🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
مَنقبت در شانِ امام اعظم ابُو حنیفہ
رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَــعَــالیٰ عَـنۡـہۡ

▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
ہمارے آقا ... ہمارے مولیٰ
امام اعظم ابو حنیفہ
ہمارے ملجاء ہمارے ماویٰ
امام اعظم ابو حنیفہ
مفسر شہیر | حکیم الامت
#مفتی_احمد_یار_خان_نعیمی
رَحۡــمَــةُ الــلّٰــهِ تَــعَـالیٰ عَــلَــیۡــه
دیوان سالک 📖 صفحہ ³⁵تا³⁶
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
ہو نائب سرور دو عالم
امام اعظم ابو حنیفہ
سراج امت فقیہ افخم
امام اعظم ابو حنیفہ
#مولانا_الیاس_عطار_قادری
وسائل بخشش صفحہ⁵⁷³ & ⁵⁷⁴
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ
@islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
امام الائمہ سراج الامۃ کاشف الغمہ
امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت
رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَــعَــالیٰ عَـنۡـہۡ

کے حوالےسے تقریباً 60 آن‌لائن کتب
مطالعہ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

https://www.ataunnabi.com/search?q=%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85+%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85&m=1

آپ تابعی بزرگ – مجتہد - محدث
اور عالَمِ اسلام کی مؤثر شخصیت

فقہ حنفی کے بانی – اور کـروڑوں
حنفیوں کے امام ہیں!! سـبحان اللہ
فہرستِ کتب 📚 مع لِنکس ↶
شان و عظمت | سیرت و سوانح
حضرت نعمان بن ثابت المعروف:
امام‌اعظم ابو‌حنیفہ رضی‌اللہ‌عنہ
Qist ❶ Book ⁰¹To³⁰
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/10404
Qist ❷ Book ³¹To⁵⁰
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/10405

مسند امام اعـظم 📚¹⁵
امام اعظم ابو حنیفہ
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/10274

فقہ اکبر 📚¹² فقه الاکبر
حضرت امام اعظم ابوحنیفہ
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/10213

کتاب الآثار 📚⁶ کتاب الاٰثار
حضرت امام‌اعظم ابو حنیفہ
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/10225
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
💫 مطلب کی آواز

آج ایک بھائی پوچھ رہے تھے کہ:

" بریلی فوبیا " میں مبتلا جناب ناصر رام پوری اور ان کےاحبابِ ذی وقار نے پاکستان میں شروع مسئلہ ختم نبوت پر کوئی پوسٹ نہیں کی اور نہ ہی دھرنے والوں کی حمایت میں کچھ لکھا ہے ، جب کہ تمام ممالک کے اہل سنت وجماعت اس عظیم الشان دھرنے کی بھرپور تائید کررہے ہیں -

میں نے ان سے عرض کی:

ایک لُہار سارادن لوہاکُوٹتا تھا ، اُس کا کتا آرام سے پاس سویا رہتا ؛ جیسے ہی وہ ہتھوڑا رکھ کرکھانا کھانے بیٹھتا تو کتا جاگ اٹھتا -
لوہارنے ایک دن اُس سے کہا:
ڈھیٹ کہیں کے ، ہتھوڑے کی ٹَھک ٹَھک تو تجھے بیدار نہیں کرتی ، مگر لقمے کی پچ پچ سے فوراً تیری آنکھ کھل جاتی ہے —

اُس نےکہا: عالی جناب !
" اپنے مطلب کی آواز ہرکوئی سن لیتاہے "

پاکستان میں ایک فرد (مولانا منشا تابش قصوری صاحب) کا مسئلہ بنا تو ان لوگوں نے اُس کو اِتنا اچھالا ، اِتنا اچھالا جیسےجماعتِ اہل سنت کا واحد اور ناقابلِ حل یہی مسئلہ ہو ؛ لیکن افسوس کہ پاکستان میں ختم نبوت کے دفاع کے لیے اٹھنے والی لاکھوں لاکھ شیوخ وعلما ، اور سنی بریلوی عوام کی آوازیں ہنوز اِن کی سماعت تک نہیں پہنچ سکیں!!
جو لوگ فتنہ انگیز دھیمی سی آواز پر ایسے بیدارہوجاتے ہیں جیسے کبھی سوئے ہی نہیں تھے ، اُن کے گوش مسلسل پندرہ دنوں کے فلک شگاف نعروں:
" لبیک یارسول اللہ ، تاجدار ختم نبوت زندہ باد "
سے بہرے کیوں ہیں -
محض اس لیے کہ یہ ان کے مطلب کی آواز نہیں ؟؟
اس آواز میں سنیوں بریلویوں کا عشق رسول میں ڈوبا ہوا اتفاق ہے ، جب کہ یہ لوگ توافتراق کے خواہاں ہیں —

لقمان شاہد

2/3/1439
21/11/2017

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2960941530851821&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
بیٹی کی رضا🥀

ام المومنین صدیقہ بنتِ صدیق اکبر سیدہ عائشہ پاک فرماتی ہیں:

ایک نوجوان لڑکی رسالت مآب ﷺ کے پاس حاضر ہوکر عرض کرنے لگی:

اے اللہ کے رسول! میرے والد نے میرا نکاح اپنے بھتیجے سے کر دیا ہے ، وہ میری وجہ سے اُس پست کو بلند کرنا چاہتاہے ۔

رحمتِ عالم ﷺ نے اُس لڑکی کو اختیار دے دیا ( کہ چاہے تو نکاح قائم رکھو اور چاہے تو اس سے علاحدگی اختیار کرلو ، تمھارے اوپر کوئی جبر نہیں ) ۔

اُس نے ( رحیم‌ و کریم آقا ﷺ کا فطرت کے عین مطابق حکم سن کر ) عرض کی:

حضور! جو فیصلہ میرے والد گرامی نے کر دیا ہے میں اسے ہی برقرار رکھتی ہوں ۔
میں نےآپ سے یہ بات اس لیے پوچھی تا کہ عورتوں کو پتا چل جائے کہ:

ان لیس للآباء من الامر شئ ۔
نکاح کے معاملے میں والدین کو کوئی حق نہیں ( کہ بیٹیوں پر زبردستی کریں ) ۔

( مسند احمد بن حنبل ، مسند عائشہ رضی اللہ عنھا ، ر25557 ، قال المحقق: صحیح )

🌸 اگرچہ شریعت میں نکاح کے معاملے میں بیٹیوں پر کوئی جبر نہیں ، لیکن اس کے باوجود جو بیٹیاں والدین کی رضا کو ترجیح دیتی ہیں وہ بڑی سعادت مند ہیں ۔

🌺 والدین کو چاہیے کہ نکاح کے معاملے میں اپنی مرضی ٹھونسنے کے بجائے ، پیار محبت اور باہمی رضا مندی سے بیٹیوں کو اپنے گھر بھیجیں ، تاکہ ان کی زندگی سکون و اطمینان سے گزرے اور عمر بھر دلی دعائیں دیتی رہیں ۔

🌸 بے شک آپ نے بیٹی کو پالا پوسا ہوتا ہے اور اِس احسان کا بدلہ وہ زندگی بھر نہیں چکا سکتی ۔۔۔۔۔۔۔
آپ اس کے مستقبل کے لیے بھی بہتر ہی سوچتے ہیں ، جس کا وہ کبھی انکار نہیں کرسکتی ؛ لیکن تھوڑا سا اس پر غور کرلیا کریں کہ:
جس گھر کی طرف اسے ہمیشہ کے لیے روانہ کر رہے ہیں ، وہاں جانے پہ وہ کتنی رضا مند ہے ۔
اُس گھر میں اس نے رہنا ہے ، آپ نے نہیں ؛ اس گھر کا برا بھلا اس کے ساتھ پیش آنا ہے ، آپ کے ساتھ نہیں ؛ بلکہ کل کلاں اس گھر سے اُسی کی میت اٹھائی جانی ہے آپ کی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو پھر کیوں آپ اپنی مرضی اس کی خوشی پر قربان نہیں کردیتے !!

✍️لقمان شاہد
17-3-2021

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3113361548944013&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM