🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
سوال:
چیل اورکوؤں کوصدقے کاگوشت کھلاناکیساہے؟
جواب:
چیل کوؤں کو گوشت کھلانا کچھ معنی نہیں رکھتا کیونکہ یہ فاسق جانور ہے لہٰذا ان کو ہرگز نہ کھلایا جائے بلکہ ان کو گوشت کھلانا تو ہندوؤں کی رسم ہے لہٰذا جو صدقہ کرناچاہے تو وہ گوشت وغیرہ کسی غریب کو کھلا دے یا اس کو دیدے اور یہ بہت اجر و ثواب کا باعث ہے. چنانچہ سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں :
"چیل کوؤں کو(گوشت)کھلانا کچھ معنی نہیں رکھتا,یہ فاسق ہیں اور کوؤں کی دعوت رسمِ ہنود(یعنی ہندوؤں کی رسم) ہے".
*(فتاوی رضویہ جلد 20 صفحہ 124 موبائل ایپ مجلس آئی ٹی دعوتِ اسلامی)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
والسلام
منقول

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2978493785763262&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*----- بد مذہبوں کے پاس بیٹھنا کیسا -----*

حضرت علامہ امام ابوبکر محمد ابنِ سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں دو بد عقیدہ آدمی حاضر ہوئے اور کہنے لگے:اے ابوبکر! ہم آپ کو ایک حدیث سناتے ہیں_فرمایا: میں نہیں سُنوں گا_ دونوں نے کہا: اچھا چلۓ قرآن کریم کی ایک آیت ہی سُن کیجۓ_فرمایا : نہیں سنوں گا،تم دونوں میرے پاس سے چلے جاؤ ورنہ میں اُٹھ کر چلا جاتا ہوں_آخر وہ چلے گئے تو بعض لوگوں نے (حیرت سے)عرض کی:اے ابوبکر! آپ اگر ان سے حدیث پاک یا آیتِ قرآنی سن لیتے تو اس میں آخر کیا حرج تھا؟ فرمایا مجھے یہ خوف لاحق ہوا کہ یہ لوگ قرآن و حدیث کے ساتھ اپنی تاویل لگائیں اور وہ میرے دل میں رہ جائے (تو ہلاک ہو جاؤں اس لیے میں نے اُن سے قرآن و حدیث سننا گوارا نہ کیا)_
(سنن دارمی،جلد1،صفحہ120،رقم397،فتاوٰی رضویہ جلد 15،صفحہ106)

پیارے اسلامی بھائیو اس حکایت میں مشہور تابعی بُزرگ امامُ المعَبِّرِین حضرت سیدنا ابوبکر محمد ابنِ سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے دو شخصوں کے بارے میں یہ جو فرمایا ہے کہ"مجھے یہ خوف لاحق ہوا کہ یہ لوگ قرآن و حدیث کے ساتھ اپنی کچھ تاویل لگائیں" یہ بظاہر بد گمانی و غیبت ہے بلکہ ایسی غیبت باعثِ ثوابِ آخرت ہوتی ہے کیونکہ وہ دونوں بد عقیدہ تھے لہذا آپ نے ان کی بد عقیدگی کا لوگوں پر اظہار فرما دیا_دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبتہ المدینہ کی مطبوعہ 312 صفحات پر مشتمل کتاب "بہار شریعت،حصہ16،صفحہ175تا176پرصدرالشریعہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:بد عقیدہ لوگوں کا ضرر (یعنی نقصان)فاسِق کے ضرر سے بہت زائد ہے،فاسق سے جو ضرر (یعنی نقصان) پہنچے گا وہ اس سے بہت کم ہے جو بد عقیدہ لوگوں سے پہنچتا ہے_فاسق سے اکثر دنیا کا ضرر (نقصان) ہوتا ہے اور بد مذہب سے تو دین و ایمان کی بربادی کا ضرر (نقصان) ہے اور بد مذہب اپنی بد مذہبی پھیلانے کے لیے نماز روزہ کی بظاہر خوب پابندی کرتے ہیں،تاکہ ان کا وقار لوگوں میں قائم ہو پھر جو گمراہی کی بات کریں گے ان کا پورا اثر ہو گا،لہٰذا ایسوں کی بد مذہبی کا اظہار فاسق کے فسق کے اظہار سے زیادہ اہم ہے اس کے بیان کرنے میں ہر گز دَریغ نہ کریں_

مذکورہ حکایت سے ان لوگوں کو بھی درس حاصل کرنا چاہیئے کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ جو کوئی بھی قرآن و حدیث بیان کرے آنکھیں بند کر کے اُس سے سُن لینا چاہیے اگر ایسا ہوتا تو مسلمانوں کے جلیل القدر امام حضرت سیدنا امام ابو بکر محمد ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ جیسے عظیم عالمِ دین نے اُن بد عقیدہ آدمیوں سے قرآن وحدیث کو کیوں نہیں سُنا!بس یوں سمجھو کہ انہوں نے نہ سُن کر گویا ہم جیسوں کو سمجھایا ہے کہ میں بھی نہیں سُنتا تم بھی مت سُنو! حالانکہ آپ رحمتہ اللہ علیہ عربی دان اور جلیل القدر عالم و مُجتہد تھے، اگر وہ بد عقیدہ لوگ تاویل کرتے تو پکڑے بھی جاتے مگر ان منحوس بد مذہبوں سے سننا ہی نہیں ہے کہ شیطان کو بہکاتے دیر نہیں لگتی_اگر آپ رحمتہ اللہ علیہ سُن لیتے تو دوسروں کے لئے دلیل ہو جاتی اور وہ سُن کر گمراہ ہوتے_اور ہاں آپ نے ان کو جو چَلے جانے کا حکم فرمایا وہ کوئی بد اخلاقی نہیں تھی بلکہ ایسا کرنا عین حُسنِ اَخلاق ہے_ اللہ و رسول عزوجل و صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے دُشمنوں کی خاطِر تواضع نہیں کی جا سکتی_
https://chat.whatsapp.com/K78XarZ5i439VO2jAF1JFa
جو ہیں دُشمن رسول کے اُن کو
ہم نے دل سے نکال رکھا ہے

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبتہ المدینہ کی مطبوعہ 561 صفحات پر مشتمل کتاب،"ملفوظات اعلیحضرت"(مکمل) صفحہ 302 پر ہے: حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نماز مغرب پڑھ کر مسجد سے تشریف لائے تھے کہ ایک شخص نے آواز دی:کون ہے کہ مسافر کو کھانا دے؟امیرالمؤمنین (رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خادم سے ارشاد فرمایا: اسے ہمراہ لے آؤ_وہ آیا (تو) اسے کھانا منگا کر دیا_مسافر نے کھانا شروع ہی کیا تھا کہ ایک لفظ اس کی زبان سے ایسا نکلا جس سے"بد مذہبی کی بُو"آتی تھی، فوراً کھانا سامنے سے اُٹھوا لیا اور اسے نکال دیا_
(کنزالعمال،جلد10،صفحہ117،رقم29384)
فارقِ حق و باطل امام الہدیٰ
تیغِ مَسلُولِ شدّت پہ لاکھوں سلام

ملفوظات اعلیٰ حضرت"(مکمل) صفحہ 277 سے عرض،ارشاد کا اقتباس ملاحظہ فرمائیے اور اپنی آخرت کی بہتری کی صورت بنائیے_
عرض: اکثر لوگ بد مذہبوں کے پاس جان بُوجھ کر بیٹھتے ہیں_ان کے لیے کیا حکم ہے؟
ارشاد: (بد مذہبوں کے پاس بیٹھنا) حرام ہے اور بد مذہب ہو جانے کا اندیشہ کامل اور دوستانہ نہ ہو تو دین کے لیے زہرِ قاتل_رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:اِیَّاکُمْ وَ اِیَّاہُمْ لَا یُضِلُّوْنَکُمْ وَلَا یَفْتِنُوْنَکُمْ یعنی انہیں اپنے سے دور کرو اور ان سے دور بھاگو وہ تمہیں گمراہ نہ کر دیں کہیں وہ تمہیں فتنے میں نہ ڈالیں_(مقدمہ صحیح مسلم،حدیث7،صفحہ9) اور اپنے نفس پر اعتماد کرنے والا بڑے کذاب (یعنی بہت بڑے جھوٹے)پر اعتماد کرتا
ہے،"اِنَّھَا اَکْذَبُ شَی٘ ءِِ اِذَا حَلَفَت٘ فَکَیْفَ اِذَا وَعَدَت٘(نفس اگر کوئی بات قسم کھا کر کہے تو سب سے بڑھ کر جھوٹا ہے نہ کہ جب خالی وعدہ کرے) صحیح حدیث میں فرمایا:جب دجال نکلے گا،کچھ افراد اسے تماشا کے طور پر دیکھنے جائیں گے کہ ہم تو اپنے دین پر مستقیم (یعنی مضبوط) ہیں، ہمیں اس سے کیا نقصان ہو گا؟وہاں جا کر ویسے ہی ہو جائیں گے _(سُننِ ابو داؤد،جلد4،صفحہ157،حدیث4319) حدیث میں ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو جس قوم سے دوستی رکھتا ہے اُس کا حشر اسی قوم کے ساتھ ہو گا(المعجم الاوسط للطبرانی،جلد5،صفحہ157،حدیث6450)
اللہ عزوجل فرماتا ہے:
وَمَن٘ یَّتَوَلَّھُم٘ مِّن٘کُم٘ فَاِنَّهٗ مِن٘ھُم٘
ترجمه کنزالایمان:تم میں سے جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انہیں میں سے ہے_(پارہ6،سورۂ مائدہ:51)
ایک بزرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ایک تیرا دشمن،ایک تیرے دوست کا دشمن اور ایک تیرے دشمن کا دوست)_
(المختصر المحتاج الیه للذھبی،صفحہ 125)

(✍️ اللہ کے فضل کا محتاج 🙏 شاہد)

https://t.me/DarulmutaleaMadni/2856
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
::: مومن کو ایذاء نہ دیا کریں! :::

حضرتِ سیِّدُنا یزید بن شَجَرہ رحمۃ اﷲتعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:

"جس طرح سمندر کے کَنارے ہوتے ہیں اِسی طرح جہنَّم کے بھی کَنارے ہیں......

جن میں بُختی اونٹوں جیسے سانپ اور خَچّروں جیسے بچھّو رہتے ہیں۔

اہلِ جہنَّم جب عذاب میں کمی کیلئے فریاد کریں گے تو حکم ہوگاکَناروں سے باہَر نکلو .....

وہ جُوں ہی نکلیں گے تو وہ سانپ انہیں ہونٹوں اورچِہروں سے پکڑ لیں گے اور ان کی کھال تک اُتارلیں گے!

وہ لوگ وہاں سے بچنے کیلئے آگ کی طرف بھاگیں گے....

پھر ان پر کھجلی مُسَلَّط کردی جائے گی!

وہ اس قَدَر کُھجائیں گے کہ ان کاگوشت پوست سب جَھڑ جائے گا اور صرف ہڈّیاں رَہ جائیں گی!

پکار پڑے گی:

اے فُلاں! کیا تجھے تکلیف ہورہی ہے؟

وہ کہے گا: ہاں!

تو کہا جائے گا:

یہ اُس اِیذاء کا بدلہ ہے جو تو مومِنوں کو دیا کرتا تھا۔"

(الترغيب والترہيب؛ ح: 5439)

ترسیل حدیث:
محدث اعظم مشن، حیدرآباد دکن.
اشرفیہ اسلامک فاؤنڈیشن،حیدرآباد دکن.

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2978493822429925&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
صَلُّوا عَلَى الْحَبِيْب - صَلَّى ﷲُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد ﷺ

مباہلہ اور مناظر اعظم حضور شیر بیشہ اھل سنت کا چیلنجِ مباہلہ۔۔۔

سچ کی تعریف یہ ہے کہ وہ واقع کے مطابق ہو یہاں تطابق سچ کی طرف سے ہے جب کہ
حق کی تعریف یہ ہے کہ واقع حق کے مطابق ہو۔۔۔اسکے حکم کی تاثیر کے بغیر موجوداتِ واقعیہ بےاثر ہیں۔۔
اس میں مسلمان اور کافر کا معاملہ نہیں ہے،کسی شخص کے ذاتی دعوے کی بات نہیں ہے بلکہ اسلام و کفر کی بات ہے حق و باطل کی بات ہے اور جب بات حق و باطل کی ہو تو بلاشبہ حق باطل پر غالب آئےگا۔۔
آیت ہے:
"بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهُ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌ"،
القرآن ۲۱:۱۸

"بلکہ ہم حق کو باطل پر پھینک مارتے ہیں تو وہ اس کا بھیجہ نکال دیتا ہے، تو جبھی وہ مٹ کر رہ جاتا ہے"
[کنزالایمان]

علامہ شامی نے اسکا جواز فرمایا ہے جیسا کہ شامی میں ذکر ہے ("وَذَكَرَ فِي الْبَحْرِ مَا يَدُلُّ عَلَى الْجَوَازِ بِمَا فِي عِدَّةِ غَايَةِ الْبَيَانِ مِنْ أَنَّ الْمُبَاهَلَةَ مَشْرُوعَةٌ فِي زَمَانِنَا وَهِيَ الْمُلَاعَنَةُ، كَانُوا يَقُولُونَ إذَا اخْتَلَفُوا فِي شَيْءٍ: بَهْلَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِ مِنَّا".
(باب اللعان، ٣ / ٤٨٨، ط: دار الفكر)

سیدی اعلی حضرت فتاوی رضویہ اکیسویں جلد میں علامہ شامی کی عبارت کو عموم کی صورت میں لاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
"مباہلہ ہر اس صورت میں ہوسکتا ہے کہ اپنے قول کی حقانیت پر یقین قطعی ہو"۔۔

رہی بات آگ میں کود جانے کی یا زہر پی لینے کی تو اس پر حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ کا جذبہ دیکھیں کہ کیسے بےباکی سے اسلام کی حقانیت کے لیے زہر پھانک لیا۔۔
اس پر مختلف روایتیں ہیں۔۔۔جیسا کہ ایک صاحب علم کی تحقیق ان پر موجود ہے جو مندرجہ ذیل ہے۔۔

((● پہلی روایت:
حضرت خالد رضی اللہ عنہ جب حیرہ کے مقام پر اترے تو لوگوں نے آپ کو خبردار کیا کہ عجم لوگوں کو زہر دے کر مارتے ہیں لہذا آپ احتیاط کیجئے، تو حضرت خالد نے زہر منگوایا اور
”بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمه شیء“
پڑھ کر پی لیا. (فضائل الصحابة لابن حنبل ج: 2، ص: 815)
حدثنا عبدالله قال حدثني أبي قال ثنا يحيى بن زكريا قال حدثني يونس بن أبي إسحاق عن أبي السفر قال: ثم نزل خالد بن الوليد الحيرة على بني أم المرازبة فقالوا له: احذر السم لا يسقيكه الأعاجم؛ فقال: إيتوني به؛ فأتى منه بشيء فأخذه بيده ثم اقتحمه وقال: بسم الله؛ فلم يضره شيئا.
● دوسری روایت:
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک جنگ کے موقع پر میرے ہاتھ میں نو تلواریں ٹوٹیں. جب ان کے سامنے زہر لایا گیا تو انہوں نے دریافت فرمایا کہ یہ کیا ہے؟ تو بتایا گیا کہ زہر ہے… تو آپ نے بسم اللہ پڑھی اور زہر پی لیا. (فضائل الصحابة لابن حنبل ج: 2، ص: 816)
حدثنا عبدالله قال حدثني أبي ثنا سفيان عن إسماعيل عن قيس قيل لسفيان سمعت خالدا رضي الله عنه يقول فقال: لقد اندقت في يدي يوم مؤتة تسعة أسياف فلم يبق في يدي إلا صفيحة يمانية وأتى بالسم؛ فقال: ما هذا؟ قالوا: السم؛ قال: بسم الله؛ فشربه. (قال المحقق: إسناده صحيح).
● تیسری روایت:
حیرہ کے موقع پر خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے سامنے زہر پیش کیا گیا جو انہوں نے ہتھیلی میں رکھا اور بسم اللہ پڑھ کر پی لیا.
فقد روى أبویعلى، وغيره عن أبي السفر قال: لما قدم خالد بن الوليد الحيرة، أتي بسمٍّ، فوضعه في راحته، ثم سمَّى وشربه، فلم يضره.
ان واقعات کو مختلف پیرائے سے نقل کرنے والے محدثین:
١. قد أخرجها أيضا أحمد بن حنبل في فضائل الصحابة.
٢. الطبراني في المعجم الكبير.
٣. الأصفهاني في معرفة الصحابة.
٤. ابن أبي شيبة في المصنف.
٥. اللالكائي في كرامات الأولياء.
٦. ابن عساكر في تاريخ دمشق من عدة طرق.
٧. الامام الذهبي.

●چوتھی روایت: یہ سب سے تفصیلی روایت ہے
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ جب یمامہ کی جنگ سے لوٹے تو ان کے لشکر نے حیرہ اور نہر کے درمیان پڑاؤ ڈالا اور اہل حیرہ اپنے قلعوں میں بند ہوگئے جن کا نام قصر أبیض اور قصر ابن بقیلہ تھا، مختصر یہ کہ انہوں ایک شخص کو بھیجا جس کا نام عبدالمسیح بن عمرو تھا اور اس کی عمر ساڑھے تین سو (350) سال تھی.
وہ جب آیا تو اس کے ہاتھ میں ایک شیشی تھی جس میں فوری طور پر مارنے والا زہر موجود تھا تو حضرت خالد نے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ اس نے کہا کہ یہ زہر قاتل ہے.
حضرت خالد نے وہ زہر لیا اور ”بسم اللہ الذی لا یضر…..“ پڑھ کر زہر پی لیا، حضرت خالد پر بےہوشی طاری ہونے لگی تو انہوں اپنی ٹھوڑی اپنے سینے پر ماری جس سے پسینہ آیا اور طبیعت بحال ہوگئی.
ابن بقیلہ اپنی قوم کے پاس جاکر کہنے لگا یہ تو انسان نہیں بلکہ کوئی جن ہے جو زہر قاتل پی کر بھی زندہ ہے، ان سے صلح کرلو… (مختصرا)
لما انصرف خالد بن الوليد من اليمامة ضرب عسكره على الجرعة التي بين الحيرة والنهر، وتحصن منه أهل الحيرة في القصرالأبيض، وقصر ابن بقيلة، فجعلوا يرمونه بالحجارة حتى نفذت، ثم رموه بالخزف من آنيتهم، فقال ضرار بن الأزور: ما لهم مكيدة أعظم مما ترى، فبعث إليهم ابعثوا إلي رجلًا من عقلائكم أسائله، ويخبرني عنكم، فبعثوا إليه عبدالمسيح بن عمرو بن قيس بن حيان بن بقيلة الغساني، وهو يومئذ ابن خمسين وثلاثمائة سنة، فأقبل يمشي إلى خالد… قال: ومعه سم ساعة يقلبه في يده، فقال له: ما هذا معك؟ قال: هذا السم، وما تصنع به؟ قال: أتيتك فإن رأيت عندك ما يسرني وأهل بلدي حمدت الله، وإن كانت الأخرى لم أكن أول من ساق إليهم ضيمًا وبلاء فآكله وأستريح، وإنما بقي من عمري يسير، فقال: هاته، فوضعه في يد خالد، فقال: ”بسم الله وبالله رب الأرض ورب السماء الذي لا يضر مع اسمه داء” ثم أكله، فتجلته غشية، فضرب بذقنه على صدره، ثم عرق وأفاق، فرجع ابن بقيلة إلى قومه، فقال: جئت من عند شيطان أكل سم ساعة فلم يضره، أخرجوهم عنكم، فصالحوهم على مائة ألف…“إلخ.)))

بات یقین قطعی کی ہے جیسا کہ سیدی اعلی حضرت فرماتے ہیں
پس جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ مفتی سلمان رضا صاحب کو مباہلہ کا چیلنج نہیں دینا چاہیے اولیا اللہ کا کام ہے ایسا کچھ نہیں یہ ہر مومن کا کام ہے جسے اسلام کی حقانیت پر یقین قطعی ہے۔۔یہی امر مشترک ایک مومن صاحب ایمان اور ولی میں ہے ولی کوئی اپنی ولایت یا کرامت سے نہیں جیتےگا بلکہ اسے اسکا یقین غالب کروائےگا۔۔۔جس ذات کی حقانیت پر یقینِ قطعی ہے اسے وہ ذات مقدسہ غالب کروائےگی۔۔۔ جیسا کہ شدھی کے دور میں مناظر اعظم حضرت علامہ حشمت علی خان رحمۃ اللہ علیہ نے شردھانند نامی گستاخ کو بطور مباہلہ اسلام کی حقانیت کے لیے آگ میں ساتھ ساتھ کود جانے جانے کا حکم دیا تھا آپ تاریخِ جماعت رضائے مصطفی پڑھیں اور وقت آنے پر انکی تقلید کریں۔۔

کوئی کیمیکل لگائے یا کوئی جڑی بوٹی ہمارا یقین کہاں گیا کہ رب کے حکم کے بغیر پتّا بھی نہیں ہل سکتا یہ آگ پانی ہوا اہلیان حق کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے جسکا اسلام کی حقانیت پر یقین کامل ہے اور اسکی حقانیت کو ظاہر کرنےکا وقت اگیا ہے تو اسے اگ،پانی، ہوا کوئی درندہ نقصان نہیں پہنچھا سکتا۔نہ اہلیان باطل کو کوئی کیمیکل یا جڑی بوٹی بچا سکتی ہے۔یہ سب میرے آقا علیہ السلام کے در کے خادم ہیں۔۔
ہم رسما اسلام کو نہیں مانتے کہ یہ پرانا مذھب ہے یا باپ دادا اس پر قائم رہے تو ہم بھی رسما نسبتا قائم ہیں بلکہ یقین کامل کے ساتھ اس پر گامزن ہیں۔۔الحمد للہ وقت آگیا ہے کہ اس خبیث کو اسکا جواب دیا جائے۔۔ہم گناہ گار سہی لیکن جس ذات پر ایمان ہے وہ ذات حق ہےسچ ہے اسکی حقانیت پر اہلیان باطل کے مقابل مباہلہ کریں گے۔۔۔
۔اپنی ولایت اور کرامات یا اپنے علم پر نہیں۔۔۔اللہ فضل و کرم سے ہمیں جیت حاصل ہوگی ضرور بالضرور ہوگی۔۔ہمیں اللہ تبارک و تعالیٰ کی مدد پر یقین کامل ہے اپنے محبوب صلی اللہ تبارک وتعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم کے صدقے میں ضرور اپنے بندوں فتح عطا فرمائے گا۔.اس میں بندے کی فضیلت نہیں بلکہ اسلام و حق کی ہوگی یہی غالب ہوگا نہ کہ بندہ اور حق غالب ہوگا اور باطل مغلوب۔۔
ہمارا یقین تو یہ ہے کہ ہمارے کپڑے تک کو یہ اگ نقصان نہیں پہنچھائےگی۔۔۔آگ،پانی،ہوا کو مجال کیا ہے کہ اپنے مالک کے در کے غلام کو نقصان پہنچھائے۔۔۔ہائے مسلمانوں کہاں گیا یقین آپ لوگوں کا۔روٹی کپڑا مکان اور پیٹ کے لیے کب تک جیوگے۔۔
کب تک رخصت اور تاویلیں اور مصلحت کا راگ الاپوگے۔۔ہم امن و شانتی والے ہیں پورے دیش کے غیر مسلموں سے ہماری کوئی دشمنی نہیں جو سیکولر ہے ہم اسکی قدر کرتے ہیں لیکن جس شخص نے گستاخی کی ہے اسکو بخشیں گے بھی نہیں۔۔
یہاں لوگ کیمیکل اور جڑی بوٹی کی بات کر رہے ہیں افسوس۔۔۔ان پاکھنڈوں کا یہ کام ہی رہا ہے کہ یہ اسباب کا سہارا لیتے ہیں اسباب پر فخر اور یقین کرتے ہیں۔۔جب کہ ہم مسلمان تو مسبب و خالق مالک،ذات حق تعالی پر یقین کرتے ہیں۔اور اسباب کو فقط واسطہ خیال کرتے ہیں۔۔اور جب بات اسلام کی حقانیت کی ائے تو پھر سارا یقین و اعتقاد ذات حق سے وابستہ ہوجاتا ہے۔۔۔۔ ۔۔انھیں اختیار و تصرف نہیں کہ نافرمانی کریں۔۔ہر لمحہ حکم کے منتظر ہیں۔۔۔اسباب کو بغیر حکمِ مسبّب مجال دمزدن نہیں۔۔
ہم حضرت علامہ سلمان ازہری صاحب کے ساتھ ہیں۔۔۔
انھوں نے حق فرمایا۔۔۔

اُنھیں جانا اُنھیں مانا نہ رکھا غیر سے کام
ِللهِ الحمد میں دُنیا سے مسلمان گیا۔۔

از مولانا فہیم رضا خان۔۔
ساکن بریلی شریف۔۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2980750368870937&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
حافظ سعد کو گرفتار کیوں کیا۔۔۔؟؟؟
یار وہ 20 تاریخ کو احتجاج کرنے جارہا تھا۔

کس بات کا احتجاج۔۔۔؟؟؟
حکومت نے اس کے والد سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ فرانس کا سفیر نکالے گی اس کے والد دنیا سے چلے گئے تو حکومت نے پھر سعد سے مذاکرات کئے اور مزید دو مہینے کا وقت مانگا اور 20 تاریخ کو وہ وقت پورا ہو رہا تھا۔

فرانس کا سفیر کیوں نکالنا ہے۔۔۔؟؟؟
یار فرانس نے حضور ﷺ کی شان میں سرکاری سطح پر گستاخی کی ہے اور معافی تو دور ابھی تک اپنی بات اور ڈٹا ہوا ہے تو اس کا یہی حل ہے کہ سفیر نکال دو یعنی تعلق ختم کر دو وہ جنگ کرنے کا تھوڑی بول رہا ہے۔

لیکن فرانس ہمیں امداد دیتا ہے اس سے تعلّق کیسے ختم کرینگے۔۔۔؟؟؟

تم جس کمپنی میں کام کرتے ہو اس کا مالک تجھے تنخواہ بونس سب کچھ دیتا ہو لیکن پھر تمہارے امی ابو بہن بھائی رشتہ داروں کو آئے روز گالیاں دے، ان کی ازدواجی زندگی تک پر مزاحیہ کارٹون و فلمیں بناکر کر اسکرین اور بورڈ لگا کر دکھائے تو کیا برداشت کرلوگے صرف اس لئے کہ مالک پیسے دیتا ہے۔۔۔؟؟
ارے نہیں بھائی اپنی طاقت کے مطابق اس سے اسکا بدلہ لوں گا کچھ نہیں ہوا تو میں نوکری چھوڑ دونگا بھلے کتنی مجبوری ہو۔

سعد کا بھی یہی کہنا ہے کہ بھلے ہم جتنے غریب ملک ہوں حضور ﷺ پر ہمارے ماں باپ قربان۔
فرانس سے تعلّق ختم کر دو۔

لیکن یار اس سے تو ساری دنیا ہمارے خلاف ہوجائے گی۔
دیکھو بھائی اس وقت ساری دنیا میں جمہوریت ہے ہمارے ملک میں بھی جمہوریت ہے اور جمہور کی رائے یہی ہے کہ سفیر ملک بدر کرو۔

لیکن یار سعد سیاست کر رہا ہے۔
سیاست کیا۔۔۔؟؟؟
اس نے دولت مانگی ہے۔۔۔؟؟؟
استعفیٰ مانگا ہے یا حکومت مانگی ہے۔۔۔؟؟؟
سیٹ مانگی ہے ؟
چار حلقے مانگے ہیں ؟
اگر سیاست کر رہا ہے تو حکومت موقع کِیوں دی رہی ہے سفیر نکال دے۔پھر بھی اگر احتجاج کرے تو حکومت حق پر ہوگی کہ سعد سیاست کر رہا ہے۔اور اگر حکومت سفیر نکالتی ہے تو اس کا سیاسی فائدہ تو خود حکومت کو ہوگا۔
اچھا نا بھائی لڑو مت۔
لڑ نہیں رہا ، سمجھا رہا تھا 🙂۔

منقول

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2981141685498472&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
عورت سحری میں سب سے پہلے جاگتی ہے ، اور سارے گھر والوں کے لیے سحری تیار کرتی ہے ، لیکن خود سب سے آخر میں کھاتی ہے۔ 🍝
روزہ رکھنے کے بعد دوپہر میں بچوں کو کھانا کھلاتی ہے۔ 🍜
پھر 4 بجے کے بعد سے افطاری تک اپنے خاندان والوں کے لیے افطاری تیار کرنے میں لگ جاتی ہے۔ 🍟🍲🍜

سالن ، روٹی ، پکوڑے ، سموسے ، چاٹ وغیرہ تیار کرتی ہے اور ساتھ میں یہ ڈر بھی رہتا ہے کہ پتہ نہیں کیسا پکاہوگا۔🍜🍝
بعض دفعہ گھر کے مریضوں کے لیے الگ سے چیزیں بنانی پڑتی ہیں ، اور کبھی تو افطاری سے پہلے شوہر کا غصہ بھی صبر سے جھیلنا پڑتا ہے۔ 🙆

پھر خود چپکے سے کسی کمرے میں افطاری کرلیتی ہے ۔
اور تراویح کے بعد بعض حضرات کے لیے چائے شائے بھی تیار کرتی ہے۔🍱

آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ:

گھر کی ساری عورتیں خواہ ماں ہو ، بہن ہو ، بیوی ہو ، بیٹی ہو یا کوئی اور رشتہ دار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‌‌ سب کا لازمی لازمی خیال رکھیں ۔

( کسی نامعلوم فرد کی مرمم تحریر )

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3134087836871384&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
جتنا جلدی ہوسکے اپنے رب کے ساتھ معاملات درست کرلینے چاہییں ، کوئی پتا نہیں چلتا سانس کب رُک جائے ۔

اللہ توفیق دے تو رمضا‌ن شریف میں:

¹ روزانہ ستر مرتبہ یا جتنی بار ہو سکے توبہ استغفار کریں ۔

اَسْتَغْفِرُاللہ کہنا بھی استغفار ہے ، اور " یا اللہ میری توبہ " کہنا بھی استغفار ہے ۔

² ہوسکے تو سوا لاکھ مرتبہ پہلا کلمہ شریف پڑھ لیں ، شاید یہی نیکی مغفرت کا سبب بن جائے ۔

³ ترجمہ ، تفسیر کے ساتھ تلاوت قرآنِ پاک کریں ، اور کسی اسلامی کتاب کا بھی ضرور مطالعہ کریں ۔

اس کے علاوہ بھی جتنی ہوسکے نیکیاں کریں ، اور پورے خلوص سے کریں ؛ ہماری ہر نیکی صرف اور صرف اپنے رب ﷻ کے لیے ہونی چاہیے ۔

✍️لقمان شاہد
یکم رمضان ، چودہ سو بیالیس سنہ ہجری

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3135002430113258&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ حکومت کے خلاف لڑتے لڑتے شہادت کے قریب پہنچ گئے تو آپ کی والدہ ماجدہ رضی اللہ عنھا نے کہا:

اے بیٹے! موت سے ڈر کر ، کسی ذلت والی چیز کو قبول نہ کرنا ؛ اللہ کی قسم عزت والی تلوار کی ضرب ، ذلت والے کَوڑے سے بہتر ہے ۔

آپ نے اپنی ماں کی نصیحت یاد رکھی اور شہید ہوتے وقت کہا:

وَلَسْنَا عَلَی الْاَعْقَابِ تَدْمی کُلُومُنَا
وَلٰکِنْ عَلیٰ اَقْدَامِنا یَقْطُرُالدَّمَا

ہمارے زخموں کا خون ، ہماری ایڑیوں پر نہیں ، ہمارے قدموں پر گرتا ہے ۔ ( کیوں کہ ہم بزدلوں کی طرح میدان چھوڑ کر بھاگتے نہیں ، دشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کرتے ہیں ۔)

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3135583043388530&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک صاحب نے بارگاہ‌ِ اقدس میں عرض کی تھی :

اے اللہ کے رسول ، اللہ کی قسم میں آپ سے پیار کرتا ہوں ۔

فرمایا: دیکھ لو کیا کَہ رہے ہو !

عرض کرنےلگے:

قسم بخدا مجھے آپ سے محبت ہے ۔

فرمایا: سوچ لو کیا کَہ رہے ہو !

انھوں نے جب تیسری مرتبہ بھی یہی کہا تو آپ ﷺ نے فرمایا:

اگر تم واقعی مجھ سے محبت کرتے ہو تو پھر فقر کے لیے تیار ہوجاؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھ سے محبت کرنے والے کی طرف فَقر اس سے بھی زیادہ تیز بڑھتا ہے ، جتنا تیز سیلاب اپنے بہاؤ کی طرف جاتا ہے ۔

( انظر: سنن الترمذی ، ر 2350 )

اپنے آقا ﷺ سے محبت کرنے والے کچھ شہید اور کچھ اسیر ہوگئے ، بقیہ نے کفن سر پر باندھ لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور فَقر کا یہ عالم ہے کہ کوئی ایک بھی با اثر حکومتی نمائندہ ان کے حق میں آواز اٹھانے والا نہیں ؎

انوکھی وضع ہے ، سارے زمانے سے نرالے ہیں
یہ عاشق کون سی بستی کے یا رب رہنے والے ہیں!

رب تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے ، اور ہم گناہ گاروں کو ان کی برکتوں سے محروم نہ کرے 😥

✍️لقمان شاہد
14-4-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3135848976695270&id=100008105947430