🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
ڈاکٹر اقبال

بدر العلماء، حضرت علامہ مولانا بدر الدین احمد صدیقی علیہ الرحمہ، ڈاکٹر اقبال کے بارے میں لکھتے ہیں:
رضوی دار الافتاء بریلی شریف میں ایک استفتا پیش کیا گیا جس میں ڈاکٹر اقبال کے کچھ (کفریہ) اشعار کے متعلق سوال کیا گیا تھا تو مولانا مفتی محمد اعظم نے (فتوے میں) اُن اشعار کو کفریہ قرار دیا اور قائل (یعنی ڈاکٹر اقبال) کے بارے میں تحریر کیا کہ میں نے حضور مفتی اعظم ہند، علامہ مصطفی رضا خان علیہ الرحمہ سے ڈاکٹر اقبال کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا:
بے شک اقبال سے خلاف شرع امور کا صدور ہوا ہے، کفریات تک اس سے صادر ہوئے ہیں مگر وہ اللہ تعالی کے محبوب، سرکارِ دو عالم ﷺ کی شان میں گستاخ و بے ادب نہیں تھا- بے شک جہالت کی بنا پر اس سے کفر تک پہنچانے والی غلطیاں ہوئی ہیں مگر آخر وقت میں مرنے سے پہلے اس کی توبہ بھی مشہور ہے اور جو اللہ کے محبوب کی شان میں گستاخ نہیں ہوتا اس کو توبہ کی توفیق ہوتی ہے-
اس کے بعد حضور مفتی اعظم ہند نے اقبال کا یہ شعر پڑھا:

بمصطفی برساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست
گر با و نر سیدی تمام بو لہبی است

یہ شعر پڑھ کر حضرت کی آنکھوں میں آنسو بھر گئے اور فرمانے لگے کہ اس شعر سے حضور ﷺ کے ساتھ اقبال کی سچی محبت ظاہر ہے- اس کے بعد فرمایا کہ اقبال کے بارے میں توقف چاہیے اور حضرت کا یہ فرمان ناسازی طبع سے پندرہ سولہ سال پہلے کا ہے اور حضرت کے اس فرمان پر ہمارا عمل ہے-

(فتاوی بدر العلماء، ص126، 229، ملخصاً)

خلیفۂ حضور مفتی اعظم ہند، حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی رحمہ اللہ تعالی، ڈاکٹر اقبال کے ایک شعر کی تاویل کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ہمیں حکم ہے کہ مومن کے کلام کو اچھے معنوں پر محمول کرنا واجب ہے-

(فتاوی شارح بخاری، ج2، ص486، ملتقطاً)

آپ رحمہ اللہ تعالی ایک اور مقام پر لکھتے ہیں کہ اقبال کی توبہ مشہور ہے، بہت سے مستند عالموں نے اس کی (توبہ کی) روایت بھی کی ہے اس لیے اس کے بارے میں سکوت کیا جاتا ہے-

(فتاوی شارح بخاری، ج3، ص491، ملتقطاً)

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
یوم ولادت ڈاکٹر اقبال ۳ ذو القعدہ
کیا ڈاکٹر اقبال کے بعض اشعار کفریہ
مخلوق کو قرآن کہنا کیسا ؟
ڈاکٹر اقبال کے متعلق شرعی حکم
خودی کو کر بلند اتنا | تاج الشریعہ
https://t.me/islaamic_Knowledge/14587
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#38بیویاں_94_بچے_فیملی_جہاد_کیوں_نہیں؟

تحریر: محمد زاہد علی مرکزی کالپی شریف
چئیرمین: تحریک علمائے بندیل کھنڈ
رکن :روشن مستقبل دہلی

وہ ملک جس میں محدود بچوں کا قانون بنایا جارہا ہو، پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک اس کی تیاری ہو رہی ہو، مختلف صوبوں میں دو بچوں سے زیادہ ہونے پر حکومتی مراعات کے ساتھ ساتھ الیکشن لڑنے پر بھی پابندی عائد ہو، اس ملک میں اگر اس طرح کا حادثہ فاجعہ پیش آتا ہے اور وہ بھی مطلوبہ قوم کی جانب سے نہ ہو تو یقیناً ایسی سوچ رکھنے والوں کے لیے جانکاہ صدمے سے کم نہیں -

جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں 13 جون 2021 کو شمال مشرقی ہند کی ریاست میزورم میں ایک ایسے شخص کی جس کی موت کے بعد ایک الگ بحث چھڑ گئی ہے - 38 بیویاں اور 94 بچوں والے 76 سال کے "زیونا چانا" کی موت کی خبر جیسے ہی عام ہوئی لوگوں کے منھ حیرت سے کھلے رہ گئے - کہ دنیا میں ایسا کنبہ بھی موجود تھا!
ویسے تو میزورم اپنی خوبصورتی کے لئے جانا جاتا ہے لیکن دنیا کا سب سے بڑا کنبہ بھی اسی ریاست میں رہتا ہے یہ اکثر لوگوں کو اب معلوم ہوا ۔

*میڈیا کا دوغلا پن*
جب میڈیا میں خبر آئی تو انداز بڑا مختلف تھا بی بی سی ہندی لکھتا ہے "ایک طرح سے یہ خاندان میزورم کی پہچان ہے اور جب لوگ میزورم جاتے ہیں تو بہت سارے سیاح ان سے ملتے ہیں۔ یہ لوگ نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا کے لئے بھی توجہ کا مرکز ہیں"۔

دوسرے میڈیا ہاؤسز خبر دکھاتے ہیں دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے مُکھیا نہیں رہے- نیز بی بی سی ہندی 94 (BBC HINDI) ) بچوں کی جگہ صرف 89 بچوں کی نیوز چلاتا ہے - نہ معلوم بی بی سی پانچ بچوں کو سرکاری ریکارڈ سے کیوں دور رکھنا چاہتا ہے- یا پھر اسلامو فوبیا کا شکار بی بی سی یہ خبر دکھاتے ہوئے شرم محسوس کرتا ہے - نیوز ایجنسیوں کے مطابق زیونا نے پہلی شادی صرف 17 سال کی عمر میں کی تھی جبکہ ان کی اہلیہ ان سے تین سال بڑی تھیں۔
اس کنبے میں 400 کے قریب خاندان ہیں۔ یہ لوگ تعدد ازواج یعنی बहुविवाह کے قائل ہیں-

*اگر کوئی مسلمان ہوتا*
مسلمان اگر دوسری بیوی بھی رکھ لے اور تین بچے کرلے تو ہمارے ملک کے لوگ آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں - ملک کی آبادی بڑھتی دکھائی دیتی ہے - نوکری خطرے میں محسوس ہوتی ہے کہ جب اتنے بچے کریں گے تو ہم تک سرکاری مراعات کیسے پہنچیں گی - گویا ایک ہزار سوال اور اور ایک ارب سے زائد لوگوں کے اذہان کو پراگندہ کرنے کی ہر مذموم سعی کی جاتی ہے- جب کہ مسلمانوں کو ایک سے زائد شادی کرنے کا قانونی حق حاصل ہے - تب بھی میڈیا اور عام لوگوں کو دقت ہوتی ہے - لیکن یہاں 38 بیویوں اور 94 بچوں کی خبر کو اتنا نارمل دکھایا گیا کہ لوگ فخر محسوس کر رہے ہیں -

*اگر کوئی مسلم ہوتا تو؟*

_اگر یہی انسان کوئی مسلم ہوتا تو خبر کچھ اس طرح چلتی-
- فیملی جہاد کا ماسٹر مائنڈ دنیا سے گیا، پیچھے چھوڑ گیا بچوں کی فوج -

- آخر سرکار کب لے گی ایکشن اور کب رکے گا یہ فیملی جہاد؟
- سرکار ایک بچہ کی پالیسی لاگو کرے ورنہ ہندو اقلیت میں ہونگے -
- آخر حکومت نے اس آدمی کو جیل میں کیوں نہیں ڈالا؟

- بھارتی سنویدھان میں اس کی اجازت کہاں؟

- دیش بھک مری کی کگار پر، جہادی سیکس کی راہ پر -

- ہوس کا پجاری، 38 عورتوں کی عزت سے کھیلنے والا اب تک کہاں چھپا رہا؟
- سیکس ہب کیسے بنایا؟ اور کیسے پھنسانا تھا معصوم عورتوں کو، ہم کریں گے پوری پڑتال بنے رہیے نیوز چھی کے ساتھ -

- وشي کرن اور جادو سے کرتا تھا لڑکیوں کا شکار -

- رنگیلے جہادی کی کہانی دکھائیں گی ارچنا رانی، بنے رہیے نیوز 420 کے ساتھ -

کم از کم ایک ماہ تک میڈیا اس پر اتني ڈبیٹ کرتا کہ مسلمان بے چارہ ایک بیوی اور ایک بچہ کرنے کے لیے بھی سو بار سوچتا - لیکن یہاں ایسا نہیں، کیوں کہ میڈیا کو وہ نہیں ملا جو اسے چاہیے تھا -

*سوشل میڈیا پر چھڑی بحث*

اس ملک میں جس قدر میڈیا نے نفرت کا زہر گھولا ہے اس کا اثر ہم آئے دن دیکھتے رہتے ہیں - ہم کئی ایک ویڈیو ایسے دیکھ چکے ہیں جس میں بچوں سے لے کر 70 - 80 سالہ مسلم بزرگوں کو بھی لوگ پیٹتے دکھے ہیں - ہمارے ملک کو آج سب سے بڑا نقصان انھیں میڈیا چینل اور ان پر ہونے والی ڈبیٹ سے ہو رہا ہے مگر کوئی لگام لگانے والا نہیں ہے -
زیونا چانا کی موت پر سوشل میڈیا پر بھی طرح طرح کے کمینٹ آرہے ہیں ایک سشیل کمار نامی فیس بک یوزر لکھتے ہیں-
Data सही दिया करो बीबीसी। कक्का के 94 बच्चे थे और वो मरे नही हैं बल्कि नर्वस नाइंटी के शिकार हुए हैं।...
اس کے آگے جو انھوں نے لکھا وہ ہم نہیں لکھ سکتے -

ایک دوسرے یوزر لکھتے ہیں
" क्या इनकी 38 पत्नियां आपस में नहीं लड़ती थी? हमें इनसे पत्नी मैनेजमेंट सीखना चाहिए था। दुःखद की अब वो हमारे बीच नही है" ।
کچھ نے اس طرح کے کمینٹ کیے جیسی ان سے ہر معاملے میں امید ہوتی ہے وہ سڑا ہوا معاشرہ کچھ بھی ہو اس کا ذمہ دار صرف مسلمانوں کو ہی مانتا ہے - اور یہ سب صبح شام ٹی وی پر ہونے والے میڈیا جہاد کا نتیجہ ہے -

15/6/2021

https://www.facebook.com/388280455075812/posts/933251350578717/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
الله کی رحمت سے محروم

حضرت سیدنا واثلہ بن الاسقع رضی الله تعالی عنہ سے روایت ہے کہ الله عزوجل کے محبوب ﷺ نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن ایک شخص کو لایا جائے جس کے نامۂ اعمال میں (بظاہر) کوئی گناہ نہیں ہوگا۔

الله عزوجل فرمائے گا: کیا تو میرے اولیاء سے دوستی رکھتا تھا؟

وہ کہے گا: میں تو لوگوں سے دور رہتا تھا۔

الله عزوجل فرمائے گا: کیا تو میرے دشمنوں سے دشمنی رکھتا تھا؟

بندہ کہے گا: میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

الله عزوجل فرمائے گا: جو میرے اولیاء سے دوستی اور میرے دشمنوں سے دشمنی نہ رکھے وہ میری رحمت سے محروم ہے۔

بحوالہ:
حلية الاولیاء، جلد ۵، صفحہ ۲۴۱، حدیث ۶۸۶۹
معجم کبیر للطبراني، جلد ۲۲، صفحہ ۵۹، حدیث ۱۴۰

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/934752920435611/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
جس طرح ضروریا ت دین کا انکار کفر ہے اسی طرح ان کے منکر کو کافر نہ جاننا بھی کفر ہے۔ (فتاوی رضویہ)

https://www.facebook.com/100002760334407/posts/3625001747601801/
انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ و السلام اور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا کھانا پینا اور سونا یہ افعالِ بشری اس لئے نہیں ہیں کہ وہ ان کے محتاج ہیں،حاشا،ان کے یہ افعال بھی اقامتِ سنت اور تعلیمِ امت کے لئے تھے کہ ہر بات میں طریقۂ محمدیہ لوگوں کو عملی طور پر دکھائیں سکھائیں۔
(فتاوی رضویہ)

https://www.facebook.com/100002760334407/posts/3634096006692375/