🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
ہمارا ماننا یہ ہے کہ صوفی صفات کا حامل اہل علم چاہے جس میدان کا بھی آدمی ہو وہ کبھی بھی انکار حدیث جیسے قبیح جرم کا باعث نہیں بن سکتا ۔۔ برعظیم پاک و ھند کے جملہ اہل فکر اور ارباب حل عقد کو اس جانب اپنی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پس نوشت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درج ذیل تصاویر ان کتب کی ہیں جو مذکورہ بالا مسلم فلاسفہ نے لکھی تھیں اور یہ انٹر نیٹ پر آن لائین دستیاب ہیں ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=318828039923017&id=100053874703540
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#نعمتہ_الباری_کی_خصوصیات_و_انفرادیت

نعمتہ الباری حضرت علامہ غلام رسول سعیدی علیہ الرحمہ کی تصنیف کردہ اردو زبان میں بخاری شریف کی ایک مایہ ماز شرح ہے جو کہ بخاری شریف کی تمام اردو شروحات میں منفرد خصوصیت و اہمیت کی حامل ہے --

حضرت علامہ غلام رسول سعیدی علیہ الرحمہ نعمتہ الباری فی شرح صحیح البخاری لکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں --

صحیح البخاری کی دستیاب اردو شروحات دیکھ کر مجھے اکثر یہ خیال آتا تھا کہ کتب حدیث میں صحیح البخاری کا جو عظیم الشان مقام ہے اس کے شایان شان اردو میں اس پائے کی کوئی شرح نہیں ہے اس لئے میں چاہتا تھا کہ اردو میں بھی اس کی کوئی ایسی عظیم المرتبہ شرح لکھی جائے جو عربی شروح میں سے شرح ابن بطال ، عمدة القاری ، فتح الباری ، کا عکس جمیل ہو

( ١ ) اس شرح کی پہلی خصوصیت یہ ہے کہ یہ بہت ہی تفصیلی و انتہائی ضخیم شرح ہے جو کہ سولہ مجلدات و جہازی سائز کے تقریبًا سولہ ہزار صفحات پر پھیلی ہوئی ہے --

( ٢ ) اس شرح کہ دوسری خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تفسیر تبیان القرآن کی طرح نہایت ہی معتدل زبان استعمال کی گئی ہے نہ کہ اتنی پے چیدہ کہ عام ذہنوں کے فہم سے پرے ہو اور نہ ہی اتنی آسان کہ خواص دور ہو جائیں بلکہ یہ شرح عوام و خواص دنوں کے لئے ہی مفید ہے ---

( ٣ ) اس شرح کی چوتھی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تحقیق کے عصری تقاضوں کو مد نظر رکھا گیا ہے --

( ۴ ) اس شرح کی پانچویں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں مختلف مسائل پر کتب ستہ اور دیگر کتب احادیث سے اتنی کثرت سے احادیث کوڈ کی گئی ہیں کہ اگر اس شرح کو کتب احادیث کا مجموعہ کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا --

( ٦ ) اس شرح کی چھٹویں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں بخاری شریف میں قائم کئے گئے بابوں کی بھی لغوی و شرعی وضاحت و شرح کی گئی ہے بعض مقامات پر مختصر تو بعض مقامات پر تفصیل سے کی گئی ہے --

( ٧ ) اس شرح کی ساتویں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں اسناد کا بھی ترجمہ کیا گیا ہے نیز اسناد کے رجال کا پہلی مرتبہ میں تعارف بھی کروایا گیا ہے --

( ٨ ) اس شرح کی آٹھویں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں متن حدیث میں آنے والے رجال کا بھی پہلی مرتبہ میں تعارف کروایا گیا ہے --

( ٩ ) اس شرح کی نویں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں بھی تفسیر تبیان القرآن کی طرح فقہی مسائل میں ائمہ اربع کے نظریات کو ان کے دلائل کے ساتھ ذکر کر کے فقہ حنفی کو ترجیح دی گئی ہے --

( ١٠ ) اس شرح کی دسویں خصوصیت یہ ہے اس میں عصری مسائل پر مدلل و تفصیلی بحث کی گئی ہے جس کے نتجے میں دور حاضر کے بہت سے مسائل و الجھنیں دور ہو گئی ہیں --

( ١١ ) اس شرح کی گیارویں خصوصیت یہ ہے اس میں بھی تفسیر تبیان القرآن کی طرح مستشرقین کی طرف سے کئے جانے والے اعتراضات کے نقلی و عقلی دلائل کے ساتھ شافی جوابات دئے گئے ہیں نیز فرقہ باطلہ کا رد ابطال بھی کیا گیا ہے --

( ١٢ ) اس شرح کی بارہویں خصوصیت یہ ہے اس میں عقائد اہل سنت و افکار رضا کو دلائل و براہین سے ثابت کیا گیا ہے نیز سولہویں جلد میں تکفیر اشخاص اربع کی تصدیق بھی کی گئی ہے ----

( ١٣ ) اس شرح کی تیرہویں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں دیگر اردو شروحات کے مقابل کثرت سے کتب اسلاف سے استفادہ کیا گیا ہے تقریبًا پانچ سو کتب اسلاف سے استفادہ کیا گیا ہے جس میں کتب احادیث ، کتب تفاسیر ، کتب شروح احادیث ، کتب فقہ اربع ، کتب اسماء الرجال ، کتب تاریخ و سیر ، کتب لغت وغیرہ شامل ہیں ---

( ١۴ ) اس شرح کی چودہویں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تمام اردو و عربی شروحات کے مقابل جس کتاب کا بھی حوالہ دیا گیا تو وہ مکمل حوالہ جات و تخریج و تحقیق کے ساتھ دیا گیا ہے نیز سن طباعت تک درج کیا گیا ہے یہاں تک کہ بخاری شریف کی ہر حدیث کی مکمل تخریج کی گئی ہے کہ یہ حدیث متن کی کتنی تبدیلی کے ساتھ کس حدیث کی کتاب میں درج ہے ---

*نوٹ:-* جو حضرات احادث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطالعہ کا رجحان رکھتے ہیں وہ لوگ ضرور اس شرح کو اپنے مطالعہ میں رکھے نیز اس کی افادیت و انفرادیت خصوصیت و اہمیت کا لوگوں کو تعارف بھی کروائیں اور زیادہ سے زیادہ عوام و خواص میں عام کریں ---

محمد توصیف رضا ( کالپی شریف )

جاری کردہ : 07 : جولائی 2021

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=851876405430578&id=100018246788149
نعمتہ الباری حضرت علامہ غلام رسول سعیدی علیہ الرحمہ کی تصنیف کردہ اردو زبان میں بخاری شریف کی ایک مایہ ماز شرح ہے جو کہ بخاری شریف کی تمام اردو شروحات میں منفرد خصوصیت و اہمیت کی حامل ہے --

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=851876405430578&id=100018246788149
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
دانائی والی باتیں ، داناؤں کی سمجھ میں آتی ہیں اور وہی اِنھیں درست طریقے سے سمجھتے ہیں ۔

اور

جن کی ذہانت بیدار نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اگر حلیم الطبع ہوں تو ایسی باتوں پر خاموشی اختیار کرلیتے ہیں ، اور جھگڑالو طبیعت کے مالک ہوں تو ایسی باتوں کا الٹا سیدھا مطلب نکال کر فتنے فساد کو نئی راہ دیتے ہیں ۔

✍️لقمان شاہد
2-7-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3198516773761823&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
آج فن رجال کے عظیم امام ، حافظ شمس الدین محمد ذہبی نوراللہ مرقدہ کی کتاب " تذکرۃ الحفاظ " کا مطالعہ شروع کیا ہے ۔
کافی عرصے سے اسے بالاستیعاب پڑھنے کی خواہش تھی ، آج توفیق نے یاوری کی تو ابتدا کردی ۔
یہ کتاب سُچے موتیوں کی ایک لڑی ہے ؛ جس میں گیارہ سو سے زائد حُفاظِ حدیث کوبڑی نفاست سے پرویا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اور پرونے والی بھی وہ ہستی ہے جس کے اپنے فن حدیث میں ایک ہزار سے زیادہ استاد ہیں ۔
رب تعالی ﷻ اس کتاب کی چمک سے میرا سینہ روشن کردے !

یہاں آپ سےعرض کرنے کا مقصد ایک تو آپ سے دعا لینا ہے ، اور دوسرا مطالعہ کی ترغیب دلانا ہے ۔

موبائل نے ہمیں مطالعاتی زندگی سے دور کردیا ہے ، اور ہمارا یہ شعور بھی چھین لیا ہے کہ انسان جتنا مطالعے سے دور ہوتا جاتا ہے اس کی ذہانت و فطانت سکڑتی جاتی ہے ( اب چاہے مطالعہ کتاب کا ہو ، یا مظاہرِ قدرت کا ) ۔

✍️لقمان شاہد
2-7-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3198625437084290&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کال نہ سننا 📲

ایک دوست مجھے باربار کال کرتے رہے لیکن میں اُن کی کال نہ سن سکا ، تو فرمانے لگے:

" آپ کا اس بندے کے بارے میں کیا خیال ہے جس کا دروازہ بار بار کھٹکھٹایا جائے اور وہ اندر ہوتے ہوئے بھی نہ کھولے ؟ "

میں نے عرض کی:

اس بندے کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ وہ معذور ہے ‌، اس کے بارے میں حُسن ظن رکھنا چاہیے ، اور ناراض ہوئے بغیر واپس لوٹ جانا چاہیے ۔

سیدناابوموسی اشعری رضی اللہ تعالی عنہ ایک دفعہ سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لیے گئے اور ان کے دروازے پر تین بار سلام کر کےاجازت طلب کی ، لیکن دروازہ نہ کھلا تو واپس لوٹ آئے ۔
سیدنا فاروق اعظم نے اپنے معمولات سے فارغ ہوکر آپ کو بلایا اور بغیر ملاقات کیے واپس چلے جانے کا سبب پوچھا تو کہنے لگے:

میں نے رسول‌اللہ ﷺ سے سناہے:

اذا سلم احدكم ثلاثا ، فلم يجب فليرجع ۔

جب تم میں سے کوئی‌( کسی‌ سے ملنے جائے ، اور اس کے دروازے پر اجازت لینے کے لیے ) تین بار سلام کرے ، تو اگرجواب نہ ملے تو ( بغیر ناراض ہوئے ) واپس لوٹ جائے ۔

( ملخصاً: مصنف عبدالرزاق ، کتاب الجامع ، باب الاستئذان ثلاثا ، ر 19423 )

🌸 مجبوری اور مصروفیت ہر انسان کے ساتھ ہوتی ہے ، کال اور میسج کرنے والے نے تو اپنے وقت کے مطابق رابطہ کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔ اسے کیا معلوم جس سے رابطہ کیا ہے وہ اس وقت کس حال میں ہے !
اس لیے دینِ فطرت پر عمل کیجیے اور ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنی بے لوث محبتیں قربان نہ ہونے دیجیے ۔
موبائل فون رکھا ہی کال سننے کے لیے ہوتاہے ، دوسرے کام تو ضمنی ہوتے ہیں ؛ اب اگر کسی کی کال نہ سننی ہو تو یہ رکھنے کا مطلب ہی نہیں ۔

✍️لقمان شاہد
3-7-2021

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3199399527006881&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🕌 امام مسجد کے لیے 🕌

🌺 امام مسجد کو زندہ دل اور ہنس مکھ ہونا چاہیے ، مقتدیوں کو دیکھ کر اس کا چہرہ کِھل اٹھے ، مرجھاہٹ طاری نہ ہوجائے ۔

🌺 یہ خواہش نہ کرے‌ کہ مقتدی میرے ہاتھ چومیں ، مجھ سے سلام میں پہل کریں ، میرے ساتھ آکر مصافحہ کریں ۔
بلکہ ہوسکے تو مقتدیوں کو خود سلام میں پہل کرے کہ اس کا اجر زیادہ ہے ، اور آگے بڑھ کر پرتپاک طریقے سے اُن کے ساتھ مصافحہ و معانقہ کرے ، حال احوال دریافت کرے ۔

🌺 امام کی چال ڈھال اور حرکات و سکنات میں ٹھہراؤ ہونا چاہیے ، اس کا دل پُرسکون اور چہرہ مطمئن ہونا چاہیے ، تاکہ یہ نعمتیں مقتدیوں کو بھی نصیب ہوں ۔

🌺 امام جیسے ہی کسی مسجد میں تعینات ہو ، اپنے مقتدیوں کی نماز اور عقائد کی اصلاح شروع کردے ، اور یہ سلسلہ جاری رکھے ۔
اس سے ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ اِس کے نامہ اعمال میں نا ختم ہونے والا اجر لکھاجاتا رہے گا ، اور دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ مقتدیوں کے دلوں میں اِس کی جگہ بن جائے گی ۔

🌺 امام مقتدیوں کو دینی مسائل ، ان کی زبان میں سمجھائے ( وہ پنجابی ہو ، اردو ہو ، فارسی ہو ، انگریزی ہو ، ہندی ہو یاسندھی ۔) تاکہ انھیں مسائل اچھی طرح ذہن نشین ہوجائیں ۔

مجھے یاد پڑتا ہے ایک دفعہ دعوت اسلامی کے مدنی قافلے کے ساتھ پٹھانوں کے علاقے بیگو خیل اور کاکا خیل میں گیا تھا ۔
وہاں ہم نماز کے بعد اگر اردو میں اعلان کرتے تھے تو پٹھان کم بیٹھتے تھے ، لیکن وہی اعلان جب پشتو میں کیا جاتا تو کافی سارے لوگ بیٹھ جاتے ، اور بیان سنتے تھے ۔
میں نے یہ صورت حال دیکھ کر وہاں کے ایک پٹھان اسلامی بھائی سے کہا‌:
مجھے بھی پشتو میں اعلان یاد کروادیں تاکہ میں بھی اردو کے بجائے پشتو میں اعلان کیا کروں ۔
تو انھوں نے مجھےاعلان یاد کروایا:

" خوږو خوږو اسلامى رونړو اوس د مانځه نه بعد د سنتو نه ډک بيان به کيګى تاسو ټول تشريف راوړۍ او ډير زيات ثوابونه حاصل کړۍ."

‌مطلب: میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! ابھی نماز کےبعد سنتوں بھرا بیان ہوگا ، آپ تشریف رکھیے اور ڈھیروں ثواب کمائیے ۔

🌺 جب کوئی نمازی ایسا فقہی مسئلہ پوچھے جو لوگوں میں غلط مشہور ہو تو اسے دلیل کے ساتھ سمجھائیں اور مطمئن کریں ، دو لفظی ہاں ، ناں میں جواب نہ دے دیں ۔
اسی طرح عقائد کے متعلقہ مسائل کو بھی دلیل صحیح سے واضح کریں ۔

✍️لقمان شاہد
3-7-2021

( جاری ہے )

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3199649893648511&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
دوسری قسط

🕌 امام مسجد کے لیے 🕋

🌺 امام مسجد کو خود دار اور باوقار‌ ہونا چاہیے ، مقتدیوں کے سامنےاپنی معاشی حالت کارونا روتے رہنا یا ان کے ساتھ لغو گفتگو کرنا ، خود داری اور وقار کوبری طرح مجروح کرتاہے ۔

🌺 اپنا مشاہرہ بڑھانے کا کبھی تقاضا نہ کریں ، معاشی حالات کی بہتری کے لیے الگ سے کوئی چھوٹا موٹا کاروبار شروع کرلیں ۔
اس کا ایک‌فائدہ تو یہ ہوگاکہ آپ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوجائیں گے ، کسی کی محتاجی نہیں رہےگی ؛ اور دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ مقتدیوں کی نظر میں آپ کی عزت مزید بڑھ جائے گی ۔
جو پیش امام ، مسجد کے چھوٹے موٹے کام اپنی جیب سے کروادیتے ہیں ، یا کبھی کبھار مقتدیوں کی ( بہ نیت ثواب ) دعوت کردیتے ہیں ، مقتدی ان کے خلاف پروپیگنڈے کم کرتے ہیں ۔

🌺 میت والے گھر کا کھانا فقرا و مساکین اور مسافروں کے لیے ہوتا ہے ، امام مسجد کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے ۔
مفسرقرآن مفتی احمدیارخان نعیمی رحمہ اللہ میت والے گھر کاکھانا کھانے سے اپنے شاگردوں کو سختی سے منع کیا کرتے تھے ۔
سیدی اعلی حضرت رحمہ اللہ فرماتے تھے:

" یہ تجربہ کی بات ہے ( کہ طعام المیّت یمیت القلب ‌۔ طعامِ میّت دل کو مردہ کردیتا ہے ) اور اس کے معنٰی یہ ہیں کہ:
جو طعامِ میّت کے متمنی رہتے ہیں ، ان کا دل مرجاتا ہے۔
ذکروطاعت الہٰی کے لیے حیات وچُستی اس میں نہیں رہتی ، کہ وہ اپنے پیٹ کے لقمہ کے لیے موتِ مسلمین کے منتظر رہتے ہیں ؛ اور کھانا کھاتے وقت موت سے غافل ، اور اس کی لذت میں شاغل ۔ "

🌺 آپ کہیں ختم شریف یا دعا کے لیے جائیں تو کسی قسم کا لالچ طمع نہ کیا کریں ۔
آپ کا رازق اللہ ہے ، وہ آپ کو ایسی ایسی جگہوں سے رزق حلال دے گا جہاں سے آپ کا گمان بھی نہیں ہوگا ۔

🌺 تقریبا ہر مسجد میں کچھ مقتدی یا منتظم ایسے بھی ہوتے‌ہیں جو خواہ مخواہ امام سے الجھتے رہتے ہیں ۔
امام کو چاہیے کہ ایسوں کے ساتھ شفقت سے پیش آئے اور گاہے گاہے انھیں کوئی نہ کوئی تحفہ دیتا رہے ، انشاءاللہ ﷻ ایک دن آئے گا کہ اُن کے دلوں میں بھی محبت پیدا ہوجائے گی ۔

🌺 امام‌ کو قائدانہ صلاحیتوں کا مالک اور مقتدیوں کی نفسیات سمجھنے والا ہونا چاہیے ، اور یہ چیزیں تقریبا ہر امام میں ہوتی‌ ہیں بس انھیں استعمال کرنے کی‌ضرورت ہوتی ہے ، جس کے لیے کسی تجربہ کار ، معاملہ فہم اور جہاں دیدہ امام سے رہنمائی لینی چاہیے ۔
( اور یہ رہنمائی فون کے بجائے براہ راست ملاقات کرکے لینی چاہیے ۔)

🌺 امامت بہت بڑا دینی منصب ہے ، اسے اللہ کے لیے خالص کردیں ؛ اچھی نیت اور حسن تدبیر سے اسے نبھانے کی کوشش کریں ، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہوگا ۔

لقمان شاہد
4-7-2021

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3200048420275325&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
والد کی قدر کرو
باپ کی قدر کرو