🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
الف انار، ب بیمار، پ پیار.......!

" بیٹا! ننھے سے دماغ پہ اتنا بوجھ نہیں ڈالتے، دِھیرے دِھیرے سب کچھ سمجھ جاؤ گے.... سمجھتے تو کچھ ابھی بھی ہو مگر ساتھ دلیل اور وجہ وقوع بھی جاننا چاہتے ہو مگر یہ تو کسی مناسب وقت پہ سمجھ میں آئے گی اور وہ وقت ابھی دُور ہے....

" وہ مجھے ساتھ لے کر قبر سے باہر نکل آئے، لبِ گور کھڑے ہو کر فرمانے لگے۔ " یہ مُشتِ خاک اِنسان صرف اِسی خاکِ قبر میں ہی آسودہ خاطر ہوتا ہے۔ دُنیا کا طمع، لالچ، حرص، اقتدار اور خواہشات کے نہ ختم ہونے والے سلسلے وسیع وعریض دُنیا کو اس کے لئے بہت تنگ و تاریک، حَبس زدہ اور چھوٹا کر دیتے ہیں۔

وہ اپنی نا آسودہ تمناؤں اور طمع و حرص کے کمزور جال قابلِ ہضم و حصول مچھلیوں کی بجائے دیوہیکل وہیلوں پہ پھینکنا شروع کر دیتا ہے۔ بس، یہیں اس کا اَنت سَرادھ ہو جاتا ہے

اور جو شروع سے ہی آرزوؤں، خواہشوں، آسانیوں اور ہوس کے آزار میں خود کو نہیں پھنساتا، دُنیا کو امتحان گاہ اور چند سانسوں کی عارضی زندگی کو کسی کی امانت سمجھتا ہے تو وہ پھر اپنے جسم اور اپنی رُوح کو مادع پدر آزاد اور اپنی مرضی کا مالک نہیں رہنے دیتا۔

وہ مجاہدوں، مشاہدوں، مراقبوں اور محاسبوں مشکلوں سے اپنے آپ کو اِس قابل بناتا ہے کہ خالقِ جِنّ وبشر، مالکِ اَرض و سما اِس سے راضی ہو جائے۔ یہ میرے جسم پہ لدی وزنی، بے رحم زنجیریں میرے بدن کو اللہ کے احکام میں جکڑ کر رکھتی ہیں اور مجھے احساس دلاتی ہیں کہ مَیں محض قفسِ ہستی میں اَسیر قیدی ہوں۔

یہ میرے پاؤں پڑی بیڑیاں مجھے بے راہ روی سے روکتی ہیں یہ کُھدی ہوئی تیار قبر جس میں بیٹھتا اور سوتا ہوں، لیٹ کر راحت پاتا ہوں، مجھے ہمیشہ یاد دلاتی ہے کہ آخر مجھے یہیں آسودہ خاک ہونا ہے.....

پسینہ خشک ہونے سے پہلے حقِ محنت ادا کر دینا، مقرّر وقت سے پہلے ہی فائدہ کر دینا، اولاد کے بَدراہ ہونے سے پہلے اِن کا نکاح کر دینا اور مرنے سے پہلے اپنی لحد تیار کر لینا اِن لوگوں کاکام ہے جو متقّی ہیں، اللہ سے حیا کرتے ہیں..... "

ازقلم : بابا جان محمد یحییٰ خان
کتاب : "پیا رنگ کالا "صفحہ نمبر (420،421)

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/940505746526995/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کان بجنے کی وجہ

بعض روایات میں ہے کہ حضور ﷺ ارشاد فرماتے ہیں: جب (میں) انتقال کروں گا (تو) صور پھونکنے تک قبر میں "امتی امتی" پکاروں گا۔ کان بجنے کا یہی سبب ہے کہ وہ آواز جانگداز اس معصوم عاصی نواز ﷺ کی جو ہر وقت بلند ہے، گاہے (کبھی کبھار) ہم سے کسی غافل و مدہوش کے گوش (کان) تک پہنچتی ہے (جس کی وجہ سے کان بجنے لگتے ہیں)، روح اسے ادراک (محسوس) کرتی ہے، اسی باعث اس وقت درود پڑھنا مستحب ہوا کہ جو محبوب ﷺ ہر آن ہماری یاد میں ہے، کچھ دیر ہم ہجراں نصیب (فرقت کے مارے) بھی اس کی یاد میں صَرف کریں۔

بحوالہ: فتاوی رضویہ، جلد ۳۰، صفحہ ۷۱۲

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/940921986485371/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
نقش و نگار والی مسجد میں نماز پڑھنے سے تجھے سکون ملتا ہو ، اور سادی مسجد میں تیرا دل نہ لگے ، تو اپنے اخلاص کاعلاج کر ۔۔۔۔۔۔۔ تیری نماز اللہ کے لیے نہیں ، زیبائش و زینت کے لیے ہے ۔
اللہ کے لیے ہوتی تو فرشِ زمین پر بھی تجھے اتنا ہی لطف آتا ، جتنا قالین پرآتا ہے ۔

( خلاصہ کلامِ امام غزالی نوراللہ مرقدہ )

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3193253347621499&id=100008105947430
عمل مخلصانہ ہونا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گفتگو عامیانہ بھی چل جاتی ہے ۔
لیکن گفتگو کتنی ہی فصیحانہ ، ادیبانہ ، محققانہ ، عالمانہ ہو ۔۔‌‌‌‌‌‌‌۔۔۔۔۔ اگر عمل منافقانہ ہے تو ہلاکت ہی ہلاکت ہے ۔

اللہ کریم‌ ﷻ ہمیں عملی نفاق سے بچائے ، ہمارے اعمال کو صرف اپنے لیے کردے !



✍️لقمان شاہد
26-6-2021ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3193992000880967&id=100008105947430
فیس بک پر لکھی گئی تحریریں اگر اللہ کی رضا کے لیے نہ‌ ہوئیں تو ان کی عمر وہی دو چار دن ہوگی ، جن میں لوگ لائک ، کمینٹ اور واہ واہ کردیں گے ۔

لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر اللہ کے لیے ہوئیں تو پھر ان کی عمر لکھنے والے سے بھی طویل ہوجائے گی ، اور یہ ہمیشہ کے لیے معزز فرشتوں کے نوشتوں میں محفوظ ہوجائیں گی ۔ ؎

جس کا عمل ہے بے غرض ، اُس کی جزا کچھ اور ہے
حور و خیام سے گزر ، بادہ و جام سے گزر

تیرا امام بے حضور ، تیری نماز بے سرور
ایسی نماز سے گزر ، ایسے امام سے گزر !


✍️لقمان شاہد
24-6-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3192130011067166&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کئی سال پہلے اردو زبان کے ماہرین مل بیٹھے تھے ، اور انھوں نے اتفاق رائے سے بعض مرکبات کے بارے میں طے کیا تھا کہ انھیں اکٹھا نہیں ، الگ الگ لکھنا چاہیے ۔

مثلاً: خوبصورت کو " خوب صورت " آجکل کو " آج کل " قلمکار کو "قلم کار " وغیرہ وغیرہ ۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے یہ بھی طے کیا تھا کہ:
مشتقات کو جہاں تک ہوسکے ملا کر ہی لکھنا چاہیے ، مثلاً: زمین دار کو " زمیندار " ، شان دار کو " شاندار " ، دل دار کو " دِلدار " لکھنا چاہیے ۔
( البتہ جن مشتقات کو الگ لکھنے کا چلن ہو انھیں الگ لکھنا بھی درست ہے ۔ )

اسی طرح کئی ایک چیزوں کے متعلق طے ہوا تھا ۔

ہمارے معاصر بعض اہل علم مرکبات کو الگ الگ لکھنے والے مسئلے پر قیاس کرتے ہوئے بعض ایسے الفاظ کو بھی الگ الگ لکھ دیتے ہیں جن کے الگ لکھنے کا نہ تو رواج رہا ہے ، اور نہ ہی اُنھیں الگ لکھنا درست معلوم ہوتا ہے ۔

مثلاً: لفظ " سرخرو " کو بعض سرخ رو لکھتے ہیں ، جو کہ نہ صرف غلط املا ہے بلکہ معنوی طور پر بھی درست معلوم نہیں ہوتا ۔

سُرخرو کا معنی ہوتا ہے: کامیاب اور بامراد ۔
غلام محمد کلکتوی کا شعر ہے ؎

سرخرو ہوتا ہے اِنساں آفتیں آنے کے بعد
رنگ لاتی ہے حِنا پتھر پہ پِس جانے کےبعد

اب اگر اِس کا املا " سرخ رو " کر دیں تو اس سے سرخ چہرے والا معنی مترشح ہوگا ۔
جیسا کہ رشیدلکھنوی کا شعر ہے ؎

گئے تھے حضرتِ زاہِد تو زرد تھا چہرہ
شراب خانے سے نکلے تو سُرخ رُو نکلے

اسی طرح کئی مرکب الفاظ کے ساتھ سلوک کیا جاتا ہے جو کہ ناروا ہے ۔

اردو کے کون سے مرکب الفاظ توڑ کر لکھنے چاہییں ، اور کون سے نہیں ؟
اس کی تفصیل گوپی چند نارنگ کے املا نامہ ( قومی کونسل برائےاردو زبان ہند ، طبع اول 1974 ء ، طبع سوم 2010 ء ) میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے ۔

✍️لقمان شاہد
26-6-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3194266747520159&id=100008105947430
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM