🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
روح فرسا خبر

خلیفۂ حضور مفتیِ اعظم ہند قاریِ خوش الحان حضرت علامہ مولانا الحاج قاری امانت رسول (پیلی بھیت شریف، ہند) ابھی کچھ دیر قبل بریلی شریف کے ایک ہسپتال میں وصال فرما گئے۔

انا للہ وانا الیہ رٰجعون!

اللہ کریم حضرت کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین بجاہ النبی الامین الاشرف الافضل النجیب صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وصحبہ وبارک وسلم

حضرت علیہ الرحمہ حضور مفتیِ اعظم ہند قدس سرہٗ اور حضور احسن العلماء قدس سرہٗ کے چہیتے تھے ۔ عرسِ قاسمی برکاتی مارہرہ مطہرہ میں ملاقات ہوا کرتی تھی ۔ نہایت شفقت و محبت فرماتے ہوئے دعاؤں سے نوازتے ۔ جن دنوں میں حضور مفتیِ اعظم ہند قدس سرہٗ کی حیات و خدمات اور نعتیہ شاعری کے حوالے سے پی ایچ ڈی مقالہ لکھنے میں مصروف تھا حضرت قاری صاحب علیہ الرحمہ نے قدم قدم پر میرا مخلصانہ اور فراخ دلانہ تعاون فرمایا ۔ حضور مفتی اعظم قدس سرہٗ کے کئی قلمی تبرکات کے عکس عطا کیے جو میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ االلہ کریم آپ کے فیوض وبرکات سے ہمیں مالامال فرمائے ، آمین ثم آمین!

مشاہد رضوی و جملہ اہل خانہ ، مالیگاﺅں
29 رمضان المبارک 1442ھ
11 مئی 2021ء بروز شب جمعرات
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
کئی‌سال پہلے ہمارے علاقے سے دعوت اسلامی کا ایک قافلہ بارہ دن کے لیے لکی مروت ( خیبر پختونخواہ ) جانے لگا تو میں بھی اس میں شامل ہوگیا ۔ وہاں شین باغ میں دعوت اسلامی کا پہلا اجتماع ہونے والا تھا ، جس کی تیاری کے لیے پاکستان بھر سے مدنی قافلے پہنچ رہے تھے ۔…
بعض علماےاہل سنت دعوت اسلامی کی بعض چیزوں پر تنقید کرتے اور انھیں غلط سمجھتے ہیں ، جس کے جواب میں دعوت اسلامی کے بعض محبین ان علما کے متعلق گھٹیا زبان بھی استعمال کردیتے ہیں ۔

یہ سراسر غلط حرکت ہے ، امیر دعوت اسلامی حفظہ اللہ ایسے محبین کو دعوت اسلامی کا ذمے دار تسلیم نہیں کرتے ۔۔۔۔۔۔۔ان سے اظہار برات کرتے ہیں ۔
( جیسا کہ نیچے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے )

دعوت اسلامی ہو ، امیر دعوت اسلامی ہوں ، یا کوئی بھی مذہبی جماعت اور اس کے امیر ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کا ہر معاملے میں‌سوفی صد درست اور تنقید سے بری ہونا بعید از عقل ہے ۔

یہ بات ہمیں ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ:

ہمارے پیر ، ہمارے استاد ، ہمارے شیخ ، ہمارے مرشد ۔۔۔۔۔۔۔ جو کچھ بھی ہیں ہمارے لیے ہیں ، سب کے لیے نہیں ؛ ہم ان کی ہربات پر عقیدت سے آنکھیں بند کرلیں گے لیکن دوسرے لوگ بھی ایسا کریں ، یہ ضروری نہیں ۔
دوسرے تنقید کریں گے جو بجا بھی ہوگی اور بے جابھی ، اس لیے جس طرح اپنے شیخ کے حق میں دوسروں کی تعریف قبول کرتے ہیں ، تنقید سننے کا بھی حوصلہ پیدا کریں ۔

بعض دفعہ تنقید کرنے والا ہمارے پیر و مرشد پر غلط فہمی کی وجہ سے تنقید کر رہاہوتا ہے ، اِس کے باوجود وہ مقبول بارگاہ ہوتا ہے ؛ اور ہمارا اپنے پیر کی محبت میں اس سے بغض رکھنا غلط ہوتا ہے ۔ مثلاً:

امام ابن عربی رحمہ اللہ کے پیر و مرشد حضرت ابو مدین شعیب بن حسین مالکی ( متوفیٰ 594 ھ ) پر ایک عالم طعن و تشنیع کرتے تھے ، جس کی وجہ سے شیخ ابن عربی اُس عالم سے بغض رکھتے ۔

شیخ فرماتےہیں:

روزی حضرت پیغامبرراصلی اللہ علیہ وسلم بخواب دیدم -

ایک روز میں نے خواب میں رسول پاکﷺ کی زیارت کی ، آپ فرمارہے تھے:

( ابن عربی ! ) تجھے فلاں سے کیوں بغض ہے؟
میں نے عرض کی:
حضور ! وہ شیخ ابومدین سے بغض رکھتاہے ، جب کہ وہ میرے بزرگ ہیں ۔
آپ نے فرمایا: الیس یحب اللہ ورسولہ ؟
کیاوہ اللہ و رسول سے محبت نہیں رکھتا ؟
میں نے عرض کی: رکھتاہے ۔

آپ نے فرمایا:
فلم ابغضتہ لبغضہ ابامدین ولم تحبہ بحبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم -
( بڑے تعجب کی بات ہے کہ ) تجھے اُس سے ابومدین کے بغض کی وجہ سے بغض تو ہے ، لیکن اللہ کے رسول کی محبت کی وجہ سے محبت نہیں !!

شیخ کہتے ہیں میں نے اُن عالم صاحب کے بغض سے توبہ کی اور اُن کی خدمت میں حاضرہوکر معذرت کی ، " واھدیت الیہ ثوبا عالیا " اور اُنھیں قیمتی سوٹ نذرانے میں پیش کیا ۔

پھر اُن سے جو ( اپنے پیر کے متعلق ) بغض کی وجہ پوچھی تو وہ غلط فہمی تھی ، جسے میں نے دور کردیا ۔
اِس طرح اُن کا دل بھی ( میرے شیخ کے متعلق ) صاف ہوگیا ۔

( ملخصاً : انفاس العارفین ، شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ، ص 199 ، 200 ، درمطبع مجتبائی واقع دہلی )

✍️لقمان شاہد
12-5-2021 ء

https://www.facebook.com/100008105947430/posts/3157708394509328/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Audio
Huzur mohaddise Kabir مد ظلہ العالی ki zabani Chand ka elaan
گھوسی_کے_اعلان_سےمتعلق_حضور_محدث_کبیر_کا_فرمان.mp3
193.8 KB
حضور محدث کبیر کا پیغام گھوسی کے اعلان کے حوالے سے اسے بغور سماعت فرمائیں!
✍️ وفاء المصطفیٰ امجدی