🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
فرمان مولیٰ علی مشکل کشا
ماہ رمضان میں عمرہ کا ثواب
روزہ میں بیہودہ باتوں سے بچنا
فرمان ح عمر بھلائی ہی بھلائی
مکہ مکرمہ میں رمضان کا ثواب
رمضان میں عبادت سرور کونین
ایک دن کا روزہ ایک ہزار دن کے
عیدین کی رات ... دل نہیں مرےگا
روزہ توڑنے والی اشیاء ...
نابالغ لڑکوں کے کان میں سونے کی
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Photo
امام العابدین، سید الساجدین ﷺ کی رمضان شریف اور خصوصاً آخری عشرے میں آپ ﷺ کی عبادت بہترین زیادہ بڑھ جاتی تھی. آپ ﷺ ساری رات بیدار رہتے اور گھر والوں کو نمازوں کے لیے جگایا کرتے تھے اور عموماً اعتکاف فرماتے تھے. نمازوں کے ساتھ ساتھ کبھی کھڑے ہو کر، کبھی بیٹھ کر، کبھی سجدے کی حالت میں نہایت آہ و زاری اور گڑگڑا کر راتوں میں دعائیں بھی مانگا کرتے. رمضان شریف میں حضرت جبریل علیہ السلام کے ساتھ قرآن عظیم کا دور بھی فرماتے اور تلاوت قرآن کے ساتھ ساتھ مختلف دعاؤں کا ورد بھی فرماتے تھے اور کبھی ساری رات نمازوں میں کھڑے رہتے یہاں تک کہ مبارک قدموں میں سوجن آ جایا کرتی تھی.

صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کئی‌سال پہلے ہمارے علاقے سے دعوت اسلامی کا ایک قافلہ بارہ دن کے لیے لکی مروت ( خیبر پختونخواہ ) جانے لگا تو میں بھی اس میں شامل ہوگیا ۔
وہاں شین باغ میں دعوت اسلامی کا پہلا اجتماع ہونے والا تھا ، جس کی تیاری کے لیے پاکستان بھر سے مدنی قافلے پہنچ رہے تھے ۔

جب ہم وہاں پہنچے تو مدنی مرکز نے ہمیں ایسے علاقے کی طرف روانہ کیا جو متشدد قسم کے بدمذہبوں کا علاقہ تھا ۔
ہمیں تاکید کی گئی کہ آپ نے ان کے سامنے الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ نہیں پڑھنا ، اور بڑی حکمت سے انھیں نیکی کی دعوت دینی ہے ۔

یہ بات مجھے بالکل اچھی نہ لگی ، کیوں کہ میرا مزاج ایسا نہیں تھا ؛ میں نے سوچا کہ یہ کیسی تبلیغ ہے جس میں شعارِ اہل سنت صلاۃ و سلام سے بھی منع کیا جارہا ہے ۔
بہر حال مرکز کی اطاعت میں بادل نخواستہ خاموش رہا ۔
جب ہم اس علاقے میں پہنچے تو ہماری ملاقات وہاں کے مقامی ایک راسخ العقیدہ سنی پٹھان سے ہوئی ۔
اس نے ہمیں دیکھ کر بہت مسرت کا اظہار کیا اور ساتھ کہا:
یہاں بدمذہبوں نے لوگوں میں یہ غلط فہمی پھیلارکھی ہے کہ بریلوی مشرک ہوتے ہیں ، یہ رسول اللہ ﷺ کو اللہ کی طرح سمجھ کر یارسول اللہ کہتے ہیں ، اور شیخ عبدالقادر جیلانی کو اللہ کا بیٹا سمجھتے ہیں ۔ ( معاذاللہ ثم معاذاللہ )
اس لیے آپ یہاں سرعام یارسول اللہ کہنے سے پرہیز کیجیے گا ، تاکہ آپ کے لیے آزمائش نہ بنے ۔
آپ پہلے ان لوگوں کو اپنے قریب کریں ، جب انھیں سمجھ آجائے گی کہ آپ کے وہ شرکیہ عقائد نہیں ہیں جو نجدیوں نے بتائے ہیں تو پھر یہ خود بھی یارسول اللہ کہنے والے بن جائیں گے ۔

اس پٹھان کی یہ بات سن کر تسلی ہوگئی اور مرکز کی حکمت سمجھ میں آگئی ۔

پھر ہم نے اللہ کی توفیق سے نیکی کی دعوت کا سلسلہ شروع کیا ، تو ہمیں دھمکیاں ملیں ، پتھر مارے گئے ، گالیاں دی گئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن الحمدللہ ہم‌نے پوری جاں فشانی سے نیکی کی دعوت دی اور اجتماع پاک کو کامیاب کیا ، اور اب الحمدللہ وہاں یارسول اللہ کی صدائیں عام ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🌺

دعوت اسلامی اسلام اور اہل سنت کی نمائندہ عالمگیر تحریک ہے ، انھوں نے صرف اپنے محلے ، علاقے ، شہر اور ملک میں نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ پوری دنیا میں دین کا کام کرنا ہے ۔
اس لیے ان کی اپنی حکمت عملی اور طریقہ کار ہے ، جس کا منتہی خیر ہی خیرہے ۔
ان کی باقاعدہ مجلس شوری ہے جس میں ذہین ، مدبر ، دور اندیش اور باعمل لوگ ہیں ؛ وہ جو فیصلہ کرتے ہیں سوچ سمجھ کر اور علما و مفتیان کرام کی مشاورت سے کرتے ہیں ، اور آخرت کو مقدم رکھ کے کرتے ہیں ۔

اس لیے اگر آپ کو ان کے کسی طریقے سے اختلاف ہوتو سلجھے انداز سے بے شک اظہار رائے کریں ، یہ آپ کا حق ہے ؛ لیکن اس سے پہلے ان سے وضاحت ضرور لے لیا کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ لاعلمی کی وجہ سے آپ ان خوش عقیدہ مسلمانوں کو ایذا دے بیٹھیں اور بعد میں آپ کو اپنے کیے پر شرمندہ ہونا پڑے ۔

فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیْنَ !

( نوٹ: میں دعوت اسلامی کا کوئی تنظیمی کارکن یا عہدے دار نہیں ہوں ، صرف ایک سنی مسلمان ہونے کے ناطے یہ عرض کیا ہے ؛ اور مقصد صرف اتنا ہے کہ کسی سنی جماعت کی بے جا مخالفت سے احباب اپنی آخرت خراب نہ کریں ۔ باقی ہدایت دینے والی اللہ کی ذات ہے ۔ )

✍️لقمان شاہد
11-5-2021ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3157402497873251&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
روح فرسا خبر

خلیفۂ حضور مفتیِ اعظم ہند قاریِ خوش الحان حضرت علامہ مولانا الحاج قاری امانت رسول (پیلی بھیت شریف، ہند) ابھی کچھ دیر قبل بریلی شریف کے ایک ہسپتال میں وصال فرما گئے۔

انا للہ وانا الیہ رٰجعون!

اللہ کریم حضرت کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین بجاہ النبی الامین الاشرف الافضل النجیب صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وصحبہ وبارک وسلم

حضرت علیہ الرحمہ حضور مفتیِ اعظم ہند قدس سرہٗ اور حضور احسن العلماء قدس سرہٗ کے چہیتے تھے ۔ عرسِ قاسمی برکاتی مارہرہ مطہرہ میں ملاقات ہوا کرتی تھی ۔ نہایت شفقت و محبت فرماتے ہوئے دعاؤں سے نوازتے ۔ جن دنوں میں حضور مفتیِ اعظم ہند قدس سرہٗ کی حیات و خدمات اور نعتیہ شاعری کے حوالے سے پی ایچ ڈی مقالہ لکھنے میں مصروف تھا حضرت قاری صاحب علیہ الرحمہ نے قدم قدم پر میرا مخلصانہ اور فراخ دلانہ تعاون فرمایا ۔ حضور مفتی اعظم قدس سرہٗ کے کئی قلمی تبرکات کے عکس عطا کیے جو میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ االلہ کریم آپ کے فیوض وبرکات سے ہمیں مالامال فرمائے ، آمین ثم آمین!

مشاہد رضوی و جملہ اہل خانہ ، مالیگاﺅں
29 رمضان المبارک 1442ھ
11 مئی 2021ء بروز شب جمعرات