کئیسال پہلے ہمارے علاقے سے دعوت اسلامی کا ایک قافلہ بارہ دن کے لیے لکی مروت ( خیبر پختونخواہ ) جانے لگا تو میں بھی اس میں شامل ہوگیا ۔
وہاں شین باغ میں دعوت اسلامی کا پہلا اجتماع ہونے والا تھا ، جس کی تیاری کے لیے پاکستان بھر سے مدنی قافلے پہنچ رہے تھے ۔
جب ہم وہاں پہنچے تو مدنی مرکز نے ہمیں ایسے علاقے کی طرف روانہ کیا جو متشدد قسم کے بدمذہبوں کا علاقہ تھا ۔
ہمیں تاکید کی گئی کہ آپ نے ان کے سامنے الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ نہیں پڑھنا ، اور بڑی حکمت سے انھیں نیکی کی دعوت دینی ہے ۔
یہ بات مجھے بالکل اچھی نہ لگی ، کیوں کہ میرا مزاج ایسا نہیں تھا ؛ میں نے سوچا کہ یہ کیسی تبلیغ ہے جس میں شعارِ اہل سنت صلاۃ و سلام سے بھی منع کیا جارہا ہے ۔
بہر حال مرکز کی اطاعت میں بادل نخواستہ خاموش رہا ۔
جب ہم اس علاقے میں پہنچے تو ہماری ملاقات وہاں کے مقامی ایک راسخ العقیدہ سنی پٹھان سے ہوئی ۔
اس نے ہمیں دیکھ کر بہت مسرت کا اظہار کیا اور ساتھ کہا:
یہاں بدمذہبوں نے لوگوں میں یہ غلط فہمی پھیلارکھی ہے کہ بریلوی مشرک ہوتے ہیں ، یہ رسول اللہ ﷺ کو اللہ کی طرح سمجھ کر یارسول اللہ کہتے ہیں ، اور شیخ عبدالقادر جیلانی کو اللہ کا بیٹا سمجھتے ہیں ۔ ( معاذاللہ ثم معاذاللہ )
اس لیے آپ یہاں سرعام یارسول اللہ کہنے سے پرہیز کیجیے گا ، تاکہ آپ کے لیے آزمائش نہ بنے ۔
آپ پہلے ان لوگوں کو اپنے قریب کریں ، جب انھیں سمجھ آجائے گی کہ آپ کے وہ شرکیہ عقائد نہیں ہیں جو نجدیوں نے بتائے ہیں تو پھر یہ خود بھی یارسول اللہ کہنے والے بن جائیں گے ۔
اس پٹھان کی یہ بات سن کر تسلی ہوگئی اور مرکز کی حکمت سمجھ میں آگئی ۔
پھر ہم نے اللہ کی توفیق سے نیکی کی دعوت کا سلسلہ شروع کیا ، تو ہمیں دھمکیاں ملیں ، پتھر مارے گئے ، گالیاں دی گئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن الحمدللہ ہمنے پوری جاں فشانی سے نیکی کی دعوت دی اور اجتماع پاک کو کامیاب کیا ، اور اب الحمدللہ وہاں یارسول اللہ کی صدائیں عام ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🌺
دعوت اسلامی اسلام اور اہل سنت کی نمائندہ عالمگیر تحریک ہے ، انھوں نے صرف اپنے محلے ، علاقے ، شہر اور ملک میں نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ پوری دنیا میں دین کا کام کرنا ہے ۔
اس لیے ان کی اپنی حکمت عملی اور طریقہ کار ہے ، جس کا منتہی خیر ہی خیرہے ۔
ان کی باقاعدہ مجلس شوری ہے جس میں ذہین ، مدبر ، دور اندیش اور باعمل لوگ ہیں ؛ وہ جو فیصلہ کرتے ہیں سوچ سمجھ کر اور علما و مفتیان کرام کی مشاورت سے کرتے ہیں ، اور آخرت کو مقدم رکھ کے کرتے ہیں ۔
اس لیے اگر آپ کو ان کے کسی طریقے سے اختلاف ہوتو سلجھے انداز سے بے شک اظہار رائے کریں ، یہ آپ کا حق ہے ؛ لیکن اس سے پہلے ان سے وضاحت ضرور لے لیا کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ لاعلمی کی وجہ سے آپ ان خوش عقیدہ مسلمانوں کو ایذا دے بیٹھیں اور بعد میں آپ کو اپنے کیے پر شرمندہ ہونا پڑے ۔
فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیْنَ !
( نوٹ: میں دعوت اسلامی کا کوئی تنظیمی کارکن یا عہدے دار نہیں ہوں ، صرف ایک سنی مسلمان ہونے کے ناطے یہ عرض کیا ہے ؛ اور مقصد صرف اتنا ہے کہ کسی سنی جماعت کی بے جا مخالفت سے احباب اپنی آخرت خراب نہ کریں ۔ باقی ہدایت دینے والی اللہ کی ذات ہے ۔ )
✍️لقمان شاہد
11-5-2021ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3157402497873251&id=100008105947430

Facebook
Log in to Facebook
Log in to Facebook to start sharing and connecting with your friends, family and people you know.
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
روح فرسا خبر
خلیفۂ حضور مفتیِ اعظم ہند قاریِ خوش الحان حضرت علامہ مولانا الحاج قاری امانت رسول (پیلی بھیت شریف، ہند) ابھی کچھ دیر قبل بریلی شریف کے ایک ہسپتال میں وصال فرما گئے۔
انا للہ وانا الیہ رٰجعون!
اللہ کریم حضرت کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین بجاہ النبی الامین الاشرف الافضل النجیب صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وصحبہ وبارک وسلم
حضرت علیہ الرحمہ حضور مفتیِ اعظم ہند قدس سرہٗ اور حضور احسن العلماء قدس سرہٗ کے چہیتے تھے ۔ عرسِ قاسمی برکاتی مارہرہ مطہرہ میں ملاقات ہوا کرتی تھی ۔ نہایت شفقت و محبت فرماتے ہوئے دعاؤں سے نوازتے ۔ جن دنوں میں حضور مفتیِ اعظم ہند قدس سرہٗ کی حیات و خدمات اور نعتیہ شاعری کے حوالے سے پی ایچ ڈی مقالہ لکھنے میں مصروف تھا حضرت قاری صاحب علیہ الرحمہ نے قدم قدم پر میرا مخلصانہ اور فراخ دلانہ تعاون فرمایا ۔ حضور مفتی اعظم قدس سرہٗ کے کئی قلمی تبرکات کے عکس عطا کیے جو میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ االلہ کریم آپ کے فیوض وبرکات سے ہمیں مالامال فرمائے ، آمین ثم آمین!
مشاہد رضوی و جملہ اہل خانہ ، مالیگاﺅں
29 رمضان المبارک 1442ھ
11 مئی 2021ء بروز شب جمعرات

🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
کئیسال پہلے ہمارے علاقے سے دعوت اسلامی کا ایک قافلہ بارہ دن کے لیے لکی مروت ( خیبر پختونخواہ ) جانے لگا تو میں بھی اس میں شامل ہوگیا ۔ وہاں شین باغ میں دعوت اسلامی کا پہلا اجتماع ہونے والا تھا ، جس کی تیاری کے لیے پاکستان بھر سے مدنی قافلے پہنچ رہے تھے ۔…
بعض علماےاہل سنت دعوت اسلامی کی بعض چیزوں پر تنقید کرتے اور انھیں غلط سمجھتے ہیں ، جس کے جواب میں دعوت اسلامی کے بعض محبین ان علما کے متعلق گھٹیا زبان بھی استعمال کردیتے ہیں ۔
یہ سراسر غلط حرکت ہے ، امیر دعوت اسلامی حفظہ اللہ ایسے محبین کو دعوت اسلامی کا ذمے دار تسلیم نہیں کرتے ۔۔۔۔۔۔۔ان سے اظہار برات کرتے ہیں ۔
( جیسا کہ نیچے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے )
دعوت اسلامی ہو ، امیر دعوت اسلامی ہوں ، یا کوئی بھی مذہبی جماعت اور اس کے امیر ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کا ہر معاملے میںسوفی صد درست اور تنقید سے بری ہونا بعید از عقل ہے ۔
یہ بات ہمیں ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ:
ہمارے پیر ، ہمارے استاد ، ہمارے شیخ ، ہمارے مرشد ۔۔۔۔۔۔۔ جو کچھ بھی ہیں ہمارے لیے ہیں ، سب کے لیے نہیں ؛ ہم ان کی ہربات پر عقیدت سے آنکھیں بند کرلیں گے لیکن دوسرے لوگ بھی ایسا کریں ، یہ ضروری نہیں ۔
دوسرے تنقید کریں گے جو بجا بھی ہوگی اور بے جابھی ، اس لیے جس طرح اپنے شیخ کے حق میں دوسروں کی تعریف قبول کرتے ہیں ، تنقید سننے کا بھی حوصلہ پیدا کریں ۔
بعض دفعہ تنقید کرنے والا ہمارے پیر و مرشد پر غلط فہمی کی وجہ سے تنقید کر رہاہوتا ہے ، اِس کے باوجود وہ مقبول بارگاہ ہوتا ہے ؛ اور ہمارا اپنے پیر کی محبت میں اس سے بغض رکھنا غلط ہوتا ہے ۔ مثلاً:
امام ابن عربی رحمہ اللہ کے پیر و مرشد حضرت ابو مدین شعیب بن حسین مالکی ( متوفیٰ 594 ھ ) پر ایک عالم طعن و تشنیع کرتے تھے ، جس کی وجہ سے شیخ ابن عربی اُس عالم سے بغض رکھتے ۔
شیخ فرماتےہیں:
روزی حضرت پیغامبرراصلی اللہ علیہ وسلم بخواب دیدم -
ایک روز میں نے خواب میں رسول پاکﷺ کی زیارت کی ، آپ فرمارہے تھے:
( ابن عربی ! ) تجھے فلاں سے کیوں بغض ہے؟
میں نے عرض کی:
حضور ! وہ شیخ ابومدین سے بغض رکھتاہے ، جب کہ وہ میرے بزرگ ہیں ۔
آپ نے فرمایا: الیس یحب اللہ ورسولہ ؟
کیاوہ اللہ و رسول سے محبت نہیں رکھتا ؟
میں نے عرض کی: رکھتاہے ۔
آپ نے فرمایا:
فلم ابغضتہ لبغضہ ابامدین ولم تحبہ بحبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم -
( بڑے تعجب کی بات ہے کہ ) تجھے اُس سے ابومدین کے بغض کی وجہ سے بغض تو ہے ، لیکن اللہ کے رسول کی محبت کی وجہ سے محبت نہیں !!
شیخ کہتے ہیں میں نے اُن عالم صاحب کے بغض سے توبہ کی اور اُن کی خدمت میں حاضرہوکر معذرت کی ، " واھدیت الیہ ثوبا عالیا " اور اُنھیں قیمتی سوٹ نذرانے میں پیش کیا ۔
پھر اُن سے جو ( اپنے پیر کے متعلق ) بغض کی وجہ پوچھی تو وہ غلط فہمی تھی ، جسے میں نے دور کردیا ۔
اِس طرح اُن کا دل بھی ( میرے شیخ کے متعلق ) صاف ہوگیا ۔
( ملخصاً : انفاس العارفین ، شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ، ص 199 ، 200 ، درمطبع مجتبائی واقع دہلی )
✍️لقمان شاہد
12-5-2021 ء
https://www.facebook.com/100008105947430/posts/3157708394509328/

بعض علماےاہل سنت دعوت اسلامی کی بعض چیزوں پر تنقید کرتے اور انھیں غلط سمجھتے ہیں ، جس کے جواب میں دعوت اسلامی کے بعض محبین ان علما کے متعلق گھٹیا زبان بھی استعمال کردیتے ہیں ۔ یہ سراسر غلط حرکت ہے ، امیر دعوت اسلامی حفظہ اللہ ایسے محبین کو دعوت اسلامی کا…