🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اردو زبان بہت پیاری ہے ، اس کے اصول وقواعد سیکھیں ، اس میں گفتگو کریں ، اسے عام کریں ، اس سے محبت کریں ؎

جو کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آئے
ایسی بولی وہی بولے جسے اردو آئے

انور مسعود صاحب سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا:

آپ کی کوئی خواہش ؟

کہنےلگے ہاں ، میری خواہش ہے کہ:

کوئی گورا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ اُس کے ہاتھ میں ایک فارم پکڑا ہوا ہو ۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ فارم اردو میں ہو ۔

وہ میرے پاس آئے اور درخواست کرے کہ مجھے پُر کردیجیے ۔
( تو اس کی یہ عرضی سن کر ) میری دو سو سال کی تھکن اتر جائے ۔

✍️لقمان شاہد
6-3-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3104852823128219&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
پاک و ہند کے مسلمانوں کے عظیم رہنما حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:

بدعتی کے پاس بیٹھنے کافساد کافر کے پاس بیٹھنے سے زیادہ ہے ، اور سارے بدعتی فرقوں میں بدترین وہ ہیں جو صحابہ کرام سے بغض رکھتے ہیں ؛ اللہ پاک نے خود قرآن مجید میں لیغیظ بھم الکفار فرما کر اُن کا نام " کُفَّار " رکھا ہے ۔

( مکتوبات امام ربانی ، دفتراول ، حصہ دوم ، مکتوب 54 ، ص 28 )

آج صحابی رسول سیدنا امیر معاویہ کا یوم تھا ، خوش بختوں نے تو سرورِ عالم نورمجسم ﷺ کی نسبتِ صحبت کا لحاظ رکھتے ہوئے آپ کو ایصال ثواب کیا ہوگا ، لیکن بدبخت لِیَغِیْظَ بِهِمُ الْكُفَّار کے مصداق بنے ، جل رہے ہوں گے ۔
اللہ پاکﷻ امام حسن رضی اللہ عنہ کے طفیل ان کی جلن سے عاشقانِ رسول کو محفوظ رکھے !

✍️ لقمان شاہد
6-3-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3105011056445729&id=100008105947430
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
پچھلے سال مدینہ طیبہ میں مجھے ایک مرض نے اِس شدت سے آ لیا کہ جنت البقیع شریف میں مدفن کی تمنا پوری ہوتی نظر آنےلگی ۔
کاشکے! پوری ہوجاتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 😥 اور خانہ کعبہ شریف میں مانگی ہوئی یہ مراد مل جاتی ؎

نزع کے وقت جب مِری سانسوں میں انتشار ہو
میری نظر کے سامنے ، گنبد ہو وہ ہَرا فقط

اپنے کرم سے اے خدا ، عشقِ رسول کر عطا
آخری دم زباں پہ ہو صلِّ علیٰ صدا فقط

میں صحنِ مسجد میں گنبدِ خضرا کی طرف منھ کرکے لیٹ گیا اور خاتمہ بالخیر کی دعائیں کرنے لگا ۔
اسی علالت کے دوران کتاب " شھادۃ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ " پڑھنے کا شرف حاصل ہوا ۔

انسان موت و حیات کی کش مکش میں ہو اور اسے کلمہ طیبہ کی فضیلت یاد آجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ اللہ !

سفرِ مدینہ میں یہ کتاب مجھے حضرت مولانا ابوالحسن خضر حیات مدنی ملتانی حفظہ اللہ نے بھیجی تھی ، اس وقت آپ اس کا اردو ترجمہ کر رہے تھے ۔

ماشاءاللہ اب ترجمہ مکمل ہوگیا ہے اور چھپ کر منظر عام پر آچکا ہے ۔
اللہ پاک قبول فرمائے ، بہت پیارا ترجمہ ہے ۔
ہوسکے تو آپ اس کتاب کا ضرور مطالعہ کریں ، اور مترجم کے لیے دعا کریں کہ اللہ پاک انھیں تادمِ زیست خدمت دین متین کی توفیق بخشے !

ماشاءاللہ نیک خو ، منکسرالمزاج ، مخلص اور محنتی عالمِ دین ہیں ۔
آپ اس سے پہلے بھی چند عربی کتب کے اردو ترجمے کرچکے ہیں ، اور مزید کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

میری معلومات کے مطابق اردو زبان کو یہ شرف حاصل ہے کہ کثیر اسلامی متون اس زبان میں منتقل ہوچکے ہیں اور ہنوز سلسلہ جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ سلسلہ جاری وساری رہا تو انشاءاللہ ایک وقت آئے گا کہ تمام فنون کی امہات الکتب اردو زبان میں منتقل ہوجائیں گی اور انھیں پڑھ کر ہماری آنے والی نسلیں کہیں گی ؎

بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھا
ہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا

✍️لقمان شاہد
7-3-2021ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3105357079744460&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
پچھلے سال 7 مارچ کو ہم مدینہ
پاک سے رخصت ہوئے تھے ۔ ؎

ہم مدینے سے اللہ کیوں آگئے
قلبِ حیراں کی تسکیں وہیں رہ گئی
دل وہیں رہ گیا ، جاں وہیں رہ گئی ،
خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی

یاد آتے ہیں ہم کو وہ شام و سحر ،
وہ سکونِ دل و جاں وہ روح و نظر
یہ اُنھی کا کرم ہے ، اُنھی کی عطا ،
ایک کیفیتِ دل نشیں رہ گئی​

زندگانی وہیں کاش ہوتی بسر ،
کاش بہزاؔد آتے نہ ہم لوٹ کر
اور پوری ہوئی ہر تمنا مگر ،
یہ تمنائے قلبِ حزیں رہ گئی 😥

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3105799573033544&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
امیر المومنین سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا:

اللہ کی قسم! ہم زمانۂ جاہلیت میں عورتوں کو کچھ نہیں سمجھتے تھے ، یہاں تک کہ اللہ پاک نے ان کے متعلق جو احکام نازل کرنے تھےکر دیے ، اور ان کے جو حقوق مقرر کرنے تھے کردیے ۔

( اب ہم اللہ کے نازل کردہ احکام کے پابند ہیں ، اور اسی کے دیے ہوئے حقوق کی پاس داری کریں گے )

( صحیح البخاری‌ ، کتاب التفسیر ، ر 4913 )

✍️لقمان شاہد
9-3-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3106920382921463&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM