🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#تصانیف_رضا_کی_خصوصیات_و_انفرادیت

نویں صدی کے مجدد خاتم الحفاظ حضرت علامہ جلال الدین سیوطی رحمت اللہ علیہ کے بعد سب سے زیادہ کثرت سے کتب چودھویں صدی کے مجدد مجدد مئة ماضیہ صاحب حجت القاہرہ موئد ملت طاہرہ الشاہ امام احمد رضا خاں حنفی ماتریدی قادری برکاتی بریلوی علیہ الرحمہ نے تحریر فرمائی --

آپ علیہ الرحمہ نے اپنے عصر کے رائج شدہ علوم پر مختلف موضوعات و مختلف زبانوں میں کم و بیش ایک ہزار کتب و رسائل تحریر فرمائے --

( ١ ) تصانیف رضا کی پہلی خصوصیت یہ ہے کہ آپ کی اکثر کتب کے نام عربی زبان میں ہیں

( ٢ ) تصانیف رضا کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ آپ کی کتب کے عربی نام نظم کی صورت میں ہیں مثلًا العطایا النبویة فی الفتاوی الرضویة ، الدولة المکیة بالمادة الغیبة ، المحجت الموتمة فی آیت الممتحنة ، دوام العیش فی الائمة من قریش ، ازاحت العیب بسیف الغیب ، شرح المطالب فی مبحث ابی طالب ، وغیرہ

( ٣ ) تصانیف رضا کی تیسری خصوصیت یہ ہے کہ آپ کی کتب کے نام سے ہی موضوع کا علم ہو جاتا ہے

( ۴ ) تصانیف رضا کی چوتھی خصوصیت یہ ہے کہ آپ کی کتب کے نام کے اعداد نکانے سے سن تصنیف معلوم ہو جاتا ہے --

( ۵ ) تصانیف رضا کی پانچویں خصوصیت یہ ہے کہ آپ کی تصانیف فصاحت و بلاغت سے لبریز ہیں جس کی شہادت العطایا النبویة فی الفتاوی الرضویة کا خطبہ دیتا ہوا نظر آتا ہے --

( ٦ ) تصانیف رضا کی چھٹویں خصوصیت یہ ہے کہ بعض وہ مسائل جن میں ایک دو دلیل سے زیادہ کا امکان نہیں ہوتا وہاں آپ کی تصانیف مبارکہ میں دلائل کی جھڑیاں نظر آتی ہیں جس کی شہادت آپ کا رسالہ مبارک لمعة الضحی فی اعفاء اللحی دیتا ہوا نظر آتا ہے --

( ٧ ) تصانیف رضا کی ساتویں خصوصیت یہ ہے کہ آپ کی تصانیف مبارکہ میں بے جاں طوالت سے اجتناب کیا گیا ہے --

( ٨ ) تصانیف رضا کی آٹھویں خصوصیت یہ ہے کہ آپ کی تصانیف مبارکہ مرجع العلما ہے--

( ٩ ) تصانیف رضا کی نویں خصوصیت یہ ہے کہ آپ کی تصانیف مبارکہ کی انفرادیت کا اعتراف غیروں تک نے کیا ہے دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہند و پاک کے مشہور مفکر کوثر نیازی اپنے ایک رسالہ بہ مسمی *" امام احمد رضا ایک ہمہ جہت شخصیت "* کے صفحہ ٣١ پر رقم طراز ہیں --

فقہ حنفی میں ہندوستان میں دو کتابیں مستند ترین ہیں ان میں ایک فتاوی عالمگیریہ جو در اصل چالیس علماء کی مشترکہ خدمت ہے جنہوں نے فقہ حنفی کا ایک جامع مجموعہ ترتیب دیا دوسرا فتاوی رضویہ ہے جس کی انفرادیت یہ ہے کہ جو کام چالیس علماء نے مل کر انجام دیا وہ اس مرد مجاہد نے تنہا کر کے دکھایا اور مجموعہ فتاوی رضویہ فتاوی عالمگیریہ سے زیادہ جامع ہے---

( ١٠ ) تصانیف رضا کی دسویں خصوصیت و انفرادیت یہ ہے کہ آپ کی بعض تصانیف مبارکہ کو جس میں الدولة المکیة بالمادة الغیبة ، الکفل الفقیہ الفاہم فی احکام قرطاس الدراھم ، المعتمد المستند کا بعض حصہ جب علمائے حجاز نے دیکھا تو آپ کو اس دور کا مجدد مئة حاضرہ تسلیم فرمایا یہاں تک کہ مکہ مکرمہ کے مشہور معروف عالم شیخ سید اسماعیل بن خلیل علیہ الرحمہ اپ کے بعض فتاوی کو دیکھ کر فرماتے ہیں

اللہ کی قسم اگر آپ کے فتاوی کو امام اعظم ابو حنیفہ علیہ الرحمہ دیکھتے تو ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوتی اور آپ کو اپنے اصحاب میں شامل فرما لیتے --

( ١١ ) تصانیف رضا کی گیارہویں خصوصیت یہ ہے کہ آپ کی تصانیف مبارکہ کا مطالعہ کرنے سے عقیدہ میں پختگی عمل میں مضبوطی علم میں اضافہ فکر میں وسعت مزاج میں اعتدال کفار و بدمذھب پر سختی مومن پر نرمی بدعات و منکرات سے پرہیزگاری عشق رسول وغیرہ کا حصول ہوتا ہے---

حکیم الامت صاحب تصانیف کثیرہ مفسر قرآن مفتی احمد یار خاں نعیمی علیہ الرحمہ نے اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے ایک رسالہ *" عطایا القدیر فی حکم التصویر "* کا جب مطالعہ کیا تو اتنے متحیر ہوئے کہ اپنا تاثر ان الفاظ میں دیتے ہوئے نظر آتے ہیں --

چوں کہ میری طالب علمی دیوبندی مکتب فکر کے اساتذہ سے متاثر تھی کہ علمی تحقیق صرف علمائے دیوبند کی تالیفات میں ملتی ہے جب میں نے مذکورہ رسالہ مطالعہ کیا تو اس کے لکھنے والے کے تبحر علمی اور دقت نظری کے کمال کا گرویدہ ہو گیا سچ یہ ہے کہ اس رسالے نے میری ذہنی اور اعتقادی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ----

*اقول* تصانیف رضا کی ایک سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ حضرت رضا بریلوی کی تصانیف چودہ سو سالہ علم کے ذخیرے کا عطر تحقیق ہے جس نے تصانیف رضا کا مطالعہ کیا گویا اس نے چودہ سو سالہ تاریخ میں لکھی گئی تمام فقہی اعتقادی کتابوں کو پڑھ لیا--

وادی رضا کی کوہ ہمالہ رضا کا ہے
جس سمت دیکھئے وہ علاقہ رضا کا ہے

اگلوں نے تو لکھا ہے بہت علم دین پر
جو کچھ بھی ہے اس صدی میں اس میں زیادہ رضا کا ہے
نوٹ :- عوام و خواص کے عقائد و اعمال کی حفاظت و علم و ادب کے فروغ کے لئے امام اہل سنت کی تصانیف مبارکہ کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے ہر شہر قصبہ گاوں میں لائبریری قائم کر کے امام اہل سنت کی کتب کو رکھا جائے اہل علم و شائقین مطالعہ کو تحفے میں پیش کی جائیں صرف نعرہ بازی سے کچھ نہیں ہوگا امام کی روح حقیقت میں انکی تصانیف مبارکہ کو عام کرنے سے ہی خوش ہوگی ---

محمد توصیف رضا ( کالپی شریف )

جاری کردہ :03:جولائی 2021

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=849552605662958&id=100018246788149
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#برعظیم_کے_نامور_صوفی_فلاسفہ_کی_تعلیمات_کی_آڑ_میں_فتنہ_انکار_حدیث_کی_جدید_لہر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#رجوع_قرآن_کی_آڑ_میں_فتنہ_انکار_حدیث
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برعظیم پاک وھند کے دور آخر میں تین نامور صوفی فلسفی گزرے ہیں
1۔علامہ محمد اقبال مرحوم
2۔ سید ظفر الحسن مرحوم
3۔ ڈاکٹر برہان احمد فاروقی مرحوم
علامہ محمد اقبال کی علمی' فنی' اعتقادی' اور فلسفیانہ آراء تو across the globe شائع ہو چکی ہیں اور ان پر تائیدی'تنقیدی اورتجزیاتی مطالعات گزشتہ کئی سال سے اقبال اکادمی (لاہور' پنجاب ' پاکستان) کے زیر اہتمام پبلش ہوکر اہل علم و فن کو دعوت فکر دے رہے ہیں ۔لیکن دیگر دو حضرات(ڈاکٹر سید ظفر الحسن اور ڈاکٹر برہان احمد فاروقی رحمہ الله اجمعین ) کی تحریروں اور خدمات پر زمانے کی گرد کی دبیز تہ جم چکی ہے ۔عوام اور خواص تو کیا ۔۔خواص الخواص کی علمی اور فکری مجالس میں' انکی تحریروں میں 'نجی محافل میں ان دو فلاسفہ کے تذکار تو دور کی بات ہے ' ان اہل علم کا نام تک سننے کو نہیں ملتا ۔ جب کہ اہل یورپ انکی علمی خدمات سے آج بھی استفادہ کر رہے ہیں ۔
میرے ناقص مطالعہ کے مطابق ۔۔۔سید ظفر الحسن اور ڈاکٹر برہان احمد فاروقی ہر دو حضرات کلاسیکل تصوف کی روایت کے حاملین اور عاملین میں سے تھے ۔ انکا اکثر تحریری کام اعلی سطح کی انگریزی زبان میں پبلش ہوا ہے ۔جب کہ چند ایک کتب اردو زبان میں بھی مل جاتی ہیں ۔۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ مذکورہ بالا تینوں اہل علم کی تحریری خدمات کا تفصیلی جائزہ اہل مدرسہ کے کسی بھی مکتب فکرکے لکھاری (متکلم 'مفکر' مؤرخ) نے لینے کی کوشش گوارا نہیں کی سواۓ سید سلیمان ندوی یا ڈاکٹر طاہر حمید تنولی کے (انہوں نے بھی صرف علامہ اقبال پر تھوڑا بہت لکھا ہے)۔اکثر متجدد'مستشرق یا آزاد خیال فکر کےحاملین نے اپنی پھسپھسی اور پلپلی فکر کو ان حضرات کے علمی قد کاٹھ کی آڑ میں پیش کررہے ہیں۔جن میں ایک نام ڈاکٹر خضر یٰسین کا ہے ۔(عھد متعدد متجدد حضرات میں سے ڈاکٹر خضر یٰسین اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری اپنے آپ کو ڈاکٹر برہان احمد فاروقی کا شاگرد بتاتے ہیں )۔
ڈاکٹر خضر یٰسین اپنی تحریروں میں ' اپنی تقریروں میں بظاھر رجوع اللقرآن کی دعوت دیتے ہوئے نظر آتے ہیں مگر اسکی آڑ میں دانستہ طور پر یا غیر دانستہ طور پر حدیث ' علوم حدیث'متعلقات حدیث' راویان حدیث ۔فنون حدیث ' علوم تفسیر و مفسرین اور سلف و خلف کی جملہ تفاسیر (بلاامتیازتفاسیر ماثوره و غیر ماثوره ' متداول و غیر متداول ' راجح و مرجوح ) کا صریح الفاظ میں انکار کر رہے ہیں ۔اوریہ انکار حدیث والی گفتگو اب نجی محافل سے نکل کر عوامی جلسوں میں بھی کی جا رہی ہے اور عوام الناس بغیر سوچے سمجھے واہ واہ کر رہی ہے ۔یہ صرف الزام نہیں ہے ۔بلکہ سوشل میڈیا پر ڈاکٹر خضر یٰسین کی کثیر تعداد میں پبلش شدہ تحریروں اور عوامی مجالس میں بیانات (جو کہ بڑے پیمانے پر ریکارڈنگ اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائےجا رہے ہیں)کے متن سے اظہر من الشمس ہے ۔اگر ڈاکٹرخضریٰسین یہ سب کچھ اپنی capacity میں کرتے تو اور بات تھی ۔ قابل غور بات یہ ہے کہ وہ یہ سب کچھ ڈاکٹر برہان احمد فاروقی اور سید ظفر الحسن کی شاگردی کی آڑ میں کر رہے ہیں ۔اب اشد ضرورت اس بات کی ہے کہ برعظیم کے ان تین نامور فلاسفہ (اقبال ' سید ظفر الحسن ' اور ڈاکٹر برہان احمد فاروقی ) کی تخلیقات کا دقت نظر سے جائزہ لیا جائے اور پھر یہ کھوج لگانے کی کوشش کی جاۓ آیا کہ انکار حدیث کی یہ نئی لہر کس کی فکری کج فہمی کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہے ۔ اسکا کوئی سرا ان فلاسفہ پاک و ھند کی کسی تحریر سے اخذ کیا جا رہا ہے یا کہ نبوت کما ھی اور ما انزل الله۔۔۔۔ کے پردے میں ڈاکٹر خضر یٰسین کے اپنے ذہنی اختراعات ہیں ۔
کیوں کہ ہمارا ماننا یہ ہے کہ صوفی صفات کا حامل اہل علم چاہے جس میدان کا بھی آدمی ہو وہ کبھی بھی انکار حدیث جیسے قبیح جرم کا باعث نہیں بن سکتا ۔۔ برعظیم پاک و ھند کے جملہ اہل فکر اور ارباب حل عقد کو اس جانب اپنی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پس نوشت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درج ذیل تصاویر ان کتب کی ہیں جو مذکورہ بالا مسلم فلاسفہ نے لکھی تھیں اور یہ انٹر نیٹ پر آن لائین دستیاب ہیں ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=318828039923017&id=100053874703540
ہمارا ماننا یہ ہے کہ صوفی صفات کا حامل اہل علم چاہے جس میدان کا بھی آدمی ہو وہ کبھی بھی انکار حدیث جیسے قبیح جرم کا باعث نہیں بن سکتا ۔۔ برعظیم پاک و ھند کے جملہ اہل فکر اور ارباب حل عقد کو اس جانب اپنی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پس نوشت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درج ذیل تصاویر ان کتب کی ہیں جو مذکورہ بالا مسلم فلاسفہ نے لکھی تھیں اور یہ انٹر نیٹ پر آن لائین دستیاب ہیں ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=318828039923017&id=100053874703540
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#نعمتہ_الباری_کی_خصوصیات_و_انفرادیت

نعمتہ الباری حضرت علامہ غلام رسول سعیدی علیہ الرحمہ کی تصنیف کردہ اردو زبان میں بخاری شریف کی ایک مایہ ماز شرح ہے جو کہ بخاری شریف کی تمام اردو شروحات میں منفرد خصوصیت و اہمیت کی حامل ہے --

حضرت علامہ غلام رسول سعیدی علیہ الرحمہ نعمتہ الباری فی شرح صحیح البخاری لکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں --

صحیح البخاری کی دستیاب اردو شروحات دیکھ کر مجھے اکثر یہ خیال آتا تھا کہ کتب حدیث میں صحیح البخاری کا جو عظیم الشان مقام ہے اس کے شایان شان اردو میں اس پائے کی کوئی شرح نہیں ہے اس لئے میں چاہتا تھا کہ اردو میں بھی اس کی کوئی ایسی عظیم المرتبہ شرح لکھی جائے جو عربی شروح میں سے شرح ابن بطال ، عمدة القاری ، فتح الباری ، کا عکس جمیل ہو

( ١ ) اس شرح کی پہلی خصوصیت یہ ہے کہ یہ بہت ہی تفصیلی و انتہائی ضخیم شرح ہے جو کہ سولہ مجلدات و جہازی سائز کے تقریبًا سولہ ہزار صفحات پر پھیلی ہوئی ہے --

( ٢ ) اس شرح کہ دوسری خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تفسیر تبیان القرآن کی طرح نہایت ہی معتدل زبان استعمال کی گئی ہے نہ کہ اتنی پے چیدہ کہ عام ذہنوں کے فہم سے پرے ہو اور نہ ہی اتنی آسان کہ خواص دور ہو جائیں بلکہ یہ شرح عوام و خواص دنوں کے لئے ہی مفید ہے ---

( ٣ ) اس شرح کی چوتھی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تحقیق کے عصری تقاضوں کو مد نظر رکھا گیا ہے --

( ۴ ) اس شرح کی پانچویں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں مختلف مسائل پر کتب ستہ اور دیگر کتب احادیث سے اتنی کثرت سے احادیث کوڈ کی گئی ہیں کہ اگر اس شرح کو کتب احادیث کا مجموعہ کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا --

( ٦ ) اس شرح کی چھٹویں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں بخاری شریف میں قائم کئے گئے بابوں کی بھی لغوی و شرعی وضاحت و شرح کی گئی ہے بعض مقامات پر مختصر تو بعض مقامات پر تفصیل سے کی گئی ہے --

( ٧ ) اس شرح کی ساتویں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں اسناد کا بھی ترجمہ کیا گیا ہے نیز اسناد کے رجال کا پہلی مرتبہ میں تعارف بھی کروایا گیا ہے --

( ٨ ) اس شرح کی آٹھویں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں متن حدیث میں آنے والے رجال کا بھی پہلی مرتبہ میں تعارف کروایا گیا ہے --

( ٩ ) اس شرح کی نویں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں بھی تفسیر تبیان القرآن کی طرح فقہی مسائل میں ائمہ اربع کے نظریات کو ان کے دلائل کے ساتھ ذکر کر کے فقہ حنفی کو ترجیح دی گئی ہے --

( ١٠ ) اس شرح کی دسویں خصوصیت یہ ہے اس میں عصری مسائل پر مدلل و تفصیلی بحث کی گئی ہے جس کے نتجے میں دور حاضر کے بہت سے مسائل و الجھنیں دور ہو گئی ہیں --

( ١١ ) اس شرح کی گیارویں خصوصیت یہ ہے اس میں بھی تفسیر تبیان القرآن کی طرح مستشرقین کی طرف سے کئے جانے والے اعتراضات کے نقلی و عقلی دلائل کے ساتھ شافی جوابات دئے گئے ہیں نیز فرقہ باطلہ کا رد ابطال بھی کیا گیا ہے --

( ١٢ ) اس شرح کی بارہویں خصوصیت یہ ہے اس میں عقائد اہل سنت و افکار رضا کو دلائل و براہین سے ثابت کیا گیا ہے نیز سولہویں جلد میں تکفیر اشخاص اربع کی تصدیق بھی کی گئی ہے ----

( ١٣ ) اس شرح کی تیرہویں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں دیگر اردو شروحات کے مقابل کثرت سے کتب اسلاف سے استفادہ کیا گیا ہے تقریبًا پانچ سو کتب اسلاف سے استفادہ کیا گیا ہے جس میں کتب احادیث ، کتب تفاسیر ، کتب شروح احادیث ، کتب فقہ اربع ، کتب اسماء الرجال ، کتب تاریخ و سیر ، کتب لغت وغیرہ شامل ہیں ---

( ١۴ ) اس شرح کی چودہویں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تمام اردو و عربی شروحات کے مقابل جس کتاب کا بھی حوالہ دیا گیا تو وہ مکمل حوالہ جات و تخریج و تحقیق کے ساتھ دیا گیا ہے نیز سن طباعت تک درج کیا گیا ہے یہاں تک کہ بخاری شریف کی ہر حدیث کی مکمل تخریج کی گئی ہے کہ یہ حدیث متن کی کتنی تبدیلی کے ساتھ کس حدیث کی کتاب میں درج ہے ---

*نوٹ:-* جو حضرات احادث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطالعہ کا رجحان رکھتے ہیں وہ لوگ ضرور اس شرح کو اپنے مطالعہ میں رکھے نیز اس کی افادیت و انفرادیت خصوصیت و اہمیت کا لوگوں کو تعارف بھی کروائیں اور زیادہ سے زیادہ عوام و خواص میں عام کریں ---

محمد توصیف رضا ( کالپی شریف )

جاری کردہ : 07 : جولائی 2021

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=851876405430578&id=100018246788149
نعمتہ الباری حضرت علامہ غلام رسول سعیدی علیہ الرحمہ کی تصنیف کردہ اردو زبان میں بخاری شریف کی ایک مایہ ماز شرح ہے جو کہ بخاری شریف کی تمام اردو شروحات میں منفرد خصوصیت و اہمیت کی حامل ہے --

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=851876405430578&id=100018246788149
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
دانائی والی باتیں ، داناؤں کی سمجھ میں آتی ہیں اور وہی اِنھیں درست طریقے سے سمجھتے ہیں ۔

اور

جن کی ذہانت بیدار نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اگر حلیم الطبع ہوں تو ایسی باتوں پر خاموشی اختیار کرلیتے ہیں ، اور جھگڑالو طبیعت کے مالک ہوں تو ایسی باتوں کا الٹا سیدھا مطلب نکال کر فتنے فساد کو نئی راہ دیتے ہیں ۔

✍️لقمان شاہد
2-7-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3198516773761823&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
آج فن رجال کے عظیم امام ، حافظ شمس الدین محمد ذہبی نوراللہ مرقدہ کی کتاب " تذکرۃ الحفاظ " کا مطالعہ شروع کیا ہے ۔
کافی عرصے سے اسے بالاستیعاب پڑھنے کی خواہش تھی ، آج توفیق نے یاوری کی تو ابتدا کردی ۔
یہ کتاب سُچے موتیوں کی ایک لڑی ہے ؛ جس میں گیارہ سو سے زائد حُفاظِ حدیث کوبڑی نفاست سے پرویا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اور پرونے والی بھی وہ ہستی ہے جس کے اپنے فن حدیث میں ایک ہزار سے زیادہ استاد ہیں ۔
رب تعالی ﷻ اس کتاب کی چمک سے میرا سینہ روشن کردے !

یہاں آپ سےعرض کرنے کا مقصد ایک تو آپ سے دعا لینا ہے ، اور دوسرا مطالعہ کی ترغیب دلانا ہے ۔

موبائل نے ہمیں مطالعاتی زندگی سے دور کردیا ہے ، اور ہمارا یہ شعور بھی چھین لیا ہے کہ انسان جتنا مطالعے سے دور ہوتا جاتا ہے اس کی ذہانت و فطانت سکڑتی جاتی ہے ( اب چاہے مطالعہ کتاب کا ہو ، یا مظاہرِ قدرت کا ) ۔

✍️لقمان شاہد
2-7-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3198625437084290&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کال نہ سننا 📲

ایک دوست مجھے باربار کال کرتے رہے لیکن میں اُن کی کال نہ سن سکا ، تو فرمانے لگے:

" آپ کا اس بندے کے بارے میں کیا خیال ہے جس کا دروازہ بار بار کھٹکھٹایا جائے اور وہ اندر ہوتے ہوئے بھی نہ کھولے ؟ "

میں نے عرض کی:

اس بندے کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ وہ معذور ہے ‌، اس کے بارے میں حُسن ظن رکھنا چاہیے ، اور ناراض ہوئے بغیر واپس لوٹ جانا چاہیے ۔

سیدناابوموسی اشعری رضی اللہ تعالی عنہ ایک دفعہ سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لیے گئے اور ان کے دروازے پر تین بار سلام کر کےاجازت طلب کی ، لیکن دروازہ نہ کھلا تو واپس لوٹ آئے ۔
سیدنا فاروق اعظم نے اپنے معمولات سے فارغ ہوکر آپ کو بلایا اور بغیر ملاقات کیے واپس چلے جانے کا سبب پوچھا تو کہنے لگے:

میں نے رسول‌اللہ ﷺ سے سناہے:

اذا سلم احدكم ثلاثا ، فلم يجب فليرجع ۔

جب تم میں سے کوئی‌( کسی‌ سے ملنے جائے ، اور اس کے دروازے پر اجازت لینے کے لیے ) تین بار سلام کرے ، تو اگرجواب نہ ملے تو ( بغیر ناراض ہوئے ) واپس لوٹ جائے ۔

( ملخصاً: مصنف عبدالرزاق ، کتاب الجامع ، باب الاستئذان ثلاثا ، ر 19423 )

🌸 مجبوری اور مصروفیت ہر انسان کے ساتھ ہوتی ہے ، کال اور میسج کرنے والے نے تو اپنے وقت کے مطابق رابطہ کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔ اسے کیا معلوم جس سے رابطہ کیا ہے وہ اس وقت کس حال میں ہے !
اس لیے دینِ فطرت پر عمل کیجیے اور ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنی بے لوث محبتیں قربان نہ ہونے دیجیے ۔
موبائل فون رکھا ہی کال سننے کے لیے ہوتاہے ، دوسرے کام تو ضمنی ہوتے ہیں ؛ اب اگر کسی کی کال نہ سننی ہو تو یہ رکھنے کا مطلب ہی نہیں ۔

✍️لقمان شاہد
3-7-2021

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3199399527006881&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM