🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
شبِ جمعہ کی سعادت
اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے ایک مصرعِ اولیٰ "بسی عطرِ محبوبیِ کبریا سے" پر طبع آزمائی :

ہے الفت جنھیں بھی شہِ انبیا سے
نہیں خوف اُن کو ستم آشنا سے

مرے غم کا درماں دُرود اُن پہ پڑھنا
مرے دل کو راحت ہے اُن کی ثنا سے

تباہی ہوئی ہے ہمارا مقدر
ہوئے دور جب سے نبی کی وِلا سے

وہ چاہیں بقیعِ مبارک ہو مدفن
نہیں دور کچھ بھی تو اُن کی عطا سے

ہے گلزارِ جنت کی ہر ایک نکہت
"بسی عطرِ محبوبیِ کبریا سے"

رہے دل پہ اُن کی ہی عظمت کا پہرہ
رہے کام اُن کی ہی پیاری ادا سے

جنھوں نے پکارا اغثنی حبیبی
ہوئے دور فوراً وہ ہر اک بلا سے

مرے واسطے شاہِ بطحا ہیں کافی
جنھیں کام لینا ہے لے لیں جفا سے

عنایاتِ نوری و نظمی ہے اِس پر
مشاہد نے سیکھی ہے مدحت رضا سے

عرض نمودہ : محمد حسین مشاہد رضوی

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2070434346429075&id=100003875890529
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
فصیح العصر میرزا امجد رازی زیدت معالیھم اِن دنوں سلام رضا کی شرح فرما رہے ہیں ، جو کہ اپنی مثال آپ ہے ۔
گو یہ ایک ایسی شرح ہے جو خود " محتاجِ شرح " ہے ، لیکن ؏

" ہے اِس صدی کی انوکھی نرالی شرح "

میری کیا مجال میں حضرت رازی کی تعریف میں وہ الفاظ اور اصطلاحات زبان پر لاؤں جو جناب رازی نظم و نثر میں استعمال کرتے ہیں ؛ میں تو صرف اتنا عرض کر سکتاہوں کہ:

جناب رازی کا وجودِ گرامی مظہر بدیع ہے ۔
متتابع اور تصحیف و تزلزل اس وجود کا حسن ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کل ، بعض ، مستوی اور مکرر اس حسن کا نکھار ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ترافق و نثر ، توشیح و ترصیع اور لغز و معما اس حسن کو چار چاند لگاتے ہیں ۔
طباق ، تجرید ، مشاکلہ ، مزاوجہ ، مبالغہ ، استتباع ، ادماج ، موقوف ، تصلیف وغیرہ اسی حسن کا شاہکار ہیں ۔

رب تعالی ﷻ جناب رازی کے علم و عمل میں برکت دے ، اور نیت میں خلوص و للہیت عطا فرمائے !

امید ہے سلام رضا کی یہ شرح " مفاتیح الالہام " ماقبل شروحات پر فائق ہوگی ۔

✍️لقمان شاہد
28-6-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3195443790735788&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کچھ دن پہلے ایک شیخ حفظہ اللہ کی سالوں پرانی تصویریں وائرل ہوئیں ، جوکہ اُس دور کی تھیں جب وہ تصویر بنوانے کے قائل نہیں تھے ۔
خیر ان کا جو نقطہ نظر تھا وہ تو تھا ہی ۔۔۔۔۔۔‌ اُن کے بعض محبین یہاں تک بھی فرماتےتھے کہ:
حضرت صاحب کی تصویر آہی نہیں سکتی ، وہ ( گستاخ ) کیمرہ ہی جل جاتا ہے جو اُس پیکر دل ربا کی تصویر اتارنے کی کوشش کرتا ہے ۔
لیکن ایسا بالکل نہیں تھا ، نہ تصویریں رکیں نہ کیمرے جلے ۔

¹ اختلافی مسائل میں شدت روا نہیں ہوتی ، نہ کرنی چاہیے ؛ اور ایسے مسائل کو بنیاد بنا کر غیرمعقول کرامتیں بھی بیان نہیں کرنی چاہییں ۔

² جب علماے اہل سنت کی کسی مسئلے میں دو رائے ہوں تو اس میں شدت نہیں رہتی ۔
آپ اپنی رائے گرامی اپنے مشائخ ، اساتذہ اور پسندیدہ علما کے موافق رکھ سکتےہیں اور اس پر شدت سے کاربند بھی رہ سکتے ہیں ، لیکن اختلاف کرنے والے علما پر زبان طعن دراز نہیں کرسکتے ۔
( ہاں دلیلِ صحیح کے ساتھ ان کے موقف کی تردیدکرنا آپ کا علمی حق ہے )

³ ڈیجیٹل تصویر ، ویڈیو اور سپیکر میں نماز وغیرہ جیسے اختلافی مسائل کی بِنا پر اپنے مخالف کو مطعون نہ کریں ، اور نہ ان مسائل میں اپنے مشائخ کی کرامتیں سنائیں ۔

رب تعالی ﷻ ہمارے دل پاک کردے ، ہمارے اعمال صالح کردے ، اور ہمیں امت مرحومہ پر رحم کرنے والا بنادے !

✍️لقمان شاہد
1-7-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3197784160501751&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM