🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
تاج الشریعہ : حیات وخدمات
100 سوالوں کے جوابات 💐

مرتب :مفتی محمد فیض اللّٰہ مصباحی، برکاتی نائب قاضی ادارۂ شرعیہ جھارکھنڈ ۔ پرنسپل اسلامی مرکز، ہند پیڑھی، رانچی۔
▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️
وارث علوم اعلیٰ حضرت، جانشین حضور مفتی اعظم ہند حضور تاج الشریعہ علامہ اختر رضا خان المعروف ازہری میاں قدّس سِرُّہ کی ذات والا درجات کو جس زاویے سے دیکھا اور پڑھا جائے، یکتائے روزگار نظر آتی ہے۔ آپ علم وعمل، زہد وتقوی، حسن کردار اور شیریں گفتار جیسے گونا گوں اوصاف حمیدہ سے متصف تھے۔آپ جہاں بلند پایہ اور راسخ العلم مدرس تھے، وہیں حاضر دماغ اور بالغ نظرمفتی بھی۔آپ کی خطابت میں جہاں خوش بیانی، نکتہ سنجی اور علمی گیرائی کی خوشبوئیں پھوٹتی ہیں، وہیں آپ کی تحریروں میں فکر انگیزی، حقائق نگاری، فقہی بصیرت، حدیثی مہارت کے ساتھ توضیحات، تنقیحات اور تطبیقات کا ایک جہان آباد نظر آتا ہے۔بلاشبہ آپ اپنے آباؤ واجداد کے علم وفکر کے سچے وارث و امین تھے۔
حضور تاج الشریعۃ کی حیات وخدمات کا دائرہ اتنا وسیع ہے جس کا تفصیلی احاطہ مجھ جیسے بے مایہ کے لیے بے حد مشکل ہے۔بے مائیگی کے با وصف حصول سعادت کے لیے زیر نظر تحریر میں آپ کی کتاب حیات کا اجمالی تعارف بشکل سوال و جواب پیش کرنے کی ایک ادنیٰ سی کوشش کی گئی ہے۔
اس طرز تحریر کا داعیہ یہ ہے کہ حضور تاج الشریعۃ کی حیات طیبہ سے متعلق معلومات، یاد داشت کی گرفت میں آجائیں، جس کے لیے سوال وجواب کا انداز ایک مؤثر اور دل چسپ طریقہ ہے۔ سوال پڑھنے کے بعد قاری کے ذہن میں جستجوِ جواب کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔اور یہ مسلم ہے کہ جو چیز طلب اور جستجو کے بعد حاصل ہوتی ہے وہ دیر پا اور ذہن وفکر میں پیوست ہوجاتی ہے، اور جو چیز سرسری طور پر نظر سے گزرتی ہے اس پر کوئی خاص التفات نہیں ہوتا ہے۔
اب لیجیے! سوال وجواب کے آئینے میں اپنے ممدوح کی حیات وخدمات کا رخ روشن دیکھیےاور اپنے چراغ عقیدت کی لَو اور تیز کرئیے۔


*سوالات و جوابات*

سوال نمبر 1۔ تاج الشر یعہ کی ولادت کب اور کہا ں ہوئی؟
جواب:۔ آپ کی ولادت باسعا دت 14؍ ذی قعدہ 1361ھ مطابق 23؍ نومبر 1942ء
بروزمنگل ہندوستان کے مشہور شہر بریلی شریف کے محلہ سوداگران کاشانۂ رضا میں ہوئی۔

سوال نمبر 2۔ تاج الشر یعہ کا پیدا ئشی نام کیا ہے؟
جواب:۔ محمد

سوال نمبر 3۔ تاج الشر یعہ کا اصل نام کیا ہے؟
جواب:۔ محمد اسمٰعیل رضا

سوال نمبر 4۔ تاج الشر یعہ کا عرفی نام کیا ہے؟
جواب:۔ اختر رضا

سوال نمبر 5- تاج الشر یعہ کا تخلص کیاہے؟
جواب:۔ اختر

سوال نمبر 6۔ تاج الشر یعہ کا خاندانی پس منظر کیاہے؟
جواب:۔ تاج الشر یعہ کا خاندان افغان النسل اور قبیلہ بڑ ہیج سے تعلق رکھتا ہے

سوال نمبر 7۔ خانوا دۂ رضا کے مورث اعلیٰ کے بارے میں کچھ بتائیں؟
جواب:۔ خانوادۂ رضا کے مورث اعلیٰ کانام شہزادہ سعید اللہ خان ہے آپ قند ہار
حکومت افغانستان کے ولی عہد تھے۔

سوال نمبر 8۔ تاج الشر یعہ کے والد کا نام کیاہے؟
جواب:۔ مفسر اعظم ہند حضرت علامہ مفتی محمد ابراہیم رضا خان قادری عرف جیلانی میاں علیہ الر حمہ

سوال نمبر 9۔ تاج الشر یعہ کے دادا کانام کیا ہے؟
جواب:۔ حجۃ الاسلام حضرت علامہ مفتی محمد حامد رضا خان علیہ الر حمہ

سوال نمبر 10۔ تاج الشر یعہ کے نانا کانام کیا ہے؟
جواب:۔ مفتی اعظم ہند حضرت مفتی محمد مصطفی رضا خان علیہ الر حمہ

سوال نمبر 11- تاج الشر یعہ کے پر دادا کا نا م کیا ہے؟
جواب :۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ

سوال نمبر 12۔ تاج الشر یعہ کا شجرۂ پدری کیا ہے؟
جواب:۔ مفتی اختر رضا خان بن مفتی محمد ابراہیم رضا خان بن مفتی محمد حامد رضا خان
بن امام اہل سنت مفتی محمد احمد رضاخان بن مفتی محمد نقی علی خان۔

سوال نمبر 13۔ تاج الشر یعہ کا شجرۂ مادری کیا ہے؟
جواب :۔ مفتی اختر رضا خان بن نگار فاطمہ عر ف سرکار بیگم بنت مفتی اعظم ہند مفتی
محمد مصطفی رضا خان بن امام احمد رضا خان۔

سوال نمبر 14- تاج الشر یعہ کے کتنے بھائی اور کتنی بہنیں ہیں؟
جواب :۔ 5؍ بھائی اور 3؍بہنیں

سوال نمبر 15- کتنے بھائی آپ سے بڑے اور کتنے آپ سے چھو ٹے ہیں؟
جواب:۔ 2؍ بھائی آپ سے بڑے ہیں اور 2؍ آپ سے چھو ٹے۔

سوال نمبر 16۔ تاج الشر یعہ کے بڑے بھائی کا نام کیا ہے؟
جواب:۔ ریحان ملت حضرت مولانا ریحان رضا خان علیہ الرحمہ

سوال نمبر 17۔ تاج الشر یعہ کے اس بھائی کا نام کیا تھا؟ جو بچپن ہی سے جذب کی کیفیت
میں غرق رہتے تھے بالآخر مفقود الخبر ہوگئے۔
جواب:۔ تنویر رضا خان

سوال نمبر 18۔ تاج الشر یعہ کے ان دوبھائیوں کے نام بتائیں جو عمر میں آپ سے چھو ٹے ہیں؟
جواب:۔ ڈاکٹر قمر رضا خان علیہ الرحمہ اور مولانا منّان رضا خان مدّ ظلہ العالی۔

سوال نمبر 19۔ تاج الشر یعہ کا عقیقہ کس نام پر ہوا؟
جواب :۔ محمد۔