں لا سکتے تو ہمارا کوئی حق نہیں بنتا کہ اُس کے آنسوؤں کی وجہ بنیں۔"

#گلشنِ_اقوال

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/959932791250957/
‏غلط فہمی اگر زیادہ دیر تک رہے تو بدگمانی کو جنم دیتی ہے اور بدگمانی وہ زہر ہے جو کسی بھی تعلّق کو ذرا سی بات پر ختم کر دینے کے لیے کافی ہے،اس لیے کسی کے بارے میں اگر غلط فہمی ہو جائے تو اسے جلد از جلد دور کرنے کی کوشش کریں!
#گلشن_اقوال
#مشاہدنامہ
#مشاہدرضوی

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/849816502262587/
‏اپنے بچوں کو کم عمری میں ہی تعزیت، تیمارداری، احساس، برداشت، انکساری، تواضع اور تحمل ضرور سکھائیں۔
ورنہ کھانا تو حیوان بھی اپنی اولاد کو کھلا لیتے ہیں۔

#گلشن_اقوال
#مشاہدرضوی

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/849228998988004/
"انسانی فطرت میں ضد و جہالت رچی بسی ہے کوئی نبی کے دور میں وہ بھی ایک ہی بستی میں رہ کر بھی ابوجہل ہی رہتاہے کوئی دور رہ کر بھی اویس قرنی بن جاتا ہے ھدایت کا تعلق دل سے ہے اگر دل ضد کرجائے تو ساری دنیا کی حق کی دلیلیں بھی لوگوں کے سامنے بےکار ہیں"

#گلشن_اقوال
#مشاہدنامہ
#مشاہدرضوی

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/869170606993843/